search online

Wednesday, January 15, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


عراق: پُرتشدّد کارروائیوں میں کم از کم 12 ہلاک

Posted: 14 Jan 2014 01:05 PM PST

واشنگٹن — عراق میں منگل کے روز ہونے والے  پُرتشدّد واقعات میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس اور طبی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں بغداد کے مختلف علاقوں میں پیش آئیں جہاں بم دھماکوں اور شوٹنگ سے کم از کم 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع  ہے۔ بغداد سے 20 […]

مصر:نئے آئین کے لیے ریفرنڈم

Posted: 14 Jan 2014 01:05 PM PST

مصر میں فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت کے تیارہ کردہ آئین پر ریفرنڈم کے لیے منگل اور بدھ کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ اس پولنگ کو فوج کے سربراہ جنرل الفتح السیسی کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے فیصلے پر ریفرنڈم کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ انھوں نے گزشتہ سال […]

بھارت: راہول گاندھی کا وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کا عندیہ

Posted: 14 Jan 2014 12:55 PM PST

واشنگٹن — بھارت  پر کئی دہائیوں تک حکمرانی کرنے والے نہرو خاندان کے چشم و چراغ راہول گاندھی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ان کی جماعت آئندہ عام انتخابات میں کامیاب ہوئی تو وہ وزارتِ عظمیٰ سنبھال سکتے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ 43 سالہ راہول نے وزیرِاعظم کے عہدے کے لیے اپنی […]

ہالی وُوڈ میں رواں سال میں ریلیز ہونے والے سیکوئلز

Posted: 14 Jan 2014 12:48 PM PST

کراچی — ہالی وُوڈ فلموں کے شیدائیوں کے لیے نیا سال بہت کچھ لے کر آ رہا ہے۔ 2014ء کے دوران وہ اپنی کئی پسندیدہ فلموں کے سیکوئلز میں اپنے فیورٹ اسٹارز کو ایک بار پھر 'ایکشن' میں دیکھ سکیں گے۔ 'انڈیا ٹی وی' نے اس حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ دی ہے جس میں […]

پاکستان میں ’ڈیڑھ عشقیہ‘ کا جنون، رات ڈیڑھ بجے بھی ہاؤس فُل

Posted: 14 Jan 2014 12:47 PM PST

کراچی — مادھوری کے شاہانہ ناز وانداز اور نصیر الدّین شاہ کے لکھنوی اسٹائل سے سجی فلم 'ڈیڑھ عشقیہ" پاکستان میں ہٹ ہوگئی ہے۔ 2010ء میں بنی فلم 'عشقیہ' کا سیکوئل 'ڈیڑھ عشقیہ' دیکھنے کے لئے پاکستانی سنیما ہال رات کے ڈیڑھ بجے بھی کھچا کھچ بھرے ہوئے تھے۔ 'ڈیڑھ عشقیہ' گزشتہ جمعہ یعنی 10جنوری […]

ایران سے جوہری مذاکرات اب 8 فروری کو ہوں گے: آئی اے ای اے

Posted: 14 Jan 2014 12:29 PM PST

واشنگٹن — اقوام ِ متحدہ کے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے ‘آئی اے ای اے’ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اگلے ہفتے ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے سے متعلق مذاکرات، ایران کی درخواست پر اب 8 فروری کو کیے جائیں گے۔ جوہری توانائی کے […]

جنوبی سوڈان: کشتی ڈوبنے سے 200 افراد ہلاک

Posted: 14 Jan 2014 12:28 PM PST

جنوبی سوڈان میں فوج نے کہا ہے ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 200 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوجی عہدیداروں کے مطابق یہ حادثہ ملک کے شمال میں پیش آیا جہاں لڑائی کے باعث خاندان علاقے چھوڑ رہے تھے اور کشتی کے مسافروں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔ فوج کے ترجمان […]

چین:بچے چوری کرنے والی ڈاکٹر کو سزا سنا دی گئی

Posted: 14 Jan 2014 12:28 PM PST

چین کی ایک عدالت نے سات نومولود بچوں کو چوری کر کے انسانی اسمگلروں کے ہاتھ فروخت کرنے کے جرم میں ایک خاتون ڈاکٹر کو ''معطل شدہ سزائے موت'' سنائی ہے۔ چین میں یہ سزا عمر قید تصور کی جاتی ہے۔ منگل کو صوبہ شانزی کی ایک عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔ زانگ شوژیا فیوپنگ […]

تھائی لینڈ: حکومت مخالف مظاہرے جاری

Posted: 14 Jan 2014 12:27 PM PST

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منگل کو دوسرے روز بھی سڑکوں اور گلیوں میں مظاہرین کی بڑی تعداد موجود رہی اور یہ لوگ وزیراعظم ینگ لک شیناواترا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین بنکاک میں معمولات زندگی معطل یعنی ''شٹ ڈاؤن''چاہتے تھے لیکن شہر کے بیشتر حصوں میں نظام زندگی معمول […]

’دمشق کے مضافات، انسانی ہمدردی کے کام کی اجازت مل سکتی ہے‘

Posted: 14 Jan 2014 12:26 PM PST

واشنگٹن — روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ حکومتِ شام دمشق کے زیرِ محاصرہ مضافات میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی کام کی اجازت دے سکتی ہے۔ لاوروف نے پیر کے روز کہا کہ حکومت ِ شام کو توقع ہے کہ 'مشرقی غوطا' اور 'یَرموک'  کے ساتھ ساتھ حلب کے 'بزعا'  […]

