search online

Sunday, December 22, 2013

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


عراق: خودکش حملوں میں اعلٰی فوجی افسر سمیت 15 ہلاک

Posted: 21 Dec 2013 11:15 AM PST

عراق کے مغربی صوبے میں خودکش بمباروں کی کارروائی میں ایک میجر جنرل سمیت کم از کم 15 فوجی افسران اور اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حملے میں تیس سے زائد فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق عراق کے مغربی صوبے انبار میں جہاں یہ حملہ کیا گیا اُس کی سرحدیں شام سے ملتی […]

شام امن اجلاس میں ایران شریک نہیں ہو گا: براہیمی

Posted: 21 Dec 2013 11:15 AM PST

واشنگٹن — اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی ایلچی برائے امن، لخدر براہیمی کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ  ہونے والے' شام امن اجلاس' میں 26 ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، لیکن امریکہ نے ایران کو شریک ہونے سے روک دیا ہے۔ براہیمی نے کہا ہے کہ امریکہ اس بات سے […]

بھارت: دیویانی کھوبرا گڑے کا اقوام متحدہ مشن میں تبادلہ

Posted: 21 Dec 2013 11:14 AM PST

بھارت نے کہا ہے کہ اس نے دیویانی کھوبرا گڑے کا امریکہ میں قائم اپنے قونصل خانے سے تبادلہ کر کے اقوام متحدہ کے لیے بھارتی وفد میں تعینات کردیا ہے۔ اس اقدام کے بعد نئی دہلی کی توقع ہے کہ ویزے سے متعلق 'دھوکا دہی' کے الزامات کے علاوہ دیویانی کھوبراگڑے کو اپنی ملازمہ […]

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ایڈل کے لیے شاہی اعزاز

Posted: 21 Dec 2013 11:12 AM PST

لندن —برطانوی گلوکارہ، ایڈل کو موسیقی کی دنیا میں اُن کی غیر معمولی خدمات کے صلے میں شاہی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، گذشتہ روز 25 برس کی ایڈل نے بکنگھم پیلیس کی ایک اعزازی تقریب میں پرنس آف ویلز، شہزادہ چارلس کے ہاتھوں  MBE  (ممبرآف دا آرڈرآف دا برٹش ایمپائر) کا […]

سال 2013، کم بجٹ کی ہالی وڈ فلمیں ہٹ ہوگئیں

Posted: 21 Dec 2013 11:06 AM PST

کراچی — ہالی وڈ میں رواں سال بڑے بجٹ کی فلموں کے لئے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا اور لمبے چوڑے خرچے والی فلمیں باکس آفس پر بس اوسط بزنس کرپائیں۔ لیکن، کم بجٹ فلموں نے زبردست بزنس کیا اور فلم ٹریڈ کو مشکلات کا شکار ہونے سے بچا لیا۔ پچاس ملین ڈالرز کے کم […]

فواد خان کی بالی وُڈ میں انٹری

Posted: 21 Dec 2013 11:06 AM PST

کراچی — پاکستانی ڈرامہ اسٹار فواد خان بھی ممبئی فلم انڈسٹری کو 'پیارے' ہوگئے۔ اسی لئے انہیں بالی وُوڈ ہیرؤن سونم کپور کے ساتھ فلم 'خوب صورت' میں کام کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ فواد کراچی سے براہ ِراست فلم کے سیٹ پر بھارتی ریاست راجستھان کے تاریخی […]

نچلے دھڑ سے مفلوج مریض، زبان سے چلائیں گے وہیل چئیر

Posted: 21 Dec 2013 11:04 AM PST

ایسے افراد جو گردن سے نیچے مکمل طور پر مفلوج ہو جاتے ہیں، ان کی زندگی کا دارومدار اُن کی وہیل چئیر تک محدود ہو جاتا ہے۔ اُن کے لیے ایک بڑا مسئلہ اس وہیل چئیر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا یا پھر اسے موڑنے وغیرہ جیسے امور نمٹانا ہوتا ہے جس […]

جنوبی سوڈان: امریکی فوجی طیارے پر حملہ

Posted: 21 Dec 2013 10:54 AM PST

واشنگٹن — امریکی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان میں امدادی مشن کے لیے بھیجے جانے والے ایک امریکی فوجی طیارے کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں چار امریکی زخمی ہوئے۔ امریکی طیارے پر یہ حملہ […]

بان کی مون کا فلپائن کے طوفان سے متاثرہ شہر کا دورہ

Posted: 21 Dec 2013 10:54 AM PST

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ہفتہ کو فلپائن میں حالیہ سمندری طوفان سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ بان کی مون جمعہ کو تین روزہ دورے پر منیلا پہنچنے تھے اور ہفتہ کو  اُنھوں نے فلپائن کے صدر بنیگنو اکینو سے بھی ملاقات کی جس میں نومبر کے اوائل میں طوفان […]

امریکہ کا جنوبی سوڈان میں اپنا نمائندہ خصوصی بھیجنے کا فیصلہ

Posted: 21 Dec 2013 10:53 AM PST

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کے ایک نمائندہ خصوصی کو جنوبی سوڈان بھیج رہے ہیں تاکہ وہ وہاں  مخالف دھڑوں کو بات چیت پر راغب کر سکیں۔ جان کیری نے جمعہ کو رات دیر گئے کہا کہ سفارت کار ڈونلڈ بوتھ تشدد کے خاتمے کے لیے فوری […]

