Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com |
- شام: دسویں روز حلب پر فضائی فوج کی بمباری جاری
- برما پر تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے پر زور
- ’ہیری پوٹر‘ کا نیا روپ۔۔ اب اسٹیج پرنظر آئے گا
- متیرا، جن کا ہر قول و فعل متنازع بن جاتا ہے
- گرین لینڈ کی برف کے نیچے وسیع جھیل کا انکشاف
- جنوبی سوڈان بحران، امریکی فوجی دستہ جبوتی پہنچ گیا
- نائیجیریا: فوج کا 50 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
- جنوبی سوڈان میں مزید فوجی بھیجنے پر غور: اقوام متحدہ
- مصر:پولیس ہیڈکوارٹرز پر بم حملہ، 14 ہلاک
- شمالی کوریا کے بعد، ڈینس رُڈمن کی چین آمد
- کلاشنیکوف کے خالق کا انتقال
- جاپان: اَکی ہیتو کا برتھ ڈے، شہنشاہ نے ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا
- روس: میوزک بینڈ کے ارکان کی جیل سے رہائی
- جو کیا اس پر مطمئن ہوں: ایڈورڈ سنوڈن
- مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال
- پاکستان اور ترکی کا ترجیحی تجارتی معاہدے پر اتفاق
- کراچی: تین مختلف بم دھماکوں میں دو ہلاک، پندرہ سے زائد زخمی
- وائس آف امریکہ کا پاکستانی ایف ایم چینل سے اشتراک
- چہلم کے موقع پر سکیورٹی سخت، موبائل فون سروس معطل
- غداری مقدمہ: مشرف پیش نہ ہوئے، سماعت یکم جنوری تک ملتوی
شام: دسویں روز حلب پر فضائی فوج کی بمباری جاری Posted: 24 Dec 2013 12:27 PM PST واشنگٹن — حکومت شام نے مسلسل دسویں روز حلب کے اُن علاقوں پر جو باغیوں کے قبضے میں ہیں، پر فضائی حملے جاری رکھے، جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔ برطانیہ میں قائم 'سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس' نے بتایا ہے کہ شام کی فوج نے منگل کے روز شامی طیاروں کے […] |
برما پر تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے پر زور Posted: 24 Dec 2013 12:26 PM PST انسانی حقوق کی تنظیموں نے برما کے صدر پر زور دیا ہے کہ وہ رواں سال کے اختتام تک تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کے اپنے وعدے کی پاسداری کریں۔ صدر تھیئن سین کی طرف سے گزشتہ دو سالوں میں سینکڑوں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے لیکن اب بھی درجنوں جیلوں […] |
’ہیری پوٹر‘ کا نیا روپ۔۔ اب اسٹیج پرنظر آئے گا Posted: 24 Dec 2013 12:24 PM PST کراچی — فلم 'ہیری پوٹر' کی شہرت کا سلسلہ ابھی تک تھما نہیں ہے۔ بلکہ، اس میں مزید اضافہ ہونے والا ہے۔ اب آپ 'ہیری پوٹر' کو اسٹیج پر بھی دیکھ سکیں گے۔ دراصل پہلے اسے ناول کی شکل میں لکھا گیا تو اس کی 400 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں۔ جبکہ، یہ پوری بک سیریز […] |
متیرا، جن کا ہر قول و فعل متنازع بن جاتا ہے Posted: 24 Dec 2013 12:24 PM PST کراچی — پاکستان کی ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ لوگ انہیں دیکھنے کے لئے ٹی وی آن کرتے ہیں ۔۔۔اور ۔۔۔ٹی وی والے اپنے پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کے لئے انہیں بلاتے ہیں۔ اپنی ہم عصر فنکاروں کے بارے میں وہ کہتی ہیں 'اب ہر اداکارہ آئٹم گرل ہے'۔ اپنی […] |
گرین لینڈ کی برف کے نیچے وسیع جھیل کا انکشاف Posted: 24 Dec 2013 12:21 PM PST واشنگٹن — سائنس دانوں نے گرین لینڈ کی برف کے نیچے ایک وسیع جھیل کی موجودگی کا سراغ لگایا ہے ۔ علاقے میں ریسرچ کرنے والے ‘یونی ورسٹی آف یوٹاہ’ کے محققین کے مطابق جھیل 43 ہزار کلومیٹر سے زائد رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ سارا سال […] |
