search online

Tuesday, December 24, 2013

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


افغانستان: شدت پسندوں کے حملے میں ایک نیٹو فوجی ہلاک

Posted: 23 Dec 2013 10:39 AM PST

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج نے کہا ہے کہ ملک کے مشرق میں شدت پسندوں کے ایک حملے میں اُس کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ بین الاقوامی اتحادی افواج 'ایساف' کے ایک بیان کے مطابق پیر کو دشمن کی براہ راست فائرنگ کی زد میں آنے کے بعد یہ فوجی ہلاک ہوا۔ بیان میں […]

احمد شہزاد پر میچ فیس کا نصف جرمانہ عائد

Posted: 23 Dec 2013 10:38 AM PST

پاکستان کے ابتدائی بلے باز احمد شہزاد کو سری لنکا کے بیٹسمین تلکارتنے دلشان سے الجھنے اور انھیں ہاتھ سے دھکیلنے پر میچ فیس کی پچاس فیصد رقم کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم ''آئی سی سی'' کی طرف سے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ میچ […]

پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ آسکر کی دوڑ سے باہر

Posted: 23 Dec 2013 10:37 AM PST

کراچی — 'آسکر ایوارڈز' کے لئے پہلی مرتبہ نامزد ہونے والی پاکستانی فلم 'زندہ بھاگ' مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 'زندہ بھاگ' پاکستان کی ایسی پہلی تھی جسے 'بیسٹ فارن لینگویج فلم' کی کیٹیگری میں نامزدگی ملی تھی۔ تاہم، اسی کیٹیگری میں شامل ہونے والی دیگر ممالک […]

’کاش وراثت میں ہمیں اپنے ڈیڈی کی ’زندگی‘ ہی ملی ہوتی۔۔“

Posted: 23 Dec 2013 10:36 AM PST

کراچی — امریکہ کے آنجہانی پوپ اسٹار مائیکل جیکسن نے جون2009ء میں اچانک اور غیر متوقع طور پر اس دنیا سے رخصت لی تو لاکھوں، کروڑوں لوگ افسردگی کے ساتھ ساتھ حیرت میں پڑ گئے۔ اس سانحے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ان کے تین بچے پرنس، پیرس اور بلینکٹ تھے۔ اس حادثے […]

تھائی لینڈ: مظاہرین کی انتخابی رجسٹریشن عمل روکنے کی ناکام کوشش

Posted: 23 Dec 2013 10:34 AM PST

تھائی لینڈ میں حکومت مخالف ہزاروں مظاہرین نے پیر کو بنکاک میں الیکشن رجسٹریشن سینٹر جانے والے راستوں کو بند کر دیا جو کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے جماعتوں کو اندارج کے اس عمل سے روکنے کی ایک کوشش تھی۔ لیکن بعض جماعتوں کے کارکنان پیر کو علی الصبح مظاہرین کے پہنچنے سے پہلے […]

برطانیہ : کرسمس کی تیاریاں اور خریداری

Posted: 23 Dec 2013 10:34 AM PST

لندن — دنیا بھر میں مسیحی افراد ان دنوں  کرسمس منانےکی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔کرسمس  کی آمد سے قبل پہلے جہاں گھروں کو دلہن کی مانند سجا دیا گیا ہے وہیں خود کو سنوارنے کے لیے بھی دل کھول کرخریداری کی جا رہی ہے ۔ برطانیہ میں کرسمس سے قبل اختتام ہفتہ شاپنگ کے […]

جنوبی سوڈان: لڑائی والے شہر سے امریکی شہریوں کا انخلا

Posted: 23 Dec 2013 10:33 AM PST

امریکہ نے کہا ہے کہ اس کے تمام شہریوں کو باغیوں کے زیر قبضہ علاقے بور سے بحفاظت نکال لیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے کہا کہ امریکی شہری اور اس کے دیگر “اتحادی ملکوں” کے لوگ بور سے اقوام متحدہ اور امریکی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دارالحکومت جوبا پہنچ گئے۔ گزشتہ ہفتہ […]

شام:دوران حراست ہلاک ہونے والے ڈاکٹر کی میت برطانیہ منتقل

Posted: 23 Dec 2013 10:31 AM PST

لندن — شام کی جیل میں ہلاک ہونے والے برطانوی ڈاکٹر کی میت اتوار کے روز بیروت سےبرطانیہ لائی گئی  تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔ لندن سے تعلق رکھنے والے32 سالہ ڈاکٹر عباس خان کی موت کی خبر ان کے اہل خانہ کو اس وقت ملی جب […]

معاہدے کی پاسداری نا کی گئی تو ایران پر پابندیاں بحال ہو سکتی ہیں:رائس

Posted: 23 Dec 2013 10:30 AM PST

امریکہ کی مشیر برائے قومی سلامتی سوزین رائس نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام کو منجمد کرنے کے معاہدے کے باوجود نیوکلیئر ہتھیار تیار کرنے کی صورت میں ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ سی بی سی نیوز کے پروگرام ''60 منٹس'' میں ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے اس تاثر […]

