search online

Wednesday, January 22, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


ابو ظہبی: 30 اسلام پسندوں کو قید کی سزا

Posted: 21 Jan 2014 12:38 PM PST

واشنگٹن — متحدہ عرب امارات کی سلامتی سے متعلق ریاستی عدالت نے ملک میں 'اخوان المسلمون' کی شاخ قائم کرنے پر 30 افراد کو پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے۔ ابو ظہبی سے 'وائس آف امریکہ' کے نامہ نگار، والٹر ویلمن نے رپورٹ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس گروہ کے افراد میں سے […]

لبنان: خودکش بم دھماکے میں چار ہلاک

Posted: 21 Jan 2014 12:37 PM PST

لبنان کے دارالحکومت میں ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکا حزب اللہ کے جنگجوؤں کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے بیروت کے جنوبی علاقے میں ہوا۔ رواں ماہ کے اوائل میں اسی علاقے میں ایک کار بم دھماکا ہوا تھا جس میں پانچ […]

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کے 30 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Posted: 21 Jan 2014 12:34 PM PST

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال مارچ میں بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ان کھلاڑیوں میں سابق کپتان شعیب ملک اور وکٹ کیپر کامران اکمل بھی شامل ہیں۔ محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ شعیب ملک گزشتہ […]

2014 ء نئی رومینٹک فلموں کا سال

Posted: 21 Jan 2014 12:32 PM PST

کراچی — بالی وڈ میں سال  2013ء میں باکس آفس پردھوم مچانے والی تقریباً ساری فلمیں رومینٹک تھیں، جن میں ہیرو ہیروئن ایک دوسرے کو پانے کے لئے سماج کی رسمیں توڑتے اور ایک دوسرے کے لئے جان دیتے دکھائی دئیے۔ کہانی جو بھی ہو، ان فلموں میں مشترکہ بات یہ رہی کہ زیادہ تر […]

دھوپ کھائیے، جان بچائیے

Posted: 21 Jan 2014 12:29 PM PST

لندن —علم ہیئت وفلکیات کے ماہرین کہتے ہیں کہ سورج کی روشنی تقریباً 93 ملین میل کا سفر طے کرتی ہوئی زمین تک پہنچتی ہے جو ہمارے لیے خوراک، ہوا اور پانی کی طرح ضروری ہے جبکہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ زمین کی فضا میں موجود اوزون کی تہہ سورج کی تابکار شعاعوں کا […]

دس برس سفر، یورپی ’کومیٹ چیزر‘ زمین سے رابطے میں

Posted: 21 Jan 2014 12:26 PM PST

واشنگٹن — یورپی خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ دمدار تارے کا پیچھا کرنے والی اُس کی بھیجی ہوئی خلائی گاڑی، تین سال کی خاموشی کے بعد، پیر کو کام کرنے لگے گی اور زمیں پر ڈیٹا روانہ کرے گی۔ دس سال تک سفر کرنےکے بعد، 'روزیٹا اسپیس پروب' کام کرنے لگے گا اور زمین […]

85 امیر افراد کی دولت نصف دنیا کے برابر، رپورٹ

Posted: 21 Jan 2014 12:25 PM PST

واشنگٹن — انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم ایک بین الاقوامی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے 85 امیر ترین افراد کی دولت دنیا کی نصف غریب آبادی کی دولت کے برابر ہے۔ برطانوی تنظیم ‘آکسفام’ نے دنیا میں عدم مساوات کے موضوع پر جاری کی جانے والی اپنی تازہ رپورٹ میں […]

یوکرائن: مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں جاری

Posted: 21 Jan 2014 12:24 PM PST

واشنگٹن — یوکرین کے دارالحکومت کِیو میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ منگل کو مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے پرتشدد واقعات میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے نصف مظاہرین تھے۔ پیر کو ہونے والے مظاہروں […]

تھائی لینڈ میں 60 روز کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

Posted: 21 Jan 2014 12:22 PM PST

تھائی لینڈ کی حکومت نے ملک میں ساٹھ روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام دارالحکومت بنکاک میں کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے بعد کیا گیا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بنکاک اور اس کے ارد گرد ایمرجنسی کے نفاذ کے حکم نامے کا اطلاق بدھ سے […]

شہری کی رہائی کے لیے امریکہ ایلچی شمالی کوریا بھیجنے کو تیار

Posted: 21 Jan 2014 12:21 PM PST

شمالی کوریا میں قید امریکی کاروباری شخصیت کینتھ بئی کی رہائی کے لیے ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق واشگٹن نے اپنا ایک خصوصی ایلچی پیانگ یانگ بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ امریکہ کی طرف سے یہ پیش کش مسٹر بئی کی شمالی کوریا کے دارالحکومت میں صحافیوں کی موجودگی میں واشنگٹن سے ان کی وطن […]

