Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com |
- اجتماعی ہلاکتیں جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتی ہیں: اقوام متحدہ
- مصر: ریفرنڈم میں نئے آئین کی ‘بھرپور حمایت’
- لبنان: کار بم دھماکے میں تین ہلاک
- مصر ریفرنڈم: دو روزہ ووٹنگ مکمل، گنتی شروع
- شارجہ ٹیسٹ: سری لنکا کے پانچ وکٹوں پر 220 رنز
- ٹوئٹر تنازع ختم، بھارتی وزیر کی اپنی بیوی سے صلح ہوگئی
- فوجی حملے پر افغان صدر کی امریکہ پر تنقید
- تین افریقی نژاد اداکار ’آسکر‘ کے لیے نامزد
- پتنگ بازی، بالی ووڈ فلمی رومینس کا سدا بہار حِصّہ
- انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ایک اور بچہ گود لیں گے
- بالی وُوڈ، ’فلم فیئر ایوارڈز‘ کی نامزدگیوں کا اعلان
- سائنسدانوں نے کینسر کے خلیے ختم کرنے والا پروٹین ایجاد کر لیا
- آسٹریلیا، شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں
- تھائی لینڈ: مظاہروں کا سلسلہ جاری
- جنوبی کوریا، امریکہ مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کریں:شمالی کوریا
- چین: حکومت کے ایک ناقد پروفیسر پولیس کی تحویل میں
- امریکی اخبارات سے: مصر کا آئین
- امریکی امداد شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے کی تجویز
- امریکی اخبارات سے: بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات
- بن غازی حملے سے بچا جا سکتا تھا: سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی
| اجتماعی ہلاکتیں جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتی ہیں: اقوام متحدہ Posted: 16 Jan 2014 01:48 PM PST واشنگٹن — اقوام متحدہ کے حقوقِ انسانی کےدفتر کا کہنا ہےکہ شام میں مخالفین سے تعلق رکھنے والے مسلح گروہ، خصوصی طور پر القاعدہ سے وابستہ ایک انتہا پسند دھڑا ملک کے شمال میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے واقعات کا ذمہ دار ہے، جو واقعات جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی […] |
| مصر: ریفرنڈم میں نئے آئین کی ‘بھرپور حمایت’ Posted: 16 Jan 2014 01:47 PM PST واشنگٹن — مصر کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ہونے والے ریفرنڈم میں رائے دہندگان کی بھاری اکثریت نے نیا آئین منظور کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ مصر کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بدھ کو حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ14 اور 15 جنوری کو ہونے والے دو روزہ […] |
| لبنان: کار بم دھماکے میں تین ہلاک Posted: 16 Jan 2014 01:47 PM PST لبنان میں جمعرات کو ایک کار بم دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ بم دھماکا لبنان کے شمالی علاقے ہرمل میں مقامی حکومت کی عمارتوں کے قریب ہوا، جس علاقے میں یہ دھماکا کیا گیا وہاں شیعہ آبادی اکثریت میں ہے۔ دھماکے سے […] |
| مصر ریفرنڈم: دو روزہ ووٹنگ مکمل، گنتی شروع Posted: 16 Jan 2014 01:45 PM PST واشنگٹن — مصر کے اہل کاروں نے بتایا ہے کہ نئے آئین پر ہونے والے ریفرنڈم کی دو روزہ ووٹنگ مکمل ہونے پر، ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے۔ انتخابی مبصرین نے بدھ کے دِن بتایا کہ ووٹنگ زیادہ تر آزادانہ انداز میں ہوئی۔ منگل کے روز معزول صدر محمد مرصی کے حامیوں […] |
| شارجہ ٹیسٹ: سری لنکا کے پانچ وکٹوں پر 220 رنز Posted: 16 Jan 2014 01:39 PM PST سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے ہیں۔ شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں جمعرات کو سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی طرف سے سنگاکارا 52 اور […] |
