search online

Wednesday, May 28, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


عراق: مسجد میں خود کش حملہ، 20 ہلاک

Posted: 27 May 2014 01:30 PM PDT

واشنگٹن — عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک مسجد کے اندر ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق حملہ منگل کی شام وسطی بغداد کے مصروف کاروباری علاقے شورجا میں شیعہ مسلک کی ایک مسجد میں […]

شام: معائنہ کاروں کے قافلے پر حملہ، عملہ محفوظ

Posted: 27 May 2014 01:29 PM PDT

واشنگٹن — شام میں کیمیاوی ہتھیاروں سے متعلق تفتیش کرنے والی ایک ٹیم پر مشتمل قافلے پر حملہ کیا گیا۔ تاہم، تمام تفتیشی اہل کار محفوظ رہے۔ منگل کے روز کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی پر مامور عالمی تنظیم، 'او پی سی ڈبلیو' کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق شام میں تنظیم کے تفتیشی افسران […]

مصر: صدارتی انتخابات کی پولنگ کا آخری روز

Posted: 27 May 2014 01:28 PM PDT

مصر میں عوام صدارتی انتخابات کے آخری روز منگل کو بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا  اور توقع کی جارہی ہے کہ فوج کے سابق سربراہ عبدالفتح السیسی ان انتخابات میں کامیاب ہو جائیں گے۔ وزیراعظم ابراہیم محلب نے منگل کو عام تعطیل کا اعلان کررکھا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ انتخابی عمل […]

کشمیر میں بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ

Posted: 27 May 2014 01:15 PM PDT

بھارتی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ منگل کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی تاہم طیارہ گرنے سے زمین پر ہونے والے نقصان کے بارے میں مصدقہ معلومات حاصل نہیں ہوئی ہیں۔ ایک ہی پائلٹ کے بیٹھنے کی گنجائش […]

پہلی ہی ملاقات میں بھارت کا دہشت گردی پر اظہار تشویش

Posted: 27 May 2014 01:14 PM PDT

اسلام آباد — پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی بھارت کے اپنے نو منتخب ہم منصب نریندر مودی سے نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی اور تجارت سمیت دو طرفہ اُمور پر بات چیت کی۔ بھارت کی سیکرٹری خارجہ سوجاتا سنگھ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ بھارت […]

اب بھارتی چینلز بھی پاکستانی ڈرامے پیش کریں گے

Posted: 27 May 2014 01:09 PM PDT

کراچی — پاکستان کے پرائیوٹ چینلز پر بھارتی ٹی وی شوز، ڈرامے اور فلمیں دکھایا جانا ایک روٹین سا بن گیا ہے۔ لیکن بڑی خبر یہ ہے کہ اب پاکستانی ٹی وی شوز بھی بھارتی ٹی وی اسکرین پر پیش کئے جائیں گے اور یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی کونٹینٹ بھارتی شائقین تک پہنچے […]

شائستہ لودھی تحفظ کی غرض سے قطر چلی گئیں

Posted: 27 May 2014 01:07 PM PDT

کراچی — پاکستانی نجی وی چینل 'جیو' کے مارننگ شو 'اٹھو جاگو پاکستان' کی میزبان، شائستہ لودھی تحفظ کی غرض سے قطر چلی گئی ہیں۔ اس بات کا دعویٰ ایک اور نجی ٹی وی چینل               'ایکسپریس نیوز' کے اینکر، عمران خان نے اپنی میزبانی میں دکھائے جانے والے پروگرام 'تکرار' میں کیا ہے۔ شائستہ کو […]

کانز میلہ، ترکی کی فلم ’ونٹر سلیپ‘ نے اپنے نام کرلیا

Posted: 27 May 2014 12:56 PM PDT

کراچی — فرانسیسی شہر کانز میں سجنے والا 67 واں فلمی میلہ ترکی میں بننے والی فلم 'ونٹر سلیپ' نے جیت لیا۔ ۔۔وہ میلے میں شریک دیگر 17 فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیسٹیول کے سب مشہور اور سب سے بڑے تصور ہونے والے ایوارڈ 'پام ڈی اور' حاصل کرنے کامیاب رہی۔ برطانوی خبر رساں […]

صومالیہ، دو لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار: یونیسف

Posted: 27 May 2014 12:53 PM PDT

واشنگٹن — اقوام ِمتحدہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اگر صومالیہ میں بھوک اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے عالمی ادارے کو ایمرجنسی فنڈ کی مد میں رقم فراہم نہ کی گئی تو رواں برس کے اختتام تک غذائی قلت کے باعث صومالیہ میں پانچ سال یا اس سے کم عمر کے تقریباً […]

سنکیانگ: پانچ مشتبہ دہشت گرد گرفتار

Posted: 27 May 2014 12:52 PM PDT

واشنگٹن — چین کا کہنا ہے کہ اُس نےاپنے دور افتادہ مغربی صوبے، سنکیانگ میں 'دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ ' میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جب کہ بم کی تیار ی میں استعمال ہونے والا  1.8 ٹن دھماکہ خیز مواد اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ جنوبی سنکیانگ میں […]