جنوبی سوڈان بحران، امریکی فوجی دستہ جبوتی پہنچ گیا Posted: 24 Dec 2013 12:19 PM PST واشنگٹن — امریکہ کا ایک فوجی دستہ افریقی ملک جبوتی پہنچ گیا ہے جو ضرورت پڑنے پر جنوبی سوڈان میں مداخلت کرے گا جہاں اس وقت حکومت کے حامی اور مخالف فوجی دستوں میں مسلح تصادم جاری ہے۔ امریکی فوج کی افریقی کمانڈ ‘ایفری کوم’ نے منگل کو جاری کیے جانے والے اپنے ایک بیان […] |
نائیجیریا: فوج کا 50 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ Posted: 24 Dec 2013 12:18 PM PST نائیجیریا کی فوج نے ایک فوجی بیرک پر حملہ کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں 50 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل کرس اولوکولیڈ نے منگل کو بتایا کہ جمعہ کو باما کے علاقے میں کی گئی اس کارروائی میں 15 فوجی اور پانچ […] |
جنوبی سوڈان میں مزید فوجی بھیجنے پر غور: اقوام متحدہ Posted: 24 Dec 2013 12:17 PM PST اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس کی سلامتی کونسل کے تمام ممبران نے جنوبی سوڈان میں صورت حال پر قابو پانے اور وہاں کی شہریوں کے تحفظ کے لیے امن فوج کے مزید 5,500 اہلکار بھیجنے کی تجویز کی حمایت کی ہے۔ سلامتی کونسل میں منگل کی سہ پہر اقوام متحدہ کے افریقہ میں […] |
مصر:پولیس ہیڈکوارٹرز پر بم حملہ، 14 ہلاک Posted: 24 Dec 2013 12:17 PM PST مصر میں پولیس کے ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے بم حملے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق منگل کو پیش آنے والا واقعہ بظاہر کاربم دھماکے ما نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ عبوری حکومت نے اس حملے کا الزام سابق صدر محمد مرسی کی جماعت […] |
شمالی کوریا کے بعد، ڈینس رُڈمن کی چین آمد Posted: 24 Dec 2013 12:16 PM PST واشنگٹن — باسکیٹ بال کےنامور امریکی کھلاڑی، ڈینس رُڈمن شمالی کوریا کے دورے کے بعد، جِس میں اُن کی ملک کے لیڈر کِم جونگ اُن سے ملاقات شامل نہیں تھی، اب وہ چین پہنچ چکے ہیں۔ 'نیشنل باسکیٹ بال ایسو سی ایشن' کے سابق کھلاڑی نے کہا ہے کہ وہ مایوس نہیں ہوئے، اور پیر […] |
Posted: 24 Dec 2013 12:16 PM PST واشنگٹن — میخائل کلاشنیکوف جنھوں نے دنیا کی معروف ترین کلاشنیکوف بندوق ڈزائن کی تھی، وہ 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اُنھوں نے 20 برس کی عمر میں حملے میں کام آنے والی روایتی اے کے47رائفل ایجاد کی۔ جمہوریہ اُرمورشیا کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ اُن کا پیر کے روز […] |
جاپان: اَکی ہیتو کا برتھ ڈے، شہنشاہ نے ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا Posted: 24 Dec 2013 12:15 PM PST واشنگٹن — جاپانی شہنشاہ اَکی ہیٹو نے اپنی اسی ویں سالگرہ منائی، جس موقعے پر اُنھوں نے ٹوکیو میں واقع اپنے بادشاہی محل کی بالکنی سے ایک بڑے مجمعے کا ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا۔ پیر کے دِن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ، شہنشاہ اَکی ہیتو نے 25000کے قریب افراد کے ایک مجمعے کو […] |
روس: میوزک بینڈ کے ارکان کی جیل سے رہائی Posted: 24 Dec 2013 12:13 PM PST واشنگٹن — روس میں صدر ولادی میر پیوٹن کی حکومت کے زیرِ عتاب ایک میوزک بینڈ کی دو ارکان کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ ان گلوکاراؤں کی رہائی روسی پارلیمان کی جانب سے گزشتہ ہفتے منظور کیے جانے والے ایک نئے قانون کے تحت عمل میں آئی ہے جس کے تحت روس کے […] |
