search online

Thursday, April 24, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


حماس اور الفتح کی مفاہمت پر امریکہ کو ‘افسوس’

Posted: 23 Apr 2014 04:19 PM PDT

واشنگٹن — امریکہ نے کہا ہے کہ اسے فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت ‘تنظیمِ آزادی فلسطین (پی ایل او)’ اور اسلام پسند مزاحمتی تنظیم ‘حماس’ کے درمیان ہونے والی والی مفاہمت پر “مایوسی” ہوئی ہے۔ بدھ کو واشنگٹن میں معمول کی پریس بریفنگ کےد وران امریکی محکمۂ خارجہ کی خاتون ترجمان جین پساکی نے […]

حماس اور پی ایل او کا مفاہمتی سمجھوتا

Posted: 23 Apr 2014 04:15 PM PDT

واشنگٹن — غزا میں قائم حماس کے اسلام پسند گروپ اور صدر محمود عباس کی تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) نے بدھ کے روز ایک مشترکہ اخباری کانفرنس میں متحد ہونے کے بارے میں معاہدے پر عمل درآمد سے اتفاقِ رائے کا اعلان کیا۔ اس اعلان کا مقصد آئندہ پانچ ہفتوں کے اندر اتحادی […]

جنوبی ایشیا میں کم بارشوں کی پیش گوئی

Posted: 23 Apr 2014 04:11 PM PDT

واشنگٹن — بین الاقوامی ماہرینِ موسمیات پر مشتمل ایک گروپ نے پیش گوئی کی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث جنوبی ایشیا کے ممالک میں رواں سال مون سون کے دوران معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔ ماہرینِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ معمول سے کم بارشوں کے نتیجے میں جنوبی ایشیائی ممالک – […]

بھارت میں ہوئی بیل اور گائے کی انوکھی شادی

Posted: 23 Apr 2014 04:09 PM PDT

کراچی — کہتے ہیں جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔ لیکن، بھارت میں ایک ایسے انوکھے 'جوڑے' نے شادی رچائی جو آپ نے شاید پہلے کبھی نہ دیکھی ہو اور نہ سنی ہو۔ شادی کا نام آتے ہی ڈھول، تاشے، زرق برق کپڑے پہنے برات کے آگے ناچتے گاتے براتی، آتش بازی اور مزے مزے کے […]

افغانستان: صدارتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر

Posted: 23 Apr 2014 04:09 PM PDT

واشنگٹن — پانچ اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے بارے میں، افغان انتخابی کمیشن نے یہ کہہ کر نتائج روک لیے ہیں انتخابات کے دوران ہونے والی ممکنہ دھاندلی کی تفتیش کے سلسلے میں کمیشن کو مزید وقت درکار ہے۔ توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ جمعرات کو نتائج جاری کر دئیے جائیں […]

مودی کی مسلم مخالف بیانات سے گریز کی اپیل

Posted: 23 Apr 2014 04:06 PM PDT

واشنگٹن — بھارت میں حزبِ اختلاف کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے اپنے بعض ساتھیوں کے مسلم مخالف بیانات پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ہندو قوم پرست جماعت ‘بھارتیہ جنتا پارٹی’ کے رہنما اور ریاست گجرات کے وزیرِ اعلیٰ مودی نے اپنے ساتھیوں کو مشوہ دیا ہے کہ وہ انتخابی […]

ایشیئن اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے توقعات

Posted: 23 Apr 2014 04:01 PM PDT

اسلام آباد — 30 ویں ایشیئن اسنوکر چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں صف اول کے پاکستانی کھلاڑی شریک نہیں لیکن نوجوان اور کم تجربہ […]

بائبر کو ’شِنتو شرائین‘ کا دورہ مہنگا پڑا

Posted: 23 Apr 2014 03:53 PM PDT

واشنگٹن — کینیڈا کے نامور پاپ موسیقی اسٹار، جسٹن بائبر نے ٹوکیو میں واقع جنگ عظیم دوئم میں ہلاک ہونے والے 'متعدد جاپانی جنگی مجرموں' کے مقبرے کا دورہ کیا، جِس معاملے پر ایک تنازع اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ اِن دنوں، بائبر جاپان میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ اُنھوں نے بدھ کے روز اپنے 'انسٹا […]

امریکا میں آئیفا ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر

Posted: 23 Apr 2014 03:52 PM PDT

انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈز بالی وڈ کے انتہائی معتبر ایوارڈز ہیں جنہیں پانا سب کے لئے ایک اعزاز ہوتا ہے۔ بڑے بڑے ایکٹرز اسے پانے کی تمنا دل میں دبائے رکھتے ہیں۔ اس بار 15ویں آئیفا ایوارڈز کی تقریب امریکا میں سجائی جا رہی ہے۔ لیکن، یہ پچھلے تمام ایوارڈز کی تقریبات سے […]

تھری جی اور فور جی لائسنس کی نیلامی ’زونگ‘ نے جیت لی

Posted: 23 Apr 2014 03:39 PM PDT

کراچی — پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے'تھری جی' اور'فور جی اسپیکٹرم' ٹیکنالوجی کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ نیلامی، پاکستان میں 'زونگ' کے نام سے کام کرنے والی موبائل فون آپریٹنگ کمپنی 'چائنا موبائل'، 'ٹیلی نار'، 'یوفون' اور'موبی لنک' نے جیت لی ہے۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان بدھ کی رات […]

