search online

Tuesday, June 3, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


عباس نے فلسطینی اتحاد کی حکومت سے حلف لیا

Posted: 02 Jun 2014 10:08 AM PDT

واشنگٹن — فلسطینی صدر محمود عباس نے فتح اور حماس کے اتحاد پر مشتمل ایک نئی حکومت سے حلف لیا ہے۔ دونوں گروپ پچھلے سات برس سے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر علیحدہ حکمرانی کرتے آئے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب پیر کے دِن رملہ میں منعقد ہوئی، جس سے قبل فریقین کے […]

فلسطینی اتحاد کی حکومت کو تسلیم نہ کیا جائے: اسرائیل

Posted: 02 Jun 2014 10:08 AM PDT

واشنگٹن — اسرائیلی وزیر اعظم نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ نئی فلسطینی اتحادی حکومت کو تسلیم نہ کریں، جس میں حماس کا شدت پسند گروپ شامل ہوگا۔ بینجامن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا کہ اتحادی حکومت 'دہشت گردی کو مضبوط کرے گی'، کیونکہ حماس اسرائیل کی تباہی کا […]

تلنگانہ ریاست، نئے وزیر اعلیٰ نے عہدہ سنبھال لیا

Posted: 02 Jun 2014 10:06 AM PDT

واشنگٹن — پیر کے دِٕن بھارت میں ایک نئی ریاست وجود میں آئی، جس موقعے پر جشن منایا گیا، جس میں  آتش بازی ہوئی اور ڈھول بجائے گئے۔ تلنگانہ کی تشکیل آندھرا پردیش کی جنوبی ریاست کے علاقے کو کاٹ کر کی گئی۔ یہ ملک کی انتیسویں ریاست ہے، جہاں ایک عشرے سے زائد مدت […]

افغانستان: طالبان کی انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی دھمکی

Posted: 02 Jun 2014 10:06 AM PDT

افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں نے ملک میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں رخنا ڈالنے کی دھمکی دیتے ہوئے افغان ووٹروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ انتخابی عمل سے  دور رہیں۔ صدارتی انتخابات کا دوسرا اور حتمی مرحلہ 14 جون کو ہو گا جس میں عبد اللہ عبداللہ اور اشرف غنی مد مقابل […]

انجلینا جولی پھر ہٹ، باکس آفس لوٹ لیا

Posted: 02 Jun 2014 10:05 AM PDT

کراچی — ہالی وڈ کی میگا ہیروئن انجلینا جولی اپنی نئی ہٹ فلم 'میلفیشنٹ' میں خود ولن بنی ہیں اور باکس آفس رپورٹس بتا رہی ہیں کہ انجلینا کا ولن کا 'اوتار' بھی اتنا ہی ہٹ رہا ہے جتنی کامیاب وہ بطور ہیروئن ہیں۔ اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ 'میلفیشنٹ' ریلیز کے […]

اسپین کے شاہ ہوان کا تخت چھوڑنے کا فیصلہ

Posted: 02 Jun 2014 10:04 AM PDT

اسپین کے بادشاہ ہوان کارلوس نے اپنے بیٹے شہزادہ فلیپ کے حق میں تخت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم ماریانو رخوئے نے (بادشاہ کے) تخت سے دستبردار ہونے کے بارے میں اعلان پیر کو سرکاری ٹیلی ویژن پر کیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ بادشاہ کی تخت سے دستبرداری کب ہو […]

نائیجیریا: بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک

Posted: 02 Jun 2014 10:04 AM PDT

نائیجیریا میں ٹیلی ویژن پر فٹبال کا میچ دیکھنے کے لیے جمع افراد کے قریب بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ بم دھماکا اتوار کو نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے موبی میں کیا گیا۔ کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن […]

چک ہیگل کا قیدیوں کے تبادلے کا دفاع

Posted: 02 Jun 2014 10:03 AM PDT

امریکہ کے وزیر دفاع چک ہیگل نے اپنے ایک فوجی کی رہائی کے بدلے پانچ افغان عسکریت پسندوں کو چھوڑنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ امریکی قوانین کے مطابق اس طرح کے فیصلے میں کانگریس کو پہلے سے اس بارے میں بتانا ہوتا ہے لیکن اس معاملے میں ایسا نہیں کیا گیا۔ تاہم اس […]

امریکہ: کاربن کے اخراج میں کمی کا ’مجوزہ منصوبہ‘

Posted: 02 Jun 2014 10:02 AM PDT

اوباما انتظامیہ امریکہ میں بجلی گھروں سے کاربن کے اخراج پر نئی پابندیاں عائد کرنے متعلق اقدامات کا اعلان کرنے والی ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل اور نیو یارک ٹائمز کے مطابق ماحولیات کے تحفظ کی ایجنسی (ای پی اے) پیر کو ایک مجوزہ ضابطے کا اعلان کرے گی جس کے تحت 2030 تک […]

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات

Posted: 02 Jun 2014 10:01 AM PDT

کوئٹہ : صوبائی حکومت کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی نے کھڈ کوچہ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت میر گل جان، ٹکری گل محمد […]