| ٹوئٹر تنازع ختم، بھارتی وزیر کی اپنی بیوی سے صلح ہوگئی Posted: 16 Jan 2014 01:35 PM PST کراچی … بھارت میں سوشل میڈیا ویب سائٹ، 'ٹوئٹر' پر بھارتی وزیر ششی تھرور اور ان کی بیوی سونندا تھرور کے درمیان چھڑنے والا تنازع آخر کار ختم ہوگیا ہے۔ سونندا پشکر تھروو نے جمعرات کو اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 'تنازع ختم ہوگیا۔ اب ہم دونوں بخوشی اکٹھے رہ رہے ہیں۔' ایک […] |
| فوجی حملے پر افغان صدر کی امریکہ پر تنقید Posted: 16 Jan 2014 01:33 PM PST افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے ملک کے مشرقی صوبے میں ہونے والے ایک ایک مشترکہ امریکی فوجی حملے پر سخت تنقید کی ہے جس میں ان کے بقول سات بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ایک بیان میں مسٹر کرزئی امریکہ کے صدر براک اوباما کو شہریوں کے قریب امریکی فوجیوں کی کارروائیوں […] |
| تین افریقی نژاد اداکار ’آسکر‘ کے لیے نامزد Posted: 16 Jan 2014 01:26 PM PST واشنگٹن — تین اداکار، جن کے آباؤ اجداد افریقہ سے تھے، اُن امیدواروں میں شامل ہیں جنھیں سال 2014ء کے 'اکیڈمی ایوارڈز' یا 'آسکرز' کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ شویتی اجوفو نے 'ٹویلو ییئرز اے سلیو' میں کردار ادا کیا تھا۔ اُنھیں 'بہترین اداکار' کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اجوفو، نائجیریائی نژاد ہیں۔ […] |
| پتنگ بازی، بالی ووڈ فلمی رومینس کا سدا بہار حِصّہ Posted: 16 Jan 2014 01:24 PM PST کراچی — بالی وُوڈ فلم میکرز سالوں سے پتنگ بازی کو اپنی فلموں میں'رومینس کے سدا بہار فلیور' کے طور پر استعمال کرتے چلے آ رہے ہیں۔ یعنی ادھر پتنگ کے پیچ لڑے اور ادھر ہیرو، ہیروئن کے نین۔ روایتی میلوں ٹھیلوں سے نکل کر پتنگ بازی نے سلور اسکرین پر بھی وہ رنگ جمایا […] |
| انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ایک اور بچہ گود لیں گے Posted: 16 Jan 2014 01:22 PM PST کراچی — ہالی ووڈ کی فلمی جوڑی براڈ پٹ اور انجلینا جولی نے ایک اور بچے کو گود لینے کا ارادہ کرلیا ہے۔ اگر ان کا یہ ارادہ کامیاب ہوا تو ان کے لے پالک بچوں کی تعداد سات ہوجائے گی۔ ان کے چھ بچوں کی عمریں بالترتیب 12، 10، 9، 7 اور باقی دو […] |
| بالی وُوڈ، ’فلم فیئر ایوارڈز‘ کی نامزدگیوں کا اعلان Posted: 16 Jan 2014 01:20 PM PST کراچی — ہالی ووڈ کی طرح بالی وُوڈ میں بھی ایوارڈز فنکشنز کا موسم شروع ہو چکا ہے اور سب کی نظریں لگیں ہیں 'بالی وڈ کے آسکرز' یعنی 'فلم فیئر ایوارڈز' پر کہ دیکھیں وہ کون خوش نصیب ہوگا جو 'بلیک لیڈی' کو اپنے گھر لے کر جائے گا۔ نامزدگیوں کا اعلان فلم فیئرایوارڈ […] |
| سائنسدانوں نے کینسر کے خلیے ختم کرنے والا پروٹین ایجاد کر لیا Posted: 16 Jan 2014 01:15 PM PST واشنگٹن — طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر سے ہلاک ہونے والے 90٪ لوگ اس وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں کہ کینسر ان کے جسم میں پھیل جاتا ہے۔ تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ پروٹین کمبینیشن سے کینسر کے ہونے والی اموات پر قابو پانا ممکن ہو جائے گا۔ یہ پروٹین کمبینیشن انسانی […] |
| آسٹریلیا، شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں Posted: 16 Jan 2014 01:13 PM PST واشنگٹن —آسٹریلیا میں موسم سے متعلق ایک غیر سرکاری تنظیم کلائمیٹ کونسل کی جانب سے جمعرات کو شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں گرمی بہت زیادہ اور شدید ہوتی جا رہی ہے۔ کلائمیٹ کونسل کے مطابق آسٹریلیا میں گرمی کے موسم کی حدت میں اضافے کی ایک وجہ پوری دنیا میں موسمیاتی تغیر […] |
