search online

Thursday, January 23, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


ابو ظہبی: 30 اسلام پسندوں کو قید کی سزا

Posted: 22 Jan 2014 12:24 PM PST

واشنگٹن — متحدہ عرب امارات کی سلامتی سے متعلق ریاستی عدالت نے ملک میں 'اخوان المسلمون' کی شاخ قائم کرنے پر 30 افراد کو پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے۔ ابو ظہبی سے 'وائس آف امریکہ' کے نامہ نگار، والٹر ویلمن نے رپورٹ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس گروہ کے افراد میں سے […]

افغانستان: امریکہ کی حمایت میں اشتہاری مہم کے خلاف کارروائی

Posted: 22 Jan 2014 12:15 PM PST

واشنگٹن — افغان حکومت نے مقامی میڈیا میں امریکی افواج کی حمایت  میں چلنے والے اشتہارات  کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اشتہار چلانے والے اداروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ان اشتہارات میں سے بعض  ایک امریکی تنظیم کی فنڈنگ سے بنائے گئے تھے جن میں 2014ء کے بعد بھی […]

ساحر لودھی، ٹی وی کے بعد فلم نگری میں قدم رکھنے کو تیار

Posted: 22 Jan 2014 12:07 PM PST

کراچی — ساحر لودھی کو لائیو شو کی میزبانی کرتے اور ایف ایم پر پروگرام کرتے تو آپ نے دیکھا اور سنا ہی ہو گا لیکن اب آپ بہت جلد انہیں 'سلوراسکرین' پر بھی اداکاری کرتے دیکھ سکیں گے۔ ذہانت، حاضر جوابی اور چارم کے ساتھ اپنا کام کرنے والے ساحر لودھی فلم 'موسم' میں […]

سگریٹ نوشی، کینسر کے علاوہ کئی دیگر امراض کی جڑ: رپورٹ

Posted: 22 Jan 2014 12:04 PM PST

واشنگٹن — امریکہ میں صحت ِ عامہ سے متعلق ترجمان سرجن جنرل کا کہنا ہے ایک نئی رپورٹ متنبہہ کرتی ہے کہ سگریٹ نوشی سے اس سے کئی زیادہ عوارض لاحق ہو سکتے ہیں جتنا کہ ماضی میں بتائے گئے ہیں۔ اس تحقیق کو جسے جمعے کے روز جاری کیا گیا، سرجن جنرل کی اس […]

ایران میں سزائے موت میں اضافے پر اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش

Posted: 22 Jan 2014 12:02 PM PST

واشنگٹن — بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے علاوہ، اقوام متحدہ نے بھی ایران میں حالیہ دنوں کے دوران دی جانے والی موت کی سزاؤں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کے روز ایک بیان میں، عالمی ادارے نے ایران پر زور دیا کہ موت کی سزائیں دینا بند کی جائیں۔ […]

این ایس اے اسکینڈل، کسی کی معاونت نہیں حاصل تھی: سنوڈن

Posted: 22 Jan 2014 12:02 PM PST

واشنگٹن — امریکہ میں انٹیلی جنس سے متعلق ادارے این ایس اے سے وابستہ سابق کانٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن نے اس امکان کو رد کیا ہے کہ وہ ایک رُوسی جاسوس ہیں۔ ایڈورڈ سنوڈن کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کی انٹیلی جنس سے متعلق معلومات کو انہوں نے خود افشاء کیا اور اس میں ان […]

شام میں قیامِ امن کے لیے عالمی کانفرنس کا آغاز

Posted: 22 Jan 2014 12:00 PM PST

شام میں تقریباً تین سال سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے بدھ کو سوئٹزرلینڈ میں امن کانفرنس کا آغا ہوا جس میں اقوام متحدہ اور دنیا کے تیس ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ کانفرنس میں شام کے صدر بشارالاسد کے حکومتی نمائندوں اور حزب مخالف کے ارکان بھی شریک ہیں۔ اقوام متحدہ کے […]

چین: انسانی حقوق کے وکیل کے خلاف عدالتی کارروائی شروع

Posted: 22 Jan 2014 11:59 AM PST

سرکاری عہدیداروں کی بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والے چین کے انسانی حقوق کے کارکن کے خلاف بدھ کو عدالتی کارروائی شروع کردی گئی۔ ناقدین اس مقدمے کو بیجنگ کی طرف سے اپنے مخالفین کو خاموش کرنے کا عمل گردانتے ہیں۔ زو زی یونگ ''نیو سیٹیزن'' نامی ایک مہم کے روح رواں ہیں جس کا […]

تھائی لینڈ: ایمرجنسی کے نفاذ کے باجود مظاہرے جاری

Posted: 22 Jan 2014 11:58 AM PST

تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں بدھ کو باقاعدہ ایمرجنسی نافذ کردی گئی لیکن گزشتہ ایک ہفتے سے جاری حکومت مخالف احتجاج کو منتشر کرنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔ لیکن اسی دوران ملک کے شمالی علاقے میں حکومت کے حامی ایک اہم رہنما پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی […]

ممتاز عالمی کاروباری طبقہ غربت مٹانے میں مدد دے: پاپائے روم

Posted: 22 Jan 2014 11:55 AM PST

واشنگٹن — پوپ فرینسز نے دنیا کے کاروباری اور سیاسی اشرافیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ہنر اور بے تحاثہ وسائل کا استعمال کرتے ہوئے دنیا سے غربت کا خاتمہ کریں۔ پاپائے روم کے جاری کردہ اِس پیغام سے منگل کے روز سوٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سالانہ 'عالمی اقتصادی فورم' کا آغاز […]

