search online

Friday, December 20, 2013

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


امریکہ سفارت کار سے بدسلوکی پر معافی مانگے، بھارت کا مطالبہ

Posted: 19 Dec 2013 10:57 AM PST

واشنگٹن — بھارت نے اپنی ایک سفارت کار کی امریکہ میں گرفتاری پر امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کی جانب سے “اظہارِ افسوس” کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سفارت کار کے خلاف مقدمہ واپس لینے اور اوباما انتظامیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو بھارتی حکومت کے دو وزرا نے اپنے اپنے […]

پاکستان میں ’دھوم تھری‘ ریلیز سے قبل ہی شہرت کی بلندیوں پر

Posted: 19 Dec 2013 10:55 AM PST

کراچی — پاکستان میں ریلیزسے پہلے 'ہائپ کری ایٹ' کرنے والی فلم کی نمائش جمعہ کو ہورہی ہے۔۔۔ جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں مسٹر پرفیکٹ، عامر خان کی فلم 'دھوم 3' کی، جس کے ایڈوانس میں بھی ٹکٹ دستیاب نہیں۔ فلم کراچی کے کئی سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے جن میں […]

’بیونسے‘ کے نئے البم کی فروخت کا نیا ریکارڈ

Posted: 19 Dec 2013 10:52 AM PST

کراچی — بیونسے ہر دفعہ کچھ نہ کچھ نیا اور مختلف کرنے کی شوقین ہیں اور اس بار انہوں نے تمام تر اندازوں کے خلاف اچانک 13دسمبر کو 'بیونسے' کے نام سے ہی اپنا نیا البم ریلیز کر دیا۔ اس نئی البم نے ریلیز کے ساتھ ہی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور ساتھ […]

انجلینا کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی

Posted: 19 Dec 2013 10:51 AM PST

لندن — عالمی شہرت کا حامل ہالی وڈ فلم انڈسٹری کے معروف فلمی جوڑے انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ عجائب گھر کی زینت بنا دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز لندن کےمومی عجائب گھر مادام تساؤ میں انجلینا جولی اور ان کےزندگی کے ساتھی اداکاربریڈ پٹ کےمجسموں کی نقاب […]

ہنسی، مذاق نہیں ہے:تحقیقی رپورٹ

Posted: 19 Dec 2013 10:48 AM PST

لندن — ماہرین کا کہنا ہے کہ ہنسنا اور دل کھول کر ہنسنا کبھی کبھی زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ طب کی دنیا میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ  ہنسی کے نام نہاد فوائد سب پر یکساں نہیں ہو سکتے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ محققین […]

ملیریے سے اموات میں نمایاں کمی: اقوام ِ متحدہ

Posted: 19 Dec 2013 10:48 AM PST

واشنگٹن — عالمی ادارہ ِ صحت کی حالیہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ملیریے کے خاتمے کی کاوشوں سے ملیرے سے ہونے والی اموات میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی ہے۔ عالمی ادارہ ِ صحت کی رپورٹ کے مطابق حفاظتی  تدابیر اور ادویات کے استعمال سے ملیریے میں مبتلا افراد کی زندگیاں بچانا ممکن […]

امریکہ کا سابق باسکٹ بال کھلاڑی شمالی کوریا کے دورے پر

Posted: 19 Dec 2013 10:46 AM PST

امریکہ کے سابق باسکٹ بال پلیئر ڈینس روڈ مین حالیہ مہینوں کے دوران اپنے تیسرے دورے پر شمالی کوریا پہنچے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ ملک کےسربراہ کم جونگ اُن سے سیاسی معاملات پر بات چیت نہیں کریں گے۔ روڈمین کا یہ دورہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب گزشتہ ہفتے […]

جنوبی سوڈان: شمالی شہر سے فوج کا کنٹرول ختم

Posted: 19 Dec 2013 10:46 AM PST

جنوبی سوڈان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت جوبا کے شمال میں واقع علاقے بور پر اس کا کنٹرول ختم ہو گیا ہے۔ یہ علاقہ فوج کے ہاتھ سے حکومت کے بقول ''ناکام بغاوت'' کے بعد شروع ہونے والی لڑائیوں کے نتیجے میں ختم ہوا۔ جنوبی سوڈان کی ریڈ کراس تنظیم کا کہنا […]

ڈرون کا استعمال عالمی قوانین کے مطابق ہونا چاہیئے: اقوام متحدہ

Posted: 19 Dec 2013 10:45 AM PST

اسلام آباد — اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈرون طیاروں کا استعمال عالمی قوانین کے مطابق ہونا چاہیئے۔ دفتر خارجہ سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے اپنے ہم خیال ممالک سے کامیاب […]

ترکی، ایران، چین صحافیوں کو قید کرنے والے ملکوں میں سرفہرست

Posted: 19 Dec 2013 10:45 AM PST

صحافیوں کے تحفظ کی ایک بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ ترکی، ایران اور چین بدستور دوسرے سال بھی صحافیوں کو قید کرنے والے ملکوں میں سب سے آگے رہے۔ امریکہ میں قائم کمیٹی ٹو پرٹیکٹ جرنلسٹس نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ 2013ء میں صحافیوں کی ہلاکتوں اور انھیں قید کرنے کے […]

گھریلو ناچاقی کے باعث برطانیہ میں بچوں کے اغوا میں اضافہ:رپورٹ

Posted: 19 Dec 2013 10:44 AM PST

لندن — ایک سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں گھریلو ناچاقی کے باعث والدین کے ہاتھوں برطانوی بچوں کے اغوا کی کارروائیوں اور تحویل کے مقدمات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت خارجہ اور فلاحی تنظیم 'ری یو نائٹ' کی ایک مشترکہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ […]

