Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com |
- پاکستانی فضاوٴں میں ایک اور نیا ٹی وی چینل ’آن‘ ہوگیا
- ویتنام بحری سلامتی منصوبے کا حصہ ہوگا: کیری
- آسٹریلیا کے لڑاکا فوجیوں کا افغانستان سے انخلاء مکمل
- جنوبی سوڈان: ’بغاوت کی کوشش‘ کے بعد کرفیو نافذ
- سنکیانگ: جھڑپ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 ہلاک
- ایران جوہری معاہدہ، اسرائیل کو منانے کے لیے امریکی کوششیں
- سندھ: انتخابات قریب، سیاسی رابطوں اور سرگرمیوں میں تیزی
- لالاسلطان قریش‘شکیل احمد دودا نے کہا
- سابق ممبر صوبائی اسمبلی ثمینہ سعید نے کہا
- نائب صدر سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا
- کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق
- وکلاء نے فائرنگ کے واقعہ کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ
- اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے کہا
- مشترکہ بیان میں متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا
- مسیحی برادری کے صوبائی ملازمین کو ماہ دسمبر کی تنخواہ
- انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان مشتاق احمد سکھیرا نے کہا
- عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد
- الیکشن کمیشن انتخابی دھاندلیوں پر تفصیلی جواب دے: سپریم کورٹ
- جنرل راحیل شریف سے ’ایساف‘ کمانڈر جنرل ڈنفورڈ کی ملاقات
- علامہ ناصر عباس کے قتل کے خلاف احتجاج
| پاکستانی فضاوٴں میں ایک اور نیا ٹی وی چینل ’آن‘ ہوگیا Posted: 16 Dec 2013 12:44 PM PST کراچی — پاکستان میں 'چھوٹی اسکرین' اپنا بھرپور سحر دکھا رہی ہے۔ ایک عشرے پہلے تک یہاں ایک دو ہی چینل ہوا کرتے تھے، مگر اب ملکی فضا میں کتنے 'اپنے' اور کتنے 'پرائے' چینل ہیں۔ یہ کسی کو زبانی یاد نہیں۔ ان چینلز کی تعداد میں 14دسمبر کی رات سے ایک نیا اضافہ ہوگیا […] |
| ویتنام بحری سلامتی منصوبے کا حصہ ہوگا: کیری Posted: 16 Dec 2013 12:42 PM PST واشنگٹن — امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ویتنام اور جنوب مشرقی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے دیگر ممالک کے ساتھ 'بحری سلامتی کے اعانتی منصوبے' کو مزید فروغ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہنوئی میں اپنے ویتنامی ہم منصب پھام بنہ مِنہ کے ہمراہ ایک اخباری کانفرنس کے دوران، کیری نے کہا کہ امریکہ […] |
| آسٹریلیا کے لڑاکا فوجیوں کا افغانستان سے انخلاء مکمل Posted: 16 Dec 2013 12:41 PM PST افغانستان میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج میں شامل آسٹریلیا کے فوجیوں کا اس ملک سے انخلاء مکمل ہو گیا ہے۔ اس بات کا اعلان آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے پیر کو کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ افغانستان کا جنوبی صوبہ ازرگان جہاں آسٹریلیا کی فورسز نے افغان فوج اور پولیس کے اہلکاروں کو […] |
| جنوبی سوڈان: ’بغاوت کی کوشش‘ کے بعد کرفیو نافذ Posted: 16 Dec 2013 12:40 PM PST جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر نے ملک میں کرفیو نافذ کر دیا ہے، اُن کے بقول سابق نائب صدر کے وفادار فوجیوں کی جانب سے بغاوت کی کوشش کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر نے پیر کو کہا کہ حکومت کا دارالحکومت جوبا پر مکمل کنٹرول ہے۔ اتوار کی شب دارالحکومت میں […] |
| سنکیانگ: جھڑپ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 ہلاک Posted: 16 Dec 2013 12:39 PM PST چین کے مغربی سرحدی علاقے سنکیانگ میں پولیس پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں میں دو اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک سرکاری ویب سائٹ پر مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ اتوار کو اُس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار مشتبہ جرائم […] |
| ایران جوہری معاہدہ، اسرائیل کو منانے کے لیے امریکی کوششیں Posted: 16 Dec 2013 12:37 PM PST واشنگٹن — امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے عبوری جوہری معاہدے پر اسرائیل کے تحفظات دور کرنے کے لیے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اسرائیلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔ ‘وہائٹ ہاؤس’ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق صدر براک اوباما کی مشیر برائے قومی […] |
| سندھ: انتخابات قریب، سیاسی رابطوں اور سرگرمیوں میں تیزی Posted: 16 Dec 2013 12:35 PM PST کراچی ۔۔۔ صوبہٴسندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ طے ہوتے ہی ایک جانب سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے تو دوسری جانب بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے خلاف انتخابی اتحاد کیلئے سیاسی جماعتوں میں رابطے شروع ہو گئے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں پیر کو متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوٴں نے موجودہ ترمیمی آرڈینینس کو […] |
| لالاسلطان قریش‘شکیل احمد دودا نے کہا Posted: 16 Dec 2013 10:54 AM PST کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلو چستان کے رہنماؤں لالاسلطان قریش'شکیل احمد دودا نے کہا ہے کہ اگر مرکزی قیادت نے بلو چستان میں پارٹی کو تباہی سے نہیں بچایا تو 24دسمبر کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو نگے اور پارٹی کو بچانے کیلئے سخت سے سخت اقدامات […] |