شام امن مذاکرات، پیش رفت کا امکان کم

Posted: 22 Jan 2014 11:54 AM PST

واشنگٹن —  طویل عرصے کے انتظار کے بعد شام پر ہونے والےامن اجلاس میں شرکت کے لیے ایران کو دی جانے والی دعوت واپس لیے جانے پر، روس اور ایران نے اقوام متحدہ پر نکتہ چینی کی ہے، ایسے میں جب مذاکرات میں شرکت کے لیے وفود کی سوٹزلینڈ آمد شروع ہوچکی ہے، جِن کے […]

امریکہ: مشرقی ریاستوں کو سخت سرد موسم کا سامنا

Posted: 22 Jan 2014 11:52 AM PST

واشنگٹن — امریکہ کے مشرقی علاقوں کو نشانہ بنانے والے سرمائی طوفان سے متاثرہ ریاستوں کو بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی سخت سرد موسم اور برف باری کا سامنا ہے جب کہ مزید 1500 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق سرمائی طوفان نے منگل کو امریکہ کی 13 ریاستوں کو نشانہ بنایا […]

امریکی اخبارات سے: افغانستان میں منشیات کی وبا

Posted: 22 Jan 2014 11:52 AM PST

واشنگٹن — 'کرسچن سائینس مانٹر' کہتا ہے کہ افغانستان میں منشیات کی وباٴ پھیلتی جا رہی ہے اور اس کی وجہ سے امریکہ کی اُن کوششوں میں ناکامی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، جو وہاں ایک مستحکم ملک کی تعمیر کے لئے کی جا رہی ہیں۔ اخبار کہتا ہے کہ امریکی محکمہٴدفاع  نے اس […]

اگست میں، اوباما افریقی لیڈروں کا سربراہ اجلاس بلائیں گے

Posted: 22 Jan 2014 11:51 AM PST

واشنگٹن — براعظم افریقہ کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے مراسم مضبوط کرنے کے مقصد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، امریکی صدر براک اوباما افریقی ممالک کے قائدین کا ایک سربراہی اجلاس بلائیں گے۔ اس بات کا اعلان وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز کیا۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ سربراہ اجلاس […]

امریکہ کے مشرقی علاقے نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

Posted: 22 Jan 2014 11:50 AM PST

واشنگٹن —  منگل کی صبح ہوتے ہی، واشنگٹن میٹروپولٹن ایریا میں برف باری شروع ہوئی، جس کے رات گئے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس دوران چار سے سات انچ برف باری ہوگی۔ وفاقی حکومت کے دفاتر اور اسکول بند ہیں، جب کہ واشنگٹن، ورجینیا اور میری لینڈ کی سڑکوں پر […]

پاکستانی عازمین ِحج کی تعداد میں پھر کٹوتی

Posted: 22 Jan 2014 09:46 AM PST

پاکستانی عازمین ِحج کی تعداد میں رواں سال بھی20 فیصد کٹوتی کردی گئی ہے جس کے بعد رواں سال ڈیڑھ لاکھ سے بھی کم عازمین حجاز مقدس روانہ ہوسکیں گے۔ اس حوالے سے حج سیزن 2014ء کے لئے بُدھ کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جدہ میں باقاعدہ ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔ وفاقی […]

کراچی: سینٹرل جیل میں موبائل فون جام کرنے والے آلات نصب

Posted: 22 Jan 2014 09:45 AM PST

کراچی — سندھ حکومت نے کراچی سینٹرل جیل سمیت صوبے کی تمام جیلوں کو کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی سے محفوظ بنانے کے لئے موبائل فون جیمرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی سینٹرل جیل سے اس کام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے تاہم ان جیمرز کی تنصیب کے ساتھ ہی جیل کے […]

پاکستان میں صحت عامہ کے لیے امریکی اعانت جاری

Posted: 22 Jan 2014 09:45 AM PST

پاکستان میں صحت عامہ کے شعبے میں امریکی تعاون جاری ہے اور اب تک لاکھوں ڈالر اعانت سے غیر مراعات یافتہ طبقے کے ہزاروں افراد خصوصاً خواتین کو معیاری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد میں تعینات امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے بدھ کو ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ان […]

پریشان نہیں افسردہ ہوں، فرانسیسی ریستوران کا مالک

Posted: 22 Jan 2014 09:43 AM PST

اسلام آباد — پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں حالیہ دنوں میں توجہ کا مرکز بننے والا فرانسیسی ریستوران 'لامیزوں' کے مالک فلپ لا فورگ کا کہنا ہے کہ جس طرح ان کے ریسٹورنٹ اور کاروبار کے بارے میں منفی تاثر پیدا کیا گیا وہ اس پر بہت افسردہ ہیں۔ اسلام آباد میں واقع اس […]

بلوچستان: حملے میں اسپین کا سیاح زخمی، 6 اہلکار ہلاک

Posted: 22 Jan 2014 09:42 AM PST

کو ئٹہ — پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں اسپین سے تعلق رکھنے والے ایک سائیکلسٹ کی حفاظت پر معمور چھ لیویز اہلکار شدت پسندوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جب کہ حملے میں اسپین کے سیاح سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔ ضلع مستونگ ہی کی حدود میں منگل کی شب شیعہ […]

No comments :

Post a Comment