search online

Thursday, January 9, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


شام: حلب میں باغیوں نے القاعدہ کے اڈے پر قبضہ کر لیا

Posted: 08 Jan 2014 12:05 PM PST

واشنگٹن — شام کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ حلب کے شمالی شہر میں باغیوں نے ایک اسپتال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جسے اُن کے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے حریف اڈے کے طور پر استعمال کرتے تھے، ایسے میں جب صدر بشار الاسد کے مخالف دھڑوں کے درمیان  لڑائی کو چھڑے آج […]

مصر:محمد مرسی کے خلاف مقدمے کی سماعت نہ ہو سکی

Posted: 08 Jan 2014 12:04 PM PST

مصر کے برطرف صدر محمد مرسی کے خلاف مقدمے کی بدھ کو ہونے والی سماعت خراب موسم کے باعث ان کے عدالت تک نہ پہنچنے کے باعث یکم فروری تک ملتوی کردی گئی۔ یہ مقدمہ قاہرہ میں ایک پولیس اکیڈمی میں قائم عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن مسٹر مرسی کو اس مقام سے 175 […]

حکومتِ عراق نے فضائی کارروائی کی وڈیو جاری کردی

Posted: 08 Jan 2014 11:58 AM PST

واشنگٹن — عراقی حکومت نے ایک فضائی حملے کی وِڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس کے نتیجے میں، رمادی اور فلوجہ شہروں کے قرب و جوار میں 20 سے زائد شدت پسند ہلاک ہوئے۔ یہ شہر صوبہٴ انبار میں واقع ہیں، جہاں کی اکثریت سُنی آبادی پر مشتمل ہے۔ عراقی فوج کے ایک […]

بھارت: ریل گاڑی میں آتشزدگی سے نو ہلاک

Posted: 08 Jan 2014 11:52 AM PST

بھارت میں ایک ریل گاڑی میں آتشزدگی سے ایک خاتون سمیت کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق دہرادون ایکسپریس کی کم از کم تین بوگیاں آگ سے متاثر ہوئیں، ریل گاڑی ممبئی سے دہرادون شہر جا رہی تھی۔ فوری طور پر آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ریلوے […]

بنگلہ دیش انتخابات: بین الاقوامی برادری کے شکوک و شبہات

Posted: 08 Jan 2014 11:50 AM PST

واشنگٹن — بنگلہ دیش میں پانچ جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج پر، جس میں حکمراں جماعت عوامی لیگ کامیاب ہوئی ہے، بین الاقوامی برادری شکوک و شبہات کا اظہار کر رہی ہے۔ پیر کے روز امریکی محکمہٴخارجہ نے اِن انتخابات کے نتائج پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِن […]

دوسرا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان 165 رنز پر آؤٹ

Posted: 08 Jan 2014 11:47 AM PST

سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے بلے باز حریف باؤلروں کا جم کر سامنا نہ کرسکے اور میچ کے پہلے ہی روز 165 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ بدھ کو دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت پر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت […]

2014ء: بالی وڈ کے لئے سیکوئل فلموں کا سال

Posted: 08 Jan 2014 11:45 AM PST

کراچی… بولی وڈ میں سپر ہٹ فلموں کے سیکوئل بھی باکس آفس پر کیا ہٹ ہوئے۔ یوں سمجھیں سیکوئل بنانے کی دوڑ سی لگ گئی ہے۔ سال 2013ء میں تو بہت سے سیکوئل بنے ہی، نئے سال 2014ء میں بھی کئے سیکوئلز ریلیز کے لئے لائن لگائے کھڑے ہیں۔ مثلا ً: ڈیڑھ عشقیہ ہٹ فلم […]

’بافٹا ایوراڈز‘ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

Posted: 08 Jan 2014 11:45 AM PST

کراچی — 'برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹ' یعنی 'بافٹا' نے سال 2014 کے ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ سائنس فکشن فلم 'گریوٹی' نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گیارہ نامزدگیاں اپنے نام کروالی ہیں۔ برطانوی اخبار 'ٹیلی گراف' اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق جو دوسری دو فلمیں […]

پاکستانی کشمیر میں دانتوں کے امراض کے ڈاکٹروں کی کمی

Posted: 08 Jan 2014 11:40 AM PST

مظفر آباد — پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں شعبہ صحت کی عمومی صورتحال کچھ اتنی حوصلہ افزا نہیں لیکن دانتوں کی صحت سے متعلق یہ صورتحال خاصی غیر تسلی بخش ہے۔ لوگوں میں دانتوں کی صحت سے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریاں عام ہیں جب کہ ان امراض کا علاج کرنے […]

مریخ پر آبادکاری کے لیے امیدواروں کا انتخاب

Posted: 08 Jan 2014 11:39 AM PST

واشنگٹن — 'مریخ' پر انسانوں کو آباد کرنے کے مشن کے لیے تقریباً دو لاکھ درخواستوں میں سے ایک ہزار سے زائد امیدواروں کی درخواستوں کی چھانٹی کر لی گئی ہے۔ ان امیدواروں کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے جس میں سے 24 خوش […]

