search online

Sunday, January 12, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایرئیل شیرون انتقال کر گئے

Posted: 11 Jan 2014 01:22 PM PST

اسرائیلی کے سابق وزیراعظم ایریئل شیرون آٹھ سال تک کومے کے رہنے بعد انتقال کر گئے، اُن کی عمر پچاسی برس تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایریئل شیرون کا انتقال ہفتہ کو تل ابیب میں ایک اسپتال میں ہوا۔ ایرئیل شیرون 2001 سے 2006 تک اسرائیل کے وزیراعظم رہے اور آٹھ سال قبل 'سٹروک' کے […]

امریکہ یہ ’بحران‘ ٹال سکتا تھا: بھارتی وزیر ِخارجہ

Posted: 11 Jan 2014 01:05 PM PST

واشنگٹن — بھارت نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ امریکہ نے بھارتی سفارتکار دیویانی کھوبراگڑے کی گرفتاری اور برہنہ تلاشی کے معاملے پر 'کم درجے کا بحران' کھڑا کر دیا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی سفارتکار دیویانی کھوبراگڑے واپس بھارت پہنچ چکی ہیں۔ بھارت کی طرف سے […]

دبئی: پاکستانی بلے باز ٹیم کو مشکل سے نکالنے میں مصروف

Posted: 11 Jan 2014 12:54 PM PST

دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے ہیں۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر سرفراز احمد اور سعید اجمل کریز پر موجود ہیں اور دونوں نے بالترتیب 70 اور 7 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان […]

بالی وڈ: ’پردیسی بابو‘ اور’دیسی میم صاب‘ کا ٹرینڈ پھر’ اِن‘

Posted: 11 Jan 2014 12:51 PM PST

کراچی …. 'ولایتی منڈا، دیسی ہیروئن'۔۔ یا ۔۔'پردیسی میم صاب' اور نٹ کھٹ، شوخ و چنچل لیکن خود دار قسم کا دیسی ہیرو۔۔۔ بالی وڈ فلموں کی کہانیوں میں ہمیشہ سے یہ موضوع فیورٹ بھی رہا ہے اور باکس آفس پر ہٹ بھی ہوتا آیا ہے۔ کچھ عرصے کے لئے یہ ٹرینڈ بدل گیا تھا۔ […]

قبائلی عمائدین انسداد ِپولیو مہم میں کردار ادا کریں: ممنون حسین

Posted: 11 Jan 2014 12:50 PM PST

اسلام آباد / پشاور — پاکستان کے صدر ممنون حسین نے ہفتہ کو پشاور میں ملک کے قبائلی علاقوں کے عمائدین کے ایک جرگے سے خطاب میں کہا کہ  پولیو جیسے خطرناک مرض کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ اُنھوں نے علمائے دین اور قبائلی رہنماؤں سے کہا کہ […]

سوچی اولمپکس میں دہشت گردی ممکن، امریکہ کی ’سفری تنبیہہ‘

Posted: 11 Jan 2014 12:36 PM PST

واشنگٹن — امریکی محکمہ ِخارجہ نے اپنے شہریوں کو سفری  تنبیہہ جاری کی ہے جس کے مطابق روس کے شہر سوچی میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف امریکی محکمہ ِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سلسلے میں امریکی شہریوں کے لیے بطور ِخاص […]

چین: آتشزدگی سے ایک قدیم قصبے میں درجنوں گھر متاثر

Posted: 11 Jan 2014 12:35 PM PST

چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی سے تبت کے علاقے میں ایک قدیم قصبے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق تقریباً دو ہزار مقامی افراد لگ بھگ 10 گھنٹوں سے زائد تک آگ پر قابو پانے میں مصروف رہے اور ہفتہ کی صبح اس پر آگ پر قابو […]

بنکاک میں مظاہرین کے خلاف کارروائی میں سات زخمی

Posted: 11 Jan 2014 12:34 PM PST

حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کارروائی میں تھائی لینڈ انتظامیہ کے مطالق کم از کم سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی دارالحکومت بنکاک میں ہفتہ کی صبح کی گئی جس میں دو لوگ زخمی ہوئے جبکہ کچھ گھنٹوں کے بعد ایک بار پھر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے […]

صومالیہ میں امریکی فوجی مشاورتی یونٹ تعینات

Posted: 11 Jan 2014 12:33 PM PST

امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے صومالیہ میں ایک چھوٹا فوجی یونٹ قائم کیا ہے جس کا کام مقامی فورسز کو مشاورتی معاونت فراہم کرنا ہے۔ 1990 کے اوائل کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس ملک میں امریکہ فوجی تعینات کیے گئے ہوں۔ امریکہ کی افریقہ کمانڈ کے ترجمان کرنل ٹام ڈیوس […]

برطانوی ویزوں کی نیلامی کی تجویز: رپورٹ

Posted: 11 Jan 2014 12:33 PM PST

لندن —برطانوی حکومت کی جانب سے دولت مند غیرملکیوں کے لیے برطانوی ویزوں، رہائش اور شہریت کو نیلامی میں فروخت کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ دار ویزوں کی نیلامی میں بڑی سے بڑی بولی لگا کر سرمایہ کاری کا ویزا خرید سکیں گے یا پھر حکومت کے […]