جو کیا اس پر مطمئن ہوں: ایڈورڈ سنوڈن Posted: 24 Dec 2013 12:05 PM PST واشنگٹن — امریکی خفیہ ادارے ‘این ایس اے’ کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے عام شہریوں کی خفیہ نگرانی کے منصوبوں کا راز فاش کرکے وہ اپنا ” مشن مکمل” کرچکے ہیں۔ امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ کو انٹرویو دیتے ہوئے ‘نیشنل سکیورٹی ایجنسی’ کے سابق اہلکار سنوڈن […] |
مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال Posted: 24 Dec 2013 12:00 PM PST کراچی، کوئٹہ، پشاور اور لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں 15 گھنٹے سے معطل موبائل فون سروس بحال ہوگئی ہے۔ امام حسین کے چہلم کے موقع پر سیکورٹی کی غرض سے یہ سروس منگل کی صبح 7بجے سے معطل تھی۔ پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ ورانہ واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ […] |
پاکستان اور ترکی کا ترجیحی تجارتی معاہدے پر اتفاق Posted: 24 Dec 2013 12:00 PM PST اسلام آباد — پاکستان اور ترکی نے دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کے لیے ترجیحی تجارتی معاہدے پر اتفاق کیا ہے جسے آئندہ سال کے پہلے تین مہینوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ پاکستان کے دورے پر آئے ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان کے ہمراہ اسلام آباد میں منگل کو ایک […] |
کراچی: تین مختلف بم دھماکوں میں دو ہلاک، پندرہ سے زائد زخمی Posted: 24 Dec 2013 11:58 AM PST پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں منگل کی دوپہر ہونے والے تین مختلف بم دھماکوں میں کم ازکم دو افراد ہلاک اور پندرہ سے زائد زخمی ہو گئے۔ پہلا دھماکا ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی کے علاقے میں جس مقام پر ہوا وہاں سے چہلم کے ماتمی جلوس نے گزرنا تھا۔ […] |
وائس آف امریکہ کا پاکستانی ایف ایم چینل سے اشتراک Posted: 24 Dec 2013 11:57 AM PST اسلام آباد — وائس آف امریکہ اور پاکستان کے ایک نجی ریڈیو نیوز نیٹ ورک (آر این این) کی 60 منٹ دورانیے کی مشترکہ پیشکش ''صدائے جہاں'' کا پہلا پروگرام 22 دسمبر کو سامعین کے لیے پیش کیا گیا۔ اس ہفتہ وار پروگرام میں دونوں ملکوں کے حالات حاضرہ، سماجی، تفریحی اور تحقیقی موضوعات پر […] |
چہلم کے موقع پر سکیورٹی سخت، موبائل فون سروس معطل Posted: 24 Dec 2013 11:57 AM PST اسلام آباد — پاکستان میں واقعہ کربلا کے چہلم کے سلسلے میں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں منگل کو نکالے گئے ماتمی جلوسوں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ سلامتی کے خدشات کے باعث کراچی، لاہور، راولپنڈی سمیت تقریباً 20 سے زائد شہروں میں منگل […] |
غداری مقدمہ: مشرف پیش نہ ہوئے، سماعت یکم جنوری تک ملتوی Posted: 24 Dec 2013 11:56 AM PST اسلام آباد — پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے منگل کو مقدمے کی سماعت یکم جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ پیشی کے موقع پر پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری کو یقینی بنایا جائے اور اس موقع […] |
You are subscribed to email updates from Urdu News To stop receiving these emails, you may unsubscribe now. | Email delivery powered by Google |
Google Inc., 20 West Kinzie, Chicago IL USA 60610 |
No comments :
Post a Comment