Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com |
- شام: باغیوں کے حملے میں 20 سکیورٹی اہلکار ہلاک
- شام: خودکش حملہ آور امریکی شہری نکلا
- افغانستان: بم دھماکے میں کم ازکم 12 افراد ہلاک
- مودی سے خوفزدہ کون؟ بھارتی مسلمان یا پاکستان؟
- خواتین میں تمباکو نوشی انتہائی خطرناک
- روس: ریستورانوں میں بھی سگریٹ نوشی پر پابندی
- چین: آٹھ افراد پر تیانانمن گیٹ حملے کی فرد جرم عائد
- امریکہ: چین پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام
- تھائی لینڈ: فوجی سربراہ کا انتخابات کرانے سے انکار
- یوکرین میں فوجی کارروائی روکی جائے: پیوٹن
- افغانستان: پانچ سال سے یرغمال امریکی فوجی رہا
- پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے لیے سنجیدہ ہیں: امریکی عہدیدار
- فرزانہ کے والد سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- پاک فوج کی بمباری سے چار شہری ہلاک: افغان حکام
- دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف بل منظور
- رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل اغوا
- باجوڑ: چوکی پر سرحد پار سے جنگجووں کا حملہ
- طالبان: شمالی وزیرستان سے آبادی کو انخلا کی ہدایت
- فٹ بال ورلڈکپ میں پیشگوئی ، جانوربھی میدان میں آگئے
- فلنٹوف کی پانچ سال بعدکرکٹ میں واپسی فاش غلطی ہے :آئی این بوتھم
شام: باغیوں کے حملے میں 20 سکیورٹی اہلکار ہلاک Posted: 31 May 2014 02:34 PM PDT واشنگٹن — شام کے شمالی شہر حلب میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 20 سکیورٹی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ برطانیہ میں قائم شامی حزبِ اختلاف کی حامی تنظیم ‘سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ کے مطابق دھماکہ ہفتے کو حلب کے قدیم علاقے میں قائم زہراوی بازار کے نزدیک ہوا۔ شامی […] |
شام: خودکش حملہ آور امریکی شہری نکلا Posted: 31 May 2014 02:32 PM PDT واشنگٹن — امریکی اہل کاروں کا کہنا ہے اِس ہفتے شام میں ہونے والے ایک خودکش بم حملے میں ایک امریکی شہری ملوث تھا، جسے القاعدہ کی پشت پناہی حاصل تھی۔ امریکی ابلاغ کی خبروں میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے اِس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ خودکش حملہ آور امریکی ہی […] |
افغانستان: بم دھماکے میں کم ازکم 12 افراد ہلاک Posted: 31 May 2014 02:23 PM PDT افغانستان کے مشرقی صوبے میں ہفتہ کو ایک بم دھماکے میں خواتین سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق شہری دو گاڑیوں میں غزنی کے ضلع غیرو میں محو سفر تھے کہ ان کی گاڑیاں سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سات خواتین اور تین بچے بھی شامل […] |
مودی سے خوفزدہ کون؟ بھارتی مسلمان یا پاکستان؟ Posted: 31 May 2014 02:20 PM PDT واشنگٹن — بھارت کے ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سینٹر فار دی ڈیولپنگ سوسائٹیز کے ڈاکٹر ہلال احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے سولہ، سترہ کروڑ مسلمانوں کے ووٹ کا نو فیصد حالیہ انتخابات میں نریندرا مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے حصے میں آیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ بھارت کی نوجوان مسلمان […] |
خواتین میں تمباکو نوشی انتہائی خطرناک Posted: 31 May 2014 02:08 PM PDT کراچی — پاکستان سمیت دنیا بھر میں 31 مئی کو ‘انسداد تمباکو نوشی’ کا دن منایا جارہا ہے۔ پاکستان میں جہاں ہزاروں افراد تمباکو نوشی سے متاثر ہوکر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، وہیں خواتین اور نوجوان لڑکیوں میں بھی تمباکو کا بڑھتا ہوا استعمال خطرناک صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق […] |
روس: ریستورانوں میں بھی سگریٹ نوشی پر پابندی Posted: 31 May 2014 02:06 PM PDT واشنگٹن — روس میں حکومت نے ملک بھر کے ریستورانوں، قہوہ خانوں اور ٹرینوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی ہے۔ روسی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے ایک نئے قانون کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم جون سے ہوگا جس کے تحت دکانوں میں سگریٹوں کی نمائش اور پتھاروں پر سگریٹ […] |
چین: آٹھ افراد پر تیانانمن گیٹ حملے کی فرد جرم عائد Posted: 31 May 2014 02:03 PM PDT چین نے گزشتہ سال تیانانمن گیٹ کے قریب دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہونے پر آٹھ افراد پر فرد جرم عائد کی ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے اس حملے میں ایک شخص نے اپنی گاڑی کو ہجوم میں گھساتے ہوئے تیانانمن گیٹ کے قریب لے جا کر اسے دھماکے سے اڑا دیا۔ اس […] |
امریکہ: چین پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام Posted: 31 May 2014 02:02 PM PDT امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین کے علاقے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے اقدامات کر رہا ہے۔ سنگاپور میں ہفتہ کو سالانہ شنگریلا مباحثے کے موقعہ پر دفاع کے عہدیداروں سے کہا کہ کہ اگر عالمی نظم و ضبط کو کوئی خطرہ لاحق […] |
تھائی لینڈ: فوجی سربراہ کا انتخابات کرانے سے انکار Posted: 31 May 2014 02:01 PM PDT واشنگٹن — تھائی لینڈ میں حکومت کا تختہ الٹ کر مارشل لا نافذ کرنے والے فوج کے سربراہ نے ملک میں عام انتخابات کے فوری انعقاد کا امکان مسترد کردیاہے۔ جمعے کی شام ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے فوج کے سربراہ پرایتھ چان اوچا نے کہا کہ انتخابات سے قبل ملک میں […] |
