Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com |
- غزہ میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، ہزاروں افراد بے گھر
- عراق ایران پائپ لائن، مسلح افراد کی فائرنگ17 کارکن ہلاک
- صدر کرزئی کا دورہ بھارت، منموہن سنگھ سے ملاقات
- بھارتی سفارت کار زیرحراست و رہا، دہلی میں امریکی سفیر طلب
- سندھ: پونے دو لاکھ خواتین اسقاط حمل کی پیچیدگیوں کا شکار
- چین کا پہلا خلائی مشن چاند پر اتر گیا
- ایران کا برطانوی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ
- مالی: خودکش حملے میں امن فوج کے متعدد اہلکار ہلاک
- جنوب مشرقی ایشیا کے لیے جاپان کا اربوں ڈالر امداد کا اعلان
- امریکی، چینی بحری جنگی جہازوں کا ممکنہ ٹکراؤ ٹل گیا
- نیلسن منڈیلا کی میت اُن کے آبائی علاقے منتقل
- جانگ کی موت، امریکہ کی خطے کے اتحادیوں سے بات چیت
- لندن کا التاب علی پارک
- اردن میں تعینات امریکی فوجیوں کے قیام میں توسیع
- کولوراڈو: اسکول میں فائرنگ، حملہ آور ہلاک
- امریکی ہوائی اڈے پر کار بم حملےکی سازش، ایک شخص گرفتار
- امریکی اخبارات سے: بجٹ سمجھوتا
- ایران میں لاپتہ امریکی شہری جاسوسی کے مشن پر تھا، رپورٹ
- تحریکِ انصاف کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
- وزیراعلٰی سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس
| غزہ میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، ہزاروں افراد بے گھر Posted: 14 Dec 2013 03:03 PM PST واشنگٹن — اسرائیل اور مصر کے محاصرے کا شکار فلسطینی علاقے غزہ میں سیلاب کے باعث سیکڑوں گھر ڈوب گئے ہیں اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے۔ اقوامِ متحدہ نے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے غزہ کے شمالی علاقے کو “آفت زدہ” قرار دیا ہے جہاں کئی […] |
| عراق ایران پائپ لائن، مسلح افراد کی فائرنگ17 کارکن ہلاک Posted: 14 Dec 2013 03:01 PM PST واشنگٹن — عراق میں اہل کاروں کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمال مشرق میں تقریباً 150 کلومیٹر دور، نقاب پوش مسلح افراد نے گولیاں چلا کر تیل اور گیس کے کم از کم17 کارکنوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں زیادہ تر ایرانی تھے۔ رائٹرز خبر رساں ادارے نے زندہ بچ جانے والے […] |
| صدر کرزئی کا دورہ بھارت، منموہن سنگھ سے ملاقات Posted: 14 Dec 2013 02:56 PM PST افغانستان کے صدر حامد کرزئی ان دنوں بھارت کے چار روزہ دورے پر ہیں جہاں اُن کی بھارتی حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ بھارت کی وزارت خارجہ سے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر حامد کرزئی نے وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات میں افغانستان کی سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کی صورت […] |
| بھارتی سفارت کار زیرحراست و رہا، دہلی میں امریکی سفیر طلب Posted: 14 Dec 2013 02:56 PM PST واشنگٹن — بھارت کا کہنا ہے کہ ویزا جعل سازی کے الزام میں نیویارک میں بھارت کے ایک سفارت کار کو حراست میں لیے جانے کے معاملے پر نئی دہلی میں تعنات امریکی سفیر کو طلب کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ معاون قونصل جنرل، دیویانی کھبراگاد کی گرفتاری کے معاملے پر بات چیت کے […] |
| سندھ: پونے دو لاکھ خواتین اسقاط حمل کی پیچیدگیوں کا شکار Posted: 14 Dec 2013 02:52 PM PST کراچی — سندھ میں گزشتہ برسوں کی نسبت اس سال اسقاط حمل کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ‘پاپولیشن کونسل’ کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق رواں سال جو خواتین اسقاط حمل کی پیچیدگیوں کا شکار ہوئیں ان کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 908 ہے۔ اس بات کا انکشاف کراچی […] |