ٹیکے، لاکھوں افراد کی جان بچانے کا باعث

Posted: 23 Apr 2014 03:38 PM PDT

واشنگٹن — اقوام متحدہ کے عالمی صحت کے ادارے کا کہنا ہے کہ ٹیکوں کی مہم موت کا باعث بننے والے امراض سے بچاؤ کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں؛ جس سے ہر سال 20 سے 30 لاکھ افراد کی جانیں بچ جاتی ہیں۔ لیزا شلائین، جنیوا میں قائم 'ڈبلیو ایچ او' کے صدر دفتر سے […]

انٹرنیٹ، معمر افراد کا ڈیپریشن دور کر سکتا ہے

Posted: 23 Apr 2014 03:37 PM PDT

واشنگٹن — ایک نئی تحقیق کے مطابق ایسے معمر افراد جو انٹرنیٹ پر اپنا وقت گزارتے ہیں، اُن میں ڈیپریشن کا رجحان اپنے دیگر ہم عصروں کی نسبت تین گنا کم ہو جاتا ہے۔ اس تحقیق کی سربراہی کرنے والی شیلیا کاٹن کا کہنا ہے کہ، 'دراصل ڈیپریشن کا زیادہ تر شکار وہ معمر افراد […]

سعودی عرب: MERS وائرس کے مزید 11 کیسز سامنے آگئے

Posted: 23 Apr 2014 03:36 PM PDT

واشنگٹن — سعودی عرب نے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں MERS وائرس (مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم) کے مزید 11 کیسز سامنے آئے ہیں۔ سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ ِ مکرمہ میں بھی ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت ِ صحت […]

کانگو میں ٹرین حادثہ، 63 افراد ہلاک

Posted: 23 Apr 2014 03:05 PM PDT

واشنگٹن — افریقی ملک عوامی جمہوریہ کانگو میں ایک ٹرین کے تیز رفتاری کے باعث پٹری سے اترنے کے نتیجے میں کم از کم 63 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق حادثہ کانگو کے جنوبی صوبے کٹانگا کے قصبے لکاسی کے نزدیک پیش آیا جہاں ایک موڑ پر تیز […]

’متنازعہ جزیرے‘ اوباما کے بیان پر چین کی تنقید

Posted: 23 Apr 2014 03:04 PM PDT

واشنگٹن — چین کی جانب سے امریکی صدر براک اوباما کے اُس بیان پر شدید تنقید سامنے آرہی ہے جس میں صدر اوباما نے یہ کہا تھا کہ مشرقی بحیرہ ِ چین میں چین اور جاپان کے درمیان متنازعہ جزیرے واشنگٹن اور ٹوکیو کے درمیان باہمی سیکورٹی معاہدے کے تحت آتے ہیں۔ صدر اوباما کی […]

شمالی کوریا کے جوہری تجربے سے متعلق ’بہت کم شواہد‘ ملے

Posted: 23 Apr 2014 03:04 PM PDT

امریکہ کے ایک تحقیقاتی گروپ نے کہا ہے کہ اس بارے میں “بہت کم شواہد” ملے ہیں کہ شمالی کوریا صدر اوباما کے دورہ سیول کے موقع پر جوہری تجربہ کر سکتا ہے۔ جنوبی کوریا نے رواں ہفتے کہا تھا کہ اس نے شمال کے پنگئی ری جوہری تجربے کی مقام پر سرگرمیوں میں تیزی […]

جنوبی کوریا: کشتی کے حادثے میں ہلاکتیں 146 ہوگئیں

Posted: 23 Apr 2014 03:03 PM PDT

جنوبی کوریا میں کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 146 تک پہنچ گئی جب کہ بدھ کو امداد اور تلاش کی کارروائیاں دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئیں۔ گزشتہ بدھ کو 476 افراد کو ایک سیاحتی جزیرے پر جانے والا بحری جہاز جنوب مغربی ساحل کے قریب ڈوب گیا تھا۔ غوطہ خور اس پانچ منزلہ جہاز […]

مشرقی یوکرین میں آپریشن کرنے کا حکم

Posted: 23 Apr 2014 03:02 PM PDT

یوکرین کے عبوری صدر الیگزینڈر ٹرچینوف نے مشرقی علاقے میں اپنی جماعت کے ایک مقامی رہنما اور ایک دوسرے شخص کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز کو “انسداد دہشت گردی” کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم منگل کو دورے پر آئے ہوئے امریکہ کے نائب صدر […]

اوباما کا دورہ ایشیا، یوکرین پر دھیان مرکوز رہنے کا امکان

Posted: 23 Apr 2014 02:37 PM PDT

واشنگٹن — امریکی صدر براک اوباما اِسی ہفتے ایشیائی ممالک کے دورے کا آغاز کرنے والے ہیں، ایسے میں جب چین کے علاقائی عزائم کے بارے میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ یوکرین میں روس کی حالیہ کارروائیوں کے بعد، یہ تشویش اور بڑھ چکی ہے۔ اور، یہ امکان کہ ہمسایوں کے ساتھ اپنے علاقائی […]

میننگ کے نام کی تبدیلی، جج کی باضابطہ اجازت

Posted: 23 Apr 2014 02:25 PM PDT

واشنگٹن — کینساس کے ایک جج نے وکی لیکز کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کے جرم میں سزا یافتہ امریکی اہل کار کے نام کی باضابطہ تبدیلی کی اجازت دے دی ہے۔ لیون ورتھ کاؤنٹی کے ضلعی جج، ڈیوڈ کنگ کے دفتر نے 'وائس آف امریکہ' سے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ اُنھوں […]

No comments :

Post a Comment