search online

Friday, May 30, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


مصر انتخابات: سیسی بھاری اکثریت سے کامیاب

Posted: 29 May 2014 01:04 PM PDT

واشنگٹن — مصر کی فوج کے سابق سربراہ، عبدالفتاح السیسی نے صدارتی دوڑ میں اپنے حریف حمدین صباحی کے مقابلے میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ رائے دہی کا سہ روزہ عمل بدھ کے روز مکمل ہوا، جس کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ  سیسی کو 93 فی صد سے […]

مصر: السیسی کی ’بھاری اکثریت سے کامیابی‘

Posted: 29 May 2014 01:02 PM PDT

مصر کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں فوج کے سابق سربراہ عبدالفتاح السیسی کو  بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ لیکن توقع سے کم ووٹنگ شرح کے باعث انتخابات سے متعلق کئی سوال اُٹھائے جا رہے ہیں۔ غیر سرکاری ابتدائی نتائج میں السیسی کو 93 فیصد جب کہ ان کے مدمقابل واحد […]

عراق میں بم دھماکے، 54 افراد ہلاک

Posted: 29 May 2014 01:00 PM PDT

واشنگٹن — عراق کے طول و عرض میں بدھ کو ہونے والے بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں کم از کم 54 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق دن کا سب سے ہلاکت خیز حملہ دارالحکومت بغداد کے شمالی ضلع کاظمیہ میں ہوا جہاں ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھی […]

چین کے صدر کو دورہ بھارت کی دعوت

Posted: 29 May 2014 12:55 PM PDT

بھارت کے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی نے  چین کے  صدر ژی جنپنگ کو بھار ت کا دورہ کرنے کی دعو ت دی ہے۔ بھارت  کی طرف سے چین کے صدر کو جمعرات کو  دی جانے والی دعوت کا مقصد دنیا کے دو سب سے زیادہ آبادی والے ممالک کے درمیان تجارت اور علاقائی […]

ہالی ووڈ ایکٹر براڈ پٹ پر حملہ، ملزم زیر حراست

Posted: 29 May 2014 12:52 PM PDT

ہالی ووڈ ایکٹر براڈپٹ پر ان کے ہی ایک پرستار نے حملہ کردیا۔ تاہم، خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ حملہ آور کو سیکورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے۔ لاس اینجلس میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پٹ انجلینا جولی کی نئی فلم 'میلفیشنٹ' کے پریمئر میں شریک تھے۔ فلمی میگزین […]

ہلکی پھلکی کہانی، نیا ڈرامہ سیریل ’موسم‘

Posted: 29 May 2014 12:50 PM PDT

کراچی — بہت کم وقت میں، پاکستانی فیملی ڈراموں کی منفرد پہچان بنا لینے والے 'ہم' ٹی وی سے نئی سہ ماہی میں نیا ڈرامہ سیریل 'موسم' شروع ہوگیا ہے۔ گو کہ اس کی ابھی ایک دو ہی قسطیں 'آن ائیر' ہوئی ہیں، لیکن انہیں دیکھنے والوں کی مشترکہ رائے یہ ہے کہ یہ سیریل  […]

نئے عملے کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر آمد

Posted: 29 May 2014 12:44 PM PDT

روس کا سویوز راکٹ تین بین الاقوامی خلابازوں کو لے کر منگل کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ گیا۔ راکٹ میں امریکی خلا باز ریڈ وائزمین، روس کے میکس سورایوو اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے الیگزینڈر جیرسٹ قازقستان سے اڑان بھرنے کے چھ گھنٹوں بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچے۔ آمد کے دو […]

یوکرین: باغیوں نے ہیلی کاپٹر مار گرایا، 14 ہلاک

Posted: 29 May 2014 12:40 PM PDT

مشرقی یوکرین میں روس کے حامی علیحدگی پسندوں نے یوکرین کی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا جس سے ایک جنرل سمیت 14 فوجی ہلاک ہو گئے۔ یوکرین کے عبوری صدر الیگزینڈر ٹرچینوف نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں بتایا کہ ''دہشت گردوں'' نے کندھے پر رکھے راکٹ رانچر سے داغے گئے ایک میزائل سے […]

امریکہ واپس جانا چاہتا ہوں: اسنوڈن

Posted: 29 May 2014 12:40 PM PDT

امریکہ کے خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے راز افشا کرنے والے خود ساختہ مفرور جاسوس ایڈورڈ اسنوڈن نے کہا ہے کہ وہ  امریکہ واپس آنا چاہتا ہے۔ امریکی ٹی وی  چینل   این بی سی  سے اپنے پہلے  انٹرویو میں اسنوڈن نے برائن ولیمز کو بتایا کہ  وہ  خود  کو ایک محب […]

لاپتا طیارہ وہاں نہیں گرا جہاں سے سگنل ملے: آسٹریلیا

Posted: 29 May 2014 12:38 PM PDT

آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً دو ماہ سے لاپتا ملائیشیا کا مسافر طیارہ جنوبی بحر ہند میں اس مقام پر نہیں گرا جہاں سے الیکٹرانک سگنلز موصول ہوئے تھے۔ اس خیال کا اظہار جمعرات کو شمال مغربی آسٹریلوی بندرگاہ کے قریب سمندر میں ڈرون کے حتمی مشن کے بعد کیا گیا۔ تلاش کی […]

