search online

Friday, December 13, 2013

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


خود کش حملے حرام اور حملہ آور مجرم ہیں: سعودی مفتی اعظم

Posted: 12 Dec 2013 12:32 PM PST

کراچی — سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الشیخ نے کہا ہے کہ 'خود کش حملے حرام ہیں۔ خود کش حملہ آور سنگین مجرم ہیں۔ وہ جہنم میں جائیں گے۔ یہ حملے ایسے افراد کرتے ہیں جنہیں جہنم میں جانے کی جلدی ہے'۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے، اے ایف پی نے روزنامہ […]

امن بات چیت کے لیے جان کیری اسرائیل پہنچ رہے ہیں

Posted: 12 Dec 2013 12:31 PM PST

امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری جمعرات کو اسرائیل پہنچ رہے ہیں جہاں وہ گزشتہ ہفتے اسرائیل اور فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے۔ مسٹر کیری یروشلیم میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور رملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان […]

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کے رہنما کو پھانسی دیدی گئی

Posted: 12 Dec 2013 12:28 PM PST

واشنگٹن — بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی کے مرکزی رہنما عبدالقادر ملا کو 1971ء کی تحریکِ آزادی کے دوران جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ بنگلہ دیش حکومت کے ایک عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں اداروں کو بتایا ہے کہ عبدالقادر ملا کو ڈھاکہ کی ‘سینٹرل جیل’ […]

کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب حادثاتی دھماکا

Posted: 12 Dec 2013 12:24 PM PST

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب ایک افغان تنصیب میں موجود بارودی مواد میں جمعرات کو حادثاتی دھماکے سے کچھ دیر کے لیے افرا تفری پھیل گئی۔ دھماکے کے فوراً بعد اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ شاید شدت پسندوں نے شہر کے حساس علاقے میں حملہ کیا […]

مائلی سائرس نے ’ایم ٹی وی ایوارڈز میلہ‘ لوٹ لیا

Posted: 12 Dec 2013 12:23 PM PST

کراچی — شور، شرابے، موج اور مستی سے بھرپور رنگا رنگ 'ایم ٹی وی ایوارڈز میلہ' اس مرتبہ جس آرٹسٹ نے اپنی جاندار اور شاندار پرفارمنس سے لوٹا وہ کوئی اور نہیں بلکہ 'کوئن آف پوپ' مائلی سائرس ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شہری  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مائلی سائرس کا […]

دنیا بھر میں کینسر کی شرح میں اضافہ: عالمی ادارہ ِصحت

Posted: 12 Dec 2013 12:21 PM PST

واشنگٹن — عالمی ادارہ ِ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ 2012ء میں دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 14.1 ملین تھی جبکہ 2008ء میں یہ تعداد 12.7 ملین تھی۔ دنیا بھر کے اس حالیہ جائزے میں 184 ممالک میں 28 مختلف کینسر کے مریضوں […]

خلائی اسٹیشن کے ’کولنگ کے نظام‘ میں نقص: ناسا

Posted: 12 Dec 2013 12:21 PM PST

امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے 'کولنگ' کے نظام میں کچھ مسائل سامنے آئے ہیں لیکن حکام کے مطابق اسٹیشن پر موجود عملے کو فوری طور پر کسی طرح کا خطرہ نہیں ہے۔ ناسا کے ترجمان کیلے ہمفیریز نے بدھ کو بتایا کہ 100 ارب ڈالر کے اس […]

نیلسن منڈیلا کا آخری دیدار، لوگوں کا تانتا بندھا رہا

Posted: 12 Dec 2013 12:19 PM PST

واشنگٹن — جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا کے جسد ِ خاکی کے دیدار کے لیے دوسرے روز بھی لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔ نیلسن منڈیلا کا جسد عام دیدار کے لیے پریٹوریا کی سرگاری عمارت یونین بلڈنگ میں تین روز کے لیے رکھا گیا ہے۔ نیلسن منڈیلا کا جسد ِ خاکی […]

آسٹریلیا: ہم جنسوں کی شادیوں کا قانون کالعدم

Posted: 12 Dec 2013 12:18 PM PST

آسٹریلیا کی اعلیٰ ترین عدالت نے ہم جنس افراد کی شادی سے متعلق قانون کو اس کے نفاذ کے پانچ روز بعد ہی کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت کی طرف سے جمعرات کو دیے گئے اس فیصلے سے دو درجن سے زائد ہم جنس پرست جوڑوں کی شادیاں غیر قانونی تسلیم کی جائیں گی۔ […]

تبت: کشیدگی کے شکار خطے میں چینی حکام کی تعلیمی مہم

Posted: 12 Dec 2013 12:18 PM PST

واشنگٹن — جلا وطن تبتیوں نے بتایا ہے کہ  چینی حکام نے کشیدگی کی شکار 'دَریرو' کاؤنٹی میں از سرِ نو وسیع پیمانے پر تعلیمی مہم  شروع کی ہے، جس   دوران کم از کم تین  خانقاہوں کو تالے لگائے گئے ہیں،  اور  تبت کے خودمختار خطے سے باہر تعلیم حاصل کرنے والے مقامی  افراد کو […]

