search online

Wednesday, December 18, 2013

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ساڑھے چھ ارب ڈالر کی اپیل

Posted: 17 Dec 2013 11:11 AM PST

واشنگٹن — اقوامِ متحدہ نے شام میں گزشتہ ڈھائی سال سے جاری خانہ جنگی سے متاثر ہونے والے لاکھوں عام شہریوں تک امداد اور بنیادی ضرورت کی اشیا فراہم کرنے کے لیے عالمی برادری سے ساڑھے چھ ارب ڈالر مانگ لیے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے کی سربراہ ویلری آموس کا کہنا ہے کہ […]

افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں چھ امریکی فوجی ہلاک

Posted: 17 Dec 2013 11:09 AM PST

واشنگٹن — افغانستان کے جنوبی علاقے میں منگل کو ‘نیٹو’ کا ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے چھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ‘نیٹو’ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت علاقے میں دشمن کی کوئی سرگرمی نہیں دیکھی گئی تھی جس سے […]

بھارتی عہدیداروں کا امریکی وفد سے ملاقات سے انکار

Posted: 17 Dec 2013 11:09 AM PST

امریکہ میں ایک بھارتی سفارت کار دیویانی کھوبراگڑے کی گرفتاری کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی سطح پر تناؤ بدستور برقرار ہے اور اس میں بظاہر منگل کو اُس وقت اضافہ دیکھنے میں آیا جب بھارت میں سیاستدانوں نے ملک کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وفد سے ملاقات سے انکار کر دیا۔ بھارت […]

پاکستان کیوں ٹوٹا: محرکات، سازشیں اور مضمرات

Posted: 17 Dec 2013 11:08 AM PST

واشنگٹن — سولہ دسمبر 1971ء پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے، جب 42 برس قبل اِسی روز پاکستان دو لخت ہوا۔ اِس واقعے کے محرکات اور اسباب و عوامل پر مبنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں، جسے 'وائس آف امریکہ' کی اردو سروس نے نشر کیا، نامور تجزیہ کاروں نے اپنے خیالات کا اظہار […]

انگلینڈ کو تیسرے میچ میں شکست،ایشز آسٹریلیا کے نام

Posted: 17 Dec 2013 11:07 AM PST

آسٹریلیا نے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ کو شکست دے کر ایشز سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ منگل کو پرتھ میں کھیلنے جارہے میچ کے آخری روز انگلینڈ کی ٹیم 503 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 353 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں آسٹریلیا نے یہ میچ 150 […]

بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش ۔۔رائے عامہ کیا ہے؟

Posted: 17 Dec 2013 11:06 AM PST

کراچی — بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش پر عدالتی پابندی کا رہا سہا خطرہ بھی ختم ہوگیا ہے۔ غیر ملکی فلموں، ڈراموں، شوز اور اشتہارات کی پاکستان درآمد سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواستیں واپس لے لی گئیں ہیں، اور یوں، پابندی کا رہا سہا جواز بھی شاید ہمیشہ کے لئے ختم […]

والد کی غذا مستقبل کے بچے کی صحت کی محافظ: رپورٹ

Posted: 17 Dec 2013 11:05 AM PST

لندن — طبی ماہرین کہتے آئے ہیں کہ دوران حمل ماں کا وزن اور اس کی خوراک کا نوزائیدہ بچے کی صحت پر گہرا اثر پڑتا ہے لیکن سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق کے نتیجے سے اخذ کیا ہے کہ پیدا ہونے والے بچے کی نشوونما صرف ماں کے طرز زندگی سے متاثر نہیں ہوتی […]

جنوبی سوڈان: ناکام فوجی بغاوت کے بعد جھڑپیں جاری

Posted: 17 Dec 2013 11:02 AM PST

واشنگٹن — جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں حکومت کے خلاف ہونے والی فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد پرتشدد واقعات پیش آئے ہیں جن کے باعث ہزاروں افراد کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینا پڑی ہے۔ جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر کی حکومت نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا […]

آنگیلا مرخیل تیسری مرتبہ جرمن چانسلر منتخب

Posted: 17 Dec 2013 11:02 AM PST

آنگیلا مرخیل کو مسلسل تیسری مرتبہ جرمنی کی چانسلر منتخب کر لیا گیا ہے اور اب وہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کا ایک ''بڑا اتحاد'' بنانے کے لیے تیار ہیں۔ دو ماہ قبل عام انتخابات کے بعد منگل کو جرمن پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے مرخیل کو تیسری مرتبہ چانسلر منتخب کیا۔ آنگیلا مرخیل […]

جاپان: سلامتی کا منصوبہ منظور، دفاعی بجٹ میں اضافے کا مطالبہ

Posted: 17 Dec 2013 11:01 AM PST

جاپان نے نئے دفاعی منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے دفاع پر 5 فیصد اضافے اور اپنی افواج کے لیے خطے میں زیادہ بڑے کردار کا مطالبہ کیا ہے۔ کابینہ کی طرف سے منگل کو منظور کردہ قومی سلامتی کے منصوبے اور دفاع کے رہنما اصولوں کو ایک وسیع پیمانے پر چین کی بڑھتی ہوئی فوجی […]

