سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری۔ فائل فوٹو
کراچی: سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو جمعرات کے روز جان کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی بڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سابق سربراہ مملکت کو ملنے والی سیکورٹی کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ کے ایک جج نے انہیں 100 اضافی اسلحہ لائسنس رکھنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔
زرداری کی جانب سے درخواست درج کروانے والے وکیل ابو بکر زرداری نے اے ایف پی کو بتایا 'جج نے ہماری درخواست قبول کرلی ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ سابق صدر کی سیکورٹی کو یقینی بنائے۔'
زرداری کی اہلیہ کو 2007ء میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا جسکا الزان پاکستانی طالبان پر عائد کیا جاتا ہے۔ وہ اپنی سیکورٹی کے معاملات کو سنجیدگی سے لینے کے لیے جانے جاتے ہیں اور کبھی کبھار ہی باہر نکلتے ہیں۔
ان کی گاڑی کے ساتھ ہمیشہ رینجرز اور پولیس کمانڈوز کا قافلہ ساتھ رہتا ہے جبکہ اس قافلے میں ایک ایمبولینس اور موبائل سگنل جام کرنے والی گاڑی بھی شامل ہوتی ہے۔
جولائی کے مہینے میں زرداری کے چیف سیکورٹی گارڈ کراچی میں ایک خود کش حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
زرداری پانچ سالہ صدارتی مدت گزشتہ ماہ ختم ہوگئی تھی جن کے بعد ممنون حسین پاکستان کے صدر بنے تھے۔
No comments :
Post a Comment