| سابق ممبر صوبائی اسمبلی ثمینہ سعید نے کہا Posted: 16 Dec 2013 10:54 AM PST کوئٹہ : جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کی ناظمہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی ثمینہ سعید نے کہاکہ جماعت اسلامی شہداء کے امین عالمی اسلامی تحریک اور مجاہدین کے پشتیبان ہیں ظالم حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کے لیے جماعت اسلامی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ عبدالقادر ملا کی پھانسی سے امریکی پالیسی […] |
| نائب صدر سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا Posted: 16 Dec 2013 10:53 AM PST کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت حالت جنگ میں ہے ہمیں پاکستان توڑنے والی تحریک جیسے مسائل کاسامناہے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال آئیڈیل تو نہیں تاہم اس میں بہتری ضرور آئی ہے حکومت کو اگر پانچ سال کا موقع ملا تو صوبے […] |
| کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق Posted: 16 Dec 2013 10:52 AM PST دکی: دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق دکی کے علاقے میں مقامی کوئلے کان میں تودہ گرنے سے ایک کانکن عبدالاحد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو کانکن شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل […] |
| وکلاء نے فائرنگ کے واقعہ کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ Posted: 16 Dec 2013 10:51 AM PST کوئٹہ:پیر کی صبح ظفر اچکزئی ایڈووکیٹ سیشن کورٹ کی طرف آرہے تھے کہ جی پی او چوک پر ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کر دی تاہم وہ محفوظ رہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ'بلو چستان بار ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ بڑیچ'جنرل سیکرٹری عطاء […] |
| اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے کہا Posted: 16 Dec 2013 10:50 AM PST ڈیرہ اللہ یار:اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ حکومت ناراض بلوچ بھا ئیوں کو منا نے کیلئے بلغ شیر مزاری سے رابط کرے کیو نکہ بلخ شیر مزاری کے بلوچ رہنماؤں نواب خیر بخش مری اور سردار عطاء اللہ خان مینگل سے قریبی تعلقات ہیں ، وفاقی اور صوبائی حکومت ناراض […] |
| مشترکہ بیان میں متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا Posted: 16 Dec 2013 10:48 AM PST ژوب:پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے ضلعی صدرمحمدطاہرہوتک،جنرل سیکرٹری شیرزمان مندوخیل،ضلعی چیئرمین حاجی زمان گل اوردیگر عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاہے۔کہ ضلع ژوب میں پیرامیڈیکس کے حقوق عرصہ دراز سے غضب ہورہے ہیں۔پیرامیڈیکس کی بارہا شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ضلعی عہدیداروں نے الزام لگایا۔کہ محکمہ صحت […] |
| مسیحی برادری کے صوبائی ملازمین کو ماہ دسمبر کی تنخواہ Posted: 16 Dec 2013 10:47 AM PST کوئٹہ: محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے صوبائی ملازمین کو ماہ دسمبر کی تنخواہ اور پنشن یکم جنوری 2014ء کے بجائے 18دسمبر 2013ء کو ادا کی جائے گی۔ |
| انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان مشتاق احمد سکھیرا نے کہا Posted: 16 Dec 2013 10:46 AM PST کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس امن وامان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کے ساتھ جوانوں کی فلاح وبہبود اور سہولیات میں فراہمی کے لے اقدامات کررہی ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کے روز پولیس گرائمر اسکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس […] |
| عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد Posted: 16 Dec 2013 08:15 AM PST پاکستان کے ایوان زیرین یعنی قومی اسمبلی میں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبد القادر ملا کو پھانسی دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس بارے میں پیر کو جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما شیر اکبر نے ایک قرار دار ایوان میں پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا […] |
| الیکشن کمیشن انتخابی دھاندلیوں پر تفصیلی جواب دے: سپریم کورٹ Posted: 16 Dec 2013 08:15 AM PST اسلام آباد — پاکستان کی سپریم کورٹ نے پیر کو تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک درخواست تسلیم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کی کہ وہ آئندہ دو ہفتوں تک انتخابی دھاندلیوں سے متعلق تفصیلی جواب داخل کرے جبکہ متعلقہ ریٹرننگ افسر بھی ووٹروں کی تصدیق کے بارے عدالت کو آگاہ کریں۔ […] |
| جنرل راحیل شریف سے ’ایساف‘ کمانڈر جنرل ڈنفورڈ کی ملاقات Posted: 16 Dec 2013 08:13 AM PST اسلام آباد — افغانستان میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج (ایساف) کے کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ نے پیر کو راولپنڈی میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور دیگر سینیئر پاکستانی عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے […] |
| علامہ ناصر عباس کے قتل کے خلاف احتجاج Posted: 16 Dec 2013 08:13 AM PST پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شعیہ رہنما علامہ ناصر عباس کے قتل کے خلاف احتجاج پیر کو بھی جاری رہا۔ علامہ ناصر عباس کو اتوار کو رات دیر گئے لاہور میں ایف سی کالج کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ شادمان میں ایک […] |
| You are subscribed to email updates from Urdu News To stop receiving these emails, you may unsubscribe now. | Email delivery powered by Google |
| Google Inc., 20 West Kinzie, Chicago IL USA 60610 | |
No comments :
Post a Comment