search online

Saturday, January 11, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


اسرائیل: مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں بستیوں کی تعمیر کا اعلان

Posted: 10 Jan 2014 12:47 PM PST

واشنگٹن — اسرائیل کی جانب سے ایک حالیہ بیان میں مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں 1,400 گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جبکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کی کاوشیں جاری ہیں، اسرائیل کی جانب سے اس حالیہ اعلان کو دونوں فریقوں کے درمیان امن مذاکرات […]

مصر: مرسی کے 113حامیوں کو سزائیں

Posted: 10 Jan 2014 12:46 PM PST

واشنگٹن — مصر کی عدالتوں نے ملک کے معذول صدر محمد مرسی کے 113 حامیوں کو شدت پسندی اور غیر قانونی سیاسی احتجاج کرنے کے الزامات پر سزائیں سنائی ہیں۔ نومبر میں احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کا الزام ثابت ہونے پر، قاہرہ کی ایک عدالت نے 63 افراد کو تین سال قید اور 7000 […]

سری لنکا کے خلاف مصباح اور یونس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ

Posted: 10 Jan 2014 12:27 PM PST

پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھی ابتدائی طور پر مشکلات کا شکار رہی اور دبئی میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے دن محض 19 رنز پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ میچ کے تیسرے دن سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 318 رنز […]

’خلائی تسخیر‘ کے موضوع پر پہلا بین الاقوامی اجلاس

Posted: 10 Jan 2014 12:25 PM PST

واشنگٹن — امریکہ کا کہنا ہے کہ خلائی تعاون کے سلسلے میں حمایت کے حصول کے لیے، بقول اُس کے، پہلی بار وزارتی سطح کے ایک اجلاس کا اہتمام  کیا گیا۔ اِس اجلاس میں 30 سے زائد ممالک کے اہل کار، جِن میں چین، روس، بھارت اور یورپی یونین کے ممالک شامل ہیں، جمعرات کے […]

خوراک کو آہستہ اور چبا چبا کر کھانا چاہیئے: تحقیق

Posted: 10 Jan 2014 12:25 PM PST

واشنگٹن — ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر کھانے کو آرام آرام سے اور چبا چبا کر کھایا جائے تو انسان نسبتاً کم کھاتا ہے مگر یہ کہنا دشوار ہے کہ یہ عمل فربہ لوگوں کے لیے بھی اتنا ہی کام کرتا ہے جتنا کہ دبلے لوگوں کے لیے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک یونیورسٹی […]

اعتزاز حسن کی شہادت پر فخر ہے: ملالہ یوسفزئی

Posted: 10 Jan 2014 12:18 PM PST

لندن — طالبان کے حملے میں شدید زخمی ہونے والی، ملالہ یوسفزئی نے ہنگو میں اپنے اسکول سے باہر خود کش حملہ آور روکتے ہوۓ اپنی جان دینے والے 17 سالہ اعتزاز حسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ، کہا ہے کہ اُنھیں فخر ہے کہ وہ ایک ایسے ملک سے تعلق رکھتی ہیں جہاں […]

شام میں درجنوں باغی ہلاک

Posted: 10 Jan 2014 12:17 PM PST

شام کے سرگرم کارکنوں اور سرکاری میڈیا کے مطابق وسطی شہر حمص میں رواں ہفتے وسطی درجنوں باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ باغی فوج کی طرف سے محصور کیے گئے علاقے سے فرار کی کوششوں کے دوران مارے گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جمعہ کو بتایا کہ شہر کے شمالی حصے سے فرار […]

کینیا کی صومالیہ میں فضائی کارروائی، کم ازکم 30 شدت پسند ہلاک

Posted: 10 Jan 2014 12:16 PM PST

کینیا نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے پڑوسی ملک صومالیہ کے جنوبی خطے میں فضائی حملہ کر کے دہشت گرد تنظیم الشباب کے چند اہم کمانڈروں سمیت کم از کم 30 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کینیا کی فوج نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمعرات کو دیر گئے […]

برطانیہ میں شمالی قطبی روشنیوں کے مناظر

Posted: 10 Jan 2014 12:16 PM PST

لندن — ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ شمالی قطبی روشنیاں آج رات شمالی برطانیہ میں بھی دیکھی جا سکتی ہیں، جبکہ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ بہت عرصے بعد، برطانیہ کا موسم اس لحاظ سے موزوں ہے کہ جنوبی برطانیہ میں رہنے والے افراد بھی صاف شفاف آسمان کی تاریکی میں […]

بھارتی سفارتکار کو امریکہ چھوڑنے کا حکم، دیویانی بھارت روانہ

Posted: 10 Jan 2014 12:12 PM PST

امریکہ کی طرف سے ویزہ فراڈ  اور اپنی گھریلو ملازمہ کو انتہائی کم اجرت کے الزام پر بھارتی سفارتکار دیویانی کھوبراگڑے کو ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد وہ جمعہ کو بھارت کے لیے روانہ ہو گئیں۔ محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ جمعرات کی شام تک کھوبراگڑے ملک ہی میں تھیں۔ […]