| چین کا پہلا خلائی مشن چاند پر اتر گیا Posted: 14 Dec 2013 02:51 PM PST واشنگٹن — چین کا پہلا خلائی مشن کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا ہے۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ‘چینگ ای-3′ نامی خلائی مشن رواں ماہ کے آغاز میں چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں قائم مرکز سے چاند کی جانب روانہ ہوا تھا۔ خلائی مشن میں ‘جیڈ ریبٹ’ نامی […] |
| ایران کا برطانوی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ Posted: 14 Dec 2013 02:49 PM PST واشنگٹن — ایران کے انٹیلی جنس اداروں نے برطانوی خفیہ ایجنسی ‘ایم آئی 6′ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایران کے علاقے کرمان کے عدالتی سربراہ دادخدا سالاری نے ایرانی خبر رساں ادارے ‘فارس’ کو بتایا ہے کہ مشتبہ شخص نے حالیہ مہینوں میں 11 […] |
| مالی: خودکش حملے میں امن فوج کے متعدد اہلکار ہلاک Posted: 14 Dec 2013 02:47 PM PST مالی میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ایک خودکش کار بم حملے میں امن مشن میں شامل کئی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ اہلکار ہفتے کو اُس وقت ہلاک ہوئے جب گاڑی میں سوار خودکش حملہ آور نے کیدل شہر میں اُس بینک کے سامنے دھماکا […] |
| جنوب مشرقی ایشیا کے لیے جاپان کا اربوں ڈالر امداد کا اعلان Posted: 14 Dec 2013 02:46 PM PST جاپان نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے لیے آئندہ پانچ سالوں میں 19 ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد خطے کے ممالک سے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ یہ اعلان وزیراعظم شنزو ابے نے ہفتہ کو ٹوکیو میں آسیان کی کانفرنس کے دوران کیا۔ دس رکنی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک […] |
| امریکی، چینی بحری جنگی جہازوں کا ممکنہ ٹکراؤ ٹل گیا Posted: 14 Dec 2013 02:45 PM PST امریکی وزارت دفاع کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اس کے گائیڈڈ میزائل سے لیس بحری جہاز نے مشرقی بحیرہ چین میں چینی جنگی بحری جہاز سے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے پہلوتہی سے کام لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ 5 دسمبر کو پیش آیا جب یو ایس ایس کاؤپنز […] |
| نیلسن منڈیلا کی میت اُن کے آبائی علاقے منتقل Posted: 14 Dec 2013 02:44 PM PST جنوبی افریقہ کے سابق صدر اور نسل پرستی کے خلاف عالمی سطح پر علامت سمجھے جانے والے نیلسن منڈیلا کی میت پریٹوریا سے ہفتہ کو اُن کے آبائی علاقے کونو منتقل کر دی گئی۔ مسٹر منڈیلا کی میت 'واٹرکلوف' ائیر بیس پہنچائی گئی جہاں سے ہوائی جہاز کے ذریعے اُسے کونو روانہ کیا گیا۔ یہاں […] |
| جانگ کی موت، امریکہ کی خطے کے اتحادیوں سے بات چیت Posted: 14 Dec 2013 02:43 PM PST واشنگٹن — امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کے کسی زمانے میں ذی اثر پھوپھا کو موت کی سزا دیے جانے کے بعد، وہ خطے کے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات کے روابط کو تیز کر رہا ہے۔ محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان، میری ہارف نے جمعے کے روز کہا […] |
