search online

Friday, December 27, 2013

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


مصر: اخوان المسلمون کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Posted: 26 Dec 2013 02:56 PM PST

واشنگٹن — مصر کی عبوری حکومت کی جانب سے ‘اخوان المسلمون’ کو دہشت گرد جماعت قرار دینے کے  بعد پولیس کی جانب سے اخوان کے کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں شدت آگئی ہے۔ مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کےمطابق حکام نے جمعرات کو صوبہ شرقیہ  سے اخوان کے 16 کارکنوں کو “اخوان […]

مصر: اخوان المسلمون دہشت گرد تنظیم قرار

Posted: 26 Dec 2013 02:52 PM PST

واشنگٹن — مصر کی فوج کی حمایت سے قائم حکومت نے آخرِکار 'اخوان المسلمین' کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے، اور یہ الزام لگایا ہے کہ وہ پولیس ہیڈکوارٹرز پر بم حملے میں ملوث تھی، جِس میں 15 افراد ہلاک ہوئے۔ حکومت کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب […]

عراق: چرچ کے قریب بم دھماکوں میں 34 ہلاک

Posted: 26 Dec 2013 02:46 PM PST

عراق میں عہدیداروں نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے قریب مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر دو مختلف بم حملوں میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بغداد کے قریب دورا نامی علاقے میں بدھ کو حکام کے مطابق ایک چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شریک افراد کو […]

بنگلہ دیش: انتخابات سے قبل فوج کی تعیناتی

Posted: 26 Dec 2013 02:42 PM PST

بنگلہ دیش میں فوج کو تعینات کیا جا رہا ہے جس کا مقصد آئندہ ماہ کے عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشدد کے واقعات پر قابو پانا ہے۔ فوج اور الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ فوجی اہلکار ملک بھر میں نو جنوری تک تعینات رہیں گے۔ عہدیداروں کے […]

سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں حفیظ اور عمر گل شامل

Posted: 26 Dec 2013 02:29 PM PST

سری لنکا کے خلاف 31 دسمبر سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ٹیم میں محمد حفیظ اور عمر گل کی واپسی ہوئی ہے۔ مصباح […]

بنگلہ دیش، کیبل آپریٹرز کی پاکستانی چینلز پر پابندی کی دھمکی

Posted: 26 Dec 2013 02:15 PM PST

کراچی — بنگلہ دیش کے کیبل آپریٹرز اندرونِ ملک پاکستانی ٹی وی چینلز کی نشریات پر پابندی لگائے جانے کے خواہشمند ہیں۔ جمعرات کو مقامی اخبار 'دی ڈیلی اسٹار' نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آپریٹرز نے دھمکی دی ہے کہ وہ تمام پاکستانی ٹی وی […]

موسمیاتی تبدیلی کا انسان خود ہی ذمہ دار ہے: مطالعاتی رپورٹ

Posted: 26 Dec 2013 02:13 PM PST

واشنگٹن — موسم کے اعتبار سے، سنہ 2013 اب تک کا گرم ترین سال تھا، جس دوران، ماحول میں ریکارڈ  مقدار میں'گرین ہاؤس گیسز' کا اخراج ہوا۔ روشیان اسکربل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2013ء موسم کی شدت کا ایک اور سال ثابت ہوا۔ جب یہ شروع ہوا تو جنوری میں آسٹریلیا میں […]

امریکی اخبارات سے: سال کی شخصیت کا لقب، دو امیدوار

Posted: 26 Dec 2013 02:09 PM PST

واشنگٹن — معروف کالم نگار یُوجین رابن سن کہتے ہیں کہ اُن کی دانست میں رواں سال کی شخصیت کے لقب کے لئے دو امیدوار ہیں۔ ایک تو ایک اعشاریہ دو ارب کیتھولک عیسایئوں کے پوپ فرانسس یا پھر امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق ملازم, سربستہ رازوں کو افشا کرنے والے، ایڈورڈ سنو ڈن۔ […]

بے نظیر بھٹو کی برسی، اندرونِ سندھ ہزاروں کا مجمع، تیاریاں مکمل

Posted: 26 Dec 2013 01:53 PM PST

کراچی — سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی جمعہ کو منائی جائے گی، جس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے عمومی طور اور سندھ سے خاص طور پر، ہزاروں افراد کا مجمع گڑھی خدابخش میں جمع ہو رہا ہے۔ جمعرات کو دن بھر عام لوگوں، پارٹی کارکنوں، عہدیداروں اور پی پی […]

مقررہ تاریخوں پر بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں: الیکشن کمیشن

Posted: 26 Dec 2013 01:50 PM PST

کراچی — پاکستان کے دو صوبوں سندھ اور پنجاب میں ایک مرتبہ پھر بلدیاتی انتخابات کھٹائی میں پڑتے نظر آرہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کثیر تعداد میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی مقررہ وقت میں ممکن نہیں ۔ سندھ حکومت پہلے سے یہ کہتی آ رہی ہے کہ جنوری میں انتخابات کرانا ممکن […]