امریکی اخبارات سے: اسرائیل فلسطین سمجھوتے کی کوششیں

Posted: 10 Jan 2014 12:11 PM PST

واشنگٹن — اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان ایک معاہدہ طے کرنے کے لئے نو ماہ  کی جو مدت طے کی گئی تھی، وہ اپریل کے مہینے میں پوری ہونے والی ہے۔ اور ایک فلسطینی صحافی  داؤود قطب نے اس اندیشے کا اظہار کیا ہے کہ اس مدّت کے اندر اندر یہ معاہدہ شائد نہ طے […]

’یوٹیوب‘ پابندی کو 16 ماہ گزر گئے

Posted: 10 Jan 2014 11:33 AM PST

کراچی … ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ 'یو ٹیوب' کی پاکستان میں بندش کو 16 مہینے گزر گئے۔ فی الحال اس پابندی کے جلد ختم ہونے کے کوئی آثار نظر بھی نہیں آرہے۔ حکومتِ پاکستان اور 'یوٹیوب' انتظامیہ کے درمیان ویب سائٹ کھولنے سے متعلق مذاکرات ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن، اونٹ کسی کروٹ بیٹھ نہیں پا […]

سندھ: ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی

Posted: 10 Jan 2014 11:33 AM PST

کراچی — سندھ کے پانچ شہروں میں جمعہ 10جنوری سے بدھ 15جنوری کی درمیانی شب بارہ بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس عرصے میں کسی کو بھی اسلحہ کی سر ِعام نمائش کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اس بات کے بھی قوی امکانات ہیں کہ منگل […]

اعتزاز: والد، کزن سے گفتگو اور حکومت کا موقف

Posted: 10 Jan 2014 11:32 AM PST

اعتزاز حسن نے اپنی زندگی قربان کر کے بہت سی ماوں کو رونے سے بچا لیا ہے۔ اعتزاز ملک میں دہشتگردی کے واقعات پر دکھی رہتا تھا اورکہا کرتا تھا کہ ہم جیسے لوگوں کو بھی آگے بڑھ کر کوئی کردار ادا کرنا چاہیے'' ان خیالات کا اظہار ہنگو میں گزشتہ روز ایک خودکش بمبار […]

چیئرمین نادرا طارق ملک مستعفی ہو گئے

Posted: 10 Jan 2014 11:32 AM PST

پاکستان میں کوائف کا انداج کرنے والے قومی ادارے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے جمعہ کو اپنا استعفی وزارت داخلہ کو بجھوا دیا۔ اُنھوں نے اپنے استعفے کی وجہ ذاتی مصروفیات بتائی۔ لیکن وجہ بظاہر حکومت خاص طور پر وفاقی وزیر داخلہ اور طارق ملک کے درمیان تناؤ […]

خیبرپختونخواہ میں تعیمر و ترقی کے لیے معاونت جاری رکھیں گے: امریکی سفیر

Posted: 10 Jan 2014 11:31 AM PST

پاکستان میں تعینات امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک خیبر پختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں کے لیے اپنی معاونت جاری رکھے گا۔ امریکہ کے تعاون سے توسیع و مرمت شدہ پشاور کی جنوبی رنگ روڈ کی جمعہ کو ہونے والی افتتاحی تقریب سے خطاب […]

خودکش بمبار کو روک کر زندگیاں بچانے والا ’ہیرو‘ ہے: اسکول پرنسپل

Posted: 10 Jan 2014 11:31 AM PST

اسلام آباد — پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع ہنگو میں خودکش حملہ آور کو اسکول میں گھسنے سے روکتے ہوئے ہلاک ہونے والے نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسن کو نا صرف اُس کے علاقے بلکہ ملک بھر میں ایک ''ہیرو'' قرار دیا جا رہا ہے۔ پارلیمان کے ایوان بالا یعنی […]

چودھری اسلم کو سینیٹ کا خراج عقیدت، متفقہ قرار داد منظور

Posted: 10 Jan 2014 11:30 AM PST

اسلام آباد — پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں ایک بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے پولیس کے اعلیٰ عہدیدار چودھری اسلم کی نماز جنازہ جمعہ کو ادا کر دی گئی جب کہ ملک کے ایوان بالا یعنی'سینیٹ' کے علاوہ اور سیاسی و عسکری قیادت نے اس پولیس افسر کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج […]

غداری مقدمے میں ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہو گا: خصوصی عدالت

Posted: 10 Jan 2014 11:29 AM PST

اسلام آباد — پاکستان میں ایک خصوصی عدالت نے کہا ہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے میں جہاں ضرورت ہو گی ضابطہ فوجداری کا اطلاق کیا جائے گا۔ غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی اس تین رکنی خصوصی عدالت نے بدھ کو اس مقدمے میں فوجداری کے قانون […]

امریکی ڈرون حملے بند ہونے چاہیئں:سرتاج عزیز

Posted: 10 Jan 2014 11:28 AM PST

پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں امریکی ڈرون حملے بند ہونے چاہیئں کیونکہ “بڑے دہشت گردوں” کا بندوبست کیا جا چکا ہے۔ اسلام آباد میں رواں ہفتے ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وقت نے یہ […]

No comments :

Post a Comment