search online

Saturday, January 18, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


کابل: لبنانی ریستوران پر خودکش حملہ، 14 افراد ہلاک

Posted: 17 Jan 2014 11:18 AM PST

واشنگٹن — کابل کے پولیس سربراہ نے 'وائس آف امریکہ' کی 'افغان سروس' کو بتایا ہے کہ جمعے کے روز کابل میں ایک خودکش حملہ آور نے ایک لبنانی ریستوران پر دھماکہ کیا، جس کے نتیجے میں 13 یا 14 افراد ہلاک ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اِس ریستوران میں غیر ملکی، سرکاری عہدے دار […]

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا انتقال کر گئے

Posted: 17 Jan 2014 11:18 AM PST

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا محمد برہان الدین جمعہ کو حرکت قلب بند ہو جانے سے ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 102 سال تھی۔ جماعت کے ترجمان اکبر علی نے ذرائع ابلاغ کو اپنے روحانی پیشوا کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ داؤدی بوہرہ جماعت کے لوگ تین […]

شارجہ ٹیسٹ: 428 رنز پر سری لنکن اننگز ڈکلیئر

Posted: 17 Jan 2014 11:13 AM PST

شارجہ میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز 428 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ میچ میں ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والے سری لنکا کے لیے کھیل کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا […]

بالی وُوڈ کی پہلی ’پارو‘ سُچترا سین چل بسیں

Posted: 17 Jan 2014 11:11 AM PST

کراچی — 'دیوداس' بھارتی سینما کی ایک ایسی فلم ہے جو بلیک اینڈ وائٹ دور سے آج کے ہائی ٹیک دور تک کئی مرتبہ بنائی جا چکی ہے۔ پہلی مرتبہ  1955ء میں جب دیوداس بنائی گئی تو اس میں'پارو' کا کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ تھیں سُچترا سین جو جمعہ […]

ہوائی جہازوں کے شور سے دل کے عارضے کا خطرہ: تحقیق

Posted: 17 Jan 2014 11:07 AM PST

لندن — ایک بین الاقوامی تحقیقی مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ ،ہوائی اڈوں سے نزدیک رہنے والے لوگوں میں جہازوں کی گھن گرج اور شور کی وجہ سے فالج اور دل کا عارضہ لاحق ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ہوائی اڈوں کے اطراف میں بسنے والے لوگوں […]

مصر: 3,600 سال پرانے فرعون کی باقیات دریافت

Posted: 17 Jan 2014 11:06 AM PST

واشنگٹن — مصر میں ماہرین ِ آثار  ِقدیمہ نے 3,600 برس پرانے ایک فرعون کی باقیات دریافت کی ہیں جو اس زمانے میں مصر پر حکمرانی کرتا تھا۔ سینیبکے نامی فرعون کا ڈھانچہ مصر میں قاہرہ سے لگ بھگ  500 کلومیٹر دور ایک علاقے میں دریافت ہوا۔ مصر میں آثار ِقدیمہ کے ادارے کی جانب […]

تھائی لینڈ: مظاہرین کے قریب دھماکہ، آٹھ افراد زخمی

Posted: 17 Jan 2014 11:02 AM PST

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جمعہ کو حکومت مخالف مظاہرین کی مارچ کے دوران ایک دھماکے سے کم ازکم آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوسکی […]

شام:حزب مخالف کی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے ووٹنگ

Posted: 17 Jan 2014 11:00 AM PST

شام میں مغرب کی حمایت یافتہ حزب مخالف کا اتحاد جمعہ کو اس بات پر رائے شماری کر رہا ہے کہ آیا وہ آئندہ ہفتے جنیوا میں ہونے والی من بات چیت میں حصہ لے یا نہیں۔ استنبول میں ہونے والا حزب مخالف کا یہ اجلاس ایک ایسے وقت ہورہا ہے جب امریکہ نے حزب […]

ایران، دو ہفتوں میں 40 افراد کو سزائے موت: ایمنسٹی

Posted: 17 Jan 2014 10:59 AM PST

لندن — ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں گذشتہ ایک ہفتے میں 33، جبکہ مجموعی طور پر دو ہفتوں میں 40 افراد کو سزاۓ موت دی گئی۔ حقوق انسانی کی عالمی تنظیم نے ایران میں سزاۓ موت پر عمل درآمد میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا […]

مغربی ورجینیا، صنعتوں کی کڑی نگرانی ضروری: ماہرین ِماحولیات

Posted: 17 Jan 2014 10:55 AM PST

واشنگٹن — امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں مقامی دریا ایلک میں بڑی مقدار میں کیمیکل شامل ہو جانے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی جس سے تقریباً تین لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے۔ مغربی ورجینیا کی مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ حکومت نے مغربی ورجینیا میں موجود کیمیکل اور کوئلے کی […]