لندن کے ہوائی اڈوں پر دنیا کی مہنگی ترین کار پارکنگ

Posted: 14 Jan 2014 12:26 PM PST

لندن —ایک تازہ رپورٹ کے اعداوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ لندن کے ہوائی اڈوں کی کار پارکنگ دنیا کےکسی بھی ہوائی اڈے کی کار پارکنگ کے مقابلے میں مہنگی ترین ہیں۔ لندن کے مرکزی ہوائی اڈے ہیتھرو کو کار پارکنگ کے لحاظ سے دنیا کا مہنگا ترین ہوائی اڈا بتایا گیا ہے، جہاں دن […]

ایران: جوہری سمجھوتا، 20 جنوری سے عمل درآمد کی تیاریاں

Posted: 14 Jan 2014 12:24 PM PST

واشنگٹن — تعزیرات میں نرمی برتنے کے عوض، ایران کے جوہری پرگرام کو محدود کرنے کی غرض سے طے پانے والے سمجھوتے پر 20 جنوری سے عمل درآمد ہونے والا ہے۔ اِس بات کی تصدیق، دونوں طرف سے تعلق رکھنے والے اہل کاروں نے اتوار کے روز کی ہے۔ کئی ہفتوں تک، ماہرین اِس بات […]

دنیا کی سب سے زیادہ قابلِ تعریف شخصیات: سروے رپورٹ

Posted: 14 Jan 2014 12:22 PM PST

لندن — ایک عالمی سروے رپورٹ میں دنیا کی سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق ، مائیکروسافٹ کے بانی اور انسان دوست شخصیت بل گیٹس کو دنیا کی سب سے زیادہ قابل تعریف ہستی قرار دیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ […]

اسرائیلی وزیر دفاع کی نکتہ چینی پر محکمہٴخارجہ کا بیان

Posted: 14 Jan 2014 12:17 PM PST

واشنگٹن — امریکہ نے اسرائیل کی طرف سے اسرائیل فلسطین امن عمل کے بارے میں امریکی 'فوکس' پر تنقیدی بیان بازی پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ منگل کے روز اسرائیل کے ایک سرکردہ اخبار نے اسرائیلی وزیر دفاع، موشے یعلون کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی سلامتی کا منصوبہ جسے امریکی وزیر خارجہ جان […]

امریکہ: 2014ء کے بجٹ پر اتفاق

Posted: 14 Jan 2014 12:16 PM PST

واشنگٹن — امریکی کانگریس کے نمائندوں نے رواں مالی سال کے بجٹ پر اتفاق کرلیا ہے جس کے بعد امریکی حکومت کے سر پر منڈلانے والے ایک اور ‘شٹ ڈاؤن’ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کے مذاکرات کاروں کے درمیان ہونے والے اس اتفاقِ رائے کے نتیجے میں امریکی حکومت کو […]

جشنِ عیدمیلاد النبی: نئی روایات کی تشکیل کا باعث

Posted: 14 Jan 2014 12:03 PM PST

پاکستان بھر میں منگل کو عید میلادالنبی ﷺ دینی جوش و جذبے اور عقیدے کے ساتھ منائی گئی۔ اِس دن کی مناسبت سے کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے گئے، جِن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور دن بھر مختلف طریقوں سے جشن منایا گیا۔ […]

خیبرپختونخواہ: بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، نو زخمی

Posted: 14 Jan 2014 12:02 PM PST

پشاور/اسلام آباد — شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں منگل کو دو مختلف بم دھماکوں میں کم ازکم ایک پولیس اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ مرکزی شہر پشاور کے علاقے ریگی میں منگل کو شدت پسندوں نے ایک پولیس چوکی کے قریب نصب دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا کیا جس سے […]

بلوچستان: مبینہ نجی جیل چلانے پر رکن صوبائی اسمبلی گرفتار

Posted: 14 Jan 2014 12:01 PM PST

کو ئٹہ — پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے رکن سردار عبدالرحمن کھیتران پولیس اہلکاروں پر تشدد، انھیں اغوا کرنے اور ان سے اسلحہ چھیننے کے الزامات میں پولیس کی تحویل میں ہیں، لیکن وہ ان تمام الزامات کو سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے مسترد کر رہے ہیں۔ […]

تجارتی امور پر پاکستان، بھارت اعلیٰ سطحی مذاکرات

Posted: 14 Jan 2014 12:01 PM PST

اسلام آباد — پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ تجارتی افسران کے درمیان نئی دہلی میں ہونی والی بات چیت میں پاکستانی عہدیداروں کے مطابق باہمی تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے بارے میں ایک نئے ٹائم فریم پر اتفاق ممکن ہے۔ اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے ایک عہدیدار […]

مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے: وفاقی وزیر

Posted: 14 Jan 2014 12:00 PM PST

اسلام آباد — پاکستان میں منگل کو عید میلاد النبی کے موقع پر ملک بھر میں جلوس نکالے گئے جب کہ سرکاری تقاریب میں پیغمبر اسلام کی تعلیمات کو اجاگر کرتے ہوئے ملک میں قیام امن کے لیے علماء سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اسی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت […]

No comments :

Post a Comment