search online

Friday, April 25, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


شام: حلب پر فضائی حملے،27 افراد ہلاک

Posted: 24 Apr 2014 04:03 PM PDT

واشنگٹن — حکومتِ شام کی طرف سے حلب کے شمالی شہر میں واقع ایک مارکیٹ کے نزدیک ہونے والے فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سرگرم کارکنوں کے گروپوں نے، جِن میں برطانیہ میں قائم 'سیریئن آبزروٹری فور ہیومن رائٹس'  بھی شامل ہے، کہا ہے […]

مشرق ِ وسطیٰ، دفاعی بجٹ میں اضافہ: رپورٹ

Posted: 24 Apr 2014 03:59 PM PDT

واشنگٹن — سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 'عرب بہار' کے بعد سے مشرق ِ وسطیٰ میں سیاسی طور پر تناؤ میں اضافہ واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے، اور اسی وجہ سے  مشرق ِوسطیٰ کے چند ممالک نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کر دیا ہے۔ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ […]

فلسطینی جماعتوں کی مفاہمت پر اسرائیلی تنقید

Posted: 24 Apr 2014 03:57 PM PDT

واشنگٹن — اسرائیلی وزیر ِاعظم بنجمن نیتن یاہو جمعرات کے روز اپنی سیکورٹی کابینہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس ملاقات کا مقصد فلسطین میں مخالف گروپوں الفتح اور اسلام پسند مزاحمتی تنظیم حماس میں اتحاد اور فلسطین میں معاہدے پر اسرائیلی رد ِعمل کے لیے لائحہ ِ عمل طے کرنا ہے۔ اسرائیلی وزیر ِ […]

بھارتی کشمیر میں پولنگ، مظاہرے اور ہڑتال

Posted: 24 Apr 2014 03:48 PM PDT

واشنگٹن — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے کئی علاقوں میں لوک سبھا کی نشستوں کے لیے جمعرات کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران مظاہرین اور پولیس  میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق وادی کے دو درجن سے زائد شہروں اور قصبوں میں جمعرات کو سیکڑوں مظاہرین نے […]

بالی وڈ اسٹارز کی جگمگاہٹ، ووٹنگ کا چھٹا مرحلہ مکمل

Posted: 24 Apr 2014 03:47 PM PDT

بالی وڈ اسٹارز ووٹ کی طاقت کے ذریعے سسٹم بدلنے پر یقین رکھتے ہیں اور اسی لئے آج بھارتی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے جب ممبئی، یوپی اور دیگر حصوں میں جہاں جہاں ووٹنگ ہوئی، بالی وڈ سلیبریٹرز ووٹرز کی قطار میں سب سے آگے کھڑے نظر آئے۔ سی این این آئی بی این، […]

کابل فائرنگ، تین امریکی ہلاک

Posted: 24 Apr 2014 03:45 PM PDT

افغانستان میں ایک اسپتال کے محافظ کی فائرنگ سے تین غیر ملکی ہلاک اور کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا۔ کابل میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ مرنے والے امریکی شہری تھے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو دارالحکومت کابل کے مغرب میں واقع “کیور ہاسپٹل” میں پیش آیا، یہ اسپتال […]

بھارت: انتخابات کا چھٹا مرحلہ

Posted: 24 Apr 2014 03:44 PM PDT

بھارت میں پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے لیے انتخابات کے چھٹے مرحلے میں جمعرات کو ووٹ ڈالے گئے۔ 11 ریاستوں اور وفاق کے زیر انتظام ایک علاقے میں 117 نشستوں کے لیے پولنگ ہو ئی۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے ملک بھارت میں عام انتخابات نو مراحل میں 12 […]

مالنگا سری لنکن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان

Posted: 24 Apr 2014 03:42 PM PDT

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر لیستھ مالنگا کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  ٹیم کا کپتان مقر ر کیا گیا ہے۔ وہ مارچ 2015 تک ٹیم کے کپتان رہے گے۔ ملنگا سری لنکا کی اس ٹی 20 کرکٹ ٹیم میں شامل تھے جس نے بنگلادیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔ […]

ہالی وڈ سے عرب ملکوں کا محبت و نفرت کا رشتہ

Posted: 24 Apr 2014 03:40 PM PDT

کراچی — دنیا بھر کی طرح مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں رہنے والوں کو بھی ہالی وڈ کی فلمیں پسند ہیں اور ایک بڑی تعداد ان فلموں سے لطف اندوز بھی ہوتی ہے۔ لیکن، دلچسپ بات یہ ہے کہ عرب شائقین ان فلموں کو اخلاقیات کے لئے خطرہ اور نقصان دہ بھی سمجھتے ہیں۔ […]

پین کلر ادویات دل کی صحت کے لیے خطرناک: تحقیق

Posted: 24 Apr 2014 03:35 PM PDT

لندن — ایک نئی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ درد کو زائل کرنے والی ادویات وقتی طور پر درد سے نجات حاصل کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہیں۔ لیکن، پین کلر ادویات سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ڈچ محقیقین کا کہنا ہے کہ جو لوگ درد اور سوزش میں آرام […]