میخائل کھودورسکی کی معافی اور رہائی، برلن آمد

Posted: 21 Dec 2013 10:52 AM PST

واشنگٹن — تیل کے مشہور روسی تاجر، میخائل کھودورسکی، قید سے رہائی کے بعد، جمعے کو برلن پہنچے۔ صدر ولادیمیر پیوٹن کی طرف سے معافی دیے جانے کے چند ہی گھنٹوں کے اندر اندر وہ روس سے روانہ ہوئے۔  ٹیکس چوری اور غبن کے جرم میں وہ 10 برس سے زائد مدت کی قید کاٹ […]

جمہوریہ وسطی افریقہ، صحافیوں پر حملوں کی اطلاعات

Posted: 21 Dec 2013 10:52 AM PST

واشنگٹن — اب صحافی بھی وسطی افریقی جمہوریہ میں جاری تشدد کے واقعات کی لپیٹ میں آنے لگے ہیں۔ ادریس فال، 'وائس آف امریکہ' کے افریقہ کے لیے فرانسسی  سروس کے نامہ نگار ہیں۔ اُنھوں نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز ایک مسلح گروپ نے اُن کی گاڑی پر حملہ کیا، اُس وقت جب […]

شام پر بین الاقوامی کانفرنس سے قبل سفارتی رابطے

Posted: 21 Dec 2013 10:51 AM PST

واشنگٹن — شام کے بحران کے حل کی غرض سے آئندہ ماہ بلائی جانے والی بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں اقوامِ متحدہ ، امریکہ اور روس کے نمائندے بات چیت کے لیے جمعے کو جنیوا میں جمع ہورہے ہیں۔ شام کے لیے اقوامِ متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندہ خصوصی لخدار براہیمی […]

فلپائن:فائرنگ سے میئر سمیت چار افراد ہلاک

Posted: 21 Dec 2013 10:50 AM PST

فلپائن میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک اعلیٰ انتظامی عہدیدار سمیت چار افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت منیلا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے جنوبی صوبے زامبوانگا کے میئر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ […]

جنوبی سوڈان:اقوام متحدہ امن مشن کے تین اہلکار ہلاک

Posted: 21 Dec 2013 10:48 AM PST

جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں بھارتی سفیر اشوک مکرجی کا کہنا ہے کہ امن مشن میں شامل بھارت کے تین اہلکاروں کو اقوام متحدہ کے اس احاطے میں ''ہدف بنا کر ہلاک'' کیا گیا جہاں درجنوں شہریوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ جونگلئی […]

تبت: بھکشو کی خودسوزی، دوسرے کی پولیس حراست میں ہلاکت

Posted: 21 Dec 2013 10:47 AM PST

واشنگٹن — چین کے صوبہٴگانسو میں تبت کے ایک بھکشو نے چین کی حکمرانی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے آپ کو نذرِ آتش کر دیا۔ اُنھوں نے دلائی لاما کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ اُس شخص کی شناخت،  سُلترم گیاتسو کے نام سے کی گئی ہے، جس نے جمعرات کے روز 'امشوک' کے مقام […]

امریکی ریاست یوٹاہ ہم جنسوں کی شادیوں پر پابندی کا فیصلہ کالعدم

Posted: 21 Dec 2013 10:46 AM PST

امریکی وفاقی عدالت کے جج نے ریاست یوٹاہ میں ہم جنسوں کی شادیوں پر پابندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ملک کی اس مغربی ریاست یہ فیصلہ ایک بڑی تبدیلی سمجھا جا رہا ہے کیوں یہاں مورمون چرچ بہت زیادہ اثرورثوق رکھتا ہے۔ جج روبرٹ شیلبی نے جمعہ کو 53 صفحات پر مشتمل بیان […]

امریکی اخبارات سے: امریکی معیشت کا فروغ

Posted: 21 Dec 2013 10:44 AM PST

واشنگٹن — 'وال سٹریٹ جرنل' کی رپورٹ کے مطابق، اس سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران، امریکی  معیشت کی سالانہ شرح نمُو نے چار اعشاریہ ایک فیصد کی صحتمند حد کو چُھو لیاِ ہے،  جس  سے یہ امید بڑھ گئی ہے کہ سالہا سال کی سُست روی کے بعد، یہ شرح زیادہ تیزی کے […]

2014 کو ’عمل کا سال‘ ہونا چاہیئے: اوباما

Posted: 21 Dec 2013 10:43 AM PST

واشنگٹن — امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ 2014ء کو 'عمل کا سال ہونا چاہیئے'، جس دوران ملک کی 'لیبر مارکیٹ' کو فروغ ملے اور 'ٹوٹے ہوئے' اِمیگریشن نظام کو درست کیا جائے۔ جمعے کے روز سال کی آخری اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر اوباما […]

سینیٹ نے مجوزہ دفاعی بجٹ وائٹ ہاؤس بھجوا دیا

Posted: 21 Dec 2013 10:42 AM PST

امریکہ کی سینیٹ صدر براک اوباما کو دفاع کا ایک جامع قانونی مسودہ بھیج رہی ہے جس میں فوجیوں کی تنخواہوں میں ایک فیصد اضافہ اور مسلح افواج میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ سینیٹ نے یہ اقدامات جمعرات کو 15 کے مقابلے […]

No comments :

Post a Comment