Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com |
- شام: حکومت کی باغیوں کو جنگ بندی کی پیش کش
- بھارت:اہلیہ کی پُراسرار موت کے بعد ششی اسپتال داخل
- بھارت:روحانی پیشوا کے آخری دیدار پر بھگدڑ سے 18 افراد ہلاک
- کابل: ریسٹورنٹ پر حملہ، 21 ہلاک
- شارجہ ٹیسٹ: پاکستان نے 291 رنز پر چھ آؤٹ
- اب خون میں شکر کی سطح ماپے گا گُوگل کا ’کانٹیکٹ لینز‘
- یمن: ایرانی سفارتکار، اغواء کی کوشش کے دوران مزاحمت پر قتل
- ایران: جوہری معائنہ کار تہران پہنچ گئے
- آسیان وزرائے خارجہ اجلاس، خطے کے تنازعات پر بات چیت
- رخائین میں روہنگیا مسلمانوں کی ہلاکت کی تردید
- مشیل اوباما 50 برس کی ہوگئیں
- امریکی اخبارات سے: ’این ایس اے‘ کا مستقبل
- ایران کے جوہری پروگرام پر عبوری معاہدے کا خلاصہ جاری
- کراچی: میڈیا کی سیکیورٹی کیلئے کمیٹی تشکیل
- پاکستان اور بھارت کا تجارتی تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق
- قومی سلامتی پالیسی منظوری کے لیے تیار: چودھری نثار
- پاکستان: صحافیوں کا ایکسپریس نیوز کے کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج
- آصف زرداری پیشی سے مستثنیٰ
- پاکستانی طالبعلموں کو معیاری تعلیم میسر نہیں: رپورٹ
- جی ایم سید کا 110واں یومِ پیدائش منایا گیا
| شام: حکومت کی باغیوں کو جنگ بندی کی پیش کش Posted: 18 Jan 2014 12:43 PM PST واشنگٹن — شام کی حکومت نے اپنے خلاف لڑنے والے باغیوں کو ملک کے سب سے بڑے شہر حلب میں جنگ بند کرنے اور قیدیوں کے تبادلے کی پیش کش کی ہے۔ اس پیش کش کا اعلان شام کے وزیرِ خارجہ ولید المعلم نے جمعے کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں کیا۔ شامی وزیرِ خارجہ نے کہا […] |
| بھارت:اہلیہ کی پُراسرار موت کے بعد ششی اسپتال داخل Posted: 18 Jan 2014 12:40 PM PST بھارت کے وزیر برائے انسانی وسائل ششی تھرور اپنی اہلیہ کی اچانک اور پراسرار موت کے بعد سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل ہو گئے ہیں جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مسٹر تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر جمعہ کو نئی دہلی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ […] |
| بھارت:روحانی پیشوا کے آخری دیدار پر بھگدڑ سے 18 افراد ہلاک Posted: 18 Jan 2014 12:38 PM PST بھارت کے شہر ممبئی میں داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کی میت کے آخری دیدار کے لیے جمع ہونے والے لوگوں میں اچانک بھگدڑ مچنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ ڈاکٹر برہان الدین جمعہ کو 102 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال […] |
| کابل: ریسٹورنٹ پر حملہ، 21 ہلاک Posted: 18 Jan 2014 12:36 PM PST افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک لبنانی ریسٹورنٹ پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد ہفتہ کو 21 ہوگئی ان میں غیر ملکیوں بھی شامل ہیں۔ جس ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا وہ غیر ملکی شہریوں، کاروباری شخصیات اور سرکاری عہدیداروں میں خاصا مقبول ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں بین الاقومی مالیاتی فنڈ ‘آئی ایم […] |
| شارجہ ٹیسٹ: پاکستان نے 291 رنز پر چھ آؤٹ Posted: 18 Jan 2014 12:32 PM PST شارجہ میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔ پاکستان کے ابتدائی بلے باز احمد شہزاد نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز بنائے، انھیں ہیراتھ نے بولڈ کیا۔ آؤٹ […] |
