Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com |
- مصر: معزول صدر محمد مرسی کو ایک اور مقدمے کا سامنا
- غزہ میں شدت پسند پر اسرائیل کا فضائی حملہ
- شام: حزب مخالف امن کانفرنس میں شرکت کے لیے تیار
- افغانستان: شدت پسندوں کا حملہ، ایک نیٹو فوجی ہلاک
- شارجہ ٹیسٹ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی فتح
- عمیمہ مستقبل کی بڑی اسٹار ہیں: کنال دیش مکھ
- انٹرنیٹ کے عادی لوگ
- معاشی انحطاط، روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں حائل: رپورٹ
- مسلم تنظیم کی سوچی اولمپکس پر حملوں کی دھمکی
- ایران: یورینیم کی افژدوگی محدود کرنے پر عمل درآمد شروع
- سرمائی اولمپکس کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں: رُوسی صدر
- یوکرین: مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم
- تھائی لینڈ: دھماکوں سے کم ازکم 28 مظاہرین زخمی
- برطانیہ : گھروں کے مالکان ملینیئرز بن گئے
- امریکی اخبارات سے: جنگوں میں شرکت کرنے والے فوجی
- الکوہل کے مقابلے میں چرس کم خطرناک: اوباما
- امریکہ: مارٹن لوتھر کنگ کی یاد میں قومی دن
- پاکستان میں فرقہ ورانہ واقعات میں تیزی آگئی
- پشاور میں شیعہ عالم دین حملے میں ہلاک
- داخلی سلامتی پالیسی کی کابینہ سے منظوری موخر
| مصر: معزول صدر محمد مرسی کو ایک اور مقدمے کا سامنا Posted: 20 Jan 2014 01:30 PM PST واشنگٹن — مصر میں گذشتہ برس معزول کیے گئے مصری صدر محمد مرسی کو عدلیہ کو بے عزت کرنے کے معاملے پر ایک اور مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس مقدمے میں صدر مرسی کے ساتھ ساتھ ان لبرل سرگرم کارکنوں کو بھی ٹرائل کا سامنا کرنا پڑے گا جنہوں نے صدر مرسی کی […] |
| غزہ میں شدت پسند پر اسرائیل کا فضائی حملہ Posted: 20 Jan 2014 01:29 PM PST اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے اس کے ملک پر راکٹ داغنے والے فلسطینی شدت پسند پر فضائی حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے مطابق اس نے جہادی تنظیم کے ایک 22 سالہ رکن احمد سعد کو نشانہ بنایا جس نے گزشتہ جمعرات کو جنوبی اسرائیلی شہر اشکلون پر پانچ […] |
| شام: حزب مخالف امن کانفرنس میں شرکت کے لیے تیار Posted: 20 Jan 2014 01:29 PM PST شام میں حزب مخالف کے مرکزی گروپ نے سوئٹزرلینڈ میں آئندہ بدھ کو بین الاقوامی حمایت یافتہ مذاکرات میں شرکت پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ شام کی قومی اتحاد یا سیرین نیشنل کوئیلیشن کے دفتر کے مطابق 73 میں سے 58 اتحادیوں نے صدر بشارالاسد کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے اس 'جنیوا […] |
| افغانستان: شدت پسندوں کا حملہ، ایک نیٹو فوجی ہلاک Posted: 20 Jan 2014 01:25 PM PST افغانستان میں نیٹو کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبے قندھار میں دہشت گردوں کے حملے میں اُن کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق قندھار شہر میں نیٹو کے اڈے کے باہر کار بم حملے کے بعد خودکش جیکٹس پہنے مسلح جنگجوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ نیٹو […] |
| شارجہ ٹیسٹ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی فتح Posted: 20 Jan 2014 01:23 PM PST شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان کو کامیابی کے لیے سری لنکا نے 302 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستانی بلے بازوں نے میچ کے آخری لمحات میں حاصل کر کے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ پاکستان کی جانب دوسری اننگز میں […] |