پوپ فرانسس ‘پرسن آف دی ایئر’ قرار

Posted: 12 Dec 2013 12:17 PM PST

واشنگٹن — معروف امریکی جریدے ‘ٹائم’ نے رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو “سال کی نمایاں ترین شخصیت” قرار  دیا ہے۔ جریدے نے بدھ کو 2013ء کے ‘پرسن آف دی ایئر’  کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوپ فرانسس کا انتخاب  “ان لاکھوں لوگوں کی توجہ دوبارہ رومن کیتھولک کلیسا کی […]

برما: 41 سیاسی قیدیوں کی رہائی

Posted: 12 Dec 2013 12:16 PM PST

واشنگٹن — برما نے، جسے میانمار کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، 41 سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ یہ تازہ ترین اقدام صدر تھائن سین کے اُس عہد کی بجا آوری ہے جِس میں اُنھوں نے کہا تھا کہ سال کے آخر تک تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا۔ حکام […]

امریکی اخبارات سے: چیف جسٹس عہدے سے سبک دوش

Posted: 12 Dec 2013 12:14 PM PST

واشنگٹن — پاکستان کے چیف جسٹس، افتخار محمد چوہدری کے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے پر 'لاس انجلس ٹائمز' کہتا ہے کہ اس متنازعہ جج کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ صدر پرویز مشرّف کو اقتدار سے ہٹانے میں اور اس کے ساتھ ساتھ حقوق انسانی کا دائرہ وسیع  کرنے میں اُن کا کردار تھا، […]

ایران تعزیرات، انحرافی کرنے والے اداروں کے خلاف اقدام

Posted: 12 Dec 2013 12:13 PM PST

واشنگٹن — امریکہ نے ایران کے خلاف بین الاقوامی تعزیرات کی پابندی سے پہلو تہی کرنے پر اور ایران کے جوہری پروگرام کے لیےحمایت فراہم کرنے کے جرم میں، ایک درجن سے زائد اداروں اور افراد کے خلاف اقدام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہٴخزانہ اور محکمہٴخارجہ نے اُن کے اثاثے منجمد کرنے اور […]

امریکہ نے شمالی شام کو غیر مہلک ہتھیاروں کی امداد روک دی

Posted: 12 Dec 2013 12:13 PM PST

واشنگٹن — یہ خبریں ملنے کے بعد کہ اسلام پرست جنگجوؤں نے مغربی ممالک کی حمایت سے چلنے والی 'فری سیریئن آرمی' کے باغی گروپ کے زیر استعمال گوداموں پر قبضہ کر لیا ہے، امریکہ نے شمالی شام کو غیر مہلک ہتھیاروں کی رسد کی فراہمی معطل کردی ہے۔ امریکی عہدے داروں نے کہا ہے […]

بجٹ پر مصالحت، نگاہیں پھر امریکی کانگریس پر

Posted: 12 Dec 2013 12:13 PM PST

واشنگٹن — امریکی قانون ساز 2014ء کے مالی سال کے لیے وفاقی حکومت کے اخراجات مختص کرنے کے حوالے سے مصالحت پرغور کا آغاز کرنے والے ہیں، تاکہ حکومتی کاروبار کو دوبارہ بند ہونے سے بچایا جاسکے۔ تاہم، ایک بار پھر ملک کے جانے پہچانے طویل مدتی مالی امور کے اہم  فیصلے معطل ہو سکتے […]

امریکی اخبارات سے: قیدی جو مثالی امن کار بنا

Posted: 12 Dec 2013 12:12 PM PST

واشنگٹن — جوہنسبرگ میں جنوبی افریقہ کے عظیم لیڈر نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات کی تقریب میں دنیا بھر سے آئے ہوئے ماتم  گُساروں میں صدر براک اوباما نے جو  تقریر کی تھی، اُس پر 'ہفنگٹن پوسٹ' کہتا ہے کہ اس تقریر نے تقریب میں موجود دسیوں ہزاروں لوگوں اور لگ بھگ 100 سر براہانِ […]

غیر ملکی فلموں کی نمائش، حکومت سے جواب طلبی

Posted: 12 Dec 2013 12:10 PM PST

کراچی — لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز پر غیر ملکی فلموں، ڈراموں اور ٹیلی ویژن شوز کی نمائش روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اس حوالے سے وفاقی حکومت اور پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس خالد محمود خان نے یہ حکمنامہ ٹیلی […]

یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کو ’جی ایس پی پلس‘ کا درجہ دے دیا

Posted: 12 Dec 2013 12:09 PM PST

اسلام آباد — یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دے دیا ہے جس کے تحت  پاکستان کو  یورپی ممالک  تک ٹیکسٹائل مصنوعات کی ڈیوٹی فری برآمد کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔ پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس ایکٹ کی منظوری کا […]

امریکی وزیر دفاع نے کوئی دھمکی نہیں دی: پاکستان

Posted: 12 Dec 2013 12:08 PM PST

اسلام آباد — پاکستان نے کہا کہ امریکہ سے تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سطحوں پر رابطے جاری ہیں جس سے اُمید ہے کہ باہمی مفاد پر مشتمل تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کے لیے سود مند ثابت ہوں گے۔ یہ بیان دفتر خارجہ کے ترجمان […]

No comments :

Post a Comment