search online

Sunday, January 5, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


اسرائیل فلسطین ’فریم ورک‘ پر پیش رفت جاری: جان کیری

Posted: 04 Jan 2014 01:34 PM PST

واشنگٹن —امریکی وزیر ِ خارجہ جان کیری نے ہفتے کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل اور فلسطین امن معاہدے پر پہنچنے کے لیے فریم ورک پر پیش رفت جاری ہے گو کہ ابھی تک فریم ورک مکمل نہیں ہو سکا ہے۔ امریکی وزیر ِ خارجہ رملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے […]

عراقی شہر فلوجہ پر ’القاعدہ‘ کے جنگجوؤں کے قبضے کا دعویٰ

Posted: 04 Jan 2014 01:33 PM PST

عراق کے مغربی شہر فلوجہ میں ہونے والی لڑائی کے دوران سیاہ نقاب پہنے القاعدہ کے جنگجوؤں نے حکومت  کی عمارتوں پر اپنا پرچم لہرا کر دعوٰی کیا کہ یہ آزاد 'اسلامی ریاست' ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ سنی جنگجو خود کو 'ممبرز آف اسلامک اسٹیٹ آف عراق اور شام' یعنی (آئی ایس آئی […]

مصر: مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی، کم از کم 13 افراد ہلاک

Posted: 04 Jan 2014 01:31 PM PST

واشنگٹن — مصر کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کے دِن مصر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ ہلاکتیں اُس وقت واقع ہوئیں جب پولیس نے ہزاروں کی تعداد میں اخوان المسلمون کے حامیوں کی طرف سے معزول صدر، محمد مرسی کی بحالی کے لیے کیے […]

امن عمل: کیری کی رملا آمد، محمود عباس سے بات چیت

Posted: 04 Jan 2014 01:28 PM PST

واشنگٹن — امریکی وزیر خارجہ جان کیری اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی کے قائدین سے اپنی  گفتگو جاری رکھے  ہوئے ہیں، اس توقع کے ساتھ کہ وہ امن سمجھوتے کی ایک بنیادی ساخت پر جلد اتفاق کرلیں گے۔ کیری نے جمعے کے روز مغربی کنارے کے شہر رملا میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات […]

بنگلہ دیش:انتخابات سے قبل حزب مخالف کی ہڑتال، صورتحال کشیدہ

Posted: 04 Jan 2014 01:17 PM PST

بنگلہ دیش میں اتوار کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں لیکن ہفتہ کو حزب مخالف نے 48 گھنٹوں کے لیے عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ حزب مخالف کی ایک بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی ''بی این پی'' نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے جس سے انتخابات کی قانونی حیثیت […]

افغانستان: خودکش حملے میں ایک نیٹو فوجی ہلاک

Posted: 04 Jan 2014 01:15 PM PST

افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں نیٹو اور افغان فوجیوں کے مشترکہ فوجی اڈے پر خودکش بم حملے میں بین الاقوامی اتحادی افواج 'ایساف' کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ بیان میں نیٹو افواج نے ہلاک ہونے والے فوجی کی شہریت ظاہر نہیں کی ہے۔ حکام کے مطابق ننگرہار کے ضلع غنی خیل میں […]

2014 ء: بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان میں انتخابات کا سال

Posted: 04 Jan 2014 01:14 PM PST

واشنگٹن — سال 2014ء میں جہاں ایک طرف نیٹو افواج کا انخلا ہونا ہے، امریکہ اور افغانستان کے درمیان 2014ء کے بعد امریکی فوجیوں کی موجودگی سے متعلق سکیورٹی کے معاہدے پر ستخط ہونے ہیں، تو دوسری جانب، نیا سال بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان کے لیے انتخابات کا سال بھی ہے۔ افغانستان کی موجودہ […]

پاکستان بمقابلہ سری لنکا، پہلا ٹیسٹ ڈرا

Posted: 04 Jan 2014 01:06 PM PST

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا کرکٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ ہفتہ کو ابو ظہبی میں کھیلے جارہے میچ کے آخری روز سری لنکا نے  اپنی دوسری اننگز 480 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پاکستان کو […]

بات ہے سمجھ کی !

Posted: 04 Jan 2014 01:03 PM PST

لندن — عمومی طور پر یہ بات تسلیم کی جاتی ہے کہ لڑکیاں بہت کم عمری سے سمجھداری اور ذہنی پختگی کا مظاہرہ کرنے لگتی ہیں۔ لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟ تو سائنسدانوں نے اس بات کا سائنسی ثبوت مہیا کردیا ہے جن کا کہنا ہےکہ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کا دماغ لگ بھگ […]

سرد موسم کی بیماریاں اور اُن سے بچاؤ کے مؤثر طریقے

Posted: 04 Jan 2014 01:02 PM PST

کراچی — کہتے ہیں کہ اس سال پاکستان میں سردی نے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ چنانچہ، 'جاڑا دھوم مچاتا آیا' کی مصداق کی بجائے، یوں کہیئے کہ، 'ریکارڈ دھوم مچاتا آیا'۔ موسم سرد ہونے پر لوگوں کے کھانے پینے اور پہننے کے معمولات میں چھوٹی بڑی کئی تبدیلیاں آجاتی ہیں۔ ویسے ہی، کچھ بیماریاں […]