| عمیمہ مستقبل کی بڑی اسٹار ہیں: کنال دیش مکھ Posted: 20 Jan 2014 01:21 PM PST کراچی — چودہ سال کی عمر سے 'گلیمر ورلڈ' میں قدم رکھنے والی، عمیمہ ملک نے بہت کم عرصے میں اپنے ٹیلنٹ، خوبصورتی اور اسٹائل کے بل پر ماڈلنگ اور فلم کی دنیا میں اپنا سکہ جمایا ہے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ عمیمہ کی شکل میں وہ مستقبل کی ایک بڑی 'اسٹار' کو […] |
| Posted: 20 Jan 2014 01:18 PM PST لندن — سائنسدانوں نےاس خیال کی نفی کی ہے کہ انٹرنیٹ کا عادی بننے کا رجحان صرف نوجوانوں میں پایا جاتا ہے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ کا غیرصحتمندانہ استعمال کرنے والوں میں دفتروں کے قابل ملازمین سرفہرست ہیں جنھیں دفتر کےعلاوہ گھر پر بھی کام کرنے کی عادت ہوتی ہے. زیادہ تر آن […] |
| معاشی انحطاط، روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں حائل: رپورٹ Posted: 20 Jan 2014 01:15 PM PST واشنگٹن — محنت کے بین الاقوامی ادارے (آئی ایل او) کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی انحطاط کےباعث دنیا بھر میں روزگار کی فراہمی کی صورتِ حال میں ابتری آئی ہے۔ اپنی رپورٹ میں، ادارے نے پیر کے دِن بتایا کہ 2013ء میں تقریباً 20 کروڑ کارکنوں کو بے روزگاری کا سامنا ہے، جو اعداد […] |
| مسلم تنظیم کی سوچی اولمپکس پر حملوں کی دھمکی Posted: 20 Jan 2014 01:15 PM PST واشنگٹن — ایک مسلمان شدت پسند تنظیم نے روس کے شہر وولگو گراڈ میں گزشتہ ماہ ہونے والے دو خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے روس کی میزبانی میں آئندہ ماہ ہونے والے سرمائی اولمپکس کے موقع پر مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔ انٹرنیٹ پر جاری کی جانے والی ایک ویڈیو […] |
| ایران: یورینیم کی افژدوگی محدود کرنے پر عمل درآمد شروع Posted: 20 Jan 2014 01:13 PM PST ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق چھ عالمی طاقتوں سے طے پانے والے عبوری معاہدے پر پیر سے عمل درآمد شروع کر دیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک امریکہ، برطانیہ، روس، چین اور فرانس کے علاوہ جرمنی پر مشتمل گروپ 'فائیو پلس ون' اور ایران کے درمیان گزشتہ سال […] |
| سرمائی اولمپکس کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں: رُوسی صدر Posted: 20 Jan 2014 01:10 PM PST واشنگٹن — روسی صدر ولادی میر پوٹن کا کہنا ہے کہ انکا ملک روس میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے 'ہر ممکن اقدام' اٹھائے گا۔ روسی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سرمائی اولمپکس کے آغاز میں تین ہفتے رہ گئے ہیں۔ دوسری […] |
| یوکرین: مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم Posted: 20 Jan 2014 01:10 PM PST واشنگٹن — یوکرین کے شہر کیو میں اتوار کے روز مظاہرین نے پولیس پر دھاوا بول دیا اور پارلیمنٹ کے راستے میں کھڑی بس کو اُلٹانے کی کوشش کی۔ حکومت مخالف اس مظاہرے میں تقریباً ایک لاکھ یوکرینیوں نے حصہ لیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان مظاہروں کا آغاز اس وقت ہوا […] |
| تھائی لینڈ: دھماکوں سے کم ازکم 28 مظاہرین زخمی Posted: 20 Jan 2014 01:09 PM PST تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپ کے قریب ہونے والے دو دھماکوں میں کم ازکم 28 افراد زخمی ہوگئے۔ بنکاک میں اسپتالوں کے نگران ادارے 'اراوان میڈیکل سنٹر' کے مطابق اتوار کو شہر میں وکٹوریا مانیومنٹ کے قریب واقع مظاہرین کے کیمپ کے باہر دو دھماکے ہوئے۔ زخمیوں کو شہر […] |
