Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com |
- جان کیری کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات
- عبدالقادر ملا کی تدفین، پرتشدد مظاہروں میں چار ہلاک
- افغان–امریکہ سکیورٹی معاہدے کی ڈیڈلائن میں اضافے کا عندیہ
- دوسرا ٹی20: پاکستان کو 212 رنز کے ہدف کا سامنا
- مائیکل کلارک سال کے بہترین کرکٹر قرار
- 2013 ء، کئی عظیم فنکاروں کی رخصتی کا سال
- دنیا بھر میں کینسر کی شرح میں اضافہ: عالمی ادارہ ِصحت
- ایرانی جوہری معاہدے پر عمل کے لیے مزید وقت چاہیے، یورپی یونین
- منڈیلا کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد منتظر
- یمن: فضائی کارروائی میں 15 افراد ہلاک
- نفسیاتی عارضہ ’اشاروں کی زبان‘ کی ادائیگی میں حائل ہوا: ترجمان
- شمالی کوریا کے سربراہ کے ’پھوپھا‘ کو سزائے موت دے دی گئی
- نائجیریا: فوجی اڈے پر حملہ، بوکو حرام نے ذمہ داری قبول کرلی
- لاپتہ بلوچوں کے لواحقین کا کراچی تا اسلام آباد پیدل مارچ شروع
- غداری کیس:مشرف 24 دسمبر کو خصوصی عدالت میں طلب
- قادر ملا کی پھانسی پر جماعت اسلامی پاکستان کا احتجاج
- پاکستانی کشمیر:موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات
- پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک
- وزیراعظم یوتھ بزنس پروگرام کی چیف کوارڈینٹر ماروی میمن نے کہا
- مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری
| جان کیری کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات Posted: 13 Dec 2013 11:41 AM PST امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے جمعہ کو اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی جو کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اپریل تک کسی معاہدے پر پہنچنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ مسٹر کیری نے جعرات کو رملہ میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی تھی جس میں […] |
| عبدالقادر ملا کی تدفین، پرتشدد مظاہروں میں چار ہلاک Posted: 13 Dec 2013 11:40 AM PST بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی دیے جانے کے بعد ان کی جماعت کے کارکنوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔ جمعہ کو پولیس کے مطابق جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ مختلف مقامات پر دیسی ساختہ کم شدت کے بموں […] |
| افغان–امریکہ سکیورٹی معاہدے کی ڈیڈلائن میں اضافے کا عندیہ Posted: 13 Dec 2013 11:39 AM PST واشنگٹن — امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اب بھی افغانستان کے ساتھ طے پانے والے مجوزہ سکیورٹی معاہدے پر رواں سال کے اختتام تک دستخط کا خواہاں ہے لیکن اس میں کچھ تاخیر برداشت کی جاسکتی ہے۔ بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ‘وہائٹ ہاؤس’ کے نائب ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ […] |
| دوسرا ٹی20: پاکستان کو 212 رنز کے ہدف کا سامنا Posted: 13 Dec 2013 11:36 AM PST واشنگٹن — دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 212 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جمعے کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس نے تین وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 211 […] |
| مائیکل کلارک سال کے بہترین کرکٹر قرار Posted: 13 Dec 2013 11:36 AM PST آسٹریلیا کے بلے باز مائیکل کلارک کو کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی طرف سے سال کے بہترین کھلاڑی کے علاوہ بہترین ٹیسٹ پلیئر بھی قرار دیا گیا ہے۔ سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے لیے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی کے علاوہ دیگر کئی کھلاڑیوں […] |
| 2013 ء، کئی عظیم فنکاروں کی رخصتی کا سال Posted: 13 Dec 2013 11:30 AM PST کراچی — 2013ء کئی فنکاروں کی رخصتی کا سال ہے۔ اُن فنکاروں میں سے کئی بہت ہی عظیم تھے ۔۔۔ اتنے کہ شوبزنس کی دنیا ہمیشہ ان کا خلا محسوس کرتی رہے گی۔ ان فنکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے آئیے ایک مرتبہ پھر ان سے جڑی کچھ باتوں اور کچھ یادوں […] |
| دنیا بھر میں کینسر کی شرح میں اضافہ: عالمی ادارہ ِصحت Posted: 13 Dec 2013 11:28 AM PST واشنگٹن — عالمی ادارہ ِ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ 2012ء میں دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 14.1 ملین تھی جبکہ 2008ء میں یہ تعداد 12.7 ملین تھی۔ دنیا بھر کے اس حالیہ جائزے میں 184 ممالک میں 28 مختلف کینسر کے مریضوں […] |
| ایرانی جوہری معاہدے پر عمل کے لیے مزید وقت چاہیے، یورپی یونین Posted: 13 Dec 2013 11:27 AM PST واشنگٹن — یورپی یونین نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر گزشتہ ماہ طے پانے والے عبوری معاہدے پر عمل درآمد سے قبل ضروری تفصیلات طے کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہوگا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے ایک ترجمان نے جمعے کو صحافیوں کو بتایا کہ فریقین […] |
| منڈیلا کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد منتظر Posted: 13 Dec 2013 11:26 AM PST جنوبی افریقہ میں ہفتے کو بھی ہزاروں افراد ملک کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور پریٹوریا میں سرکاری عمارتوں پر مشتمل احاطے میں رکھی گئی اُن کی میت کا آخری دیدار کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اب بھی پچاس ہزار […] |
