search online

Wednesday, January 1, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


سعودی عرب، نئے سال کی تقریبات خلافِ شرع: فتویٰ

Posted: 31 Dec 2013 12:03 PM PST

کراچی — سعودی عرب کے علماء نے سال ِنو کے جشن پر پابندی کے لئے فتویٰ جاری کردیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی اخبار 'عکاظ' کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پابندی کے حوالے سے علماء نے فتوے میں کہا ہے کہ سال نو کی تقریبات خلاف ِشرع ہیں۔ […]

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ بے بنیاد ہے: افغانستان

Posted: 31 Dec 2013 12:01 PM PST

واشنگٹن — افغانستان کی جانب سے پیر کے روز امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے اس پیش گوئی کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اتحادی افواج کی جانب سے افغانستان میں گذشتہ تین برسوں میں حاصل کی گئی کامیابی کے اثرات 2017ء تک بہت حد تک […]

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف سری لنکا 204 رنز پر آؤٹ

Posted: 31 Dec 2013 11:59 AM PST

سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ابوظہبی میں کھیلا جارہا ہے اور منگل کو پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا […]

برٹنی اسپیئرز سلور اسکرین پر واپسی کی خواہشمند

Posted: 31 Dec 2013 11:58 AM PST

کراچی — 'بے بی ون مور ٹائم' اور 'اوپس 'آئی ڈٹ اٹ اگین' جیسے میگا ہٹس کے ذریعے دنیا بھر کے میوزک لورز کے دلوں میں گھر کرنے والی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئر فلموں میں واپسی کے لئے بے تاب ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ سلور اسکرین پر دوبارہ جگمگانے کے لئے […]

دو نئے ڈرامہ سیریلز: ’بنٹی آئی لو یو‘ اور ’زندگی تیرے بنا‘

Posted: 31 Dec 2013 11:57 AM PST

کراچی — پاکستانی ڈرامے زیادہ تر معاشرے کے عکاس سمجھے جاتے ہیں۔ شاید ان کی دنیا بھر میں شہرت کی ایک بڑ ی وجہ یہی ہے ورنہ کچھ دوسرے ممالک خاص کر پڑوسی ملک کے ڈرامہ سیریلز ان کے اپنے معاشرے سے یکسر مختلف ہوتے ہیں۔ نجی چینل ہم ٹی وی ایسے ہی دو نئے […]

جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے:ایران

Posted: 31 Dec 2013 11:55 AM PST

ایران کے ایک اعلیٰ جوہری مصالحت کار نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے جوہری پروگرام سے متعلق کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے عالمی طاقتوں کے ساتھ بات چیت میں ''اچھی پیش رفت'' ہوئی ہے۔ نائب وزیر خارجہ عباس عرقچی نے منگل کے روز کہا کہ جنیوا میں طرفین کے ماہرین کی ملاقاتوں […]

روس: خودکش بم حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

Posted: 31 Dec 2013 11:54 AM PST

روس میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر وولگوگراد میں اتوار اور پیر کو ہونے والے خودکش بم حملوں میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد میں سے مزید تین افراد جانبر نا ہو سکے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔ تاحال کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری […]

جنوبی سوڈان کی حکومت اور باغی رہنما مذاکرات پر آمادہ: ایتھوپیا

Posted: 31 Dec 2013 11:53 AM PST

ایتھوپیا نے منگل کو اعلان کیا کہ جنوبی سوڈان کی حکومت اور باغی رہنما رئیک ماچار امن مذاکرات کے لیے اپنے اپنے وفود  ادیس ابابا بھیج رہے ہیں۔ منگل ہی کو مشرقی افریقی بلاک 'آئی جی اے ڈی' نے جنوبی سوڈان میں فریقین کو براہ راست مذاکرات کرنے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیا۔ […]

چین: بچے چوری کرنے کے جرم پر ڈاکٹر کو سزائے موت دیے جانے کا امکان

Posted: 31 Dec 2013 11:52 AM PST

چین میں سات نومولود بچے چوری کر کے انسانی اسمگلروں کے ہاتھ فروخت کرنے کا اعتراف کرنے والی ڈاکٹر کو ممکنہ طور پر موت کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شان ژی صوبے کے ایک اسپتال میں زچگی کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹر زانگ شوژیا نے عدالت میں اپنے […]

انٹارکٹکا: برف میں پھنسے بحری جہاز تک پہنچنے کی کوششیں تیز

Posted: 31 Dec 2013 11:52 AM PST

انٹارکٹکا کے ایک دور افتادہ مقام میں برف میں پھنسے روسی تحقیقی بحری جہاز پر امدادی کارروائی کے لیے ہیلی کاپٹروں کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ قبل ازیں متعدد بار اس بحری جہاز تک کشتیوں کے ذریعے پہنچنے کی کوششیں نا کام ہو چکی ہیں۔ اس بحری جہاز پر سائنسدانوں، سیاحوں اور […]

