search online

Saturday, December 28, 2013

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


بیروت میں طاقتور بم دھماکا، سابق وزیر سمیت پانچ ہلاک

Posted: 27 Dec 2013 12:08 PM PST

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مرکز میں جمعہ کو ایک طاقتور بم دھماکے میں ملک کے سابق وزیر خزانہ محمد شطح سمیت کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ محمد شطح ایک اجلاس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ اُن کی گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق یہ دھماکا […]

اخوان المسلمین کے خلاف کارروائی پر کیری کے تحفظات

Posted: 27 Dec 2013 12:05 PM PST

امریکہ کے اعلٰی ترین سفارتکار نے مصر میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت کی طرف سے اخوان المسلمین کے خلاف کریک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے بعد پولیس نے جمعرات کو اس جماعت کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا اور حکام نے […]

جسٹن بیبر، تنازعات کے باوجود شہ سرخیوں میں

Posted: 27 Dec 2013 11:26 AM PST

کراچی — پوپ موسیقی کی دنیا کے نو عمر سنگر جسٹن بیبر بھی شاید اپنے دوسرے ہم عصر فنکاروں کی طرح شہ سرخیوں میں رہنے کا فن جان گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سال 2013ء کے دوران وہ اپنے کسی نہ کسی بیان، پیغام یا پھر دوسروں سے جھگڑوں کے سبب خبروں میں چھائے […]

پیدل چلیے، عمر بڑھائیے

Posted: 27 Dec 2013 11:22 AM PST

واشنگٹن — ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ زیادہ پیدل چلتے ہیں وہ ان لوگوں کی نسبت زیادہ لمبی زندگی پاتے ہیں جو کم پیدل چلتے ہیں۔ دل کے امراض سے متعلق ایک امریکی ادارہ تجویز کرتا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ڈھائی گھنٹے پیدل چلنا چاہیئے۔ اس سے […]

ایران کے ’جوہری معاہدے‘ پر مذاکرات کا ایک اور دور

Posted: 27 Dec 2013 11:17 AM PST

واشنگٹن — ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان 30 دسمبر کو مذاکرات کے ایک دور میں گذشتہ ماہ جینیوا میں ایران کے جوہری پروگرام کو منجمند کرنے کے حوالے سے ہونے والی معاہدے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے تکنیکی باریکیوں اور مسائل کو حل کرنے کی کوشش […]

تھائی لینڈ: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد ہلاک

Posted: 27 Dec 2013 11:16 AM PST

تھائی لینڈ میں پولیس نے بتایا ہے کہ ملک کے شمال میں ایک مسافر بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کو رات دیر گئے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بس ملک کے شمال میں تھائی لینڈ کے سب سے بلند پل […]

جنوبی سوڈان میں امن فوج کی تعیناتی جلد متوقع

Posted: 27 Dec 2013 11:15 AM PST

اقوام متحدہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جنوبی سوڈان میں امن مشن میں اہلکاروں کی تعداد میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اضافہ ہو جائے گا جب کہ وہاں سرکاری فورسز مالکال کے علاقے نیل پر قبضہ حاصل کرنے کے لیے باغیوں سے لڑائی میں مصروف ہیں۔ اقوام متحدہ کی سفیر ہیلڈ جانسن نے دارالحکومت […]

تھائی لینڈ: احتجاج جاری، حکومت کا انتخابات مؤخر کرنے سےانکار

Posted: 27 Dec 2013 11:14 AM PST

واشنگٹن — جمعرات کو پولیس کے ساتھ جھڑپیں اور حکومت مخالف مظاہرون کے باوجود، جِن کے نتیجے  میں ایک اہل کار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، حکومت ِتھائی لینڈ نے فروری میں کرائے جانے والی ووٹنگ مؤخر کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ جمعرات کو ایک ٹیلی ویژن خطاب […]

ماؤ کی سالگرہ، روایتی جوش و جذبہ ندارد

Posted: 27 Dec 2013 11:13 AM PST

واشنگٹن — چین نے عوامی جمہوریہ چین کے بانی، ماؤ زے تونگ کی 120 ویں سالگرہ کو سرکاری طور پر منانے کی تقریبات کو کم درجے پر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ژی جِن پِنگ اور کمیونسٹ پارٹی کی معتبر 'پولٹبیورو اسٹینڈنگ کمیٹی' کے دیگر چھ ارکان نے اس موقع پر 'تیانمن اسکوائر' میں […]

مغوی امریکی شہری کی نئی ویڈیو جاری، رہائی کے لیے اقدامات کی اپیل

Posted: 27 Dec 2013 11:12 AM PST

پاکستان سے اغوا ہونے والے معمر امریکی شہری نے ایک بار پھر صدر براک اوباما سے اپنی رہائی کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔ وارن وائن سٹیئن کو اگست 2011 میں لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا تھا اور بعد ازاں القاعدہ نے دعوی کیا تھا کہ یہ امریکی […]

