search online

Thursday, May 29, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


مصر: کم ٹرن آؤٹ، پولنگ میں ایک روز کی توسیع

Posted: 28 May 2014 01:01 PM PDT

واشنگٹن — مصر کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب میں توقعات سے کہیں کم ووٹ پڑنے کے بعد پولنگ کے وقت میں مزید ایک روز کا اضافہ کردیا ہے۔ صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ  کا آغاز پیر کو ہوا تھا جو منگل کو بھی جاری رہی۔ لیکن پولنگ کے دونوں روز توقعات سے کہیں کم […]

ہرات: امریکی قونصل خانے کی گاڑی پر حملہ

Posted: 28 May 2014 12:59 PM PDT

افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں بدھ کو امریکی قونصل خانے گاڑی پر حملے میں عملے  کے دو امریکی اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔ امریکی سفارت خانے کے ایک بیان میں اگرچہ اس حملے کی تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں تاہم ہرات میں ایک افغان عہدیدار کے مطابق گاڑی پر راکٹ داغا گیا تھا۔ افغان […]

نریندر مودی کی نئی کابینہ

Posted: 28 May 2014 12:57 PM PDT

واشنگٹن — بھارت کے نومنتخب وزیرِاعظم نریندر مودی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے ایک روز بعد منگل کو اپنی کابینہ اور وزرا کے قلمدانوں کا اعلان کردیا ہے۔ پینتالیس وزیروں پر مشتمل کابینہ میں 23 مکمل وزیر ہیں جب کہ 10 وزرائے مملکت  کو بھی مختلف وزارتوں کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ […]

سلطان اذلان شاہ انتقال کر گئے

Posted: 28 May 2014 12:56 PM PDT

ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر سلطان اذلان شاہ بدھ کو ملائیشیا میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ وہ اکتالیس سال سے زائد عرصے تک ہاکی کے شعبے سے بحیثیت کھلاڑی اور منتظم منسلک رہے۔  ان کی غیر معمولی خدمات کے پیش نظر انھیں ملائیشیا بابائے ہاکی کے نام سے بھی جانا […]

ریکارڈ کامیابی کی توقع، نئی پاکستانی فلم ریلیز کیلئے تیار

Posted: 28 May 2014 12:55 PM PDT

کراچی — آئندہ جمعے کو نئی ریلیز ہونے والی فلموں کے جھرمٹ میں ایک پاکستانی فلم بھی سنیما اسکرینز پر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہوگی۔ فلم کا نام ہے'دی سسٹم' ہے، جس پر تین ملکوں میں کام ہوا ہے۔ دو ممالک۔۔ ناروے اور پاکستان میں اس کی پکچرائزیشن ہوئی، جبکہ ٹیکنکس […]

بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گوگل کار کی تیاری

Posted: 28 May 2014 12:53 PM PDT

گوگل نے بغیر اسٹیرنگ، ریس اور بریک کے خود سے چلنے والی گاڑی تیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال تک ایسی ایک سو گاڑیاں سڑکوں پر ہوں گی۔ کمپنی کے سربراہ سرگئی برن نے کیلیفورنیا میں ایک کانفرنس میں بتایا کہ دو سیٹوں پر مشتمل یہ گاڑی اپنے اندر نصب شدہ سافٹ […]

کرزئی کا فوجی انخلا کے نظام الاوقات کا خیرمقدم

Posted: 28 May 2014 12:46 PM PDT

واشنگٹن — افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی صدر براک اوباما کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس کے مطابق 2016ء تک افغانستان سے تمام امریکی فوجی انخلا مکمل ہو جائے گا۔ بدھ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں، مسٹر کرزئی نے کہا کہ امریکی فوج کا انخلا ایک طویل عرصے سے افغان […]

پوٹن اولاں ملاقات میں یوکرین پر بات چیت ہوگی

Posted: 28 May 2014 12:45 PM PDT

واشنگٹن — روسی صدر ولا دی میر پوٹن اگلے ہفتے پیرس جائیں گے، جہاں پر وہ فرانسیسی ہم منصب فرانسواں اولاں سے یوکرین سے متعلق مذاکرات کریں گے۔ یوکرین میں شورش کے بعد روسی صدر کی کسی بھی مغربی رہنما سے یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ روسی صدر کے ترجمان کے مطابق ابھی تک روسی صدر […]

تھائی لینڈ: تحویل میں لیے گئے متعدد افراد رہا

Posted: 28 May 2014 12:43 PM PDT

تھائی لینڈ میں فوجی حکومت نے بدھ ے روز کہا کہ تحویل میں لیے گئے اکثر افراد کو رہا کیا جاچکا ہے۔ ترجمان ویراکوہن سوکوندھاپالیتپاک کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں، سرگرم کارکنوں، صحافیوں اور دانشوروں سمیت 253 افراد کو فوج نے طلب کیا تھا۔ ان کے بقول 125 کو رہا کیا جاچکا ہے جبکہ 76 […]

چین: عوامی سطح پر مقدمہ، 55 افراد کو سزا

Posted: 28 May 2014 12:42 PM PDT

چینی حکام نے شورش زدہ خطے سنکیانگ میں ایک عوامی تقریب میں دہشت گردی کے الزامات پر 55 افراد کو قید کی سزا سنائی جن میں سے تین کو موت کی سزا کا حکم سنایا گیا۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق شمالی صوبے کے ییلی کے علاقے میں ایک اسٹیڈیم میں ہونی والی اس […]