| اب خون میں شکر کی سطح ماپے گا گُوگل کا ’کانٹیکٹ لینز‘ Posted: 18 Jan 2014 12:26 PM PST واشنگٹن — انٹرنیٹ کے معروف سرچ انجن گُوگل کا کہنا ہے کہ وہ آج کل ایک ایسے کانٹیکٹ لینز کی تیاری میں ہے جس سے شوگر کے مریضوں کو جسم میں شکر کی سطح کم یا زیادہ ہونے پر 'الرٹ' مل سکیں گے۔ دنیا بھر میں ذیابیطیس میں مبتلا افراد کو اپنے خون میں شکر […] |
| یمن: ایرانی سفارتکار، اغواء کی کوشش کے دوران مزاحمت پر قتل Posted: 18 Jan 2014 12:23 PM PST واشنگٹن — یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایرانی سفارتکار کو ہفتے کے روز اغواء کرنے کی کوشش کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ایرانی سفارتکار کو اُس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنی رہائش گاہ کے قریب تھے اور انہوں نے اغواء کے دوران مزاحمت کی کوشش کی۔ یمنی اور ایرانی وزارت ِ خارجہ […] |
| ایران: جوہری معائنہ کار تہران پہنچ گئے Posted: 18 Jan 2014 12:22 PM PST جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے'آئی اے ای اے' کے معائنہ کاروں کی ایک ٹیم ہفتہ کو تہران پہنچی۔ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے پر گزشتہ ہفتے ہونے والی پیش رفت کے بعد آئی اے ای اے کے معائنہ کار یہ دورہ کر رہے ہیں۔ خبر رساں […] |
| آسیان وزرائے خارجہ اجلاس، خطے کے تنازعات پر بات چیت Posted: 18 Jan 2014 12:21 PM PST واشنگٹن — جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے وزرائے خارجہ کا برما کے قصبے'بگان' میں منعقد ہونے والا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ برما نے، جسے میانمار بھی کہا جاتا ہے،1997ء میں اِس تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی، اور ایک عرصے تک بین الاقوامی برادری سے الگ تھلگ رہنے والے اِس ملک […] |
| رخائین میں روہنگیا مسلمانوں کی ہلاکت کی تردید Posted: 18 Jan 2014 11:44 AM PST واشنگٹن — برما نے، جسے میانمار بھی کہا جاتا ہے، اس رپورٹ کی تردید کی ہے کہ اس ہفتے فوج اور ایک بودھ ہجوم نے رخائین کی مغربی ریاست میں روہنگیا نسل کے مسلمانوں پر حملہ کیا، جِس واقع میں 60 افراد ہلاک ہوئے۔ صدارتی ترجمان، یے ہتوت نے جمعے کے روز 'وائس آف امریکہ […] |
| Posted: 18 Jan 2014 11:41 AM PST واشنگٹن — امریکی خاتون اول، مشیل اوباما 50 برس کی ہوگئی ہیں، اور وہ ہفتے کو دعوت کا اہتمام کرکے اپنی سالگرہ منائیں گی۔ جمعے کو مسز اوباما کسی عوامی تقریب میں شریک نہیں ہوئیں، اور خاموشی کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔ تاہم، وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک دعوت میں وہ مرکز ِنگاہ ہوں […] |
| امریکی اخبارات سے: ’این ایس اے‘ کا مستقبل Posted: 18 Jan 2014 11:40 AM PST واشنگٹن — جمعے کے روز صدر اوبامہ نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے مُستقبل کے بار ے میں جو پالیسی تقریر کی، اُس پر 'شکاگو ٹریبیون' کہتا ہے کہ اُنہوں نے امریکی عوام اور غیر ملکیوں دونوں کی یقین دہانی کردی کہ امریکہ رازداری کے بارے میں اُن کی اُن تشاویش کا پورا خیال کرے گا؛ […] |
| ایران کے جوہری پروگرام پر عبوری معاہدے کا خلاصہ جاری Posted: 18 Jan 2014 11:38 AM PST امریکہ نے رواں ماہ کے اوائل میں ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے ہونے والے معاہدے کا خلاصہ جاری کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے پیش کی جانے والی معلومات میں اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ کرنے کا ٹائم ٹیبل بھی شامل ہے۔ اس میں […] |
