وزیرِ اطلاعات سندھ، شرجیل میمن۔ فائل تصویر

وزیرِ اطلاعات سندھ، شرجیل میمن۔ فائل تصویر

کراچی: دہشتگردوں کی جانب سے مجرمانہ عمل کے رابطے اور پلاننگ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے مشہور VoIP سروسز تک رسائی پرپابندی عائد کردی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگرد ان سروسز کو استعمال کررہے ہیں۔

ان سروسز کو تین ماہ تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جن میں سکائپ اور وائبر سرِ فہرست ہیں۔

' دہشتگرد اور مجرموں ان نیٹ ورکس کو بہت ہوشیاری سے استعمال کررہے ہیں۔ اس سے قبل وہ موبائل فون نیٹ ورکس کے ذریعے رابطہ کررہے تھے۔ اور اب وہ ایسے نیٹ ورکس پر منتقل ہوگئے ہیں جو اب ہماری رسائی میں نہیں ،' سندھ کے وزیرِ اطلاعات و نشریات ، شرجیل میمن نے کہا۔

انہوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ، سید قائم علی شاہ کی صدارت میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے بعد یہ کہا۔

' ہم نے اس ( رسائی) کیلئے وفاق کو درخواست تحریر کی ہے تاکہ وہ ان کمپنیوں سے بات کرکے ہمیں وہاں تک رسائی فراہم کرسکے۔ تب تک کیلئے ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ یہ سروسز تین ماہ تک سندھ میں بند رہے گی،' صوبائی وزیر نے کہا۔