یوکرین میں فوجی کارروائی روکی جائے: پیوٹن Posted: 31 May 2014 02:00 PM PDT واشنگٹن — روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے مشرقی حصے میں روس نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف جاری فوجی کارروائی بند کرے۔ جمعے کے روز کریملن پریس سروس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فرانس کے صدر فرانسواں اولاں سے ٹیلی فون گفتگو میں […] |
افغانستان: پانچ سال سے یرغمال امریکی فوجی رہا Posted: 31 May 2014 01:55 PM PDT واشنگٹن — امریکہ کے صدر براک اوباما نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں پانچ سال قبل طالبان کے ہاتھوں اغوا ہونے والے امریکی فوجی اہلکار بوو برگڈہل بالآخر رہا ہوگئے ہیں۔ امریکی حکومت کے بعض عہدیداران نے ہفتے کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ فوجی کی […] |
پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے لیے سنجیدہ ہیں: امریکی عہدیدار Posted: 31 May 2014 11:40 AM PDT واشنگٹن — اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کے لیے امریکی سفیر رشاد حسین کا کہناہے کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ پاکستان کے ذہین، اہل اور ہنر مند نوجوانوں کو آگے بڑھنے، ترقی کرنے اور اپنی زندگیوں میں خوشحالی لانے کے مواقع حاصل ہوں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ بھی انٹرنیٹ کے شعبے […] |
فرزانہ کے والد سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے Posted: 31 May 2014 11:32 AM PDT پاکستان میں عدالت عدلیہ کی ایک عمارت کے باہر غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خاتون فرزانہ کے والد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ منگل کو پچیس سالہ خاتوں کے والد اور بھائی سمیت کئی افراد نے لاہور ہائی […] |
پاک فوج کی بمباری سے چار شہری ہلاک: افغان حکام Posted: 31 May 2014 11:29 AM PDT اسلام آباد — افغانستان میں عہدیداروں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے افغان علاقے میں فائرنگ کی ہے جس سے چار شہری ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ صوبہ کنڑ کے گورنر شجاع الملک جلالہ نے ہفتہ کو وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ واقعہ ضلع دانگام میں […] |
دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف بل منظور Posted: 31 May 2014 11:28 AM PDT اسلام آباد — عالمی سطح پر پاکستان کو پیش آنے والی ممکنہ مشکلات کے پیش نظر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ کے اراکین کا کہنا ہے کہ انہوں نے دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے خلاف نواز شریف انتظامیہ کی طرف سے پیش کردہ بل منظور کر لیا ہے۔ کمیٹی کے […] |
رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل اغوا Posted: 31 May 2014 11:27 AM PDT پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہفتہ کو حکمران جماعت کے ایک صوبائی قانون ساز کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی رانا جمیل حسن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد جا رہے تھے کہ انھیں پنڈی بھٹیاں کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد […] |
باجوڑ: چوکی پر سرحد پار سے جنگجووں کا حملہ Posted: 31 May 2014 11:26 AM PDT پشاور — پاکستان میں سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پار افغانستان سے ایک چوکی پر حملہ کرنے والے 16 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ہفتہ کو علی الصبح افغان سرحد سے ملحقہ باجوڑ ایجنسی میں ناواپاس کے علاقے میں شدت پسندوں نے حملہ کیا جس سے ایک […] |
طالبان: شمالی وزیرستان سے آبادی کو انخلا کی ہدایت Posted: 31 May 2014 11:24 AM PDT واشنگٹن — پاکستانی طالبان نے شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مقامی آبادی کو 10 جون سے قبل محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔ طالبان کی جانب سے جمعے کو قبائلی علاقوں میں تقسیم کیے جانے والے ایک پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان طالبان […] |
فٹ بال ورلڈکپ میں پیشگوئی ، جانوربھی میدان میں آگئے Posted: 31 May 2014 11:15 AM PDT ساؤ پولو:گزشتہ ورلڈ کپ میں پال نامی آکٹوپس کی بیشتر پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی تھیں، اس بارکئی جانورورلڈکپ مقابلوں کی پیش گوئیاں کریں گے۔ برازیل میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ سے قبل آکٹوپس کے جانشین سامنے آگئے۔ ان جانوروں میں دو ڈریگن مچھلیاں، سیٹا نامی ہاتھی، بندریا، کیکڑا اور پنسلوانیا کاگراونڈ ہاگ شامل […] |
فلنٹوف کی پانچ سال بعدکرکٹ میں واپسی فاش غلطی ہے :آئی این بوتھم Posted: 31 May 2014 11:13 AM PDT لندن:انگلینڈ کرکٹ کے لیجنڈ سابق کھلاڑی آئی ا ین بوتھم نے کہا ہے کہ فلنٹوف کاپانچ سال کرکٹ سے دور رہنے کے بعد واپس آنا فاش غلطی ہے۔ فلنٹوف مسلسل انجری کے باعث 2009میں کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے تاہم لینکا شائر نے 36سالہ فلنٹوف کو یارک شائر کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے […] |
You are subscribed to email updates from Urdu News To stop receiving these emails, you may unsubscribe now. | Email delivery powered by Google |
Google Inc., 20 West Kinzie, Chicago IL USA 60610 |
No comments :
Post a Comment