امریکہ کی اپنے شہریوں کو لیبیا چھوڑنے کی ہدایت

Posted: 28 May 2014 12:41 PM PDT

امریکہ کی وزارت خارجہ نے لیبیا میں اپنے تمام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں اور اس کی وجہ ملک میں ''غیر مستحکم اور ناقابل پیشگوئی'' حالات بتائے گئے ہیں۔ یہ سفری انتباہ منگل کی شب جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ لیبیا کی حکومت نے اپنی فوج اور […]

جنوبی کوریا: اسپتال میں آتشزدگی سے 21 ہلاک

Posted: 28 May 2014 12:40 PM PDT

جنوبی کوریا کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے 21 افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔ عہدیداروں کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ معمر افراد کے ایک اسپتال میں بدھ کے روز پیش آیا۔ عہدیداروں کے مطابق جنگ سیانگ میں واقع ایک اسپتال کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی جہاں زیادہ تر ستر […]

میں تربیت یافتہ جاسوس تھا: اسنوڈن

Posted: 28 May 2014 12:39 PM PDT

امریکی خفیہ ادارے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن نے کہا ہے کہ انہیں ''ایک جاسوس کے طور پر تربیت'' دی گئی اور انہوں نے بیرون ملک امریکی خفیہ اداروں کے لیے جاسوسی کی۔ اسنوڈن امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے خفیہ نگرانی کے ایک پروگرام کی تفصیلات منظر عام پر لائے تھے جس کے […]

نائیجیریا: مسلح افراد کے حملے میں 45 سکیورٹی اہلکار ہلاک

Posted: 28 May 2014 12:39 PM PDT

نائیجیریا میں مسلح افراد نے حملہ کر کے کم ازکم 45 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور باور کیا جارہا ہے کہ یہ حملہ آور بوکو حرام کے جنگجو تھے۔ ریاست یوبے کے علاقے بنی یدی میں یہ ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار سینکڑوں مسلح افراد نے یہ حملہ کیا۔ نائیجیریا کی جوائنٹ ٹاسک […]

دنیا امریکی طاقت پر انحصار کرتی ہے: اوباما

Posted: 28 May 2014 12:35 PM PDT

واشنگٹن — امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکی ناوابستگی 'آپشن' نہیں ہے۔ تاہم، ہر مسئلے کا فوجی حل نہیں۔ مسٹر اوباما نے یہ بات بدھ کے روز امریکی ملٹری اکیڈمی سے خطاب میں کہی، جس میں اُنھوں نے اپنے عہدے کی میعاد کے آخری برسوں کے دوران اختیار کیا جانے والا خارجہ […]

امریکہ مضبوط تر ہوا ہے، نئے خارجہ پالیسی اہداف کی نشاندہی

Posted: 28 May 2014 12:34 PM PDT

واشنگٹن — امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ پچھلی دہائی کے اہداف کا ایک نیا ورق پلٹنے کا وقت آچکا ہے۔ اس سے ایک ہی روز قبل اپنی وائٹ ہاؤس، روز گارڈن خطاب میں اُنھوں نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں اگلے سال کے آغاز پر 9800 امریکی فوج باقی رہ جائے […]

اپنی سفارتی کامیابیوں پر فخر ہے: ہلری کلنٹن

Posted: 28 May 2014 12:33 PM PDT

واشنگٹن — ہلری کلنٹن نے اپنی نئی کتاب میں کہا ہے کہ اُنھیں وزیر خارجہ کی حیثیت سے اپنی سفارتی کامیابیوں پر' فخر' ہے۔ کلنٹن کی کتاب 'ہارڈ چوائسز' 10 جون کو مارکیٹ میں آنے والی ہے، ایسے میں جب یہ قیاس آرائی زور پکڑتی جا رہی ہے کہ وہ 2016ء کے صدارتی انتخابات کی […]

افغانستان میں 9800 امریکی فوجی رہیں گے، اوباما

Posted: 28 May 2014 12:33 PM PDT

واشنگٹن — صدر براک اوباما نے منگل کے روز اعلان کیا کہ 2014ء کے اواخر تک امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں تربیت اور سلامتی سے متعلق ہنگامی فرائض کی انجام دہی کے لیے 9800 فوج افغانستان میں باقی رہے گی۔ وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن سے اپنے خطاب میں، صدر اوباما نے […]

’پاکستان کو غیرت کے نام پر قتل کے رجحان کو روکنا ہوگا‘

Posted: 28 May 2014 12:20 PM PDT

واشنگٹن — حقوق انسانی سے متعلق اقوام ِمتحدہ کی ہائی کمشنر، نوی پلے نے بدھ کے روز پاکستان میں عدالت کے احاطے میں پسند کی شادی کرنے والی 25 سالہ حاملہ خاتون کے غیرت کے نام پر قتل کی شدید مذمت کی ہے، اور حکومت ِپاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ غیرت کے نام […]

میٹرو ٹرین، ’فائدے کم نقصان زیادہ‘: ناقدین

Posted: 28 May 2014 12:19 PM PDT

کراچی — 'زندہ دلان لاہور' بہت خوش ہیں کہ ان کے شہر سے میٹرو ٹرین شروع ہو رہی ہے، جبکہ باقی عوام کو بھی اس پر فخر ہے کہ ملک کی پہلی'اورنج لائن میٹروٹرین' شروع ہونے والی ہے۔ لیکن، اعداد و شمار کا گہرا تجزیہ کرنے والے معاشی ماہرین اس منصوبے پر شاکی ہیں۔ ان […]

No comments :

Post a Comment