Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com |
- نئے سال کا آغاز: کیری مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کریں گے
- لبنان سے اسرائیلی علاقے پر راکٹ فائر
- مصر: پولیس اور طلبہ کے درمیان تصادم، ایک طالبعلم ہلاک
- ڈھاکہ: پولیس مظاہرین جھڑپیں، ایک شخص ہلاک
- بھارت:ریل گاڑی میں آتشزدگی سے 26 ہلاک
- فاروق شیخ، کچھ یادیں کچھ باتیں
- ‘جوہوگا دیکھا جائے گا ‘ کا نظریہ کامیاب نہیں: سائنسی ماہرین
- بیویوں کی ہاں میں ہاں ملانے والے شوہروں میں افسردگی کا رجحان: تحقیق
- ڈپریشن کے مریضوں کو فالج کا خطرہ
- روس: ریلوے اسٹیشن پر خودکش بم حملہ، کم ازکم 13 ہلاک
- جنوبی سوڈان: ’وائٹ آرمی‘ کا شہر بور کی طرف مارچ
- افغانستان:’معاہدے کے بغیر فوجی انخلاٴ افراتفری کا سبب بن سکتا ہے‘
- لیبیا میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ دار القاعدہ نہیں: نیو یارک ٹائمز رپورٹ
- ایک تعلیم یافتہ لڑکی ایک انقلاب کی مانند: رپورٹ
- دہشت گردوں سے مذاکرات پر سیاسی حلقوں میں ابہام
- مجھے فوج کی ’حمایت‘ حاصل ہے:پرویز مشرف
- بلوچستان: شدید سردی سے متاثرین زلزلہ کی مشکلات میں اضافہ
- اسلام آباد کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم، سات ہلاک
- کراچی: ‘بلاول ہاؤس’ کی شاہراہ عام ٹریفک کے لیے کھول دی گئی
نئے سال کا آغاز: کیری مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کریں گے Posted: 29 Dec 2013 02:15 PM PST واشنگٹن — اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین امن عمل کو فروغ دینے کی ایک اور کوشش کے طور پر، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نئے سال کا آغاز پر مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے۔ کیری یہ دورہ ایسے وقت کر رہے ہیں جب اسرائیل فلسطینی قیدیوں کے ایک مزید گروپ کو رہا کرنے والا […] |
لبنان سے اسرائیلی علاقے پر راکٹ فائر Posted: 29 Dec 2013 02:15 PM PST اسرائیل میں حکام نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے داغے گئے دو راکٹ ملک کے شمالی حصے میں آکر گرے لیکن ان کے پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جس سمت سے راکٹ داغے گئے اس جانب اس کے توپ خانے نے جوابی کارروائی بھی کی۔ 2006ء […] |
مصر: پولیس اور طلبہ کے درمیان تصادم، ایک طالبعلم ہلاک Posted: 29 Dec 2013 02:13 PM PST واشنگٹن — مصر میں ہفتے کے روز قاہرہ میں الازہر یونیورسٹی کے کیمپس میں اخوان المسلمون کے حامی طالبعلموں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں ایک طالبعلم ہلاک ہوگیا۔ ایک طالبعلم نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ہلاک ہونے والا طالبعلم خالد ال حداد ہے جو کہ ملک میں اسلامی انقلاب کا حامی […] |
ڈھاکہ: پولیس مظاہرین جھڑپیں، ایک شخص ہلاک Posted: 29 Dec 2013 02:08 PM PST واشنگٹن — بنگلہ دیش کے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں فوج اور حزب مخالف سے تعلق رکھنے و الے کارکنوں کے درمیان ہونے والے جھڑپوں کے واقعات میں، ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ اہل کاروں نے بتایا کہ اِس طالب علم کی ہلاکت اُس وقت واقع پوئی جب حکومت کی طرف سے […] |
