search online

Friday, January 24, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


شام کے جہادی گروہ متحد ہوجائیں، القاعدہ کی اپیل

Posted: 23 Jan 2014 11:11 AM PST

واشنگٹن — ‘القاعدہ’ کے سربراہ ایمن الظواہری نے شام میں لڑنے والے باغی گروہوں سے آپس میں لڑائی بند کرنے اور اپنے اختلافات دور کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔ جہادی ویب سائٹس پر جاری کیے جانے والے اپنے ایک نئے آڈیو پیغام میں ایمن الظواہری نے شام میں لڑنے والے […]

شام کانفرنس: مندوبین میں تلخ کلامی، براہیمی فریقین سے ملیں گے

Posted: 23 Jan 2014 11:02 AM PST

واشنگٹن — شام کے لیے اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی لخدار براہیمی نے کہا ہے کہ وہ جمعرات کو شامی حزبِ اختلاف اور حکومت کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔ شام کے بحران کے حل کے لیے سوئٹزرلینڈکے شہر مانٹریکس میں بدھ کو شروع ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے روز کے […]

بھارت:لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے 13 ملزم گرفتار

Posted: 23 Jan 2014 10:46 AM PST

بھارت کے ایک گاؤں میں پنچائت کے فیصلے پر ایک لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے 12 افراد اور سرپنچ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال کے گاؤں سبالپور میں رواں ہفتے پیش آیا تھا جہاں پنچائت نے ایک لڑکی کو دوسرے قبیلے کے ایک لڑکے سے محبت کرنے […]

’دھوم تھری‘ امریکی باکس آفس پر بھی انتہائی کامیاب

Posted: 23 Jan 2014 10:44 AM PST

کراچی — عامر خان کی نئی فلم 'دھوم3' کی ریلیز سے پہلے ہی لوگوں کو اندازا تھا کہ فلم بلاک بسٹرثابت ہوگی۔ فلم نے'کھڑکی توڑ' ہی نہیں 'ریکارڈ توڑ' کامیابی بھی حاصل کی۔ کیا لوکل اور کیا انٹرنیشنل۔۔تمام باکس آفس 'دھوم3' کے لئے 'چھوٹے' پڑ گئے۔ فلم میں ہر وہ مصالحہ موجود ہے جو کسی […]

برما پر مسلمانوں کے قتل کا نیا الزام، حکومت کی تردید

Posted: 23 Jan 2014 10:33 AM PST

واشنگٹن — انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے برما کی سکیورٹی فورسز پر گزشتہ ہفتے ملک کی مغربی ریاست اراکان میں عورتوں اور بچوں سمیت لگ بھگ 40 مسلمانوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ برمی حکومت نے اس نئے الزام کی تردید کی ہے۔ بینکاک میں قائم تنظیم ‘فورٹیفائی رائٹس’ نے جمعرات […]

بنکاک میں رواں ہفتے سرکاری دفاتر بند کیے جائیں گے، سیتھپ

Posted: 23 Jan 2014 10:30 AM PST

تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں کی قیادت کرنے والے رہنما سیتھپ تھاؤگوسوبان نے دارالحکومت مین ایمرجنسی کے نفاذ ہر تنقید کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ رواں ہفتے کے اواخر میں وہ ''حکومت کے ہر ادارے'' کو بند کریں گے۔ سابق نائب صدر حکومت کے خاتمے کے لیے گزشتہ 10 روز سے […]

مصر: مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکار ہلاک

Posted: 23 Jan 2014 10:28 AM PST

مصر میں مسلح نقاب پوشوں نے فائرنگ کر کے پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کی صبح دارالحکومت قاہرہ سے ایک سو کلومیٹر دور صوبہ بنی سویف میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے ایک چیک پوائنٹ پر پہنچ […]

چین اور جاپان کے تعلقات جنگ عظیم سے قبل برطانیہ اور جرمنی جیسے ہیں:ابی

Posted: 23 Jan 2014 10:27 AM PST

جاپان کے وزیراعظم شنزو ابی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات ویسے ہی ہیں جیسے پہلی جنگ عظیم سے قبل جرمنی اور برطانیہ کے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیوس، سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں کیا۔ ان کے ترجمان نے بعد ازاں […]

جوہری سمجھوتہ، ایران کوئی چیز ’منہدم‘ نہیں کر رہا: ظریف

Posted: 23 Jan 2014 10:26 AM PST

واشنگٹن — ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ حالیہ دِنوں کے دوران، امریکہ اور پانچ دیگر ممالک کے ساتھ  ہونے والے جوہری سمجھوتے میں، ایران نے کسی چیز کو 'منہدم' کرنے سے اتفاق نہیں کیا۔ ظریف نے بدھ کے روز 'سی این این' ٹیلی ویژن کو بتایا کہ سمجھوتے کے بارے […]

چوٹی کے چینی راہنماؤں نے بیرونِ ملک اثاثے چھپا رکھے ہیں: رپورٹ

Posted: 23 Jan 2014 10:25 AM PST

واشنگٹن — امریکہ میں قائم ایک صحافتی گروپ کی طرف سے کی گئی چھان بین سے پتا چلتا ہے کہ چین کے چوٹی کے راہنماؤں نے، جِن میں صدر ژی جِن پِنگ بھی شامل ہیں، بیرونِ ملک کمپنیاں قائم کر رکھی ہیں، تاکہ اپنی بے تحاشہ دولت پر پردہ ڈالا جا سکے۔ 'انٹرنیشنل کنشورشیئم آف […]

