search online

Thursday, January 16, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


شام کے بحران سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے کانفرنس

Posted: 15 Jan 2014 11:46 AM PST

شام میں جاری خانہ جنگی سے ہونے والے نقصانات اور لوگوں کو درپیش مشکلات کے معاملے پر بین الاقوامی برادری کے نمائندے بدھ کو کویت میں جمع ہوئے جہاں انھوں نے امداد کے لیے بڑی رقوم دینے کے وعدے کیے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ 90 لاکھ شامی […]

عراق: بم دھماکوں میں 46 افراد ہلاک

Posted: 15 Jan 2014 11:46 AM PST

عراق میں بدھ  کو سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم 46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ قبل ازیں یہ تعداد 52 بتائی گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق یہ بم دھماکے دارالحکومت بغداد اور شمالی قصبے بعقوبہ میں ہوئے۔ سب سے مہلک بم دھماکا بعقوبہ کے ایک گاؤں میں حکومت کے […]

اسرائیلی وزیردفاع کی جان کیری سے متعلق بیان پر معذرت

Posted: 15 Jan 2014 11:45 AM PST

اسرائیل کے وزیر دفاع موشے یعلون نے امریکی خارجہ کے بارے میں اپنے بیان پر ان سے معافی مانگی ہے۔ ایک اخبار میں ان سے منسوب یہ بیان سامنے آیا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ 'اسرائیل ۔ فلسطین' امن سے متعلق “مسیحانہ جذبہ” رکھتے ہیں۔ اخبار 'دِی یدیوت اھارونوت' کے مطابق یعلون نے نکتہ چینی کرتے […]

مصر: ریفرنڈم جاری، تشدد کی کارروائیوں میں آٹھ افراد ہلاک

Posted: 15 Jan 2014 11:44 AM PST

واشنگٹن — مصر کے عوام نے منگل کے روز، فوج کی حمایت سےچلنے والی عبوری حکومت کی طرف سے نئے آئین پر کرائے جانے والے ریفرنڈم میں حصہ لینے کے لیے قطاریں لگائیں۔ ایسے میں جب دو روز تک جاری رہنے والی یہ ووٹنگ شروع ہوئی، ملک بھر میں لاکھوں  کی تعداد میں پولیس کا […]

بھارت: راجستھان میں ہندو مسلم تصادم، تین ہلاک

Posted: 15 Jan 2014 11:43 AM PST

واشنگٹن — بھارت کی ریاست راجستھان میں ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ مشتعل گروہوں نے 20 گھروں اور دکانوں کو نذرِ آتش کردیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے ‘پی ٹی آئی’ کے مطابق تصادم کا آغاز ضلع پرتاب گڑھ کے قصبہ […]

بھارت: ڈنمارک کی خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

Posted: 15 Jan 2014 11:43 AM PST

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں خواتین پر جنسی تشدد کا ایک مبینہ واقعہ سامنے آیا ہے جس میں مقامی ذرائع ابلاغ اور پولیس کے مطابق ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پہاڑ گنج کے علاقے میں پیش آیا […]

ذکا اشرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر بحال

Posted: 15 Jan 2014 11:42 AM PST

اسلام آباد — پاکستان کی ایک عدالت نے ذکا اشرف کو چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک رکنی بینچ نے گزشتہ سال مئی میں ذکا اشرف کے خلاف کرکٹ بورڈ کے انتخابات میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر دائر درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے […]

بالی وُوڈ، ’فلم فیئر ایوارڈز‘ کی نامزدگیوں کا اعلان

Posted: 15 Jan 2014 11:40 AM PST

کراچی — ہالی ووڈ کی طرح بالی وُوڈ میں بھی ایوارڈز فنکشنز کا موسم شروع ہو چکا ہے اور سب کی نظریں لگیں ہیں 'بالی وڈ کے آسکرز' یعنی 'فلم فیئر ایوارڈز' پر کہ دیکھیں وہ کون خوش نصیب ہوگا جو 'بلیک لیڈی' کو اپنے گھر لے کر جائے گا۔ نامزدگیوں کا اعلان فلم فیئرایوارڈ […]

نیا ٹی وی سوپ ’ہم ٹھہرے گناہ گار‘

Posted: 15 Jan 2014 11:40 AM PST

کراچی — 'ہم' ٹی وی کا نیا ڈرامہ سوپ 'ہم ٹھہرے گناہ گار' جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہیں دانش تیمور، فرحان علی آغا، جیا علی، انوشے عباسی، منشا پاشا، عسانہ حوالہ، راحیل بٹ، سارا خان اور محسن گیلانی۔ 'ہم' کے پبلک ریلیشنز ایگزیکٹیو سید منہاس صغیر نے وی […]

انسانی حقوق کے کارکنوں کا شمالی کوریا کے لیے’پروپیگنڈے‘پر مبنی مواد

Posted: 15 Jan 2014 11:38 AM PST

جنوبی کوریا میں سرگرم کارکنوں بشمول شمالی کوریا کے بعض منحرک ارکان نے بدھ کو ''پروپیگنڈے پر مشتمل'' چیزوں کو غباروں کے ساتھ باندھ کر سرحد پار شمالی کوریا بھیجا۔ غبارے بھیجنے والوں میں بعض افراد ایسے بھی ہیں جو شمالی کوریا میں سکونت کے وقت وہاں کی فوج میں شامل تھے۔ گیس سے بھرے […]

