search online

Saturday, May 31, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


شام: القاعدہ سے وابستہ امریکی خودکش حملہ آور

Posted: 30 May 2014 02:19 PM PDT

واشنگٹن — امریکی اہل کاروں کا کہنا ہے اِس ہفتے شام میں ہونے والے ایک خودکش بم حملے میں ایک امریکی شہری ملوث تھا، جسے القاعدہ کی پشت پناہی حاصل تھی۔ امریکی ابلاغ کی خبروں میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے اِس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ خودکش حملہ آور امریکی ہی […]

اسرائیلی و فلسطینی صدور ویٹی کن میں ملیں گے

Posted: 30 May 2014 02:18 PM PDT

واشنگٹن — فلسطین کے صدر محمود عباس اور ان کے اسرائیلی ہم منصب شمعون پیریز آئندہ ماہ  ویٹی کن کا مشترکہ دورہ کریں گے جہاں وہ قیامِ امن کے لیے ہونےوالی ایک دعائیہ تقریب میں شریک ہوں گے۔ دونو ں رہنماؤں کو اس دورے کی دعوت رومن کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ بینی ڈکٹ نے […]

مصر انتخابات: سیسی بھاری اکثریت سے کامیاب

Posted: 30 May 2014 02:18 PM PDT

واشنگٹن — مصر کی فوج کے سابق سربراہ، عبدالفتاح السیسی نے صدارتی دوڑ میں اپنے حریف حمدین صباحی کے مقابلے میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ رائے دہی کا سہ روزہ عمل بدھ کے روز مکمل ہوا، جس کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ  سیسی کو 93 فی صد سے […]

بھارت: دو کم سن لڑکیاں زیادتی کے بعد قتل

Posted: 30 May 2014 02:17 PM PDT

واشنگٹن — بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں دو کم سن لڑکیوں کی درخت سے لٹکی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں حکام کے مطابق مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کےبعد قتل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ ضلع بدایوں کے ایک دور افتادہ گاؤں میں منگل اور بدھ […]

ہاکی کے عالمی کپ کا آغاز ہفتہ سے

Posted: 30 May 2014 02:15 PM PDT

ہاکی کا 13 واں عالمی کپ ٹورنامنٹ ہفتہ کو ہالینڈ کے شہر ہیگ میں شروع ہو رہا ہے۔ اس ایونٹ میں دنیا کی اول درجے کی  بارہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ان ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں آسٹریلیا، بیلجیئم، انگلینڈ، ملائیشیا، اسپین اور بھارت جبکہ گروپ بی […]

بالی وڈ بیوٹیز کے کچھ چھپے ہوئے راز

Posted: 30 May 2014 02:11 PM PDT

کراچی — بالی وڈ اداکاروں کے انگنت پرستار اپنے فیورٹ اسٹارز کی زندگی کے بار ے میں ہر بات جاننا چاہتے ہیں اور ہر وقت منظر عام پر رہنے کی وجہ سے ان اسٹارز کی زندگی بھی کھلی کتاب کی طرح ہوتی ہے۔ لیکن، بالی وڈ کی صف اول کی ہیروئنز کی زندگی کے کچھ […]

گوگل سے ذاتی معلومات حذف کروائی جا سکیں گی

Posted: 30 May 2014 02:09 PM PDT

گوگل کمپنی کا کہنا ہے کہ یورپی شہریوں کی درخواست پر ان کی ذاتی زندگی سے متعلق قابل اعتراض معلومات کو انٹرنیٹ پر سے تلاش کے نتائج سے ہٹایا جا سکے گا۔ یہ اقدام رواں ہفتے یورپ کی اعلیٰ ترین عدالت کی طرف سے سنائے گئے ایک فیصلے پر عملدرآمد کے نتیجے میں سامنے آیا […]

علی ظفر کا نیا ڈانسنگ پراجیکٹ جون میں مکمل ہوگا

Posted: 30 May 2014 02:08 PM PDT

کراچی — پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر بھارت میں یش راج بینر کی فلم 'کل دل' کی شوٹنگ سے فارغ ہوکر اِن دنوں پاکستان میں ہیں اور اپنے نئے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اس پراجیکٹ کے بارے میں سن کر شاید آپ ابھی سے جھوم اٹھیں۔۔لیکن، ٹھہریئے۔۔ اگر آپ کو علی ظفر […]

آٹھ جون کو وٹیکن میں امن کی مشترکہ دعائیہ تقریب

Posted: 30 May 2014 02:07 PM PDT

واشنگٹن — ویٹکن کے مطابق، پوپ فرینسس کی طرف سےاسرائیلی اور فلسطینی صدور کو امن کی مشترکہ دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے آٹھ جون کی تاریخ طے کی گئی ہے۔ شمعون پریز اور محمود عباس نے مشترکہ عبادت کے لیے پاپائے روم کی دعوت اُس وقت قبول کی تھی جب گذشتہ ہفتے مشرق وسطیٰ […]

فوجی کارروائی روکی جائے: پیوٹن

Posted: 30 May 2014 02:07 PM PDT

واشنگٹن — روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے مشرقی حصے میں روس نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف جاری فوجی کارروائی بند کرے۔ جمعے کے روز کریملن پریس سروس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فرانس کے صدر فرانسواں اولاں سے ٹیلی فون گفتگو میں […]

