search online

Thursday, December 26, 2013

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


مصر: اخوان المسلمون دہشت گرد تنظیم قرار

Posted: 25 Dec 2013 12:14 PM PST

واشنگٹن — مصر کی فوج کی حمایت سے قائم حکومت نے آخرِکار 'اخوان المسلمین' کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے، اور یہ الزام لگایا ہے کہ وہ پولیس ہیڈکوارٹرز پر بم حملے میں ملوث تھی، جِس میں 15 افراد ہلاک ہوئے۔ حکومت کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب […]

عراق: چرچ کے قریب بم دھماکوں میں 34 ہلاک

Posted: 25 Dec 2013 12:12 PM PST

عراق میں عہدیداروں نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے قریب مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر دو مختلف بم حملوں میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بغداد کے قریب دورا نامی علاقے میں بدھ کو حکام کے مطابق ایک چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شریک افراد کو […]

چوتھا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر سیریز جیت لی

Posted: 25 Dec 2013 12:10 PM PST

پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آٹھ وکٹوں  سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے جیت لی ہے۔ بدھ کو ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 226 رنز کا ہدف دیا تھا جسے قومی ٹیم نے بیالیسویں اوور میں […]

وینا ملک نے شادی کرلی، جلد عمرہ ادا کریں گی

Posted: 25 Dec 2013 12:06 PM PST

کراچی — کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دسمبر کا مہینہ رومانس یا اظہار محبت کے لئے سب سے اچھا ہوتا ہے۔ شاید وینا ملک نے بھی یہ سنا ہو اسی لئے انہوں نے 2013ء کا دسمبر ہمیشہ کے لئے یاد گار بنالیا ہے۔ انہوں نے ایک نوجوان بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے […]

خلائی اسٹیشن کی مرمت، خلابازوں کی کامیاب چہل قدمی

Posted: 25 Dec 2013 12:02 PM PST

واشنگٹن — کرسمس پرکی جانے والی نادر خلائی چہل قدمی کےموقع پر، دو امریکی خلابازوں نے ناکارہ 'کولنگ سسٹم' کی مرمت کا کام کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ ایک ہفتے سے کم مدت کے دوران خلاباز، رِک ماسٹریشیو اور مائیک ہاپ کنز کی یہ دوسری خلائی چہل قدمی تھی، جب کہ کرسمس کے موقعے پر […]

برطانیہ: شاہی خاندان کی ’کرسمس سروس‘ میں شرکت

Posted: 25 Dec 2013 11:58 AM PST

لندن — برطانیہ کے شاہی خاندان نے ملکہ ایلزیبتھ دوئم کے ہمراہ سنڈرنگھم کے ایک چرچ میں روایتی کرسمس سروس میں حصہ لیا۔ شاہی روایات کے مطابق ملکہ ِبرطانیہ ہر سال سنڈرنگھم اسٹیٹ ہاؤس میں کرسمس کی تعطیلات گزارتی ہیں اور اسی چھوٹے سے گاؤں میں شاہی خاندان ایک ساتھ جمع ہو کر کرسمس کا […]

فرانس اور برطانیہ میں شدید طوفان، بارشیں

Posted: 25 Dec 2013 11:56 AM PST

واشنگٹن — یورپ کے دو بڑے ملک فرانس اور برطانیہ شدید طوفانوں کی زد میں ہیں جس کے باعث  لاکھوں افراد بجلی سے محروم  ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ فرانس کے جنوبی علاقے میں بدھ کو طاقت ور ہواؤں کے ساتھ طوفانی  بارشیں ہورہی ہیں جس کے باعث  بجلی کی […]

ترکی میں بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات، دو وزراء مستعفی

Posted: 25 Dec 2013 11:54 AM PST

بدعنوانی کے ایک بڑے اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد ترکی وزرائے داخلہ اور اقتصادیات نے بدھ کو اپنے عہدوں سے استعفٰی دے دیا۔ وزیر اقتصادیات ظفر کغلیان اور وزیر داخلہ معمر غولیر کے بیٹے ان 24 افراد میں شامل ہیں جنہیں گزشتہ ہفتے سرکای مالیاتی ادارے ''ہالبینک'' سے متعلق بدعنوانی کے مقدمے […]

تھائی لینڈ: وزیراعظم کی اصلاحاتی کونسل کی تشکیل کی تجویز

Posted: 25 Dec 2013 11:52 AM PST

تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگ لک شیناواترا نے ملک کے سیاسی بحران کے حل کے لیے قومی اصلاحاتی کونسل کی تشکیل کی تجویز دی ہے۔ وزیراعظم پہلے ہی پارلیمنٹ تحلیل کر کے ملک میں جلد انتخابات کا اعلان کر چکی ہیں لیکن حزب مخالف کی اس تجویز کو اُنھوں نے رد کر دیا تھا جس […]

پیشگی اطلاع کے بغیر ‘جنگ’ شروع ہو سکتی ہے:شمالی کوریا

Posted: 25 Dec 2013 11:51 AM PST

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنی افواج کو لڑائی کے لیے چوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ “کسی پیشگی نوٹس کے بغیر” جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بدھ کے روز خبر دی کہ مسٹر کم نے یہ بیان ایک روز قبل […]

