Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com |
- عراق: لڑائی میں 34 ہلاک
- سعودی عرب مشرق وسطیٰ امن کا پُرجوش حامی ہے: کیری
- بنگلہ دیش: انتخابات میں حکمران ’عوامی لیگ‘ کامیاب، اپوزیشن کا بائیکاٹ
- پہلے ’سندھ فلم فیسٹیول‘ کی تیاریاں شروع
- ’دھوم تھری،‘ 400 کروڑ کما کر کئی ریکارڈ توڑ ڈالے
- جنسی بیماریوں کے ٹیسٹ، اپنی اور اپنوں کی حفاظت
- جنوبی سوڈان میں لڑائی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری
- چین: کھانے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 14 ہلاک
- پاپائے روم مئی میٕں مقاماتِ مقدسہ کا دورہ کریں گے
- جنوبی سوڈان میں امن کے لیے بات چیت ایتھوپیا میں شروع
- بنکاک میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر، وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ
- روس: سرمائی اولمپکس کے موقع پر مظاہروں پر عائد پابندی میں نرمی کا اعلان
- امریکی اخبارات سے: اوباما کی مقبولیت
- دہشت گردی کا مقدمہ، ’جہاد جین‘ کو 10برس قید کی سزا
- امریکی کمپنی کا پاکستان کو ’جدید رائفلز‘ فروخت نا کرنے کا فیصلہ
- امریکہ: بیشتر حصے شدید سردی کی لپیٹ میں
- سعودی وزیر ِخارجہ پاکستان پہنچ گئے
- پاکستان کے شمال مغرب میں تشدد کے واقعات میں 13 افراد ہلاک
- امریکی کمپنی کا پاکستان کو ’جدید رائفلز‘ فروخت نا کرنے کا فیصلہ
- خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی طبی رپورٹ طلب کر لی
Posted: 06 Jan 2014 12:59 PM PST عراق میں سرکاری فورسز اور القاعدہ سے منسلک جنگجوؤں کے درمیان ملک کے دو مغربی شہروں میں لڑائی میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے ہیں۔ جنگجوؤں نے دو شہروں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ عراق میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز نے اتوار کو رمدی کے علاقے […] |
سعودی عرب مشرق وسطیٰ امن کا پُرجوش حامی ہے: کیری Posted: 06 Jan 2014 12:55 PM PST واشنگٹن — امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین سمجھوتے کے حوالے سے وہ اپنے 'فریم ورک' میں سعودی عرب کے 'عرب امن اِنی شئیٹو' کو ایک حصے کے طور پر بنیاد بنا رہے ہیں۔ سعودی بادشاہ عبداللہ کے ساتھ بات چیت کے لیے، کیری نےاتوار کے روز ریاض کا مختصر […] |
بنگلہ دیش: انتخابات میں حکمران ’عوامی لیگ‘ کامیاب، اپوزیشن کا بائیکاٹ Posted: 06 Jan 2014 12:45 PM PST بنگلہ دیش میں انتخابات کے نتائج کے مطابق حکمران جماعت 'عوامی لیگ' کامیاب ہو گئی ہے۔ اس طرح کے نتائج متوقع تھے کیوں کہ ملک کی حزب اختلاف کی بڑی جماعت نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا تھا۔ حکام کے مطابق اتوار کو ہونے والے ان انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی […] |
پہلے ’سندھ فلم فیسٹیول‘ کی تیاریاں شروع Posted: 06 Jan 2014 12:39 PM PST کراچی — سرخ اور نارنجی رنگ کے دھاگوں سے بنی اور دھوپ میں دور دور تک چمک 'مارتے' شیشوں سے سجی ٹوپی، گلے میں پڑی کلیجی اور گہرے نیلے و کہیں کہیں سفید رنگ میں چھپی اجرک یا پیلے، لال، فیروزی، آسمانی اور ہرے رنگوں کے چھوٹے چھوٹے تکڑوں سے سجی سنوری 'رلی' دُور سے […] |
’دھوم تھری،‘ 400 کروڑ کما کر کئی ریکارڈ توڑ ڈالے Posted: 06 Jan 2014 12:38 PM PST کراچی — 'دھوم مچالے دھوم' کے بول لکھنے والے نے شاید کبھی یہ سوچا بھی نہیں ہوگا کہ 'دھوم سیریز' کی فلمیں صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں دھوم مچا کر کئی ریکارڈ توڑ ڈالیں گی۔ پاکستانی، بھارتی اوردیگر ممالک کی میڈیا رپورٹس کہہ رہی ہیں کہ عامر خان اسٹارر 'دھوم 3' […] |
