search online

Saturday, April 26, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


شمالی افغانستان سیلاب، 95 سے زائد افراد ہلاک

Posted: 25 Apr 2014 01:40 PM PDT

واشنگٹن — شمالی افغانستان میں دو روز سے جاری موسلہ دھار بارشوں کے بعد آنے والی طغیانی کے نتیجے میں 95 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 'وائس آف امریکہ' کی 'افغان سروس' نے صوبہٴجوزجان کے معاون صوبائی گورنر، فقیر محمد جوزجانی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جمعرات کی رات گئے تیز طوفان […]

بھارت: 15ویں لوک سبھا میں ’بہت کم قانون سازی ہوئی‘

Posted: 25 Apr 2014 01:39 PM PDT

بھارت میں پانچ سالہ مدت پوری کرنے والی پندرہویں لوک سبھا نے قانون سازی کرتے ہوئے صرف  179 بل پاس کیے لیکن اس کے مقابلے میں اس سے پہلے والی لوک سبھا نے تقریباً 300 بل پاس کیے تھے۔ بھارت میں پارلیمانی امور  پر نظر رکھنے والے ایک غیر سرکاری ادارے  پی آرلیجیسلیٹو ریسرچ  سے […]

بھارتی کشمیر میں پولنگ، مظاہرے اور ہڑتال

Posted: 25 Apr 2014 01:38 PM PDT

واشنگٹن — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے کئی علاقوں میں لوک سبھا کی نشستوں کے لیے جمعرات کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران مظاہرین اور پولیس  میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق وادی کے دو درجن سے زائد شہروں اور قصبوں میں جمعرات کو سیکڑوں مظاہرین نے […]

دو نئی فلمیں ’کانچی‘ اور ’ریوالور رانی‘ ریلیز ہوگئیں

Posted: 25 Apr 2014 01:33 PM PDT

کراچی — جمعے کا دن بالی وڈ کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اس دن نئی ریلیز ہونے والی فلموں کی قسمت کا فیصلہ باکس آفس پر سنایا جاتا ہے۔ جس فلم کے ٹکٹ کاوٴنٹر پر کیش رجسٹر کی مسلسل 'ٹک ٹک' سنائی دے۔۔ وہ فلم سمجھئے ہٹ ہوگئی ۔۔اور۔۔جہاں لمبی خاموشی ہو سمجھیں فلم […]

نئی ڈرامہ سیریل ’جنم جلی‘۔۔بے قصوری بھی جرم ٹھہرا

Posted: 25 Apr 2014 01:30 PM PDT

پاکستان میں بھارتی چینلز کے ساتھ ساتھ پاکستانی چینلز بھی ہر گھڑی اور ہر لمحہ وہیں کے ڈرامے اور سیریلز پیش کرتے رہتے ہیں۔ لیکن، اس کے باوجود، پاکستانی ڈرامے کی قدر کم نہیں ہوئی۔ بے شک گھر گھر وہیں کے ڈرامے دیکھے جاتے ہوں۔ لیکن، پاکستانی ڈراموں کی کشش نے لوگوں کو اب بھی […]

ایڈز کے خلاف کوششوں میں تیزی پر زور

Posted: 25 Apr 2014 01:27 PM PDT

اسلام آباد — اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے نمائندہ خصوصی برائے 'ایڈز' پرساد راؤ نے وائس آف امریکہ سے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں 'ایڈز' کے خلاف کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ پرساد راؤ نے جمعہ کو اپنا دورہ مکمل کیا اور اس دوران انھوں نے […]

پاکستانی بچے کے جگر کی بھارت میں پیوند کاری

Posted: 25 Apr 2014 01:27 PM PDT

کراچی — حال ہی میں ایک اور پاکستانی بچے کی بھارت میں جگر کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ دوسالہ پاکستانی نعلین عزیز جگر کے بیماری میں مبتلا تھا۔ بھارتی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نعلین عزیز 500 واں پاکستانی بچہ ہے جس کا بھارت میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل […]

تین کم سن بچوں کا قتل: ماں پر الزام عائد

Posted: 25 Apr 2014 01:25 PM PDT

واشنگٹن — لندن کے ایک مکان سے منگل کی شب تین کم سن بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ تانیہ کلیرنس نامی خاتون کو ان کے تین معذور بچوں کے قتل کے شبے میں اُسی روز جائے وقوع سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جمعے کے روز لندن کی ایک عدالت کی جانب سے 42 سالہ مسز […]

’امن مذاکرات‘ اسرائیل فلسطین کے مفاد میں ہیں: صدر اوباما

Posted: 25 Apr 2014 01:24 PM PDT

واشنگٹن — امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی جانب سے اپنے لائحہ ِعمل کے تعین تک مشرق ِ وسطیٰ میں جاری امن مذاکرات میں شاید ایک وقفے کی ضرورت ہے۔ صدر اوباما سیئول میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امن […]