انٹرنیٹ کی آزادانہ ترسیل اور مجوزہ نئے ضابطے

Posted: 24 Apr 2014 03:33 PM PDT

واشنگٹن — انٹرنیٹ تک غیرجانبدارانہ رسائی کو یقینی بنانے کی غرض سے، امریکہ کے ذرائع نقل و حمل سے متعلق کمیشن نئے انٹرنیٹ ضابطے تجویز کرنے والا ہے۔ اِن تجاویز کی رو سے، انٹرنیٹ کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو مندرجات کی تیز تر فراہمی کی خدمات پر اٹھنے والی لاگت کے عوض  مناسب […]

اسلام آباد: اسکولوں میں داخلے کیلئے ‘پولیو سرٹیفکٹ’ لازمی

Posted: 24 Apr 2014 03:32 PM PDT

کراچی — پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں بچوں کو اسکولوں میں داخلے کیلئے پولیو سرٹیفکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ اسلام آباد کے تمام سرکاری اسکولوں کی جانب سے نئی داخلہ پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے جس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا سرٹیفکٹ دکھانا ہر بچے کیلئے لازمی قراردیاگیا ہے۔ شہر کے […]

ساحل پر ملنے والا ملبہ لاپتہ طیارے کا نہیں: آسٹریلیا

Posted: 24 Apr 2014 03:30 PM PDT

واشنگٹن — آسٹریلین عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے مغربی حصے میں ساحل کے کنارے پر ملنے والا ملبہ لاپتہ ہونے والے ملائشین طیارے کا نہیں ہے۔ یہ ملبہ جس کی شناخت نہیں ہو سکی، آگسٹا کے ساحل کے قریب ملا تھا جہاں سے تھوڑے فاصلے پر بڑے پیمانے پر جنوبی بحیرہ ِہند میں […]

جنوبی کوریا: حادثے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال

Posted: 24 Apr 2014 03:28 PM PDT

جنوبی کوریا میں سمندری حادثے کا شکار ہونے والے طالب علموں کی درسگاہ میں نو دن بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوئیں۔ انسن نامی شہر میں واقع اسکول کے غمزدہ بچوں نے اپنے لاپتا اور ہلاک ہونے والے ہم جماعتوں کی میزوں پر پھول اور کارڈز رکھے جن پر ان سے ہمدردی اور محبت کا اظہار […]

جاپان کے دفاع میں مدد کے معاہدے پر کاربند ہیں: صدر اوباما

Posted: 24 Apr 2014 03:27 PM PDT

صدر براک اوباما نے جاپان کو یقیین دلایا ہے کہ اگر چین متنازع جزائر پر قبضہ کرتا ہے تو امریکہ جاپان کے دفاع میں مدد سے متعلق اپنے معاہدے کی پاسداری کرے گا۔ لیکن انھوں نے io بھی واضح کیا کہ وہ ایسی کوئی حد متعین نہیں کر رہے جس کے نتیجے میں امریکہ چین […]

یوکرین: فوجی کارروائی، پانچ علیحدگی پسند ہلاک

Posted: 24 Apr 2014 03:26 PM PDT

واشنگٹن — یوکرین کی وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ یوکرین کی افواج نے ملک کے مشرقی علاقے میں کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران، روس کے حامی پانچ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کیا ہے، ایسے میں جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نےاپنے ہی عوام کے خلاف […]

سندھ: ‘بھنبھور’ ڈویژن کے قیام کا اعلان

Posted: 24 Apr 2014 03:24 PM PDT

کراچی — حکومت سندھ نے صوبے کے تاریخی ساحلی ضلعے ‘ٹھٹھہ’ کو ڈویژن کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے جمعرات کو سامنے آنے والے اعلان کے مطابق ٹھٹھہ شہر کو نئے ڈویژن کا ہیڈکوارٹر قرار دیا گیا ہے جس میں سندھ کے دو دیگر اضلاع بدین اور سجاول شامل […]

سلامتی کونسل ’شام میں خلاف ورزیوں کا نوٹس لے‘

Posted: 24 Apr 2014 12:57 PM PDT

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل شام میں بین الاقوامی قوانین کی “کھلی خلاف ورزیوں” کا نوٹس لے، جہاں امداد کے ضرورت مند لاکھوں افراد یہ امداد حاصل نہیں کر پا رہے۔ کونسل کو بھیجی گئی ایک نئی رپورٹ میں مسٹر بان کا کہنا تھا کہ شام […]

امریکہ کا 600 فوجی مشرقی یورپ بھیجنے کا اعلان

Posted: 24 Apr 2014 12:51 PM PDT

واشنگٹن — ۰امریکی محکمۂ دفاع نے 600 فوجی اہلکاروں پر مشتمل دستہ روس سے متصل مشرقی یورپی ریاستوں  کو بھجوانے کا اعلان کیا ہے  جو وہاں میزبان ملکوں کے فوجیوں کے ساتھ تربیتی مشقیں کریں گے۔ محکمۂ دفاع ‘پینٹاگون’ کے اعلیٰ ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ  امریکی فوجی […]

اردو سروس کے لیے 2013ء کا اعلیٰ کارکردگی کا اعزاز

Posted: 24 Apr 2014 12:50 PM PDT

واشنگٹن — وائس آف امریکہ کے سربراہ ڈیوڈ اینسور نے اردو سروس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سروس کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پروگرام اور ویب سائٹ، بقول اُن کے، “مثالی کام کر رہے ہیں”۔ اُنھوں نے یہ بات پیر کے روز سال 2013ء کے اعلیٰ کارکردگی کے سالانہ ایوارڈز تقسیم کرنے […]

No comments :

Post a Comment