شمالی کوریا: کم جونگ ال کے انتقال کی دوسری برسی کی تقاریب

Posted: 17 Dec 2013 11:00 AM PST

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اپنے والد کے انتقال کی دوسری برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کی قیادت کر رہے ہیں۔ ملک میں ان تقاریب کے آغاز سے محض چند روز قبل ہی مسٹر کم جونگ اُن کے پھوپھا اور ملک میں دوسرے بااثر رہنماء جونگ سونگ تیک کی سزائے موت پر […]

فلپائن میں امریکی فوجیوں سے متعلق معاہدے پر پیش رفت متوقع

Posted: 17 Dec 2013 11:00 AM PST

امریکی وزیر خارجہ جان کیری منگل کو فلپائن کا دورہ کر رہے ہیں جہاں واشنگٹن اپنی افواج کی موجودگی میں اضافے سے متعلق ایک معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے۔ فلپائن پہنچنے سے پہلے کیری نے ویت نام میں جنوب مشرقی ملکوں کے سمندری حدود کے تحفظ میں مدد کے لیے 3 کروڑ ڈالر […]

شام اور وسطی افریقی جمہوریہ دنیا کے ‘سنگین ترین بحران’

Posted: 17 Dec 2013 10:59 AM PST

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ عالمی تنظیم کے اداروں کے لیے شام اور وسطی افریقہ جمہوریہ کے بحران دنیا بھر میں درپیش چیلنجز میں سب سے زیادہ سنگین ہیں۔ نیویارک میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر بان نے آئندہ ماہ جنیوا میں شام میں امن […]

برطانوی ویزا فیس کے لیے آن لائن ادائیگی کی سہولت کا آغاز

Posted: 17 Dec 2013 10:58 AM PST

لندن — برطانوی ویزے کے حصول کے خواہشمند پاکستانی شہری پیر 16 دسمبر سے ناصرف اپنی ویزا درخواست آن لائن جمع کرا سکیں گے بلکہ ویزا فیس کی ادائیگی بھی آن لائن سسٹم کے تحت کر سکیں گے ۔ برٹش ہائی کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق برطانوی ہوم آفس […]

لندن میں کرسمس سے قبل کرسمس کی رونقیں

Posted: 17 Dec 2013 10:58 AM PST

لندن — کرسمس کا تہوار ہر سال دنیا بھر کے مسیحی افراد کے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے۔خاص طور پر یورپ ، امریکہ، مشرق بعید اور روسی ریاستوں میں تو دسمبر کے مہینے کے آغاز سے ہی ''جنگل بیل'' اور ''وی وش یو آ میری کرسمس'' جیسے ترانوں سے ماحول میں کرسمس […]

جکارتہ: دہشت گرد گروپ کے تین مزید ارکان گرفتار

Posted: 17 Dec 2013 10:56 AM PST

واشنگٹن — انڈونیشیا کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھنے والے تین مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اُس کے گروہ نے اگست میں جکارتہ کے ایک بودھ آشرم پر بم حملہ کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اِن تین مشتبہ دہشت گردوں […]

عدالتی اجازت کے بغیر ٹیلی فون ریکارڈ اکٹھا کرنا، آئینی عمل نہیں: جج

Posted: 17 Dec 2013 10:55 AM PST

واشنگٹن — ایک امریکی جج کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے لاکھوں امریکیوں کے ٹیلی فون ریکارڈ کو خفیہ طور پر اِکٹھا کرنا، امکانی طور پر، غیر آئینی عمل ہے۔ اس کوشش میں کہ امریکہ پر کسی مزید دہشت گرد حملے کو روکا جا سکے، 'نیشنل سکیورٹی ایجنسی' برسوں سے لوگوں کی طرف […]

امریکی اخبارات سے: اقتصادی شرح نمو میں خاطرخواہ اضافہ

Posted: 17 Dec 2013 10:54 AM PST

واشنگٹن — 'لاس انجلس ٹائمز' کے ایک تجزئے کے مطابق، چھ سال کی کساد بازاری اور پھر متّذبذب بحالی کے بعد اب امریکی معیشت اگلے سال ایک ایسے دور میں داخل ہو رہی ہے، جس میں روزگار کے مواقع زیادہ تیزی سے بڑھیں گے، زیادہ لوگوں کی آمدنیوں میں اضافہ ہوگا اور اپنا مکان خریدنے […]

راولپنڈی، امام بارگاہ کے قریب دھماکا، تین افراد ہلاک

Posted: 17 Dec 2013 10:50 AM PST

راولپنڈی میں ائیرپورٹ کے قریبی علاقے گریسی لین میں امام بارگاہ اثناٴعشری کے قریب دھماکے سے تین افراد ہلاک اور کم از کم پانچ زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے، جبکہ زخمیوں میں بھی تین کا تعلق پولیس سے بتایا جا رہا ہے۔ سی سی پی او راولپنڈی نے میڈیا […]

بنگلہ دیش کا پاکستان سے احتجاج، سفیر طلب

Posted: 17 Dec 2013 10:50 AM PST

کراچی ….. پاکستان کے ایوان زیریں میں ملا عبدالقادر کو پھانسی دیئے جانے سے متعلق قرارداد کی منظوری پر بنگلہ دیش کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ منگل کو بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے ڈھاکا میں تعینات پاکستان ہائی کمشنر, افراسیاب مہدی ہاشمی قریشی کو طلب کرکے قرارداد پر احتجاج کیا۔ بنگلہ […]

No comments :

Post a Comment