جنوبی سوڈان: امن کے لیے علاقائی ممالک کی کوششیں

Posted: 27 Dec 2013 11:11 AM PST

جنوبی سوڈان میں قیام امن کے لیے علاقائی کوششوں میں تیزی آئی ہے اور کینیا اور ایتھوپیا کے رہنما دارالحکومت جوبا پہنچے جہاں وہ فریقین سے مذاکرات کریں گے۔ کینیا کے صدر ایورو کینیاتہ اور ایتھوپیا کے وزیراعظم ہیلیمایم نے جمعرات کو جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر سے ملاقات کی۔ صدر سلوا کیر کا الزام ہے […]

تھائی لینڈ:الیکشن کمیشن کی انتخابات میں التوا کی درخواست

Posted: 27 Dec 2013 11:11 AM PST

تھائی لینڈ کے الیکشن کمیشن نے ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں عام انتخابات کے انعقاد میں غیر معینہ مدت تک التوا کی درخواست کی ہے۔ وزیراعظم ینگ لک شیناواترا نے نو دسمبر کو پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے دو فروری کو عام انتخابات کا اعلان کیا تھا لیکن حزب مخالف کی طرف سے جاری […]

جاپانی وزیراعظم کا جنگی یادگار کا دورہ، چین کا شدید ردعمل

Posted: 27 Dec 2013 11:10 AM PST

جاپان کے وزیراعظم شنزو ابی نے جمعرات کو ملک کی جنگ آزادی میں ہلاک ہونے والے باشندوں کی یادگار پر حاضری دی جسے کئی ہمسایہ ریاستیں ٹوکیو کی فَوجی خصُوصیات کے حامِل ماضی کی ایک علامت گردانتے ہیں۔ ابی کا کہنا تھا کہ ان کا ٹوکیو کے ایسوکونی یادگار کے دورے کا مقصد ہرگز ہمسایہ […]

امریکی اخبارات سے: سال 2014 کیسا ہوگا، تجزئے و توقعات

Posted: 27 Dec 2013 11:09 AM PST

واشنگٹن — 'ٹیمپا بے ٹائمز' کے ایک تجزئے کے مطابق، امریکی عوام پُرامّید ہیں کہ 2014ء ایک بہتر سال ہوگا، تجزیہ کار جینیفر آجیسٹا کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر سال 2013 ء کے بارے میں  امریکیوں کی رائے منفی کے مقابلے میں مثبت زیادہ ہے۔ لیکن، جب پوری دنیا کے بارے  میں پوچھا […]

بین الاقوامی برادری سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں: نوازشریف

Posted: 27 Dec 2013 11:02 AM PST

اسلام آباد — پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد بین الاقوامی برادری خاص طور پر اپنے ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اُن کی حکومت چار نکاتی ایجنڈے پر توجہ مرکوز […]

خصوصی طیارے کے ذریعے مشرف کی والدہ کو پاکستان لا سکتے ہیں: پرویز رشید

Posted: 27 Dec 2013 11:01 AM PST

اسلام آباد — پاکستان کی وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی والدہ کو ملک میں لانے کے لیے خصوصی طیارہ یا ائیر ایمبولینس بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ ''حکومت پاکستان (پرویز مشرف کی والدہ) […]

چھ سال بعد بھی بینظیر بھٹو قتل کیس ہنوز حل طلب

Posted: 27 Dec 2013 10:59 AM PST

اسلام آباد — اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اور اس منصب پر دو بار متمکن رہنے والی بینظیر بھٹو 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی میں ایک دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنیں۔ اس واقعے کو چھ سال گزرنے کے باوجود اب تک ان پر جان لیوا حملہ کرنے والے عناصر کو سزا نہیں ہو […]

لائن آف کنٹرول: امن کی کوششوں پر سرحدی عوام خوش

Posted: 27 Dec 2013 10:59 AM PST

مظفر آباد — کشمیر کو منقسم کر نے والی کنٹرول لائن پر بسنے والے کشمیریوں نے پا ک بھارت افواج کے درمیان ایل او سی پر فائر بندی کے معاہدے پر عمل درآمد پر کو خوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے مستقل بنیادوں پر قیام امن کے لیے تنازع کشمیر کے حل پر زور […]

بے نظیر بھٹو کی برسی، اندرونِ سندھ ہزاروں کا مجمع، تیاریاں مکمل

Posted: 27 Dec 2013 10:58 AM PST

کراچی — سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی جمعہ کو منائی جائے گی، جس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے عمومی طور اور سندھ سے خاص طور پر، ہزاروں افراد کا مجمع گڑھی خدابخش میں جمع ہو رہا ہے۔ جمعرات کو دن بھر عام لوگوں، پارٹی کارکنوں، عہدیداروں اور پی پی […]

تاجر کیلاش کمار کو اغواء کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت

Posted: 27 Dec 2013 10:55 AM PST

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی نے صوبے کے اہم تجارتی مرکز ہزار گنجی سبزی منڈی کوئٹہ سے تاجر کیلاش کمار کو اغواء کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز دن دہاڑے اغواء کاروں نے طاقت کے ذریعے تاجر کیلاش کمار کو تشدد کے بعد اغواء کرکے سنگین جرم کا […]

No comments :

Post a Comment