| تھائی لینڈ: مظاہروں کا سلسلہ جاری Posted: 16 Jan 2014 01:12 PM PST واشنگٹن — تھائی لینڈ میں جمعرات کے روز بھی مظاہرین کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ مظاہرین بنکاک میں حکومتی ریوینیو دفاتر کے باہر جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ گو کہ مارچ میں ہزاروں افراد شریک تھے اور شہر کے دیگر کئی علاقوں میں بھی مظاہرین نے […] |
| جنوبی کوریا، امریکہ مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کریں:شمالی کوریا Posted: 16 Jan 2014 01:09 PM PST شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کو منسوخ کریں بصورت دیگر یہ مشقیں بین الکوریائی تعلقات کی ''ہلاکت خیز طور پر تباہی'' کا باعث بنیں گی۔ پیانگ یانگ کے سرکاری میڈیا نے آئندہ ماہ کے اواخر میں ہونے والی فوئیل ایگل اینڈ کی […] |
| چین: حکومت کے ایک ناقد پروفیسر پولیس کی تحویل میں Posted: 16 Jan 2014 01:08 PM PST چین کی پولیس نے یغور مسلمانوں سے متعلق بیجنگ کی کڑی پالیسی پر تنقید کرنے والے ایک یونیورسٹی پروفیسر کو تحویل میں لیا ہے۔ ایلہم تہتی نامی یہ پروفیسر بیجنگ کی مرکزی یورنیورسٹی برائے اقوام میں شعبہ اقتصادیات سے منسلک ہیں۔ انہیں بدھ کو ایک چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔ تہتی کی اہلیہ […] |
| امریکی اخبارات سے: مصر کا آئین Posted: 16 Jan 2014 01:06 PM PST واشنگٹن — اخبار 'نیو یارک ٹائمز' کہتا ہے کہ ایک آئین حکومت چلانے کے اُن اصولوں کا ایک مجموعہ ہوتا ہے، جن کی بنیاد پر شہری متحد ہوتے ہیں اور ایک جمہوری ریاست کی پُرامن طریقے سے تعمیر کرتے ہیں۔ اس اعتبار سے، تیونس اس مقصد کے حصول کے لئے ایک تعمیری راستے پر گامزن […] |
| امریکی امداد شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے کی تجویز Posted: 16 Jan 2014 12:57 PM PST امریکی کانگریس میں پیش کیے گئے بجٹ مسودے میں ذرائع کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے دی جانے والی سالانہ تین کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی رقم کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کیا گیا ہے۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ اس رقم کو اُس […] |
| امریکی اخبارات سے: بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات Posted: 16 Jan 2014 12:55 PM PST واشنگٹن — 'واشنگٹن پوسٹ' کے تجزیہ کار، ٹِم کریگ کی پاکستان میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں ہلاکتوں پر یہ رائے ہے کہ اس کی وجہ سے ملک کے استحکام کے بارے میں نئے اندیشے پیدا ہو رہے ہیں۔ شیعہ مسلک سے تعلّق رکھنے والوں اور دوسری اقلیّتوں کے خلاف تشدّد کی یہ وارداتیں […] |
| بن غازی حملے سے بچا جا سکتا تھا: سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی Posted: 16 Jan 2014 12:55 PM PST واشنگٹن — امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کا کہنا ہے کہ 2012ء میں لیبیا کے شہر بن غاری میں، امریکی سفارت خانے کے احاطے میں ہونے والے مہلک حملے سے 'بچا جا سکتا تھا'۔ بدھ کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کمیٹی نے اِس ناکامی کا ذمہ دار محکمہٴ خارجہ اور انٹیلی […] |
| You are subscribed to email updates from Urdu News To stop receiving these emails, you may unsubscribe now. | Email delivery powered by Google |
| Google Inc., 20 West Kinzie, Chicago IL USA 60610 | |
No comments :
Post a Comment