| کراچی: میڈیا کی سیکیورٹی کیلئے کمیٹی تشکیل Posted: 18 Jan 2014 11:36 AM PST کراچی — گزشتہ روز کراچی شہر میں فائرنگ کرکے قتل کئے گئے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے تین صحافی ہفتے کے روز سپرد خاک کردیئے گئے تھے جنہیں ہفتے کے روز سپرد ِ خاک کر دیا گیا۔ کراچی پریس کلب پر صحافیوں نے ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین پر […] |
| پاکستان اور بھارت کا تجارتی تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق Posted: 18 Jan 2014 08:56 AM PST اسلام آباد — پاکستان اور بھارت نے تجارتی تعلقات کو معمول پر لانے اور اس عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان زمینی راستے واہگہ اٹاری سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کے لیے کسٹم پوسٹ کو ہفتہ میں سات دن کھلا رکھا جائے گا۔ یہ فیصلہ پاکستان کے وزیر […] |
| قومی سلامتی پالیسی منظوری کے لیے تیار: چودھری نثار Posted: 18 Jan 2014 08:55 AM PST اسلام آباد — پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی نئی پالیسی تیار کر لی گئی ہے جسے 20 جنوری کو کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ کو تربیت مکمل کرنے والے پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ […] |
| پاکستان: صحافیوں کا ایکسپریس نیوز کے کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج Posted: 18 Jan 2014 08:54 AM PST پاکستان کے نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیوز" کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ادارے کے تین ملازمین کی ہلاکت کے خلاف ہفتہ کو ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں نے احتجاج کیا۔ ملک میں صحافیوں کی ایک نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس 'پی ایف یو جے' نے احتجاج کی کال […] |
| Posted: 18 Jan 2014 08:53 AM PST پاکستان کی ایک احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو پیشی سے استثنیٰ دیتے ہوئے ان کے خلاف دائر بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت تین فروری تک ملتوی کردی ہے۔ ہفتہ کو اسلام آباد میں احتساب عدالت میں سابق صدر کے خلاف قومی احتساب بیورو کی طرف سے دائر بدعنوانی کے پانچ ریفرنسز […] |
| پاکستانی طالبعلموں کو معیاری تعلیم میسر نہیں: رپورٹ Posted: 18 Jan 2014 08:51 AM PST کراچی — پاکستان کا موجودہ تعلیمی نظام کوئی اچھی تصویر پش نہیں کر رہا۔ اس بات کا انکشاف، پاکستان کی تعلیمی صورتحال پر کیے گئے ایک حالیہ جائزے میں کیا گیا ہے۔ اس جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے بچوں کی اکثریت معیاری تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہے۔ یہ رپورٹ تعلیم […] |
| جی ایم سید کا 110واں یومِ پیدائش منایا گیا Posted: 18 Jan 2014 08:48 AM PST کراچی — صوبہٴسندھ اور جی ایم سید کا نام ایک دوسرے کا انمٹ حوالہ ہیں۔ صوبے کی سیاست جی ایم سید کے ذکر کے بغیر نہ شروع ہوتی ہے اور نہ ختم۔ وہ آج سے 110سال پہلے 17جنوری 1904ء کو سندھ کے علاقے سن میں پیدا ہوئے تھے۔ اُن کا یوم پیدائش جمعہ کو سندھ […] |
| You are subscribed to email updates from Urdu News To stop receiving these emails, you may unsubscribe now. | Email delivery powered by Google |
| Google Inc., 20 West Kinzie, Chicago IL USA 60610 | |
No comments :
Post a Comment