صدر اوباما کا انٹیلی جنس اصلاحات متعارف کرانے کا اعلان

Posted: 17 Jan 2014 10:53 AM PST

واشنگٹن —صدر اوباما کا انٹیلی جنس اصلاحات متعارف کرانے کا اعلان امریکہ کے صدر براک اوباما نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے اندرون و بیرونِ ملک جاری نگرانی اور جاسوسی کے پروگراموں میں کئی اصلاحات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جمعے کو واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے امریکی خفیہ […]

ایران کے جوہری پروگرام پر عبوری معاہدے کا خلاصہ جاری

Posted: 17 Jan 2014 10:50 AM PST

امریکہ نے رواں ماہ کے اوائل میں ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے ہونے والے معاہدے کا خلاصہ جاری کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے پیش کی جانے والی معلومات میں اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ کرنے کا ٹائم ٹیبل بھی شامل ہے۔ اس میں […]

جنیوا اجلاس میں شریک ہوں: کیری کا شام کی اپوزیشن پر زور

Posted: 17 Jan 2014 10:49 AM PST

واشنگٹن — امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شام کی حزبِ مخالف پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں۔ مغربی ممالک کی طرف سے تسلیم کی جانے والی'سیریئن نیشنل کولیشن' نے کہا ہے کہ جنیوا جانے یا نہ جانے کا اعلان جمعے کو کیا جائے گا۔ […]

افغانستان: لاپتہ امریکی فوجی اہلکار کی نئی ویڈیو موصول

Posted: 17 Jan 2014 10:47 AM PST

واشنگٹن — افغانستان میں پانچ سال قبل لاپتہ ہونے والے ایک امریکی فوجی کے اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ امریکی حکام کو  فوجی کی ایک نئی ویڈیو موصول ہوئی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ وہ تاحال زندہ ہے۔ امریکی حکام نے بھی سارجنٹ بوو برگڈل کی ویڈیو ملنے کی تصدیق کی ہے […]

کراچی: ایکسپریس نیوز کی وین پر فائرنگ، 3 ملازمین ہلاک

Posted: 17 Jan 2014 10:43 AM PST

واشنگٹن — کراچی میں ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی گئی ہے جس سے ایکسپریس نیوز کے 3 ملازمین ہلاک ہو گئے۔ ابتدائی میڈیا معلومات کے مطابق کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین کو موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کا […]

کراچی میں فائرنگ، مذہبی جماعت کے رہنما سمیت 3 ہلاک

Posted: 17 Jan 2014 10:41 AM PST

کراچی — کراچی میں شاہراہ فیصل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (س) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتی عثمان یار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعہ جمعہ کی رات شاہراہ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب پیش آیا۔ جناح اسپتال کی ترجمان ڈاکٹر […]

امریکہ سے اسٹریٹیجک مذاکرات 27 جنوری کو ہوں گے: پاکستان

Posted: 17 Jan 2014 10:39 AM PST

اسلام آباد — پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ سے طویل المدت شراکت کے اسٹریٹیجک مذاکرات کا وزراء کی سطح کا آئندہ اجلاس واشنگٹن میں 27 جنوری کو ہو گا۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نوازشریف کے مشیر برائے اُمور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز پاکستانی وفد کی قیادت کریں […]

پرویز اشرف پر فرد جرم عائد، مشرف کیس کی سماعت ملتوی

Posted: 17 Jan 2014 10:37 AM PST

اسلام آباد — پاکستان میں ان دنوں جہاں ایک طرف سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے وہیں اسی دوران جمعہ کو ایک احتساب عدالت نے ملک کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمے میں […]

پشاور پولیو وائرس کا سب سے بڑا ’گڑھ‘ ہے:عالمی ادارہ صحت

Posted: 17 Jan 2014 10:35 AM PST

اسلام آباد — عالمی ادارہ صحت 'ڈبلیو ایچ او' نے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کا  دارالحکومت پشاور دنیا میں پولیو وائرس کا سب سے بڑا 'گڑھ' ہے۔ جمعہ کو ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں اس مرض سے متاثرہ بچوں کے جائزے سے پتہ چلا ہے […]

گولی چلانے والے سے مذاکرات نہیں ہو سکتے: رانا تنویر

Posted: 17 Jan 2014 10:34 AM PST

اسلام آباد — پاکستان کے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی پالیسی بڑی واضح ہے۔ اُنھوں نے وائس آف امریکہ سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ حکومت کی ترجیح مذاکرات ہیں […]

No comments :

Post a Comment