پارلیمان کے انتخابات دو ماہ بعد ہوں گے: شمالی کوریا

Posted: 08 Jan 2014 11:37 AM PST

nشمالی کوریا نے مارچ میں ''غیر موثر پارلیمان'' کے انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے جو کہ کم جونگ ان کی زیرقیادت پہلے الیکشن ہوں گے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق سپریم پیپلز اسمبلی کے انتخابات کے لیے 9 مارچ کا اعلان کیا گیا۔ ہر پانچ سال کے بعد ہونے […]

امریکہ کا جنوبی کوریا میں مزید فوجی تعینات کرنے کا اعلان

Posted: 08 Jan 2014 10:37 AM PST

امریکہ کی وزارت دفاع 'پینٹاگون' نے جنوبی کوریا میں مزید 800 فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کے ساتھ ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان بھی وہاں بھیجا جائے گا۔ یہ فیصلہ بظاہر خطے میں سلامتی کے خدشات خاص طور پر شمالی کوریا کی جانب سے دھمکیوں کے تناظر میں کیا گیا […]

شام: تلفی کے لیے کیمیائی مواد کی پہلی کھیپ روانہ

Posted: 08 Jan 2014 10:37 AM PST

شام نے  کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی سے متعلق معاہدے کے مطابق 'کیمیائی مواد' کی پہلی کھیپ ملک سے باہر منتقل کر دی ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم 'آرگنائزیشن فار دی پروہیبیشن آف کیمیکل ویپنز ' نے بتایا کہ کیمیائی مواد شام کی بندر گاہ الاذقیہ سے ڈنمارک کی […]

ہسپانوی شہزادی پر ’ٹیکس فراڈ‘ اور ’منی لانڈرنگ‘ کے الزامات

Posted: 08 Jan 2014 10:36 AM PST

واشنگٹن — ہسپانیہ کے بادشاہ جوآن کارلوس کی صاحبزادی شہزادی کرسٹینا پر ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ شہزادی کرسٹینا پر عائد کردہ الزامات کے تازہ سکینڈل کے بعد ہسپانوی شاہی خاندان کی مقبولیت میں نمایاں کمی دیکھنے کو آئی ہے جو ماہرین کے مطابق ہسپانوی عوام  کی نظروں میں […]

ترکی: 350 پولیس اہلکار و افسران کے تبادلے

Posted: 08 Jan 2014 10:35 AM PST

ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان نے بدعنوانی کے اسکینڈل سے اپنے اقتدار کو بڑھتے ہوئے خطرے کے تناظر میں انقرہ میں پولیس کے 350 اہلکاروں کو اُن کے موجودہ عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولی نے منگل کے روز کہا کہ پولیس ہیڈ کوارٹرز انقرہ میں ہونے والی برطرفی و […]

افغانستان سے متعلق پالیسی پر اوباما متذبذب تھے: گیٹس

Posted: 08 Jan 2014 10:32 AM PST

امریکہ کے سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اپنی کتاب میں صدر براک اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے متعلق حکمت عملی کے بارے میں شک و شبہات اور عسکری قیادت پر عدم اعتماد کا شکار تھے۔ تاہم انھوں نے صدر اوباما کو ''ذاتی صداقت '' والا شخص […]

بے روزگاری الاؤنس کی میعاد، قانونسازی میں حائل رکاوٹیں دور

Posted: 08 Jan 2014 10:31 AM PST

واشنگٹن — امریکی سینیٹ نے قانونسازی کی اُن رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے، جِن کا مقصد ایک طویل عرصے سے ملازمت نہ ملنے والے 13 لاکھ بے روزگار کارکنان کے لیے بے روزگاری الاؤنس  کو بحال کرنا ہے، جِس کی میعاد گذشتہ ماہ ختم ہوگئی تھی۔ منگل کو سینیٹ نے اِس بِل کے حق […]

امریکی اخبارات سے: مذہبی ضابطہٴاخلاق پر دستخط

Posted: 08 Jan 2014 10:30 AM PST

واشنگٹن — پاکستانی مسلمانوں کے بڑے بڑے فرقوں کی 32 نمائیندہ  تنظیوں نے ایک ضابطہٴاخلاق  پر دستخط کئے ہیں، جس کی رُو سے مسجدوں کے لاؤڈ سپیکروں کے استعمال پر پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ اشتعال انگیز لٹریچر اور دیواروں پر ایسے اشتہاروں کی ممانعت کی گئی ہے۔ 'کرسچن سائینس مانٹر' کی ایک رپورٹ کے […]

مری: دو مسافر بسیں کھائی میں جا گریں، 15 ہلاک

Posted: 08 Jan 2014 10:26 AM PST

کراچی — پاکستان کے شہر مری میں دو مسافر بسیں کھائی میں جاگریں۔ امدودی ٹیموں نے کارروائی کرکے 15 لاشیں نکال لی ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ مری کے علاقے سالگراں کے  مقام پر بُدھ کی شام یہ حادثہ اس وقت پیش آیا […]

راولپنڈی: کالج پروفیسر حملے میں شدید زخمی

Posted: 08 Jan 2014 10:25 AM PST

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بدھ کو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کالج کے ایک پروفیسر سید نذیر حسین عمرانی شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ صادق آباد کے علاقے میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پروفیسر نذیر حسین راولپنڈی ہی کے علاقے میں […]

No comments :

Post a Comment