روس: سرمائی اولمپکس کے موقع پر مظاہروں پر عائد پابندی میں نرمی کا اعلان

Posted: 04 Jan 2014 01:00 PM PST

روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے سوچی شہر میں 'سرمائی اولمپکس' کے موقع پر مظاہروں پر عائد پابندی میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو جاری بیان میں مظاہروں اور ریلی نکالنے کی اجازت دی گئی لیکن روس کے عہدیداروں کے مطابق اس کے لیے راستوں کا تعین کیا جانا ابھی باقی ہے۔ گزشتہ […]

انٹارکٹکا:بچائے گئے مسافروں کی ساحل کی طرف روانگی

Posted: 04 Jan 2014 12:59 PM PST

براعظم انٹارکٹکا میں پھنسی روس کی تحقیقاتی کشتی کے 52 مسافروں کو لے کر آسٹریلوی کشتی ہفتہ کو ساحل کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔ اس سے قبل یہاں امدادی کام کے لیے آنے والی چینی کشتی کے برف میں پھنس جانے پر آسٹریلوی کشتی کو یہاں موجود رہنے کا کہا گیا تھا۔ ارورا آسٹریلس نے […]

امریکہ: برفانی طوفان کے بعد شدید سردی کی لہر برقرار

Posted: 04 Jan 2014 12:50 PM PST

واشنگٹن — امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان 'ہرکولیس' کے بعد جس کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں اور سکول اور سرکاری دفاتر بند کر دئیے گئے۔ برفانی طوفان کی وجہ سے 9 افراد ہلاک بھی ہوئے جبکہ برفانی طوفان کے بعد سے درجہ ِحرارت نقطہ ِ انجماد سے بہت نیچے گر […]

امریکہ: شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان سے 9 ہلاک

Posted: 04 Jan 2014 12:48 PM PST

واشنگٹن — امریکہ کی شمالی مشرقی ریاستیں جمعہ کے روز برف کے شیدید طوفان کی جسے 'ہرکولیس طوفان' کا نام دیا گیا ہے، لپیٹ میں رہیں۔ محکمہ  موسمیات کے مطابق ان ریاستوں میں درجہ ِحرارت نقطہ ِانجماد سے بہت حد تک نیچے گر گیا۔ واشنگٹن پوسٹ سمیت دیگر امریکی اخبارات کے مطابق امریکہ کی کئی […]

ریاست کی توہین ہوئی یا نہیں یہ فیصلہ عدالت کرے گی: نواز شریف

Posted: 04 Jan 2014 12:45 PM PST

اسلام آباد — پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ  سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ کسی فرد واحد کے خلاف نہیں اور یہ عدالت کو فیصلہ کرنا ہے کہ تین نومبر 2007ء کو پاکستان کی ریاست کی توہین ہوئی یا نہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ عدالت ہی نے […]

بلوچستان: فراری کیمپوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی: ایف سی

Posted: 04 Jan 2014 12:44 PM PST

کو ئٹہ — پاکستان کا جنوب مغربی صوبہ بلوچستان گزشتہ کئی برسوں سے بدامنی کی لپیٹ میں ہے جہاں دہشت گردی، اغوا برائے تاوان اور ہدف بنا کر قتل کرنے کی وارداتوں کے علاوہ یہاں پولیس اور دیگر نیم فوجی اہلکاروں پر جان لیوا حملے بھی ہوتے رہے۔ ہفتہ کو تشدد کے تازہ واقعات صوبائی […]

اسلام آباد: سنی رہنما کی نماز جنازہ، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

Posted: 04 Jan 2014 12:44 PM PST

اسلام آباد — وفاقی دارالحکومت میں ایک روزقبل نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مذہبی جماعت کے دو کارکنان کی نماز جنازہ ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب ایک مرکزی شاہراہ پر ادا کی گئی اور اس موقع پر تنظیم اہل سنت والجماعت کے سینکڑوں کارکنوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا […]

بھارت سے غیر رسمی سفارت کاری جاری ہے: سرتاج عزیز

Posted: 04 Jan 2014 12:43 PM PST

اسلام آباد — پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کے مشیر برائے اُمور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ  پڑوسی ملک بھارت سے غیر رسمی سفارتکاری یا  بیک چینل ڈپلومیسی جاری ہے۔ سرتاج عزیز نے پاکستان کے سرکاری ریڈیو سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کشمیر، سرکریک اور سیاچن کے مسئلوں پر غیر […]

ججوں کی تقرری میں پارلیمان کا ’موثر کردار‘ زیر غور

Posted: 04 Jan 2014 12:43 PM PST

اسلام آباد — اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کا عمل گزشتہ سالوں میں تنازع کا شکار رہا اور نا صرف قانون سازوں بلکہ قومی سطح پر وکلاء کی نمائندہ تنظیموں کی طرف سے اس پر گاہے بگاہے سنگین اعتراضات اٹھائے گئے۔ انہی اعتراضات کو مدنظر رکھتے سابق وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک کی سربراہی […]

کراچی:فائرنگ سے مدرسے کے دو طلبا ہلاک

Posted: 04 Jan 2014 12:42 PM PST

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہفتہ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک مدرسے کے دو طلبا کو ہلاک کردیا جس کے بعد شہر میں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گلشن اقبال کے علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں پولیس کا کہنا […]

No comments :

Post a Comment