جنسی بیماریوں کے ٹیسٹ، اپنی اور اپنوں کی حفاظت Posted: 06 Jan 2014 12:34 PM PST کراچی — انسانوں میں مختلف بیماریاں مختلف طریقوں سے پھیلتی ہیں۔ کچھ بیماریاں کھانے پینے کی چیزوں سے، کچھ بیمار لوگوں کے کھانسنے اور چھینکنے سے جراثیم کے ہوا کے ذریعے سانسس کے راستے صحتمند افراد کے جسم میں داخل ہونے سے، کچھ بیماریاں خون کے ذریعے ایک سے دوسرے کو لگتی ہیں، تو کچھ […] |
جنوبی سوڈان میں لڑائی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری Posted: 06 Jan 2014 12:29 PM PST سوڈان کے صدر عمر البشیر توقع ہے کہ جنوبی سوڈان کا دورہ کریں گے جس میں لڑائی کے خاتمے پر بات چیت کی جائے گی۔ سوڈان کے صدر سلواکیر اور سابق نائب صدر ریئک ماچار کے نمائندے ایتھوپیا میں قیام امن کے لیے با مقصد مذاکرات کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مذاکرات کا عمل گزشتہ […] |
چین: کھانے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 14 ہلاک Posted: 06 Jan 2014 12:29 PM PST چین میں سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے شمال مغربی علاقے میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 14 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے 'ژنہوا' نے پیر کو خبر دی ہے کہ ننگزیا ریاست میں ایک مذہبی شخصیت کی یاد میں ایک مسجد میں منعقدہ تقریب […] |
پاپائے روم مئی میٕں مقاماتِ مقدسہ کا دورہ کریں گے Posted: 06 Jan 2014 12:28 PM PST واشنگٹن — مقاماتِ مقدسہ کے اپنے پہلے دورے پر، پوپ فرینسس مئی میں اردن، مغربی کنارے اور اسرائیل کا سفر کریں گے۔ پوپ فرانسس نے اتوار کو اپنے ہفتہ وار دعائیہ اجتماع سے خطاب میں، جس میں ہزاروں افراد شریک تھے، کہا کہ وہ مئی 24 سے 26 کو عمان، بیت اللہم اور یروشلم کا […] |
جنوبی سوڈان میں امن کے لیے بات چیت ایتھوپیا میں شروع Posted: 06 Jan 2014 12:27 PM PST جنوبی سوڈان کی حکومت اور باغیوں کے درمیان امن مذاکرات ایتھوپیا میں شروع ہوگئے ہیں جب کہ اس ملک کے دو بڑے حصوں میں اب بھی لڑائی جاری ہے۔ فریقین میں کئی دنوں کی تاخیر کے بعد اتوار کو براہ راست مذاکرات کا آغاز ادیس ابابا میں ہوا۔ جنوبی سوڈان کے صدر سلواکیر اور سابق […] |
بنکاک میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر، وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ Posted: 06 Jan 2014 12:26 PM PST ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین ایک بار پھر تھائی لیڈ کے دارالحکومت کی سڑکوں پر نکل آئے اور وزیر اعظم ینگ لک شیناواترا کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ احتجاج حکومت مخالفین کے آئندہ ہفتے بنکاک میں کاروبار زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کردینے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ مظاہرین اپنے اس منصوبے […] |
روس: سرمائی اولمپکس کے موقع پر مظاہروں پر عائد پابندی میں نرمی کا اعلان Posted: 06 Jan 2014 12:25 PM PST روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے سوچی شہر میں 'سرمائی اولمپکس' کے موقع پر مظاہروں پر عائد پابندی میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو جاری بیان میں مظاہروں اور ریلی نکالنے کی اجازت دی گئی لیکن روس کے عہدیداروں کے مطابق اس کے لیے راستوں کا تعین کیا جانا ابھی باقی ہے۔ گزشتہ […] |
