search online

Wednesday, April 23, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


سعودی حکمراں شاہ عبداللہ عالمی ثقافتی شخصیت قرار

Posted: 22 Apr 2014 02:32 PM PDT

کراچی — سعودی عرب کے حکمراں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو سال 2014ء کی عالمی ثقافتی شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز متحدہ عرب امارات کے 'شیخ زید بک ایوارڈز' کی جانب سے دیا گیا۔ اعزاز کا اعلان امارات کے دارالحکومت، ابوظہبی میں ایک اخباری کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ کانفرنس میں ایوارڈ […]

شام میں کیمیائی مواد کے استعمال کے اشارے ملے: امریکہ

Posted: 22 Apr 2014 02:31 PM PDT

امریکی عہدیداروں کے مطابق انہیں کچھ اشارے ملے ہیں کہ رواں ماہ شامی باغیوں کے علاقے میں خطرناک کیمیائی مواد استعمال ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے پیر کو بتایا کہ شام کے مغربی گاؤں کفر زیتا میں مبینہ حملے میں استعمال ہونے والا صنعتی کیمیائی مواد ممکن ہے کہ کلورین ہو۔ […]

عراق: دہشت گرد حملوں میں 33 افراد ہلاک

Posted: 22 Apr 2014 02:29 PM PDT

واشنگٹن — عراق کے مختلف علاقوں میں پیر کو ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے جب کہ کئی درجن افراد زخمی ہیں۔ حکام کے مطابق پیر کو حملوں کا آغاز دارالحکومت بغداد کے جنوب میں سواریہ نامی قصبے سے ہوا جہاں ایک خود کش حملہ آور نے […]

ملبوسات کے کارخانوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات

Posted: 22 Apr 2014 02:25 PM PDT

واشنگٹن — تقریباً ایک برس قبل، ڈھاکا میں گارمنٹ کے کارخانے کی ایک عمارت منہدم ہوگئی تھی، جس ہلاکت خیز واقع میں گارمنٹ کے کارخانے میں کام کرنے والے 1100سے زائد کارکن ہلاک ہوگئے تھے۔ سلے سلائے کپڑوٕں کی فراہمی کے دنیا کے اس دوسرے بڑے ملک کے کارخانوں میں کارکنان کے تحفظ کو یقینی […]

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی

Posted: 22 Apr 2014 02:24 PM PDT

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پال فاربریس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے منگل کو بتایا کہ وہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے فرائض سنبھالیں گے۔ انھوں نے پہلے ہی بورڈ کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردیا تھا کہ وہ مزید اس عہدے […]

رانی مکھرجی من چاہا جیون ساتھی پانے میں کامیاب

Posted: 22 Apr 2014 02:21 PM PDT

کراچی — بالآخر 'دل والے دلہنیا لے گئے'۔۔ بالی وڈ ایکٹریس رانی مکھرجی اور یش راج فلمز کے مالک ادیتیہ چوپڑہ شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئے اور یہ خوشگوار فریضہ انجام پایا اٹلی میں پیر کی رات۔۔ رانی کی شادی کا سب کو کتنا انتظار تھا اس کا اندازہ اس بات سے لگایا […]

گارسیا مارخز کے لیے خراج عقیدت کی دعائیہ تقریب

Posted: 22 Apr 2014 02:19 PM PDT

کولمبیا میں پیدا ہونے والے آنجہانی معروف مصنف گبریئل گارسیا مارخز کے پر ستاروں نے ان کی یاد میں آخری دعائیہ تقریب کا انعقاد میکسیکو سٹی میں کیا۔ پیلس آف فائن آرٹس کے باہر ہزارو ں لوگ انتظار میں تھے تاکہ ادب میں نوبل انعام یافتہ مصنف کی ایک برتن میں رکھی ہوئی راکھ کا […]

کیا خواتین ریاضی میں مردوں سے پیچھے ہیں؟

Posted: 22 Apr 2014 02:18 PM PDT

لندن — کیا مرد اور خواتین میں ذہنی صلاحیتوں کے اعتبار سے فرق پایا جاتا ہے یا پھر دونوں ہی ایک جیسی صلاحیتوں کے مالک ہیں؟ اس سوال کے جواب میں پیش کی جانے والی ایک نئی تحقیق ممکن ہے بہت سے لوگوں کے خیالات کو نہ بدل سکے برعکس اس حقیقت کے کہ ماہرین […]

عرب لیگ کی شام میں صدارتی انتخابات کے اعلان پر تنقید

Posted: 22 Apr 2014 02:15 PM PDT

واشنگٹن — عرب لیگ کے سربراہ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جس وقت شام خانہ جنگی کا شکار ہے، وہاں پر صدارتی انتخابات کا انعقاد، ملک کے حالات میں مزید ابتری اور شام میں حالات درست کرنے کی عالمی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔ شام کے […]

چین، یوکرین بحران کے حل کے لیے مدد کرے: جرمن وزیر ِمعیشت

Posted: 22 Apr 2014 02:14 PM PDT

واشنگٹن — جرمنی کے ڈپٹی چانسلر سِگمر گیبرئیل نے اپنے دورہ ِچین کے دوران چین پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے بحران کا حل نکالنے کے لیے زیادہ سرگرم کردار ادا کرے۔ جرمنی ڈپٹی چانسلر کا کہنا تھا کہ چین کو اس سلسلے میں روس کے ساتھ اپنے اثر و رسوخ کو استعمال […]