امریکہ: میکسیکو کے شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد

Posted: 23 Jan 2014 10:22 AM PST

میکسیکو کی حکومت اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی طرف سے درخواستوں کے باوجود امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک میکسیکن شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے سزا کے خلاف حکم امتناعی نہ ملنے کے بعد ایجر ٹامایو کو بدھ کو رات دیر گئے ہلاکت خیز […]

اسقاط ِحمل کے مخالفین کی بڑی ریلی، پاپائے روم کا حمایتی پیغام

Posted: 23 Jan 2014 10:20 AM PST

واشنگٹن — امریکہ میں قانونی طور پر حاصل اسقاطِ حمل کے حق کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے، اسقاطِ حمل کے مخالفین نے بدھ کے روز واشنگٹن میں شدید سرد موسم کی پرواہ نہ کرتے ہوئے، ایک بڑی ریلی نکالی۔ 'مارچ فور لائف' نامی سالانہ مظاہرے کے لیے لاکھوں لوگ 'نیشنل مال' پر جمع ہوئے۔ یہ […]

امریکی اخبارات سے: افغانستان، کچھ امریکی فوج کی موجودگی

Posted: 23 Jan 2014 10:19 AM PST

واشنگٹن — 'وال سٹریٹ جرنل' کی رپورٹ ہے کہ امریکی محکمہٴدفاع پینٹگن نے افغانستان میں دس ہزار امریکی فوجی پیچھے چھوڑنے کی تجویز رکھی ہے۔ اخبار نے اس محکمے کے سینیئر  کار پردازوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے وہائٹ ہاؤس کو یہ تجویز  بھیجی ہے، جس کے مطابق، اس سال کے خاتمے […]

سلامتی کی صورت حال پر سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس

Posted: 23 Jan 2014 09:22 AM PST

اسلام آباد — پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد کی صورت حال پر وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت جمعرات کو ایک اعلٰی سطحی اجلاس ہوا جس میں سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق اجلاس میں بنوں، پشاور، راولپنڈی، مستونگ اور کراچی میں […]

امریکہ کی درخواست پر ڈاکٹر آفریدی کی رہائی کا امکان نہیں:پاکستان

Posted: 23 Jan 2014 09:20 AM PST

اسلام آباد — پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کی درخواست پر زیرحراست ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے جمعرات کو نیوز کانفرنس میں بتایا کہ امریکہ کی طرف سے تین کروڑ تیس لاکھ ڈالر امداد کی فراہمی کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی […]

پشاور: دھماکے سے کم ازکم چھ افراد ہلاک

Posted: 23 Jan 2014 09:15 AM PST

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں جمعرات کی سہ پہر ایک بم دھماکے میں کم ازکم چھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے سکیم چوک میں یہ دھماکا گاڑیوں کی ایک ورکشاپ میں ہوا۔ ابتدائی تحقیقات اور جائے وقوع سے حاصل ہونے والے شواہد کی […]

مستونگ بم حملے کے خلاف پاکستان میں احتجاج جاری

Posted: 23 Jan 2014 09:14 AM PST

اسلام آباد — بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شیعہ زائرین کے بس پر ہونے والے ہلاکت خیز بم حملے میں مرنے والوں کے لواحقین اپنے عزیزوں کی لاشوں کے ہمراہ جمعرات کو بھی کوئٹہ کی علمدار روڈ پر دھرنا دیے ہوئے ہیں جب کہ ملک کے مختلف شہروں میں بھی شیعہ برادری اس حملے کے […]

’بین الاقوامی ایکٹرز اپنی لڑائی کوئٹہ میں لڑ رہے ہیں‘

Posted: 23 Jan 2014 09:13 AM PST

واشنگٹن — بلوچستان کے وزیر اعلیٰ، ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے فرقہ وارانہ واقعات  میں، بقول اُن کے، 'بین الاقوامی ایکٹرز' ملوث ہیں،  'جو اپنی لڑائی کوئٹہ میں لڑ رہے ہیں'۔ تاہم، اُنھوں نے کہا کہ اِس بات کی وضاحت نہیں کی۔ بدھ کے روز 'وائس آف امریکہ' کے ساتھ ایک انٹرویو […]

امداد کے اعلان سے بھائی تو واپس نہیں آ سکتا

Posted: 23 Jan 2014 09:11 AM PST

کراچی — منگل کے روز کراچی شہر میں انسداد پولیو ٹیم کے رضاکاروں پر حملے میں ہلاک ہونے والے تین رضاکاروں میں ایک پولیو رضاکار فہد بھی تھا جو پہلی بار انسداد پولیو مہم میں قطرے پلانے والی رضاکار ٹیم کا حصہ بنا اور جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو میں فہد […]

سابق انگلش آل راؤنڈر گراہم اسٹیونسن انتقال کرگئے

Posted: 23 Jan 2014 05:58 AM PST

لندن:انگلش کرکٹ ٹیم اورنارتھمپٹن شائر کے سابق آل راؤنڈر گراہم اسٹیونسن طویل علالت کے بعد 58برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ اسٹیونسن گزشتہ چند سالوں سے شدید بیمار تھے ۔انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے دو ٹیسٹ میچ اور چار ایک روزہ میچوں میں شرکت کی ۔

No comments :

Post a Comment