اقوامِ متحدہ: یوکرین میں صدارتی انتخاب کا خیرمقدم

Posted: 29 May 2014 12:36 PM PDT

واشنگٹن — اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے یوکرین میں اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات  کے کامیاب انعقاد کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے ملک میں تشدد کے خاتمے اور قیامِ امن پر زور دیا ہے۔ بدھ کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں کونسل کے تقریباً تمام 15 ارکان نے صدارتی انتخاب میں […]

چین پر ویتنامی جہازوں پہ حملے کا الزام

Posted: 29 May 2014 12:34 PM PDT

واشنگٹن — ویتنام کی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی بحریہ نے بحیرۂ جنوبی چین کی متنازع حدود میں چار ویتنامی جہازوں پر حملہ کیا ہے۔ ویتنام میں ماہی گیری  سے متعلق محکمے کے سربراہ گوئن گوک اوئی نے ‘وائس آف امریکہ – ویتنامی سروس’ کو بتایاہے  کہ آٹھ سے 10 چینی  کشتیوں […]

نائجیریا: مزید 4 طالبات بوکو حرام کی قید سے فرار

Posted: 29 May 2014 12:30 PM PDT

واشنگٹن — نائجیریا میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘بوکو حرام’ نامی شدت پسند تنظیم کی جانب سے اغوا کی جانے والی 200 سے زائد طالبات میں سے چار اغواکاروں کی تحویل سے فرار ہوگئی ہیں۔ نائجیریا کی ریاست بورنو کے کمشنر برائے تعلیم نے چاروں طالبات  کے فرار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا […]

نئی ایجادات کےمیدان میں چین بہت پیچھے ہے: بائیڈن

Posted: 29 May 2014 12:26 PM PDT

واشنگٹن — امریکی نائب صدر جو بائیڈن نےچین کی معاشی ترقی کے بارے میں کی جانے والی باتوں کو  زیادہ اہمیت کا حامل قرار نہیں دیا۔ خارجہ پالیسی پر تقریر کے بعد، امریکی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے گریجوئیٹس سے باتیں کرتے ہوئے، بائیڈن نے یہ بات تسلیم کی کہ 'ہمارے مقابلے میں، چین میں […]

بجٹ کی تیاری پر وفاق اور صوبوں میں مشاورت

Posted: 29 May 2014 12:22 PM PDT

اسلام آباد — نواز شریف انتظامیہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے اور سرکاری عہدیداروں کے مطابق کوششیں کی جا رہی ہیں کہ سرکاری اخراجات کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم اکٹھی کی جائے۔ اسی تناظر میں حالیہ دنوں میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے محصولات اکٹھے کرنے والے […]

اقوام متحدہ کے امن مشن کے اہلکاروں کا عالمی دن

Posted: 29 May 2014 12:20 PM PDT

اسلام آباد — دنیا کے 120 ممالک کے ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت 16 مختلف آپریشنز میں مصروف عمل ہیں۔ جمعرات کو اقوام متحدہ کے امن کاروں کے عالمی دن کے موقع پر سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ تمام خطرات کے باوجود […]

وزیراعظم کا لاہور میں خاتون کے قتل کا نوٹس

Posted: 29 May 2014 12:19 PM PDT

اسلام آباد — پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں ایک شادی شدہ خاتون کو اُس کے خاندان کے افراد کی طرف سے اینٹوں سے حملہ کر کے قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبہ پنجاب سے اس ضمن میں فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیراعظم نے […]

بلوچستان: مغوی ہندو بچوں کی بازیابی کی کوششیں جاری

Posted: 29 May 2014 12:17 PM PDT

بلوچستان میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جعفرآباد سے اغواء کیے گئے ہندو برادری کے دو بچوں کو بازیاب کرانے کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ مبینہ اغواء کار کے قریبی ساتھیوں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ جمعرات کو جعفرآباد سے ہندو برادری کی تین […]

مشرف کا نام ’ای سی ایل‘ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Posted: 29 May 2014 12:16 PM PDT

پاکستان کی ایک عدالت نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کے درخواست پر فیصلہ 31 مئی تک محفوظ کر لیا ہے۔ پرویز مشرف کا نام ان افراد کی فہرست میں شامل ہے جنہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ انھوں نے اس فہرست سے اپنا […]

پاکستان موٹاپے کے شکار ملکوں میں نویں نمبر پر: رپورٹ

Posted: 29 May 2014 12:14 PM PDT

ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں آباد لگ بھگ 30 فیصد افراد موٹاپے یا معمول سے زائد وزن کا شکار ہیں اور یہ تقریباً دو ارب 10 کروڑ افراد بنتے ہیں۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن کے شعبہ ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلوئیشن کے 'لانسیٹ' نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے […]

No comments :

Post a Comment