رُوس نئی پابندیوں کو سہار سکتا ہے: رُوسی وزیر ِاعظم

Posted: 22 Apr 2014 02:13 PM PDT

واشنگٹن — روسی وزیر ِ اعظم دی میٹری میڈویڈیو نے ملک کے قانون سازوں کو آگاہ کیا ہے کہ روس، یوکرین کے تناظر میں روس پر عائد کی جانے والی ممکنہ پابندیوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ منگل کے روز پارلیمان سے ایک ٹیلی ویژن خطاب پر روسی وزیر ِاعظم کا کہنا تھا کہ […]

امریکہ کا یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

Posted: 22 Apr 2014 02:12 PM PDT

امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے رہنماؤں کو بتایا ہے کہ ان کا ملک “تحقیر آمیز دھمکیوں” سے نمٹنے کے لیے یوکرین کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ بائیڈن کیئف کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے عبوری صدر الیگزینڈر ٹرچینوف اور نگران وزیراعظم ارسنی یتسنیوک سے ملاقاتیں کیں۔ یہ دورہ ایک ایسے […]

غرقاب کشتی: ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

Posted: 22 Apr 2014 02:12 PM PDT

جنوبی کوریا میں غرقاب ہونے والی مسافر کشتی میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکام نے منگل کو بتایا کہ غوطہ خور ڈوبی ہوئی کشتی سے مزید لاشوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ عہدیداروں کے مطابق 200 سے زائد افراد اب بھی لاپتا ہیں جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا […]

سمندری حادثات سے بچنے کے قواعد وضع کرنے پر اتفاق

Posted: 22 Apr 2014 02:11 PM PDT

علاقائی بحری فورم میں چین، امریکہ اور جاپان سمیت دیگر وفود نے سمندر میں حادثات اور غلط معلومات سے بچنے کے لیے قواعد و ضوابط وضع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ منگل کو چین کے مشرقی شہر چنگڈاؤ میں شروع ہونے والے ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں تمام 21 رکن ممالک کے نمائندوں نے اس […]

سرکاری عمارتوں پر قبضہ برقرار رکھیں گے: مظاہرین

Posted: 22 Apr 2014 02:10 PM PDT

روس کے حمایت یافتہ عسکریت پسند اور مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسند رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ کیئف کی حکم عدولی اور مختلف شہروں میں سرکاری عمارتوں پر اپنا قبضہ برقرار رکھیں گے۔ یہ بات یورپ میں تنظیم برائے سلامتی اور تعاون کے اعلی عہدیدار سے کہی گئی جو کہ یوکرین کا بحران حل […]

شمالی کوریا جوہری تجربہ کر سکتا ہے: سیول

Posted: 22 Apr 2014 02:09 PM PDT

جنوبی کوریا کی فوج نے متنبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا زیر زمین ایک اور جوہری تجربہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان کم من سیوک کا کہنا تھا کہ اس تجزیے کی بنیاد شمال کی پنگیئی ری نامی جوہری جائے تجربہ پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ہیں۔ منگل کو کم نے […]

برطانیہ کو ‘عیسائی ملک’ کہنے پر ڈیوڈ کیمرون پہ تنقید

Posted: 22 Apr 2014 02:09 PM PDT

لندن — برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ایک بیان پر نمایاں برطانوی حلقوں نے کڑی تنقید کی ہے جس میں انھوں نے برطانیہ کو ایک عیسائی ملک قرار دیا تھا۔ برطانوی سائنس دانوں، ماہرینِ تعلیم اور ممتاز قلم کاروں کے ایک گروپ کی جانب سے پیر کو برطانوی روزنامہ ‘ٹیلی گراف’ میں ایک خط […]

اردو سروس کے لیے2013ء کا اعلیٰ کارکردگی کا انعام

Posted: 22 Apr 2014 02:05 PM PDT

واشنگٹن — وائس آف امریکہ کے سربراہ، ڈیوڈ اینسور نے اردو سروس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سروس کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پروگرام اور ویب سائٹ، بقول اُن کے'مثالی کام کر رہے ہیں'۔ اُنھوں نے یہ بات پیر کے روز سال 2013ء کے اعلیٰ کارکردگی کے سالانہ ایوارڈز تقسیم کرنے کی […]

واشنگٹن: صدر اوباما متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے

Posted: 22 Apr 2014 02:03 PM PDT

واشنگٹن — صدر اوباما منگل کے روز شمالی مغربی ریاست واشنگٹن میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث ہونے والے حادثے کے متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ گذشتہ ماہ پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں کم سے کم 41 افراد ہلاک جبکہ درجنوں گھر بھی تباہ ہو گئے تھے۔ اپنے دورے کے دوران صدر […]

امریکہ: ڈرون حملوں کی قانونی حیثیت واضح کرنے کا حکم

Posted: 22 Apr 2014 02:02 PM PDT

واشنگٹن — ایک امریکی عدالت نے محکمۂ انصاف کو وہ دستاویز جاری کرنے کا حکم دیا ہے جس میں دہشت گردی میں ملوث افراد بشمول امریکی شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کا قانونی جواز پیش کیا گیا ہے۔ پیر کو اپنے فیصلے میں نیویارک کی ایک عدالت نے ماتحت عدالت کے ماضی کے اس فیصلے […]

No comments :

Post a Comment