فرینڈز آف سیریا‘ کی اتوار کو پیرس میں ملاقات متوقع

Posted: 11 Jan 2014 12:32 PM PST

واشنگٹن —امریکی وزیر ِخارجہ جان کیری اتوار کے روز پیرس میں ان ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے جو شام کے صدر بشارالاسد سے اختلاف رکھنے والوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اس ملاقات کا مقصد شام میں باغیوں کے درمیان موجود آپسی اختلافات کو جینیوا میں رواں ماہ ہونے والے امن مذاکرات سے […]

جنوبی سوڈان امن مذاکرات کو کامیاب کیا جائے: بان کی مون

Posted: 11 Jan 2014 12:31 PM PST

واشنگٹن — اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے جنوبی سوڈان کے باغیوں اور ملک کی حکومت پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ جمعے کے روز ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ اُنھوں نے جنوبی […]

امریکہ: مغربی ورجینیا، لاکھوں پانی سے محروم، ہنگامی حالت نافذ

Posted: 11 Jan 2014 12:26 PM PST

واشنگٹن — امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں گذشتہ دو روز سے پانی کمیاب ہو گیا ہے۔ مغربی ورجینیا کے ریاستی دارالحکموت چارلسٹن کے دریائے ایلک میں کیمیائی اخراج کے باعث شہر کو پانی کی ترسیل دو دن سے بند ہے۔ مغربی ورجینیا کے گورنر ایرل رے ٹامبلن نے سی این این سے گفتگو میں بتایا […]

امریکہ: ایرئیل شیرون کے انتقال پر صدر اوباما کا تعزیتی پیغام

Posted: 11 Jan 2014 12:26 PM PST

واشنگٹن — وائیٹ ہاؤس کی جانب سے سابق اسرائیلی وزیر ِ اعظم ایریل شیرون کی موت پر صدر اوباما کا بیان جاری کیا گیا ہے۔ صدر اوباما کہتے ہیں کہ، 'امریکی عوام کے ایماء پر، مشیل اور میں اسرائیل کے سابق وزیر ِاعظم ایریل شیرون کی موت پر ان کے اہل ِخانہ اور اسرائیل کے […]

2014 عملی اقدمات کا سال ہے: صدر اوباما

Posted: 11 Jan 2014 12:25 PM PST

امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ 2014 کا عملی اقدامات کرنے  کا سال ہے۔ ہفتے کو انھوں نے کہا کہ اس کی شروعات کانگریس کو کرنی چاہیئے اور ان 13 لاکھ امریکیوں کے لیے 'انشورنس' کی منظوری دینا ہو گی جنہیں معاشی بحران کے دوران نوکریوں سے نکالا گیا تھا۔ اپنے ہفتہ وار […]

امریکہ کا بھارت سے اپنا ایک سفارت کار واپس بلانے کا فیصلہ

Posted: 11 Jan 2014 12:24 PM PST

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے مطالبے کے بعد نئی دہلی سے اپنے ایک سفارت کار کو واپس بلا لے گا، یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان بظاہر سفارتی تناؤ کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ نئی دہلی سے واپس جانے والے امریکی سفارت کار کے بارے میں کہا جا رہا […]

اگلی پیشی پر حاضر نہ ہوئے تو مشرف کا گھر سب جیل بن سکتا ہے: اکرم شیخ

Posted: 11 Jan 2014 12:23 PM PST

واشنگٹن — سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف غدّاری کے مقدمے میں استغاثے کے وکیل، اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ اگر جنرل مشرف 16 جنوری کو بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، اور عدالت نے ان کی حراست کے احکامات جاری کر دیے، تو وہ حکومت کو جنرل مشرف کو گھر میں نظر […]

سپریم کورٹ کی لاپتہ افراد سے متعلق حکومت سے وضاحت طلب

Posted: 11 Jan 2014 10:47 AM PST

اسلام آباد — پاکستان کی  عدالت عظمٰی نے لاپتہ افراد سے متعلق حکومت کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیکرٹری اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے چیف سیکرٹری سے اس بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔ سپریم کورٹ نے ان دونوں اعلٰی سرکاری عہدیداروں کے علاوہ سیکرٹری قانون کو بھی نوٹس جاری […]

تارکین وطن کی مشکلات کے حل کے لیے سپریم کورٹ میں خصوصی شعبہ قائم

Posted: 11 Jan 2014 10:46 AM PST

اسلام آباد — چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سے متعلق سیل میں ایک شعبہ قائم کرنے کا حکم دیا ہے جس کا مقصد بیرون وطن مقیم پاکستانیوں کے اپنے ملک میں درپیش قانونی مسائل کا جلد تدارک کرنا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے عہدیداروں کے مطابق اس شعبے کو خط، […]

قبائلی عمائدین انسداد پولیو مہم میں کردار ادا کریں: ممنون حسین

Posted: 11 Jan 2014 10:45 AM PST

اسلام آباد / پشاور — پاکستان کے صدر ممنون حسین نے ہفتہ کو پشاور میں ملک کے قبائلی علاقوں کے عمائدین کے ایک جرگے سے خطاب میں کہا کہ  پولیو جیسے خطرناک مرض کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ اُنھوں نے علمائے دین اور قبائلی رہنماؤں سے کہا کہ […]

No comments :

Post a Comment