search online

Saturday, May 10, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


’اسرائیل و فلسطین امن مذاکرات جاری رہ سکتے ہیں‘

Posted: 09 May 2014 01:01 PM PDT

واشنگٹن — فلسطینی راہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا آغاز دوبارہ کیا جا سکتا ہے، اور یہ کہ، الفتح اور حماس کے درمیان معاہدہ امن مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔ گذشتہ ماہ الفتح اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں جماعتیں فلسطین میں مخلوط […]

لیبیا: انٹیلی جنس سربراہ ہلاک

Posted: 09 May 2014 01:01 PM PDT

واشنگٹن — مسلح افراد نے مشرقی لیبیا کےانٹیلی جنس سربراہ کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اہل کاروں نے بتایا ہے کہ ابراہیم سنوسی کو جمعرات کے دِن اُس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ اپنی موٹر گاڑی میں بن غازی جا رہے تھے۔ لیبیا کی مرکزی حکومت مسلح گروہوں اور ملیشیاؤں کو […]

بھارت: برآمد پر پابندی کے بعد آم کی قیمتوں میں کمی

Posted: 09 May 2014 12:35 PM PDT

واشنگٹن — یورپی یونین کی طرف سے بھارتی آموں کی درآمد پر لگنے والی پابندی کے بعد بھارت اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی لے دے چل رہی ہے۔ لیکن بھارت کے اندر لوگ بہت خوش ہیں کہ مقامی منڈیوں میں پھلوں کے بادشاہ کی فراوانی ہے جس کے باعث قیمتیں گر گئی ہیں۔ پرنیما […]

دشمن پر کاری ضرب لگائی جائے گی: افغان طالبان

Posted: 09 May 2014 12:33 PM PDT

واشنگٹن — افغان طالبان کا کہنا ہے کہ موسم بہار کےدوران مسلح کارروائی کے ایک حصے کے طور پر، وہ بین الاقوامی افواج اور اعلیٰ عہدے داروں پر سخت حملہ کرکے اُن کی 'کمر توڑ دی جائے گی'۔ شدت پسند گروپ نے اپنے ویب سائٹ (( http://shahamat-english.com/index.php/paighamoona/44468-statement-of-leadership-council-of-islamic-emirate-regarding-the-commencement-of-the-annual-spring-operation-named-khaibar’ , )) پر شائع کیے گئے ایک بیان […]

لتا منگیشکر کی صوفیانہ کلام پر مشتمل پہلی البم

Posted: 09 May 2014 12:31 PM PDT

لتا منگیشکر عمر کی 84 بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ لیکن، کام کے حوالے سے ان کی سنجیدگی اور لگن ابھی تک برقرار ہے۔ 'انڈو ایشین نیوز سروس' کی ایک رپورٹ میں، لتا کے پرستاروں کو خوشخبری دی گئی ہے کہ ان کی صوفیانہ کلام پر مشتمل پہلی البم ریلیز ہونے والی ہے۔ اس البم کا […]

اربوں افراد صاف پانی، بیت الخلا سے محروم: رپورٹ

Posted: 09 May 2014 12:29 PM PDT

واشنگٹن — اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے تین ارب سے زائد افراد اب بھی صاف پانی اور نکاسیٔ آب کی سہولتوں سے محروم ہیں جنہیں یہ بنیادی ضرورتیں فراہم کرنے کے لیے حکومتوں کو اپنی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور بچوں […]

خلائی گاڑی 14 لاکھ ڈالرز میں نیلام

Posted: 09 May 2014 12:29 PM PDT

یورپ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 14 لاکھ ڈالرز سابق سوویت یونین کی وہ خلائی گاڑی خرید لی ہے جو 1977ء میں تین خلانوردوں کو لے کر مدار میں گئی تھی۔ جرمنی کے لیپرز نیلام گھر کا کہنا ہے کہ یہ خلائی گاڑی نیلامی سے قبل مکمل طور پر بحال کی گئی۔ خلا […]

صدر ژی جون میں جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے: ذرائع

Posted: 09 May 2014 12:27 PM PDT

واشنگٹن — سیئول میں ایک سفارتی ذریعے نے جمعے کے روز بتایا کہ چین کے صدر ژی جِن پِنگ جون میں سیئول کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ جنوبی کوریائی صدر، پارک گیئون ہوئے سے ملاقات کریں گے۔ ذریعے نے، جس نے نام ظاہر نہ کرنے پر اصرار کیا، 'وائس آف امریکہ' کی کوریائی […]

یمن: القاعدہ کا قاتلانہ حملہ، وزیر دفاع محفوظ

Posted: 09 May 2014 12:27 PM PDT

واشنگٹن — سکیورٹی اور فوجی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جمعے کو القاعدہ نے یمن کے وزیر دفاع پر ایک قاتلانہ حملے کی کوشش کی، جس میں وہ محفوظ رہے۔ اہل کاروں نے بتایا ہے کہ مشتبہ شدت پسندوں نے محمد نصر احمد کے موٹر گاڑیوں کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا، […]