بھارت:ریل گاڑی میں آتشزدگی سے 26 ہلاک Posted: 29 Dec 2013 02:06 PM PST بھارت میں ریل گاڑی کی ایک بوگی میں آتشزدگی سے کم ازکم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ ریل گاڑی بنگلور سے نادیڈ جا رہی تھی کہ اس کی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔ بھارتی ریلویز کے ایک ترجمان سی ایس گپتا نے بتایا […] |
فاروق شیخ، کچھ یادیں کچھ باتیں Posted: 29 Dec 2013 02:03 PM PST واشنگٹن — آپ سب نے یہ اندوہناک خبر پڑھی ہوگی کہ معروف اداکار فاروق شیخ دل کا دورہ پڑنے سے 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے۔ فاروق شیخ سے رو برو تو نہیں، لیکن آن ائیر میری پہلی اور آخری ملاقات، دس نومبر 2012 میں پروگرام […] |
‘جوہوگا دیکھا جائے گا ‘ کا نظریہ کامیاب نہیں: سائنسی ماہرین Posted: 29 Dec 2013 02:00 PM PST لندن — ایک عظیم مصنف کا قول ہے کہ ، ”جس میں جیتنے کی چاہ نہیں ہوتی ہے وہ پہلےسے ہارے ہوئے ہوتے ہیں ۔”ہم اپنےبڑوں سے یہ نصیحت سنتے آئے ہیں کہ، کامیابی بھی ان ہی لوگوں کا مقدر بنتی ہے جواسے پانے کی آرزو اورہمت رکھتے ہیں ۔ تقدیر اور تدبیر کا ہماری […] |
بیویوں کی ہاں میں ہاں ملانے والے شوہروں میں افسردگی کا رجحان: تحقیق Posted: 29 Dec 2013 01:58 PM PST لندن — محققین کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بیویوں کے مطالبات پرسرتسلیم خم کر لینے والے شوہروں کی زندگی میں کافی سکون پایا جاتا ہو گا لیکن ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شوہروں کا بیویوں کی ہاں میں ہاں ملانے کا رویہ انھیں اندر سے دکھی بنا […] |
ڈپریشن کے مریضوں کو فالج کا خطرہ Posted: 29 Dec 2013 01:57 PM PST واشنگٹن — ایک نئی تحقیق کے مطابق شدید ڈپریشن اور پریشانی کی علامات رکھنے والے خواتین و حضرات میں فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف پٹسبرگ سے منسلک ڈاکٹر مایا جے لیمبیاز اس تحقیق کی سربراہی کر رہی تھیں اور کہتی ہیں کہ، 'جتنا زیادہ کسی میں ڈپریشن زیادہ ہوگا، اتنا ہی ان […] |
روس: ریلوے اسٹیشن پر خودکش بم حملہ، کم ازکم 13 ہلاک Posted: 29 Dec 2013 01:55 PM PST جنوبی روس میں ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون خودکش بمبار نے دھماکا کردیا جس سے کم ازکم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق شورش زدہ شمالی خطے کوہ قاف کے شہر وولگوگراڈ کے ٹرین اسٹیشن پر اتوار کو علی الصبح یہ واقعہ پیش آیا اور اس میں مرنے والوں کی […] |
جنوبی سوڈان: ’وائٹ آرمی‘ کا شہر بور کی طرف مارچ Posted: 29 Dec 2013 01:54 PM PST جنوبی سوڈان کی فوج نے کہا ہے کہ برطرف کیے گئے نائب صدر رئیک ماچار کے وفادار ہزاروں مسلح نوجوان حکومت کے زیر قبضہ علاقے بور کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ فوج کے ترجمان فلپ اگیور نے ہفتہ کو وائس آف امریکہ کو بتایا تھا کہ ماچار کے حمایت یافتہ یہ نواجوان خود کو ''وائٹ […] |
افغانستان:’معاہدے کے بغیر فوجی انخلاٴ افراتفری کا سبب بن سکتا ہے‘ Posted: 29 Dec 2013 01:49 PM PST واشنگٹن — ایک سرکردہ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ افغانستان پر جاری کی جانے والی ایک خفیہ رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کی طرف حاصل کردہ کامیابیاں 2017ء تک اپنا اثر کھو دیں گی، جس کا باعث یہ ہوگا کہ بین الاقوامی افواج کے انخلا کے بعد […] |