شمالی وزیرستان میں فوج کی مبینہ کارروائی پر قبائلیوں کا احتجاج

Posted: 23 Dec 2013 09:59 AM PST

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے رہائشیوں نے سرکاری فوج پر پیر کو الزام لگایا ہے کہ طالبان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی میں کئی عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔ فوج کی طرف سے اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم گزشتہ ہفتے ایسے ہی الزامات پر عسکری حکام کہہ چکے […]

غداری کیس:پرویز مشرف کی تین درخواستیں مسترد

Posted: 23 Dec 2013 09:58 AM PST

اسلام آباد — پاکستان کی ایک عدالت نے ملک کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی اُن تین درخواستوں کو مسترد کر دیا جس میں اُنھوں نے اپنے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق حکومت کی قائم کردہ تین رکنی خصوصی عدالت، اس کے ججوں اور وفاق کے مقرر کردہ پراسیکوٹر کی تعیناتی کو […]

چہلم کے ماتمی جلوس، سکیورٹی انتہائی سخت

Posted: 23 Dec 2013 09:58 AM PST

اسلام آباد — پاکستان بھر میں پیر کو واقعہ کربلا کے چہلم کے سلسلے میں ماتمی جلوسوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ بعض علاقوں خاص طور پر راولپنڈی میں حالات کشیدہ ہیں۔ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے  دس ہزار […]

نیب ریفرنسز:سابق صدر کے خلاف سماعت نو جنوری تک ملتوی

Posted: 23 Dec 2013 09:57 AM PST

پاکستان کی ایک احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت نو جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ سرکاری خرچ پر وزیراعظم ہاؤس میں پولو گراؤنڈ کی تعمیر کے ایک مقدمے میں ان پر پیر کو فردجرم عائد کی جانی تھی لیکن سابق صدر کے عدالت میں پیش […]

ترک وزیراعظم کا دورہ پاکستان

Posted: 23 Dec 2013 09:55 AM PST

اسلام آباد — ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کو لاہور پہنچے جہاں اپنے پاکستانی ہم منصب نوازشریف سے ملاقات کے علاوہ انھوں نے پاکستان۔ ترکی بزنس فورم 2013ء کے اجلاس سے خطاب بھی کیا۔ اس دورے میں مہمان وزیراعظم کے ہمراہ ان کے وزراء، ترک تاجروں اور سرمایہ […]

چہلم کے جلوسوں کے لئے فول پروف سیکورٹی اقدامات

Posted: 23 Dec 2013 09:25 AM PST

کوئٹہ : چیف سیکریٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے جلوسوں کے لئے فول پروف سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے علماء کرام اور معاشرے کے سرکردہ افراد کے تعاون کے حصول کی ہدایت کی ہے۔ وہ پیر کے روز یہاں منعقدہ ایک اعلیٰ […]

دوگروپوں کے درمیان لڑائی فائرنگ کا تبادلہ دوافراد جاں بحق

Posted: 23 Dec 2013 09:24 AM PST

موسیٰ خیل: موسیٰ خیل میں دوگروپوں کے درمیان لڑائی فائرنگ کا تبادلہ دوافراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو ئے زخمیوں کو لورالائی ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موسیٰ خیل کے علاقے تکڑی میں دوگروپوں کے درمیان لڑائی اور دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دوافراد گلان اور دادون زخموں […]

،ڈپٹی کمشنر سبی عزیز احمد جمالی نے کہا

Posted: 23 Dec 2013 09:23 AM PST

سبی : کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل احسن رضا زیدی ،ڈپٹی کمشنر سبی عزیز احمد جمالی نے کہا ہے کہ قائداعظم جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ان کی قربانیوں اور ولولہ قیادت کے باعث ہی آج ہم آزاد وطن میں آباد ہیں قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصول ہمارے لئے مشعل راہ ہیں […]

سنی اتحاد کونسل صاحبزاد ہ الحاج حامد رضا رضوی نے کہا

Posted: 23 Dec 2013 09:22 AM PST

سبی:چےئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزاد ہ الحاج حامد رضا رضوی نے کہا ہے کہ ملک میں نظام مصطفےٰ کے نفاد کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مہنگائی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی جائے گی عوام جماعت اہلسنت کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں ملک بھر میں ازسرنو مکمل تنظیم سازی کی […]

صوبائی وزیرصحت رحمت صالح بلوچ نے کہا

Posted: 23 Dec 2013 09:22 AM PST

کوئٹہ : صوبائی وزیرصحت رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں پولیو مہم معمول کے مطابق جاری ہے، میڈیا میں پولیو مہم کے التواء کے بارے میں خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ٹارگٹڈ اضلاع میں پولیو مہم 23 سے 25دسمبر […]

سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان میر غلام جان بلوچ نے کہا

Posted: 23 Dec 2013 09:21 AM PST

سبی : سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان میر غلام جان بلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سبی میں کام چور ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ضلع سبی میں 17بوکس اسکول محکمہ تعلیم پر بوجھ ہے جبکہ ان اسکولوں کے ملازمیں پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں گھر میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہے […]

No comments :

Post a Comment