نوجوان بجلی کا کرنٹ گلنے سے جاں بحق

Posted: 02 Jun 2014 10:00 AM PDT

بارکھان: رکھنی کے علاقے بستی خمیس میں نوجوان بجلی کا کرنٹ گلنے سے جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پیرکے روز بستی خمیس کا رہائشی نادر خان گھر میں بجلی کی مرمت کررہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ بجلی کی تار سے ٹکراگیا وہ موقع پر ہی دم توڑگیاپولیس نے لاش کو قبضے میں […]

نامعلوم سمت سے مارٹر گولہ اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ

Posted: 02 Jun 2014 10:00 AM PDT

بارکھان: ایف سی کی چار ہزاری چیک پوسٹ جو بارکھان کے مغرب/جنوب میں واقع ہے پیر کے رات پر اس پر نامعلوم سمت سے مارٹر گولہ اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیاگیا جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں کھلی کچہری لگائی

Posted: 02 Jun 2014 09:59 AM PDT

لورالائی : صوبائی محتسب محمد واسع ترین نے ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں کھلی کچہری لگائی اس موقع پر صوبائی سیکریٹری محتسب ریاض احمد ڈپٹی کمشنر لورالائی انجینئر عبدالواحد کاکڑ اور ضلعی آفیسران نے شرکت کی اس موقع پر صوبائی محتسب نے لوگوں سے کہا وہ تمام کیسز جو ہائی کورٹ میں چل رہے ہیں […]

شمس خان کھوسہ پرمسلح افرادکی اندھادھندفائرنگ

Posted: 02 Jun 2014 09:58 AM PDT

مانجھی پور: مانجھی پورکے قریب گوٹھ شمس خان کھوسہ پرمسلح افرادکی اندھادھندفائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہواتفصیلات کے مطابق مانجھی پورکے قریب واقع گوٹھ شمس خان کھوسہ پرمسلح افرادنے آدھی رات کواندھادھندفائرنگ شروع کردی فائرنگ کاسلسلہ آدھے گھنٹے سے زائدوقت تک جاری رہا پولیس کی بھاری نفری بھی پرپہنچ گئی فائرنگ سے کوئی جانی ومالی […]

بکری چور بکریوں کا ریوڑچراتے ہو ئے رنگے ہا تھوں گرفتار

Posted: 02 Jun 2014 09:58 AM PDT

فرید آباد: پو لیس تھانہ شہید ملک محمد علی ( چتن پٹی ) میں بکری چور بکریوں کا ریوڑچراتے ہو ئے رنگے ہا تھوں گرفتار لو گوں نے پکڑ کر پو لیس کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز پو لیس تھانہ شہید ملک محمد علی ( چتن پٹی ) کے حدود میں […]

مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں

Posted: 02 Jun 2014 09:57 AM PDT

کوئٹہ: موجودہ حکومت کے دور میں بھی خفیہ ادارے آئین و قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچ سیاسی کارکنوں کی اغواء نما گرفتاریوں اور ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں اب تو لاپتہ افراد کی لاشیں پنجاب سے مل رہی ہیں گزشتہ دنوں […]

معیشت بہتر ہوئی، لیکن اہداف حاصل نا ہوئے: وزیر خزانہ

Posted: 02 Jun 2014 09:07 AM PDT

اسلام آباد — پاکستان کے سالانہ اقتصادی سروے کے مطابق نواز شریف انتظامیہ کی طرف سے مجموعی پیداوار کا چار اعشاریہ چار فیصد کا ہدف حاصل نا ہو سکا جس کی وجہ زرعی اور سروس کے شعبوں کی کمزور کارکردگی بتائی جاتی ہے۔ پیر کو سروے کے اجرا پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی […]

کراچی میں سات لاشیں برآمد

Posted: 02 Jun 2014 09:06 AM PDT

پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی میں پیر کو سات افراد کی لاشیں ملیں جنھیں پولیس کے بقول قتل کرنے سے پہلے بظاہر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پیر کی صبح شہر کے ایک علاقے منگھو پیر میں ایک گراؤنڈ سے ملیں جن کے ''سروں میں گولیوں'' کے نشان […]

پاکستان کا مستقبل ’جمہوریت اور قانون کی بالادستی میں ہے‘

Posted: 02 Jun 2014 09:06 AM PDT

اسلام آباد — پاکستان کے صدر ممنون حسین نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ملک کے بہتر مستقبل کے لیے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔ اُنھوں نے اس موقع پر کہا کہ تمام ریاستی ادارے ملک کے  قوانین کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں اور وہ سیاسی پسند و ناپسند […]

جرمنی کے 23رکنی فٹ بال ورلڈ کپ دستے کے اعلان

Posted: 02 Jun 2014 08:50 AM PDT

برلن:جرمن فٹ بال ٹیم کے منیجر جوکھیم لو نے ورلڈ کپ فٹ بال کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ورلڈ کپ کی فیورٹ جرمن ٹیم میں شکوردران مصطفے ، مارسل سیملزراور کیون ولانڈ کو ورلڈ کپ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔جرمنی کی ٹیم جمعے کو آرمینیا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔جرمنی کی ٹیم […]

No comments :

Post a Comment