ایران میں میرس وائرس کے پہلے دو کیسز کی تصدیق

Posted: 27 May 2014 12:51 PM PDT

واشنگٹن — ایرانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایران میں میرس وائرس سے متاثرہ دو کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ میرس ایک ایسا مہلک وائرس ہے جس کا پہلا کیس دو سال قبل سعودی عرب میں سامنے آیا تھا۔ مڈل ایسٹ ریسپائٹری سنڈروم (میرس) نامی وائرس کی علامات میں کھانسی، بخار اور کبھی کبھار […]

عمران فاروق قتل کیس، مطلوب دو افراد کی تصاویر جاری

Posted: 27 May 2014 12:49 PM PDT

لندن —متحدہ قومی موومنٹ کے سابق ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی چھان بین میں مصروف انسداد دہشت گردی کی کمان نے آج دو ایسےافراد کی تصاویر جاری کی ہیں جو قتل کی اس واردات کے سلسلے میں لندن اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کو مطلوب ہیں۔ لندن میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے جاری […]

صومالیہ، دو لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار: یونیسف

Posted: 27 May 2014 12:47 PM PDT

واشنگٹن — اقوام ِمتحدہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اگر صومالیہ میں بھوک اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے عالمی ادارے کو ایمرجنسی فنڈ کی مد میں رقم فراہم نہ کی گئی تو رواں برس کے اختتام تک غذائی قلت کے باعث صومالیہ میں پانچ سال یا اس سے کم عمر کے تقریباً […]

یوکرین: علیحدگی پسندوں اور فورسز میں جھڑپیں

Posted: 27 May 2014 12:46 PM PDT

روس نواز باغیوں کے ایک ساتھی نے منگل کو بتایا کہ یوکرین کے مشرقی شہر ڈونٹسک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین کی فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 30 سے 35 علیحدگی پسند ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع دینے والے شخص کے نام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ انھوں نے […]

پوپ جنسی زیادتی کے شکار افراد سے ملیں گے

Posted: 27 May 2014 12:45 PM PDT

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اعلان کیا ہے کہ وہ “جنسی زیادتی کا شکار” ہونے والوں سے آئندہ ماہ ویٹیکن میں ملاقات کریں گے اور ان کے بقول ایسے جرائم کے ذمہ داروں کو وہ “بالکل برداشت” نہیں کرتے۔ مشرق وسطیٰ کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ […]

ہمیں معلوم ہے مغوی لڑکیاں کہاں ہیں‘

Posted: 27 May 2014 12:44 PM PDT

نائیجیریا کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ فوج کو علم ہے کہ 200 سے زائد مغوی طالبات کہاں پر قید ہیں لیکن ان کی بازیابی کے لیے طاقت کا استعمال مشکل ہوگا۔ چیف آف ڈیفنس ائیر مارشل ایلس بدیع نے ابوجا میں پیر کو صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ فوجی کارروائی مغوی […]

خراب انرجی سیور نہ پھینکئے، بچت کا ’دیسی توڑ‘ نکل آیا

Posted: 27 May 2014 12:32 PM PDT

جی ہاں۔۔۔ اگر آپ کا انرجی سیور خراب ہوگیا ہے تو اب اسے پھینکنے کی ضرورت نہیں۔۔۔بلکہ آدھی سے بھی کم قیمت میں اسے دوبارہ قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے۔ یعنی کم خرچ بالا نشیں۔۔ کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔۔اسی مقولے کے تحت چند ملکی ہنرمندوں نے کم آمدنی والے طبقے کے […]

بھارت سے تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہوں: نواز شریف

Posted: 27 May 2014 12:31 PM PDT

اسلام آباد — پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے بارے میں منگل کو دن بھر پاکستانی میڈیا میں خصوصی نشریات پیش کی گئیں۔ اس ملاقات کو عمومی طور پر سیاستدان، تجزیہ کار، سماجی حلقے اور عام لوگ دونوں ملکوں کے تعلقات کے لیے ایک اچھے آغاز سے تعبیر […]

وزیرستان کے سوا قبائلی علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

Posted: 27 May 2014 12:29 PM PDT

اسلام آباد — پاکستان میں رواں سال پولیو کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ اور بیشتر کا عسکریت پسندی سے متاثرہ قبائلی علاقوں سے رپورٹ ہونا نواز شریف انتظامیہ کے لئے پریشان کن حقائق ہیں۔ سرکاری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انہی معلومات کے پیش نظر فوج کی طرف سے سیکورٹی مہیا کرنے پر حکومت […]

لاہور: پسند کی شادی پر عدالت کے باہر خاتون قتل

Posted: 27 May 2014 12:29 PM PDT

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں منگل کو ایک جواں سال خاتون کو اس کے والد اور بھائیوں نے اینٹوں سے حملہ کر کے ہلاک کردیا۔ لاہور پولیس کے ایک ڈپٹی سپریٹنڈنٹ رانا محمود الحسن نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ فرزانہ نامی لڑکی اپنے گھر والوں کی طرف سے اپنے شوہر کے […]

No comments :

Post a Comment