جنوبی سوڈان میں امن کی عالمی کوششیں

Posted: 25 Dec 2013 11:51 AM PST

اقوام متحدہ جنوبی سوڈان میں امن مشن کے مزید ساڑھے پانچ ہزار فوجی بھیج رہا ہے جب کہ عالمی ادارے کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک میں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی لڑائی میں بظاہر ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کو ایک قرارداد پر […]

’کرسمس‘ خوشی کی نوید ہے: پاپائے روم

Posted: 25 Dec 2013 11:49 AM PST

واشنگٹن — پوپ فرینسز نے دنیا کے ایک ارب 20کروڑ کیتھولک عقیدے کے ماننے والوں پر زور دیا ہے کہ کرسمس کی خوشیاں منائیں، کیونکہ 'یسوح مسیح اُس روشنی کی مانند ہیں جو اندھیروں کو روشنی میں بدل دیتی ہے' اور امن کی نوید دیتی ہے۔ پاپائے روم نے یہ پیغام کرسمس کے موقعے پر […]

یوکرین کی بحالی، روس کا تین ارب ڈالر مالی پیکیج کا اعلان

Posted: 25 Dec 2013 11:48 AM PST

واشنگٹن — مشکلات میں گھری، یوکرین کی معیشت کی امداد کے لیے اور 'کیو' کو یورپی یونین سے الگ رکھنے کی غرض سے، روس نے یوکرین کی بحالی کے لیے تین ارب ڈالر کا ایک مالی پیکیج روانہ کیا ہے۔ روسی وزیر اعظم دمتری مدویدیو نے منگل کے روز ماسکو میں یوکرین کے اپنے ہم […]

حکومتی فوج نے بور پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا

Posted: 25 Dec 2013 11:47 AM PST

واشنگٹن — جنوبی سوڈان کی حکومت نے کہا ہے کہ اُس کی فوج نے دو میں سے ایک دارالحکومت پر دوبارہ قبضہ حاصل کر لیا ہے، جنھیں گذشتہ ہفتے باغی فوجیوں نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ ایک ٹویئٹر پیغام میں، حکومت نے کہا ہے کہ اُس کی افواج نے 'بور' پر پھر سے […]

امریکی اخبارات سے: سال کی شخصیت کا لقب، دو امیدوار

Posted: 25 Dec 2013 11:44 AM PST

واشنگٹن — معروف کالم نگار یُوجین رابن سن کہتے ہیں کہ اُن کی دانست میں رواں سال کی شخصیت کے لقب کے لئے دو امیدوار ہیں۔ ایک تو ایک اعشاریہ دو ارب کیتھولک عیسایئوں کے پوپ فرانسس یا پھر امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق ملازم, سربستہ رازوں کو افشا کرنے والے، ایڈورڈ سنو ڈن۔ […]

امریکی اخبارات سے: مُلا کی سزائے موت پر ردِ عمل

Posted: 25 Dec 2013 11:44 AM PST

واشنگٹن — بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے لیڈر عبدالقادر مُلّا جنگی جرائم کے ارتکاب کی پاداش میں سزائے موت دئے جانے پر پاکستان میں جو سخت ردّعمل ہوا ہے، اس پر 'وال سٹریٹ  جرنل' کہتا ہے کہ 65 سالہ ملا کو، جنگی جرائم کی ایک عدالت نے قتل و غارت اور عورتوں  کی آبروریزی […]

سندھ: بلدیاتی انتخابات، کاغذات ِنامزدگی کی وصولی جمعرات سے شروع

Posted: 25 Dec 2013 11:41 AM PST

کراچی — پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے اور اہم صوبے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات ِنامزدگی کی وصولی جمعرات سے شروع ہورہی ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند 29 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔ سندھ میں ہفتہ 18 جنوری کو پولنگ ہوگی۔ صوبے میں […]

بلوچستان سے آٹھ کان کن اغوا

Posted: 25 Dec 2013 11:40 AM PST

کو ئٹہ — بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے نامعلوم مسلح افراد نے کوئلے کی ایک کان میں کام کرنے والے آٹھ مزدوروں کو اغوا کر لیا جس کے بعد قریبی علاقوں میں موجود دیگر کان کنوں نے احتجاجاً ہڑتال کر دی ہے۔ ضلع ہرنائی کے تحصیلدار سجاد گُل نے بدھ کو وائس آف امر یکہ […]

جنوبی سوڈان کی صورت حال پر بان کی مون کا نواز شریف سے رابطہ

Posted: 25 Dec 2013 11:40 AM PST

اسلام آباد — اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اُن سے جنوبی سوڈان میں سلامتی کی مجموعی صورت حال پر بات چیت کی۔ پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے بان کی مون کا رابطہ […]

قائداعظم کا 137واں یوم پیدائش

Posted: 25 Dec 2013 11:39 AM PST

بانی پاکستانی قائداعظم محمد علی جناح کا 137 واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا گیا اور اس موقع پر انھیں خراج عقیدت پش کرنے کے لیے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نے اپنے الگ الگ پیغامات میں قوم کو اس دن کی […]

No comments :

Post a Comment