روس: خودکش حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 ہوگئی

Posted: 31 Dec 2013 11:51 AM PST

واشنگٹن — روسی حکام نے جنوبی شہر ولگوگراڈ میں اور اُس کے اِرد گرد سکیورٹی کے انتظامات بڑھا دیے ہیں، جہاں گذشتہ دو روز کے دوران ہونے والے دو خودکش بم حملوں کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ پیر کے دِٕن ہونے والے بم حملے میں ایک ٹرالی بس […]

برطانیہ: ہنگامی علاج معالجہ، فیس ادا کرنی پڑے گی

Posted: 31 Dec 2013 11:51 AM PST

لندن —حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تارکین وطن اورغیر ملکی سیاحوں سے حادثے، ہنگامی علاج معالجے اور ڈاکٹر کی بنیادی خدمات کے عوض معاوضہ وصول کیا جائےگا۔ وزراٴ کا کہنا ہے کہ 'نشنل ہیلتھ کئیر' کے نظام کا غلط استعمال روکنے کے سلسلے میں مجوزہ منصوبہ ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ ایک سرکاری […]

گوانتانامو سے چینی یغور قیدیوں کی رہائی ’سنگ ِمیل‘ قرار

Posted: 31 Dec 2013 11:48 AM PST

واشنگٹن — امریکہ نے باقی ماندہ تین چینی یغور مسلمانوں کو گوانتانامو بے کے امریکی فوجی حراستی مرکز سے رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے، اِسے ایک 'اہم سنگ میل' قرار دیا ہے۔ منگل کو شائع ہونے والی'بی بی سی' کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ، اُنھیں ہوائی جہاز  کے ذریعےسلوواکیا کے دارالحکومت 'براتیسلاوا' […]

امریکہ میں کمرشل ڈرون کی آزمائشی پروازوں کے لیے مقامات کا اعلان

Posted: 31 Dec 2013 11:46 AM PST

امریکی حکومت نے نجی طور پر ڈرون طیاروں کے استعمال کی راہ ہموار کرتے ہوئے چھ مقامات کا اعلان کیا جہاں ان کی آزمائشی پروازیں کی جا سکیں گی۔ سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ ان آزمائشی پروازوں سے کاروباری شخصیات، محقق اور زراعت کے شعبے سے منسلک  افراد مستفید ہوسکیں گے۔ امریکہ کی وفاقی فضائی […]

82 فی صد امریکی افغان جنگ کے مخالف: ’سی این این‘ سروے

Posted: 31 Dec 2013 11:45 AM PST

واشنگٹن — رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے سے پتا چلتا ہے کہ امریکیوں کی نگاہ میں افغانستان کی جنگ، ویتنام  جنگ سے بھی کہیں زیادہ غیر مقبول ہے، جِسے  40سے زائد برس گزر چکے ہیں۔ 'سی این این ٹیلی ویژن' اور'او آر سی انٹرنیشنل' کی جناب سے کرائے جانے والے اِس سروے میں بتایا […]

کراچی میں نئے سال کا جشن بھی ’رسکی‘ ہے

Posted: 31 Dec 2013 11:43 AM PST

دنیا کے بے شمار ممالک اور شہروں میں نئے سال کی تقریبات منانے کا اپنا اپنا دلچسپ طریقہ ہے۔ لیکن، جو طریقہ کراچی میں رائج ہے وہ غلط تو ہے ہی، اُس کے نتیجے میں، ہر سال کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوجاتی ہیں۔ رات کے بارہ بجتے ہی شہر میں اس قدر شدید ہوائی […]

غداری کا مقدمہ فوجی عدالت ہی میں چلایا جا سکتا ہے: پرویز مشرف

Posted: 31 Dec 2013 11:41 AM PST

اسلام آباد — پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے منگل کو اسلام آباد میں سابق فوجی افسران اور اہلکاروں سے خطاب میں کہا کہ اُن کے خلاف غداری کا مقدمہ صرف فوجی عدالت ہی میں چلایا جا سکتا ہے کیوں کہ اُن کے بقول سول عدالت کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں۔ اس […]

طالبان سے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کا ’ٹاسک ملا‘:سمیع الحق

Posted: 31 Dec 2013 11:41 AM PST

اسلام آباد — مذہبی و سیاسی جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ نواز شریف انتظامیہ کی طرف سے انہیں شدت پسندوں سے مذاکرات کے لیے راہ ہموار کرنے کا 'ٹاسک' دیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ بات وزیراعظم سے منگل کو ملاقات کے بعد کہی […]

پاکستان شدید سردی کی لپیٹ میں

Posted: 31 Dec 2013 11:39 AM PST

اسلام آباد — پاکستان گزشتہ چند روز سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور ماہرین موسمیات کے مطابق سخت سردی کی یہ لہر مزید دو تین روز تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ خصوصاً ملک کے شمال اور جنوب مغربی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے قابل ذکر حد تک نیچے گر چکا […]

پاکستان: وفاقی شرعی عدالت کی پہلی خاتون جج

Posted: 31 Dec 2013 11:38 AM PST

پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون جج کو تعینات کیا گیا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس آغا رفیق احمد نے سندھ ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج اشرف جہاں سے پیر کو اُن کے عہدے کا حلف لیا، وہ کراچی میں شریعت کورٹ کی جج کے طور پر […]

No comments :

Post a Comment