ترکی: پولیس چھاپے ’بدنام عمل‘ کا حصہ ہے، طیب اردگان

Posted: 19 Dec 2013 10:44 AM PST

واشنگٹن — ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ رشوت ستانی کے معاملے کی تفتیش جس میں درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، اُن کی انتظامیہ کے خلاف، بقول اُن کے، اُس 'بدنام عمل'  کا حصہ ہے، جس کے تانے بانے موسمِ گرما میں ہونے والے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں […]

این ایس اے کے جاسوسی سے متعلق اختیارات کو محدود کرنے کی تجویز

Posted: 19 Dec 2013 10:40 AM PST

امریکہ کے صدر براک اوباما کے قائم کردہ خصوصی پینل نے امریکی خفیہ اداروں کی طرف سے نگرانی کی سرگرمیوں سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ حکومت کے مختلف اداروں کی اس نظرثانی کے احکامات رواں سال کے اوائل میں صدر اوباما نے اس وقت دیے جب نیشنل سیکورٹی ایجنسی (این ایس اے) […]

بھارتی سفارت کار سے دوران تحویل ’ناروا سلوک‘ کی تردید

Posted: 19 Dec 2013 10:40 AM PST

امریکہ میں وفاقی استغاثہ نے نیویارک میں تعینات بھارتی قونصل جنرل دیویانی کھوبراگڑے سے 'ناروا' سلوک برتنے سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران تحویل ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا گیا۔ امریکی سفارتکار دیویانی کھوبراگڑے کے معاملے پر امریکہ اور بھارت کے درمیان سفارتی تناؤ میں اضافہ ہوا ہے اور […]

سینیٹ نے بجٹ کی منظوری دے دی

Posted: 19 Dec 2013 10:39 AM PST

واشنگٹن — امریکی سینیٹ نے ایک محدود دو سالہ بجٹ کے طریقہٴکار کی منظوری دے کر حکومت کے دوبارہ 'شٹ ڈاؤن' کے خطرے کو ٹالنے اور بجٹ میں بے تحاشہ کٹوتیوں کے امکان کو روکنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ بِل کی منظوری کے اقدام میں نو ری پبلیکن سینیٹروں نے ڈیموکریٹ پارٹی کا […]

امریکی اخبارات سے: زیباری کا کرزئی کو مشورہ

Posted: 19 Dec 2013 10:38 AM PST

واشنگٹن — 'نیو یارک ٹائمز' کی رپورٹ ہے کہ عراقی وزیر خارجہ، ہوشیار زیباری نے افغان صدر حامد کرزئی کو مشورہ دیا ہے کہ وُہ امریکہ کے ساتھ اپنے اختلافات کو ختم کریں اور اس کے ساتھ  سمجھوتے پر دستخط کریں۔ اخبار کہتا ہے کہ مسٹر زیباری، مسٹر کرزئی کے پرانے دوست ہیں اور وُہ […]

مرکزی بینک ملکی معیشت کی براہِ راست پشت پناہی کم کر دے گا

Posted: 19 Dec 2013 10:38 AM PST

واشنگٹن — امریکہ کے مرکزی بینک نے ملکی معیشت کی براہِ راست سہارا دینے کے طریقہٴکار میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک برس سے زائد عرصے سے، 'فیڈرل رِزرو' ہر ماہ 85 ارب ڈالر مالیت کے سکیورٹی بانڈ خریدتا رہا ہے، تاکہ سود کی شرح میں کمی لائی جائے اور روزگار کے ذرائع […]

ایف سی کی چیک پوسٹ پر 8 راکٹ کے گولے فائر

Posted: 19 Dec 2013 10:33 AM PST

پنجگور: پنجگور میں گزشۃ شب نامعلوم افرادنے سرادوک ایف سی کی چیک پوسٹ پر 8 راکٹ کے گولے فائر کئے،تفصیلات کے مطابق پنجگور کے بی ایریا سرادوک کے علاقے نامعلوم افراد نے نامعلوم سمت سے آٹھ راکٹ کے گولے فائرکئے اور جدید ہتھیاروں سے شدید فائرنگ بھی کی گئی،ایف سی نے بھی جوابی فائرنگ کی […]

کمانڈر ایس ایس پی محمد طارق خلجی نے کہا

Posted: 19 Dec 2013 10:33 AM PST

سبی: بلوچستان کانسٹیبلری فورس سبی زون کے کمانڈر ایس ایس پی محمد طارق خلجی نے کہا ہے کہ سبی وگردونواح میں بلوچستان کانسٹیبلری فورس اپنی ذمہ داری احسن طریقوں سے سرانجام دے رہی ہے بلدیاتی انتخابات اور محرم الحرام میں بی سی کے نوجوانوں نے جس ہمت اور کاوشوں سے سیکورٹی کے فول پروف اقدامات […]

اغواء برائے تاوان میں ملوث اہم گروہ کو گرفتار

Posted: 19 Dec 2013 10:32 AM PST

کوئٹہ: پولیس نے کوئٹہ اور چمن میں اغواء برائے تاوان میں ملوث اہم گروہ کو گرفتار کرلیا ہے ، دوران تفتیش اغواء کاروں نے پاکستان کے علاوہ افغانستان میں بھی کئی وا رداتوں کا اعتراف کیا ہے ، ساڑھے 6 ہزار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی طے کررہے ہیں ، چوری شدہ […]

No comments :

Post a Comment