اسپین: القاعدہ سے منسلک چھ شدت پسند گرفتار

Posted: 30 May 2014 02:06 PM PDT

واشنگٹن — حکومتِ اسپین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک جہادی جتھے کے چھ ارکان کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر مالی اور لیبیا میں شدت پسندوں کے ہمراہ لڑنے کی غرض سے بھرتی کیے جا  رہے تھے۔ اسپین کی وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ تمام چھ کے چھ افراد اسپین […]

حلب میں رواں سال دو ہزار شہری ہلاک ہوئے: رپورٹ

Posted: 30 May 2014 02:05 PM PDT

شام میں حقوق انسانی کے سرگرم کارکنوں نے کہا ہے کہ حلب اور اس کے اردگرد ملک کی فوج کی فضائی کارروائیوں میں رواں سال لگ بھگ دو ہزار شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس نے جمعہ کو بتایا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں ہلاک ہونے والوں میں […]

مشرقی یوکرین میں کارروائی جاری رہے گی: وزیردفاع

Posted: 30 May 2014 02:05 PM PDT

یوکرین کے عبوری وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ان کی فورسز مشرقی علاقے میں روس نواز باغیوں کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ جمعرات کو سلوویانسک کے علاقے میں علیحدگی پسندوں نے حملہ کرنے کے علاوہ ایک ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا تھا جس سے یوکرین کے کم ازکم 12 فوجیوں کو ہلاک […]

’بوکو حرام کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم‘

Posted: 30 May 2014 02:04 PM PDT

نائیجیریا نے صدر نے کہا ہے کہ انھوں نے شدت پسند گروپ بوکو حرام کے خلاف “بھرپور کارروائی” کا حکم دے دیا ہے۔ ملک کے یوم جمہوریہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر گڈلک جوناتھن کا کہنا تھا کہ بوکو حرام کو شکست دینے کے لیے سکیورٹی فورسز کو قانون کے دائرے میں رہتے […]

یوکرین، غیر ملکی جنگجووں کی موجودگی پر اظہارِ تشویش

Posted: 30 May 2014 02:04 PM PDT

واشنگٹن — امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے یوکرین کے مشرقی علاقوں میں سرگرم روس نواز علیحدگی پسندوں  کی صفوں میں چیچن جنگجووں کی مبینہ موجودگی کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق جان کیری نے ان اطلاعات پر اظہارِ تشویش اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف  کے […]

سابق سوویت ریاستوں کے نئے اتحاد کا اعلان

Posted: 30 May 2014 02:03 PM PDT

واشنگٹن — روس، بیلا روس اور قازقستان  نے باہمی تجارت اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے نیا علاقائی اتحاد قائم کرنے کا اعلان  کیا ہے۔ جمعرات کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں تینوں ملکوں کے صدور نے نئے اتحاد کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے […]

مغوی طالبات کی بازیابی، کوششیں جاری: جوناتھن

Posted: 30 May 2014 02:00 PM PDT

واشنگٹن — نائجیریا کے صدر گُڈلک جوناتھن نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ بوکو حرام کی طرف سے اغوا ہونے والی 200سے زائد اسکول طالبات کو بازیاب کرا کے گھر لانے کے لیے، اُن کی حکومت ہر طرح کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ جمعرات کے روز اپنی ریکارڈ شدہ تقریر میں، مسٹر جوناتھن نے […]

امریکہ: ‘وہائٹ ہاؤس’ کے ترجمان مستعفی

Posted: 30 May 2014 01:58 PM PDT

واشنگٹن — امریکہ کے صدر براک اوباما کے ترجمان جے کارنے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ جمعے کو ‘وہائٹ ہاؤس’ میں ہونے والی معمول کی ایک پریس بریفنگ کے دوران صدر اوباما نے ‘پریس روم’ میں آکر خود جے کارنے کے مستعفی ہونے کی خبر صحافیوں کو بتائی۔ صدر اوباما نے کہا کہ ان […]

سابقہ فوجیوں کا علاج معالجہ، شنسیکی مستعفی

Posted: 30 May 2014 01:57 PM PDT

واشنگٹن — امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے سابقہ فوجیوں کے امور سے متعلق اپنی کابینہ کے رکن، ایرک شنسیکی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے، جِس سے قبل ہونے والی سرکاری چھان بین  میں اِس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ ملک بھر میں سابقہ فوجیوں کے صحت عامہ کے نظام میں […]

پسند کی شادی کا ’غیرت‘ سے کیا تعلق؟

Posted: 30 May 2014 01:56 PM PDT

پنجاب میں جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والی فرزانہ پروین نے لاہور ہائی کورٹ سے کچھ ہی فاصلے پر سر پر اینٹوں کے وار، جسم پر لگے خون کے دھبوں، زخموں سے اٹھتی ناقابل ِ بیان ٹیسوں اور جسم کا ساتھ چھوڑتی روح کے درمیان کہیں نہ کہیں'غیرت' کے لفظ  پرغور تو ضرور کیا ہوگا۔ وہی […]

No comments :

Post a Comment