| Posted: 14 Dec 2013 02:42 PM PST لندن — لندن کا قدیم تاریخی پس منظر دنیا بھرکےسیاحوں کے لیے ہمیشہ سے دلچسپی کا باعث رہا ہے۔ سیاحت کا شوق رکھنے والے ناصرف لندن کےتاریخی مقامات، وسیع و عریض شاہی باغات ، قدیم اور جدید طرز تعمیر کی شاہکارعمارتوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ انھیں شہر کی متنوع تہذیب و ثقافت کو […] |
| اردن میں تعینات امریکی فوجیوں کے قیام میں توسیع Posted: 14 Dec 2013 02:15 PM PST واشنگٹن — امریکہ نے کہا ہے کہ عرب ملک اردن میں تعینات اس کے 1500 فوجی اہلکار خطے میں سکیورٹی کی صورتِ حال بہتر ہونے تک وہیں موجود رہیں گے۔ اردن میں موجود امریکی فوجی دستہ ‘پیٹریاٹ میزائلوں’ اور جنگی طیاروں سے لیس ہے جس کی وہاں تعیناتی کا مقصد پڑوسی ملک شام میں جاری […] |
| کولوراڈو: اسکول میں فائرنگ، حملہ آور ہلاک Posted: 14 Dec 2013 02:14 PM PST امریکہ میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ ریاست کولوراڈو میں ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے ایک طالب علم کو زخمی کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ حملہ آور طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔ […] |
| امریکی ہوائی اڈے پر کار بم حملےکی سازش، ایک شخص گرفتار Posted: 14 Dec 2013 02:13 PM PST واشنگٹن — کینسس کی وسط مغربی امریکی ریاست کے حکام کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو ایک ہوائی اڈے کو تباہ کرنے کی سازش کر رہا تھا۔ استغاثہ کے وکلا ٴنے بتایا ہے کہ 58 برس کے ٹیری لیووین وِچیٹا میں واقع ایک ہوائی اڈے پر کار بم […] |
| امریکی اخبارات سے: بجٹ سمجھوتا Posted: 14 Dec 2013 02:12 PM PST واشنگٹن — امریکی ایوانِ نمائیدگاں میں دونوں پارٹیوں کی حمائت سے ایک بجٹ کی منظوری دی گئی ہے، جس کے طفیل جنوری میں حکومت کے بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ اب یہ بل منظوری کے لئے سینیٹ میں جائے گا، جہاں 'شکاگو ٹریبیون' کی اس رپورٹ کے مطابق، اس کے اگلے ہفتے تک […] |
| ایران میں لاپتہ امریکی شہری جاسوسی کے مشن پر تھا، رپورٹ Posted: 14 Dec 2013 02:12 PM PST واشنگٹن — ایک امریکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں سات سال قبل لاپتہ ہونے والا امریکی باشندہ وہاں ‘سی آئی اے’ کے ایک جاسوسی مشن پر کام کر رہا تھا جس کی حکومت نے اجازت نہیں دی تھی۔ ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ اور امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ نے جمعے کو شائع […] |
| تحریکِ انصاف کا مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان Posted: 14 Dec 2013 02:07 PM PST کراچی — پاکستان کے حالیہ انتخابات میں اہم جماعت بن کر ابھرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں مہنگائی میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ہفتے کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کہا کہ 22 دسمبر کر مہنگائی کے خلاف ملک گیر […] |
| وزیراعلٰی سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس Posted: 14 Dec 2013 02:06 PM PST کراچی — سندھ حکومت نے صوبے کے 500 خطرناک قیدیوں کو دیگرصوبوں کی جیلوں میں منتقل کرنے 2008 سے پیرول پر رہا ملزمان کو جلد از جلد دوبارہ گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کراچی میں وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک اجلاس میں […] |
| You are subscribed to email updates from Urdu News To stop receiving these emails, you may unsubscribe now. | Email delivery powered by Google |
| Google Inc., 20 West Kinzie, Chicago IL USA 60610 | |
No comments :
Post a Comment