تھائی لینڈ: انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی، وزیراعظم

Posted: 15 Jan 2014 11:37 AM PST

تھائی لینڈ حکومت نے جلد انتخابات کی تاخیر کے امکانات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے بائیکاٹ اور الیکشن کمیشن کی درخواست کے باوجود انتخابات منصوبے کے مطابق 2 فروری کو ہی ہوں گے۔ یہ اعلان وزیراعظم ینگ لک شیناواترا اور کابینہ کے اراکین کے اجلاس کے بعد سامنے آیا۔ ینگ […]

نائجیریا: کار بم دھماکے میں کم از کم 17 افراد ہلاک

Posted: 15 Jan 2014 11:36 AM PST

واشنگٹن — پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی نائجیریا میں ہونے والے ایک کام بم دھماکے میں کم ا زکم 17 افراد ہلاک ہوئے۔ منگل کے روز ہونے والا یہ دھماکہ ریاستِ 'بورنیو' کے دارالحکومت، مادوگوری کے ایک مصروف ترین علاقے میں واقع ہوا۔ سرکاری پولیس سربراہ، لوان تانکو نے بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی […]

امریکہ نے نجی کمپیوٹروں کی بھی جاسوسی کی، رپورٹ

Posted: 15 Jan 2014 11:21 AM PST

واشنگٹن — ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کا خفیہ ادارہ ‘این ایس اے’ دنیا بھر میں ذاتی استعمال کے ایک لاکھ سے زائد کمپیوٹروں کی جاسوسی میں بھی ملوث ہے اور بعض پاکستانیوں کے زیرِ استعمال کمپیوٹر بھی جاسوسی کے اس پروگرام کا نشانہ بنے ہیں۔ ‘نیویارک ٹائمز’ نے بدھ کو […]

امریکہ: مغربی ورجینیا، چند علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال

Posted: 15 Jan 2014 11:20 AM PST

واشنگٹن — مغربی ورجینیا کے عہدیداروں نے منگل کے روز 35,000 صارفین کے لیے پینے کے پانی پر لگائی پابندی اٹھا لی ہے۔ واضح رہے گذشتہ ہفتے  مغربی ورجنیا کے دریا میں مہلک کیمیکلز کے اخراج کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے تھے اور مقامی حکام نے ان پر نل میں آنے والا پانی استعمال […]

امریکی اخبارات سے: ایریل شیرون کا انتقال

Posted: 15 Jan 2014 11:19 AM PST

واشنگٹن — پچھلے ہفتے، اسرائیل کے ایک سابق وزیر اعظم ایریل شیرون کا 85 برس کی عمر میں آٹھ سال تک بے ہوش رہنے کے بعد، انتقال ہو گیا۔ اخبار 'بوسٹن گلوب' ایک ادارئے میں کہتا ہے کہ شیرون بعض لوگوں کے لئے ایک جنگی ہیرو تھے، اور باقی لوگوں کے لئے ایک جنگی مُجرم۔ […]

اسرائیلی وزیر دفاع کی نکتہ چینی پر امریکہ برہم

Posted: 15 Jan 2014 11:18 AM PST

واشنگٹن — امریکہ نے اسرائیل کی طرف سے اسرائیل فلسطین امن عمل کے بارے میں امریکی 'فوکس' پر تنقیدی بیان بازی پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ منگل کے روز اسرائیل کے ایک سرکردہ اخبار نے اسرائیلی وزیر دفاع، موشے یعلون کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی سلامتی کا منصوبہ جسے امریکی وزیر خارجہ جان […]

پہلے سائبر کرائم پر قانون، پھر ’مقامی یوٹیوب‘: اراکین پارلیمان

Posted: 15 Jan 2014 11:16 AM PST

اسلام آباد — دنیا کی معروف کمپنی گوگل نے پاکستانی قانون سازوں کو کہا ہے کہ ''سائبر کرائم'' سے متعلق قانون سازی کے بعد ہی  پاکستان میں مقامی سطح پر یوٹیوب کی ڈومین یا رسائی کے لیے الگ انٹرنیٹ لنک بنانے کے بارے میں غور کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات کمپنی کے عہدیداروں نے […]

مشرف کی عدالت آمد ڈاکٹر کی اجازت سے مشروط ہے: وکیل صفائی

Posted: 15 Jan 2014 11:15 AM PST

اسلام آباد — پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے اُنھیں جمعرات 16 جنوری کو طلب کر رکھا ہے۔ لیکن سابق صدر کے وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ ان کے موکل بدستور راولپنڈی میں عسکری ادارہ برائے امراض قلب […]

نواب شاہ: ٹریفک حادثے میں طالب علموں سمیت 20 ہلاک

Posted: 15 Jan 2014 11:14 AM PST

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں بدھ کو ایک اسکول وین اور ٹرک میں تصادم سے کم از کم 17 طالب علموں سمیت 20 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ قاضی آباد کے علاقے میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق بچے اساتذہ کے ہمراہ اسکول سے ایک تقریب […]

ڈپٹی کمشنر اور کمانڈنٹ کی قیادت میں چھاپہ

Posted: 15 Jan 2014 11:09 AM PST

خضدار: خضدار میں قبائلی رہنماء میر رسول بخش ساسولی کے گھر پر ایف سی اور لیویز فورس کی ڈپٹی کمشنر اور کمانڈنٹ کی قیادت میں چھاپہ اور کارروائی فائرنگ کا تبادلہ ایک مغوی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایف سی کے لیفٹینٹ سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے 8افراد کو گرفتار کرکے ان کے […]

No comments :

Post a Comment