search online

Tuesday, May 27, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


پاپائے روم کی نیتن یاہو اور شمعون پیریز سے ملاقات

Posted: 26 May 2014 03:37 PM PDT

واشنگٹن — مشرق وسطیٰ کے سہ روزہ دورے کے آخری دِن، پوپ فرینسس نے پیر کے روز اسرائیل کے وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو اور صدر شمعون پیریز سے ملاقات کی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے پاپائے روم کو بتایا کہ اسرائیل کو بیت الحم شہر کے مغربی کنارے  کے گِرد باڑ لگانے کی ضرورت کیوں […]

مصر: صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز

Posted: 26 May 2014 03:36 PM PDT

مصر میں نئے صدر کو منتخب کرنے کے لیے پیر کو ووٹنگ کا آغاز ہوا اور یہ عمل منگل کو بھی جاری رہے گا۔ مصری فوج کے سابق سربراہ عبدالفتح السیسی کے بارے میں اس توقع کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وہ یہ انتخابات جیت لیں گے۔ ملک میں مظاہروں کے بعد الیسسی […]

پاپائے روم مغربی کنارے سے اسرائیل پہنچ گئے

Posted: 26 May 2014 03:35 PM PDT

واشنگٹن — مغربی کنارے کے دورے میں پوپ فرینسس نے خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔ وہ اب اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے سہ روز دورے کے دوسرے دِن، پاپائے روم اتوار کو بذریعہ ہیلی کاپٹر تل ابیب پہنچے۔ اس سے قبل، مغربی کنارے کے شہر، بیت الحم میں اپنے خطاب […]

عراق: بم دھماکہ، 11 افراد ہلاک

Posted: 26 May 2014 03:33 PM PDT

واشنگٹن — حکام نے بتایا ہے کہ شمالی عراق میں ہونے والا ایک کار بم حملہ، جس کا ہدف ایک شراب خانہ بتایا جاتا ہے، 11 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوئے۔ اہل کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ہفتے کے روز کرکوک شہر کے الوسیطی کے مضافات میں ہوا، جو […]

بھارت: ریل حادثے میں 30 افراد ہلاک

Posted: 26 May 2014 03:27 PM PDT

بھارت میں ریلوے حکام کے مطابق ملک کے شمال میں ریل گاڑی کے ایک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ عہدیداروں کے مطابق گورکھ پور ٹرین اترپردیش ریاست میں پیر کی صبح ایک کھڑی ٹرین سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں ریل گاڑی کا […]

نریندر مودی نے وزارت عظمٰی کا حلف اُٹھا لیا

Posted: 26 May 2014 03:25 PM PDT

بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے وزارت عظمٰی کے نامزد اُمیدوار نریندر مودی نے پیر کو نئی دہلی میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ تقریب حلف برداری بھارت کے راشٹر پتی بھون یعنی ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر پرنب مکھر جی نے […]

ہیتھ اسٹریک بنگلہ دیش کے باؤلنگ کوچ مقرر

Posted: 26 May 2014 03:22 PM PDT

زمبابوے کے سابق ٹیسٹ کپتان ہیتھ اسٹریک کو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ کرکٹ بورڈ نے اسٹریک سے دو سال کا معاہدہ کیا ہے اور وہ جون میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والی بین الاقوامی تین روزہ کرکٹ سیریز سے اپنے فرائض سنبھالیں گے۔ وہ اس سے قبل […]

کانز میلہ، ترکی کی فلم ’ونٹر سلیپ‘ نے اپنے نام کرلیا

Posted: 26 May 2014 03:14 PM PDT

کراچی — فرانسیسی شہر کانز میں سجنے والا 67 واں فلمی میلہ ترکی میں بننے والی فلم 'ونٹر سلیپ' نے جیت لیا۔ ۔۔وہ میلے میں شریک دیگر 17 فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیسٹیول کے سب مشہور اور سب سے بڑے تصور ہونے والے ایوارڈ 'پام ڈی اور' حاصل کرنے کامیاب رہی۔ برطانوی خبر رساں […]

ٹائیگر اور کیرتی کی فلم اور جوڑی دونوں ہٹ ہوگئیں

Posted: 26 May 2014 03:12 PM PDT

کراچی — ماضی کی فلموں کے جانے مانے اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف اور نئی ایکٹریس کیرتی سینن کی پہلی فلم 'ہیروپنتی' سے فلمی پنڈتوں نے بہت زیادہ توقعات نہیں جوڑی تھیں لیکن فلم نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی اچھا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا۔ فلم انڈسٹری کی روایات کے مطابق، […]

’میرس‘ وائرس، مزید تحقیق ناگزیر: ماہرین

Posted: 26 May 2014 03:09 PM PDT

واشنگٹن — میرس نامی وائرس جو کہ 'مڈل ایسٹ ریسپائیٹری سنڈروم' کا مخفف ہے، 2012ء کے بعد سے اب تک 500 افراد میں تشخیص کیا جا چکا ہے۔ اس وائرس کے ہاتھوں ہلاکت کی شرح 30 فی صد ہے۔ میرس وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے نے دنیا بھر میں ماہرین کو تشویش میں […]