لیبیا میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ دار القاعدہ نہیں: نیو یارک ٹائمز رپورٹ Posted: 29 Dec 2013 01:47 PM PST واشنگٹن — اخبار دی نیو یارک ٹائمز کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں، گیارہ ستمبر سن دو ہزار بارہ میں لیبیا کے شہر بن غازی میں، امریکی سفیر اور سفارتی عملے کے تین دیگر ارکان کی ہلاکت کے بارے میں نئے سوالات نے جنم لیا ہے۔ اس تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ […] |
ایک تعلیم یافتہ لڑکی ایک انقلاب کی مانند: رپورٹ Posted: 29 Dec 2013 01:44 PM PST کراچی — کہا جاتا ہے کہ ایک پڑھی لکھی لڑکی ایک پڑھے لکھے معاشرے کو جنم دیتی ہے۔ ِاِسی مقصد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، کراچی میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے دنیا بھر کے متعدد ممالک سے تعلق رکھنےوالی 9 لڑکیوں کی تعلیم اور اس سے جڑے مسائل کو […] |
دہشت گردوں سے مذاکرات پر سیاسی حلقوں میں ابہام Posted: 29 Dec 2013 01:42 PM PST اسلام آباد — پاکستان میں نواز شریف کی حکومت کی جانب سے مسلسل اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شدت پسندوں سے مذاکرات کیے جائے گے اور اس پالیسی کی حمایت پاکستانی فوج کی جانب سے بھی کی گئی۔ تاہم بات چیت کا عمل تاحال شروع نہیں […] |
مجھے فوج کی ’حمایت‘ حاصل ہے:پرویز مشرف Posted: 29 Dec 2013 01:41 PM PST اسلام آباد — پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے اپنے خلاف غداری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے پر انھیں فوج کی حمایت حاصل ہے۔ انھوں نے یہ انکشاف اتوار کو اسلام آباد میں غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو میں کیا اور کہا کہ ان پر لگائے […] |
بلوچستان: شدید سردی سے متاثرین زلزلہ کی مشکلات میں اضافہ Posted: 29 Dec 2013 01:40 PM PST کوئٹہ — پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں آنے والے شدید زلزلے کو تین ماہ گزرنے کے بعد بھی اس سے متاثرہ افراد کی پوری طرح بحالی ممکن نہین ہوسکی ہے اور یہ لوگ سخت سرد موسم میں بھی خیموں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ ستمبر میں 7.6 شدت کے زلزلے سے […] |
اسلام آباد کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم، سات ہلاک Posted: 29 Dec 2013 01:39 PM PST اسلام آباد کے قریب ایک مسافر بس کے ٹرالر سے ٹکرانے سے کم ازکم سات افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اتوار کی صبح راولپندی سے لاہور جانے والی مسافر بس اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب سیمنٹ لے جانے والے ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری […] |
کراچی: ‘بلاول ہاؤس’ کی شاہراہ عام ٹریفک کے لیے کھول دی گئی Posted: 29 Dec 2013 01:38 PM PST کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں قائم پیپلزپارٹی کا اہم مرکز بلاول ہاوس کی ایک سڑک کو کئی سالوں بعد عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بلاول ہاؤس پر احتجاج کے بعد بلاول ہاوس کی اہم شاہراہ کو کھولا گیا۔ پاکستان […] |
You are subscribed to email updates from Urdu News To stop receiving these emails, you may unsubscribe now. | Email delivery powered by Google |
Google Inc., 20 West Kinzie, Chicago IL USA 60610 |
No comments :
Post a Comment