چین: پروفیسر کی رہائی کے لیے انسانی حقوق کے کارکنوں کی اپیل

Posted: 21 Jan 2014 12:20 PM PST

چین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایک تحریری اپیل کے ذریعے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زیرحراست پروفیسر ایلہم تہتی کو فوری رہا کیا جائے۔ ایغور شہری تہتی کا شمار بیجنگ کے شدید ناقدین میں ہوتا ہے اور گزشتہ بدھ کو پولیس نے ان کے گھر پر چھاپے میں انہیں تحویل میں […]

ایران ’شام امن مذاکرات‘ میں شریک نہیں ہو گا: بان کی مون

Posted: 21 Jan 2014 12:19 PM PST

واشنگٹن — جنیوا میں اِس ہفتے شام سے متعلق امن مذاکرات، ایران کی شرکت کے بغیر منعقد ہوں گے۔ اقوام ِمتحدہ کے ایک ترجمان نے یہ اعلان پیر کی رات گئے کیا، جِس سے قبل ایران نے شام میں عبوری حکومت کے خیال کو مسترد کیا۔ اِس بات چیت میں، مجوزہ عبوری حکومت کا معاملہ […]

’کٹی پہاڑی‘، گولیوں کی تڑ تڑاہٹ میں شاعری کے کھلتے پھول

Posted: 21 Jan 2014 12:12 PM PST

کراچی — پاکستان کا ساحلی شہر کراچی معاشی حب ہے، اپنی پہچان آپ ہے۔۔ لیکن دہشت گردی کی وارداتوں اور لاقانونیت کے سبب اس کے کچھ علاقے اپنے نام سے ہی دہشت گردی کی علامت لگنے لگے ہیں۔ مثلاً، کٹی پہاڑی۔ مافیا، منشیات اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے حوالے سے بار بار خبروں میں آنے […]

مستونگ: زائرین کی بس کے نزدیک دھماکا، 22 افراد ہلاک

Posted: 21 Jan 2014 12:09 PM PST

واشنگٹن —  بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایران سے واپس آنے والے زائرین کی ایک بس کے نزدیک دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 سے زائد ہوگئی ہے ۔ واقعہ منگل کی شام مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں پیش آیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہورہا ہے […]

تحفظ پاکستان آرڈیننس کی قائمہ کمیٹی سے منظوری

Posted: 21 Jan 2014 12:08 PM PST

اسلام آباد — پاکستان کی قومی اسمبلی برائے امور داخلہ و منشیات نے منگل کو حزب اختلاف کی مخالفت کے بعد تحفظ پاکستان نامی صدارتی حکم نامہ کثرت رائے سے منظور کر دیا۔ ایک روز قبل ہی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے وزارت داخلہ کو اس آرڈیننس کو جلد پارلیمان سے […]

پاکستان میں شدت پسندوں کے حملے باعث تشویش: ایچ آر ڈبلیو

Posted: 21 Jan 2014 12:07 PM PST

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئینی و جمہوری انداز میں انتقال اقتدار کے باوجود ملک کے سیاسی و عسکری ادارے اپنے لوگوں پر شدت پسندوں کے حملے روکنے میں نا کام رہے ہیں۔ منگل کو دنیا بھر میں انسانی حقوق سے متعلق اپنی 667 […]

پاکستان: سونے کی درآمد پر تیس دن کی پابندی

Posted: 21 Jan 2014 12:06 PM PST

پاکستان نے سونے کی درآمد پر تیس دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ''ایس آر او 760'' درآمدی پالیسی آرڈر کے تحت سونے کی درآمد پر پابندی عائد کی […]

پاکستان: 2013ء میں ڈرون حملوں میں شہری ہلاکتیں کم رہیں، رپورٹ

Posted: 21 Jan 2014 12:05 PM PST

ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والے مشتبہ امریکی ڈرون حملوں میں صرف چار شہری ہلاک ہوئے جو کہ 2004ء میں شروع ہونے والی ڈرون کارروائیوں میں سب سے کم شہری ہلاکتیں ہیں۔ یہ بات برطانیہ میں قائم تنظیم بیورو آف انویسٹیگیٹوو جرنلزم کی طرف سے جاری […]

امریکہ سے امداد کی مشروط فراہمی پر پاکستان کا اظہار افسوس

Posted: 21 Jan 2014 12:04 PM PST

اسلام آباد — پاکستان نے امریکہ کی طرف سے تین کروڑ تیس لاکھ ڈالر امداد کی فراہمی کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امداد کی فراہمی کو اس معاملے سے منسلک کرنا دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ  کی کوششوں کے […]

راولپنڈی حملے کی تحقیقات جاری، کئی مشتبہ افراد گرفتار

Posted: 21 Jan 2014 12:03 PM PST

اسلام آباد — پاکستان میں فوجی اعتبار سے اہمیت کے حامل شہر راولپنڈی میں  پیر کو ہونے والے خودکش بم حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے لگ بھگ 50 افراد کو حراست لیا ہے۔ پیر کو صبح شہر میں فوج کے صدر دفاتر ''جی ایچ کیو'' سے کچھ ہی فاصلے پر واقع آر […]

No comments :

Post a Comment