کیمیائی ہتھیاروں پر مغربی قوتوں کے تحفظات بدستور موجود

Posted: 09 May 2014 12:26 PM PDT

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مغربی رکن ممالک نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق اپنے تحفظات اورخدشات کا اظہار کیا ہے۔ ان ارکان کا کہنا ہے کہ دمشق کی طرف سے گزشتہ سال معائنہ کاروں کو فراہم کی گئی کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیبات کی فہرستوں سے متعلق شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ […]

ماسکو میں ’یوم فتح‘ کی سالانہ پریڈ

Posted: 09 May 2014 12:25 PM PDT

علاوہ مغرب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بیجنگ سے سفارتی تعلقات میں وسعت پر بات چیت کریں گے۔ یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی کیئف کی فورسز کے ساتھ لڑائی کی وجہ سے روس کی مغربی سرحد پر بھی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب روس کے ایشیائی پڑوسی ممالک […]

یوکرین بحران پر گول میز کانفرنس کی تجویز

Posted: 09 May 2014 12:25 PM PDT

واشنگٹن — یوکرین کی عبوری حکومت نے ملک میں جاری بحران کے حل کے لیے تمام سیاسی اور سماجی گروہوں کی گول میز کانفرنس بلانے کی تجویز دی ہے۔ عبوری صدر الیگزینڈر ٹرچینوف اور وزیرِاعظم آرسینی یٹسنیوک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فریقین کے درمیان اختلافات دور کرنے اور ثالثی کے […]

مغوی طالبات کی رہائی، سماجی ویب سائٹس سرگرم

Posted: 09 May 2014 12:24 PM PDT

لندن — مغوی طالبات کی حالت زار کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے سماجی روابط کی ویب سائٹ، ٹوئٹر  شروع کی جانے والی مہم ٹوئٹر ہیش ٹیگ # ‘برنگ بیک اور گرلز’ کے لیے10 لاکھ سے زائد بار ٹوئٹس کی جاچکی ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹس نے اس مہم میں اغوا ہونے […]

تھائی لینڈ: شیناوترا پر پانچ سالہ پابندی کا امکان

Posted: 09 May 2014 12:23 PM PDT

واشنگٹن — تھائی لینڈ میں انسداد ِبدعنوانی کمیشن کی جانب سے سابق وزیر ِاعظم ینگ لک شیناواترا کو غفلت کا مرتکب اور قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ ان الزامات کی بنیاد پر شیناوترا پر پانچ سال کے لیے سیاست میں حصہ لینے سے پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ تھائی لینڈ کی وزیر ِاعظم ینگ […]

’مغوی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے‘

Posted: 09 May 2014 12:20 PM PDT

واشنگٹن — امریکی وزیر ِخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ نائیجیریا کی ان 276 مغوی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکنہ اقدام اٹھائے گا جو شدت پسند گروپ بوکو حرام کے قبضے میں ہیں۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ، 'ہماری مختلف ایجنسیز کے ماہرین پر مبنی ٹیم نائیجیریا پہنچی ہے۔ ہماری […]

امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ولیم برنز کا دورہ پاکستان

Posted: 09 May 2014 12:16 PM PDT

اسلام آباد — امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ولیم جے برنز نے جمعہ کو پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے الگ الگ ملاقات کی۔ ولیم جے برنز کی پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اُمور اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ […]

نقل مکانی پر مجبور خاندان ’واپس جانا چاہتے ہیں‘

Posted: 09 May 2014 12:16 PM PDT

اسلام آباد — اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی اُمور کی نائب سیکرٹری جنرل کیونگ و ہاکانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) سے سلامتی کے خدشات کے باعث نقل مکانی کرنے والے خاندانوں میں سے اب بھی 11 لاکھ اپنے گھروں سے دور ہیں۔ […]

ججز نظر بندی کیس: مشرف کو پیش ہونے کا حکم

Posted: 09 May 2014 12:15 PM PDT

پاکستان کی ایک عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو آئندہ سماعت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد میں ایک ذیلی عدالت نے جمعہ کو ہونے والی سماعت میں پرویز مشرف کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔ سابق صدر کے وکیل نے […]

سوئس بینکوں سے دو سو ارب ڈالر واپس لانے کی کوشش

Posted: 09 May 2014 12:14 PM PDT

معیشت کی بحالی اور اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں پاکستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ملک سے غیر قانونی طریقے سے سوئس بینکوں میں منتقل کیے گئے دو سو ارب ڈالر واپس لانے پر کام کر رہی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری […]

بلوچستان: دو قبائل کے درمیان تصادم، 15 ہلاک

Posted: 09 May 2014 12:14 PM PDT

کوئٹہ — جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم میں بچوں اور خواتین سمیت 15 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ سرحدی ضلع جھل مگسی کے علاقے نغور میں پیش آیا جہاں ماچھی اور پیچوہا قبائل کے درمیان بچوں کے معمولی نوعیت کے جھگڑے […]

No comments :

Post a Comment