| برطانیہ : گھروں کے مالکان ملینیئرز بن گئے Posted: 20 Jan 2014 01:08 PM PST لندن — ایک جائزہ رپورٹ کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ گذشتہ برس جائیداد کی خریدو فروخت کی مارکیٹ میں گھروں کی قیمتوں میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ہزاروں لوگوں کےگھروں کی مالیت دس لاکھ پاؤنڈز سے تجاوز کرگئی ہے۔ ایک نامور برطانوی پراپرٹی ویب سائٹ 'زوپلا' […] |
| امریکی اخبارات سے: جنگوں میں شرکت کرنے والے فوجی Posted: 20 Jan 2014 01:05 PM PST واشنگٹن — سال ہا سال، کئی جنگوں میں شرکت کے بعد امریکہ واپس پہنچنے پر، امریکی فوجیں کس طرح چھاؤنی کے معمولات سے مانوس ہو رہی ہیں، اس پر 'نیویارک ٹائمز' کے ٹام شنکر ایک تجزئے میں کہتے ہیں کہ11 ستمبر 2001 ء کے بعد، جو 20 لاکھ امریکی مرد اور عورتیں جنگ لڑنے سمندر […] |
| الکوہل کے مقابلے میں چرس کم خطرناک: اوباما Posted: 20 Jan 2014 01:04 PM PST واشنگٹن — امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اُن کے خیال میں الکوہل کے مشروب کےمقابلے میں بھنگ کم خطرناک ہے، لیکن اپنی دختران سے کہا ہے کہ وہ چرس بھرے سگریٹ پینے کے حق میں نہیں۔ 'نیو یارکر' رسالے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، مسٹر اوباما نے کہا کہ نوجوانی میں […] |
| امریکہ: مارٹن لوتھر کنگ کی یاد میں قومی دن Posted: 20 Jan 2014 01:03 PM PST واشنگٹن — امریکہ میں پیر کو شہری آزادیوں اور سیاہ فام باشندوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے آنجہانی رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی سال گرہ منائی جارہی ہے۔ کنگ جونیئر ایک عیسائی پادری اور 1950ء اور 1960ء کی دہائیوں میں چلنے والی عدم تشدد کی اس تحریک کے روحِ رواں تھے جس […] |
| پاکستان میں فرقہ ورانہ واقعات میں تیزی آگئی Posted: 20 Jan 2014 01:01 PM PST کراچی — پشاور کے قصہ خوانی بازار میں پیر کی شام فائرنگ کرکے ایک اور شیعہ رہنما مولانا عالم موسوی کو ہلاک کر دیا گیا۔ نامعلوم افراد نے مولانا عالم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ محلہ ڈھکی منور شاہ میں واقع اپنی رہائش گاہ سے نماز کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ […] |
| پشاور میں شیعہ عالم دین حملے میں ہلاک Posted: 20 Jan 2014 12:59 PM PST پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختوانخواہ کے دارلحکومت پشاور میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شعیہ عالم دین کو ہلاک کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پشاور شہر میں یہ واقعہ پیر کی شام پیش آیا جب مولانا محمد عالم الموسوی نماز کے لیے قریبی مسجد جا رہے تھے۔ انھیں […] |
| داخلی سلامتی پالیسی کی کابینہ سے منظوری موخر Posted: 20 Jan 2014 12:58 PM PST اسلام آباد — پاکستان کی وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس نے وزارت داخلہ کی طرف سے ''نئی تیار کردہ'' داخلی سلامتی کی پالیسی کے مسودے کی منظوری آئندہ اجلاس تک موخر کر دی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدت پسندوں کے دو جان لیوا حملوں کے بعد پیر کو ہونے والے اجلاس میں ملک کی […] |
| You are subscribed to email updates from Urdu News To stop receiving these emails, you may unsubscribe now. | Email delivery powered by Google |
| Google Inc., 20 West Kinzie, Chicago IL USA 60610 | |
No comments :
Post a Comment