چناب نگر: ڈاکٹر مہدی علی کا بہیمانہ قتل

Posted: 26 May 2014 02:54 PM PDT

واشنگٹن — پیر کے روز صوبہٴپنجاب کے شہر، چناب نگر، ربواہ میں نامعلوم افراد نے گولیاں چلا کر رضاکارانہ طبی خدمات دینے  والے نامور ڈاکٹر مہدی علی کو ہلاک کر دیا۔ وہ امریکہ کی اوہائیو یونیورسٹی کے امراض قلب کے ایک ماہر اور نائب پروفیسر تھے اور کچھ ہی عرصہ قبل رضاکارانہ خدمات انجام دینے […]

’میموریل ڈے‘: جان نثار کرنے والوں کو خراج عقیدت

Posted: 26 May 2014 02:53 PM PDT

واشنگٹن — پیر کو امریکہ میں 'میموریل ڈے' کی تعطیل کے موقعے پر متعدد تقاریب منعقد ہوئیں جن میں جنگوں میں جان نثار کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف شہروں میں پیریڈ اور دیگر پروگرام منعقد ہوئے۔ میموریل ڈے کا مقصد امریکہ کے اُن فوجی جوانوں کو […]

کراچی میں تشدد اور بدامنی برقرار،7 افراد ہلاک

Posted: 26 May 2014 02:29 PM PDT

کراچی — کراچی میں پیر کا دن بھی امن سے نہیں گزر سکا اور رات ہوتے ہوئے مختلف علاقوں میں ہونے والے پر تشدد واقعات میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ صبح کے اوقات میں سب سے پہلے سرجانی ٹاوٴن کے قریب ناردرن بائی پاس سے تین افراد کی لاشیں ملنے کی اطلاعات موصول ہوئیںَ۔ علاقہ […]

پیٹرو پروشینکو سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں: روس

Posted: 26 May 2014 11:12 AM PDT

روس نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے آئندہ صدر پیٹرو پروشینکو سے مذاکرات کرنے کو تیار ہے لیکن ساتھ ہی  کئیف انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ علیحدگی پسندوں کے خلاف مسلح آپریشن میں اضافہ نا کرے۔ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ […]

بادشاہ نے فوجی کونسل کی توثیق کر دی: جنرل پرایوتھ

Posted: 26 May 2014 11:11 AM PDT

تھائی لینڈ کی نظام حکومت پر قبضہ کرنے والی فوج کے سربراہ جنرل پرایوتھ چن اوچا نے کہا کہ بادشاہ نے ان کے بطور فوجی کونسل کے سربراہ کے عہدے کی توثیق کر دی ہے۔ اب یہ کونسل ملک کا نطم و نسق چلائے گی۔ ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک پریس بریفنگ میں […]

’الشباب‘ کا صومالی پارلیمان پر حملہ، 18 افراد ہلاک

Posted: 26 May 2014 11:10 AM PDT

واشنگٹن — الشباب کے شدت پسندوں نے صومالی پارلیمان کی عمارت پر دھاوا بول دیا ہے، جس کےبعد بم دھماکے اور گولیاں چلنے کے واقعات میں کم از کم 18افراد ہلاک ہوئے۔ ایک پولیس ترجمان، قاسم احمد روبل نے 'وائس آف امریکہ' کی 'صومالی سروس' کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں صومالی افواج اور […]

یوکرین انتخابات: ابتدائی اندازے، پوروشنکو کی واضح برتری

Posted: 26 May 2014 11:09 AM PDT

واشنگٹن — یوکرین کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں سامنے آنے والےاندازوں سے پتا چلتا ہے کہ چوکلیٹ صنعت کے ارب پتی، پیٹرو پوروشنکو نے الیکشن کے پہلے مرحلے میں واضح کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اتوار کے دِن ہونے والی پولنگ کے بارے میں ابتدائی اندازوں کے مطابق، پوروشنکو کو 55.9 فی صد […]

افغان جنگ کا ’ذمہ دارانہ انجام‘ ہو گا: صدر اوباما

Posted: 26 May 2014 11:09 AM PDT

امریکہ کے صدر براک اوباما نے اتوار کو افغانستان کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے، جہاں اُنھوں نے اختتام ہفتہ  'میموریل ڈے' تعطیل کے موقع پر امریکی فوجوں سے ملاقات کی۔ بگرام ائیر بیس پر فوجیوں سے خطاب میں  اُنھوں نے کہا کہ افغانستان جنگ کا ایک ''ذمہ دارانہ انجام'' ہو گا۔ صدر اوباما کا […]

نواز شریف کے دورے سے ’اعتماد سازی میں مدد ملے گی‘

Posted: 26 May 2014 10:43 AM PDT

اسلام آباد — بھارت کے نئے وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں اگرچہ جنوبی ایشیا کے ممالک کی تنظیم سارک میں شامل تمام ہی ممالک کے سربراہان حکومت یا نمائندوں نے شرکت کی، تاہم پاکستانی وزیراعظم نواز شریف میڈیا کی توجہ کا مرکز رہے۔ پاکستان میں قانون ساز، تجزیہ کار اور کئی سماجی […]

بلوچستان میں ہندو برادری کی مشکلات

Posted: 26 May 2014 10:41 AM PDT

کوئٹہ — پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں گزشتہ ایک دہائی سے جاری بدامنی سے یہاں آباد مذہبی اقلیتیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ اغوا برائے تاوان، ہدف بنا کر قتل کرنے کے واقعات کے تناظر میں بلوچستان کی ہندو برادری میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔ حالیہ برسوں میں جنوبی صوبہ سندھ کی […]

No comments :

Post a Comment