امریکی اخبارات سے: اوباما کی مقبولیت Posted: 06 Jan 2014 12:23 PM PST واشنگٹن — صدر براک اوبامہ کا عہد صدارت چھٹے سال میں داخل ہو گیا ہے، جس پر معروف تجزیہ کار، ڈائیل مک مے نس 'لاس انجلس ٹائمز' میں ایک کالم میں لکھتے ہیں کہ جس امریکی صدر کو دُوسری میعاد صدارت نصیب ہو، تاریخ بتاتی ہے کہ اُس کا چھٹا سال خال ہی اُس کے […] |
دہشت گردی کا مقدمہ، ’جہاد جین‘ کو 10برس قید کی سزا Posted: 06 Jan 2014 12:22 PM PST واشنگٹن — امریکی نژاد خاتون جو 'جہاد جین' کے نام سے جانی جاتی تھیں، اُنھیں ایک امریکی عدالت نے مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے سویڈن کے اُیک آرٹسٹ کو گولی مارنے کی سازش میں ملوث ہونے کے جرم ثابت ہونے پر 10برس قید کی سزا سنائی ہے۔ کولین آر لاروز کا تعلق مشرقی امریکی […] |
امریکی کمپنی کا پاکستان کو ’جدید رائفلز‘ فروخت نا کرنے کا فیصلہ Posted: 06 Jan 2014 12:22 PM PST امریکہ کی ایک بندوق ساز کمپنی نے پاکستان کو اسلحے کی فروخت کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ اُسے خدشہ ہے کہ یہ ہتھیار امریکی فوجیوں کے خلاف بھی استعمال ہو سکتا ہیں۔ ڈیزرٹ ٹیک' نامی گن ساز کمپنی کے بانی نیک ینگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی […] |
امریکہ: بیشتر حصے شدید سردی کی لپیٹ میں Posted: 06 Jan 2014 12:21 PM PST امریکہ میں محکمہ موسمیات کے قومی ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ رواں ہفتے امریکہ کے بیشتر حصوں میں شدید ترین سردی پڑ سکتی ہے اور گزشتہ لگ بھگ 20 سالوں میں سردی کی یہ سب سے زیادہ شدت ہو سکتی ہے۔ سردی کی اس شدت اور برفباری کا سبب قطب شمالی کی جانب سے […] |
سعودی وزیر ِخارجہ پاکستان پہنچ گئے Posted: 06 Jan 2014 12:15 PM PST اسلام آباد — سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفصیل پیر کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ دیگر متعلقہ عہدیداروں سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کریں گے۔ وزیر ِخارجہ سعود الفصیل سات سال […] |
پاکستان کے شمال مغرب میں تشدد کے واقعات میں 13 افراد ہلاک Posted: 06 Jan 2014 12:03 PM PST پشاور — صوبہ خیبر پختونخواہ اور اس سے محلقہ قبائلی علاقوں میں پیر کو تشدد کے واقعات میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک طالب عمل سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سب سے مہلک واقعہ افغانستان کی سرحد سے ملحقہ وادی تیراہ کے ایک گاؤں میں پیر کی صبح […] |
امریکی کمپنی کا پاکستان کو ’جدید رائفلز‘ فروخت نا کرنے کا فیصلہ Posted: 06 Jan 2014 12:03 PM PST امریکہ کی ایک بندوق ساز کمپنی نے پاکستان کو اسلحے کی فروخت کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ اُسے خدشہ ہے کہ یہ ہتھیار امریکی فوجیوں کے خلاف بھی استعمال ہو سکتا ہیں۔ ڈیزرٹ ٹیک' نامی گن ساز کمپنی کے بانی نیک ینگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی […] |
خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی طبی رپورٹ طلب کر لی Posted: 06 Jan 2014 12:02 PM PST اسلام آباد — اعلٰی عدلیہ کے تین ججوں پر مشتمل خصوصی عدالت نے سابق فوجی صدر کی گرفتاری کے احکامات جاری کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ادارہ برائے امراض قلب کو منگل تک پرویز مشرف کی صحت سے متعلق طبی رپورٹ جمع کرانے کو کہا ہے۔ پیر کو سماعت کے […] |
You are subscribed to email updates from Urdu News To stop receiving these emails, you may unsubscribe now. | Email delivery powered by Google |
Google Inc., 20 West Kinzie, Chicago IL USA 60610 |
No comments :
Post a Comment