| یمن: فضائی کارروائی میں 15 افراد ہلاک Posted: 13 Dec 2013 11:25 AM PST یمن میں ایک فضائی کارروائی میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق یہ افراد شادی کی ایک تقریب میں جا رہے تھے کہ غلطی فہمی کی بنیاد پر اُن کو یہ سمجھ کر نشانہ بنایا گیا کہ یہ القاعدہ کے کارکنوں کا قافلہ ہے۔ خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' […] |
| نفسیاتی عارضہ ’اشاروں کی زبان‘ کی ادائیگی میں حائل ہوا: ترجمان Posted: 13 Dec 2013 11:25 AM PST واشنگٹن — سماعت سے محروم افراد کی تنظیموں نے 'اشاروں کی زبان' کے ترجمان پر سخت نکتہ چینی کی ہے، جِس نے، اُن کے بقول، جنوبی افریقہ کے سابق سربراہ، آنجہانی نیلسن منڈیلا کے لیے منعقدہ یادگاری تقریب کے دوران 'بے مقصد' کارکردگی دکھائی۔ تنظیموں نے الزام لگایا ہے کہ 'انٹرپریٹر' کی کارکردگی 'شعور سے […] |
| شمالی کوریا کے سربراہ کے ’پھوپھا‘ کو سزائے موت دے دی گئی Posted: 13 Dec 2013 11:24 AM PST واشنگٹن — شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے نوجوان سربراہ کم جونگ اُن کے پھوپھا جانگ سونگ تیک کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ مسٹر جانگ کا شمار ملک کے طاقتور ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا اور اُن کو سزائے موت دیئے جانے کا اعلان سے کچھ دن […] |
| نائجیریا: فوجی اڈے پر حملہ، بوکو حرام نے ذمہ داری قبول کرلی Posted: 13 Dec 2013 11:24 AM PST واشنگٹن — نائجیریا کے شدت پسند گروپ، بوکو حرام کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ کے اوائل میں نائجیریا کے فوجی اڈے پر ہونے والا حملہ اُن کے گروہ نے کیا تھا۔ ابوبکر شیخو نے یہ بیان 40منٹ کی ایک وڈیو میں دیا، جسے جمعرات کو نائجیریا کے صحافیوں نے جاری کیا۔ شیخو […] |
| لاپتہ بلوچوں کے لواحقین کا کراچی تا اسلام آباد پیدل مارچ شروع Posted: 13 Dec 2013 11:21 AM PST کراچی — جمعے کو لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاج کرتے ہوئے اُن کے رشتہ داروں نے کراچی سے اسلام آباد تک پیدل مارچ کا آغاز کر دیا۔ پچھلے آٹھ سالوں سے لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لئے جدوجہد کرنے والی، 'ڈیفنس آف ہیومن رائٹس' کی چیئرپرسن، آمنہ مسعود جنجوعہ نے 'وائس […] |
| غداری کیس:مشرف 24 دسمبر کو خصوصی عدالت میں طلب Posted: 13 Dec 2013 11:21 AM PST اسلام آباد — پاکستان کی ایک خصوصی عدالت نے ملک کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین کے شق چھ کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سابق صدر کو 24 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی […] |
| قادر ملا کی پھانسی پر جماعت اسلامی پاکستان کا احتجاج Posted: 13 Dec 2013 11:20 AM PST اسلام آباد — بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی دیے جانے کے خلاف پاکستان میں اگرچہ بڑے پیمانے پر تو احتجاج دیکھنے میں نہیں آیا تاہم جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام جمعہ کو ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہروں میں شامل افراد نے نماز جمعہ […] |
| پاکستانی کشمیر:موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات Posted: 13 Dec 2013 11:20 AM PST مظفر آباد — سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ٹیلی مواصلات جیسی سہولت موجود نہ ہونے کے باعث نہ صرف لاکھوں مقامی لوگوں کو دنیا سے رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ہر سال یہاں آنے والے لاکھوں سیاح بھی اس سہولت کی عدم دستیابی پر […] |
| پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک Posted: 13 Dec 2013 11:19 AM PST اسلام آباد — پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخواہ میں جمعہ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق ضلع صوابی کے علاقے ٹوپی روڈ پر یہ پولیس اہلکار انسداد پولیو ٹیم کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار […] |
| وزیراعظم یوتھ بزنس پروگرام کی چیف کوارڈینٹر ماروی میمن نے کہا Posted: 13 Dec 2013 11:15 AM PST ڈیرہ مراد جمالی:وزیراعظم یوتھ بزنس پروگرام کی چیف کوارڈینٹر ماروی میمن نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں بے روزگار نوجوانوں کیلئے سب سے بڑا قرضہ پروگرام ہے جس کی شفافیت میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے یہ بات انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں نیشنل بینک میں افتتاحی تقریب اور سابق صو بائی […] |
| مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری Posted: 13 Dec 2013 11:14 AM PST سبی: سی آئی اے سبی پولیس کی کامیاب کاروائیاں ۔ مختلف مقدمات میں ملوث پانچ اشتہار ی مفرور ملزماں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاتفتیش شروع کردی ، سماجی دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔ڈی آئی جی سبی قاضی حسین احمد تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سبی قاضی […] |
| You are subscribed to email updates from Urdu News To stop receiving these emails, you may unsubscribe now. | Email delivery powered by Google |
| Google Inc., 20 West Kinzie, Chicago IL USA 60610 | |
No comments :
Post a Comment