ترکی: حکومت، مخالفین ’سائبر وار‘ میں شدت

Posted: 25 Apr 2014 01:23 PM PDT

واشنگٹن — ترکی میں حکومت پر یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ وہ اپنے مخالفین کے خلاف 'سائبر وار' پر عمل پیرا ہے۔ اُن کے مخالفین نے احتجاجی مظاہرے کرنے اور اعلیٰ سطحی سرکاری بدعنوانی کے الزامات کی تشہیر کے لیے سماجی میڈیا کا رُخ کیا ہے۔ ڈوران جونز نے استنبول سے اپنی […]

’روس تیسری جنگ ِعظیم کا آغاز چاہتا ہے‘

Posted: 25 Apr 2014 01:15 PM PDT

واشنگٹن —یوکرین کے وزیر ِاعظم آرسنیے یاتسینیوک نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ روس یوکرین پر فوجی اور سیاسی قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ یوکرین کے وزیر ِاعظم نے جمعے کے روز روس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ روس کی سرگرمیاں یورپ میں بڑے فوجی تنازع کو جنم دینے کا سبب بن سکتی […]

روس نے کشیدگی میں کمی کے لیے کچھ نہیں کیا: کیری

Posted: 25 Apr 2014 01:12 PM PDT

واشنگٹن — امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا ہے بلکہ اس کے برعکس وہ یوکرین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جمعرات کی شب واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے […]

جوہری تجربے سے شمالی کوریا کو ’کچھ حاصل نہ ہوگا‘

Posted: 25 Apr 2014 01:11 PM PDT

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا چوتھا جوہری تجربہ کرتا ہے تو اس کا “سخت جواب” دیا جانا چاہیئے۔ بعض مبصرین اور حکام یہ کہہ چکے ہیں شمالی کوریا آئندہ چند روز میں اپنا چوتھا ایٹمی تجربہ کر سکتا ہے۔ سیول پہنچنے سے قبل جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ […]

جنوبی کوریا: حادثے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال

Posted: 25 Apr 2014 01:11 PM PDT

جنوبی کوریا میں سمندری حادثے کا شکار ہونے والے طالب علموں کی درسگاہ میں نو دن بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوئیں۔ انسن نامی شہر میں واقع اسکول کے غمزدہ بچوں نے اپنے لاپتا اور ہلاک ہونے والے ہم جماعتوں کی میزوں پر پھول اور کارڈز رکھے جن پر ان سے ہمدردی اور محبت کا اظہار […]

نیو جرسی: جنگل کی آگ سے آبادی کو خطرہ

Posted: 25 Apr 2014 01:07 PM PDT

واشنگٹن — امریکی ریاست نیو جرسی میں حکام  جنگل میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں  جس سے نزدیکی آبادی  کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق جمعرات کو  برکلے نامی قصبے کے نزدیک بھڑک اٹھنے والی آگ تیز ہواؤں کے سبب نصف میل سے زائد علاقے تک پھیل چکی  ہے […]

کراچی، گذری دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

Posted: 25 Apr 2014 01:02 PM PDT

کراچی — کراچی کے علاقے گزری میں جمعہ کی صبح ہونے والے بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ دھماکے کے مزید دو زخمی جمعہ کی شام مقامی اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ادھر وزیر اطلاعات سندھ […]

جمیز ڈوبنز کی وزیراعظم اور جنرل راحیل سے ملاقات

Posted: 25 Apr 2014 01:01 PM PDT

اسلام آباد — پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز نے جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف اور فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے الگ الگ ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات خاص طور پر افغانستان کی صورت حال پر بات چیت  کی گئی۔ امریکی مندوب نے پاکستان کی سیاسی و […]

دوسرے اسلام آباد ادبی میلے کا آغاز

Posted: 25 Apr 2014 01:01 PM PDT

اسلام آباد — دوسرے اسلام آباد سالانہ ادبی میلے کا آغاز جمعہ کو ہوا جو کہ تین روز تک جاری رہے گا۔ اس میلے میں پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے ایک سو سے زائد شخصیات شرکت کر رہی ہیں جو اس دوران ادبی میدان کی تاریخی و سماجی خصوصیات اور اس ضمن میں ہونے […]

مشرف کیس: تفتیش کے ریکارڈ کی فراہمی پر فیصلہ محفوظ

Posted: 25 Apr 2014 09:27 AM PDT

پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے ملزم کی تفتیش سے متعلق دستاویزات کی نقول حاصل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ جسٹس فیصلہ عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف کے وکیل کی درخواست […]

توانائی کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا: نواز شریف

Posted: 25 Apr 2014 09:27 AM PDT

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو توانائی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اقتصادی ترقی بھی بری طرح متاثر ہوئی لیکن ان کے بقول آئندہ دو سے تین سالوں میں بجلی کی کمی کو پورا کر لیا جائے گا۔ جمعہ کو بلوچستان میں اوچ پاور پلانٹ […]

No comments :

Post a Comment