اثاثوں کی چھان بین کا اختیار نہیں : الیکشن کمیشن

Posted: 26 Dec 2013 01:42 PM PST

اسلام آباد — پاکستان میں سیاست دانوں کے خلاف بدعنوانی، غیر قانونی اور خفیہ طور پر اثاثوں میں اضافے کے الزامات ہمیشہ موضوع بحث رہے ہیں جبکہ حالیہ سالوں میں مقامی ذرائع ابلاغ اور کچھ غیر سرکاری تنظیموں کی تحقیقات سے متعلق مسلسل خبریں سامنے آئیں کہ عوامی نمائندے اپنے اثاثوں کو چھپاتے یا ان […]

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، پاکستان کی ’شدید مذمت‘

Posted: 26 Dec 2013 01:36 PM PST

اسلام آباد — پاکستان نے ملک کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مبینہ امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایسے میزائل حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کیا ہے۔ افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان  میں بدھ کو رات دیر گئے ایک مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں کم از کم چار […]

سندھ: 655 اسکول تعلیمی سرگرمیوں سے محروم

Posted: 26 Dec 2013 01:29 PM PST

کراچی — پاکستان میں جہاں سرکاری اسکولوں میں تعلیم کی صورتحال ابتر دکھائی دتیی ہے وہیں پاکستان کے اہم صوبے سندھ کے ضلع تھرپارکر کے 655 اسکولوں کی عمارتیں تو موجود ہیں مگر یہاں پڑھائی کا کوئی سلسلہ نہیں ہے۔ 650 سے زائد سرکاری اسکولوں میں سے 480 اسکول لڑکوں کے جبکہ 175 لڑکیوں کے […]

جنوبی سوڈان کی صورت حال پر بان کی مون کا نواز شریف سے رابطہ

Posted: 26 Dec 2013 01:29 PM PST

اسلام آباد — اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اُن سے جنوبی سوڈان میں سلامتی کی مجموعی صورت حال پر بات چیت کی۔ پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے بان کی مون کا رابطہ […]

بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث شاہد آفریدی کی وطن واپسی

Posted: 26 Dec 2013 01:14 PM PST

کراچی :قومی ٹیم کے آل راؤنڈرشاہد آفریدی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث وطن واپس پہنچ گئے،وہ سری لنکا کیخلاف پانچویں ون ڈ ے میں حصہ نہیں لیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق شاہد آفریدی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں اورسری […]

فٹنس کے حصول کیلئے پی سی بی کا محمد عرفان کو یواے ای بھیجنے کا فیصلہ

Posted: 26 Dec 2013 12:54 PM PST

لاہور:پی سی بی نے انجری کے شکار فاسٹ باؤلرمحمد عرفان کو فٹ کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق محمد عرفان 28 دسمبرکومتحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے جہاں قومی ٹیم کے غیرملکی فزیو اور ٹرینر ڈیل نائیلر محمد عرفان کی فٹنس پرکام کریں گے تاکہ […]

علی ظفر کی فلم میں بیٹنگ اسٹائل کو تنقید کا ہدف بنانے پر آفریدی کا احتجاج

Posted: 26 Dec 2013 12:45 PM PST

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایک بھارتی فلم میں اپنے بیٹنگ اسٹائل کو ہدف تنقید بنانے پر متعلقہ فلم سازوں کو شکایتی خط لکھ دیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی اداکار علی ظفر کی نئی آنے والی فلم ''ٹوٹل سیاپا '' میں مزاحیہ جملے کے طور پر سابق کپتا ن آفریدی […]

امریکا : رافیل نڈال اور یوناکم سال 2013کے بہترین ایتھلیٹس قرار

Posted: 26 Dec 2013 10:31 AM PST

واشنگٹن :اسپینش ٹینس اسٹاررافیل نڈال اور اسکیٹنگ چیمپئن یونا کم نے یوایس اے اسپورٹس سال 2013کے بہترین ایتھلیٹس کے ایوارڈز جیت لیے ۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی یوناکم نے مارچ میں ورلڈ فیگر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کارکردگی سے پوری دنیا کو حیران کردیا ۔ عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر رافیل […]

یوسین بولٹ اورشیلی این فریزر اسپورٹس کی بہترین کیریبین شخصیات قرار

Posted: 26 Dec 2013 10:23 AM PST

جارج ٹاؤن :جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ اورشیلی این فریزر کو لاطینی امریکا اور کیریبین کی بہترین اسپورٹس شخصیات قرار دے دیا گیا ۔ آئی پی ایس امریکا کے تحت ووٹنگ میں یوسین بولٹ نے میکسیکن جمناسٹ ڈینیئل کرول ،فٹ بالر ڈامیل گارشیا اور اسلے گونزالوز کو شکست دی ۔

میلبورن ٹیسٹ کے دوران 90ہزار شائقین کی میدان میں آمد متوقع

Posted: 26 Dec 2013 10:22 AM PST

میلبورن :آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا دعویٰ ہے کہ حالیہ ایشز سیریز کو ریکارڈ ناظرین دیکھ رہے ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق روزانہ ایک اعشاریہ پانچ ،پانچ ملین شائقین کی نگاہیں کھیل سے محظوظ ہورہی ہیں ۔کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمز سدرلینڈ پرامید ہیں کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ پر یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ جائے گا […]

No comments :

Post a Comment