search online

Thursday, June 5, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


شامی پناہ گزیں،امریکہ کا 29 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

Posted: 04 Jun 2014 01:21 PM PDT

واشنگٹن — امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 29 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ شام سے ہمسایہ ممالک کی طرف امنڈ آنے والے پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کے کام میں بہتری لائی جا سکے۔ کیری نے کہا کہ اب بھی بے تحاشہ ضرورتیں ایسی ہیں […]

شام میں صدارتی انتخابات، اپوزیشن کا بائیکاٹ

Posted: 04 Jun 2014 01:20 PM PDT

واشنگٹن — شام میں منگل کے روز صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی جس کا مقصد بظاہر شام کے صدر بشار الاسد کے اقتدار کو مزید طول دینا ہے۔ سیاسی تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ یہ صدارتی انتخابات شام کے صدر بشار الاسد کو تیسری مرتبہ سات سال کے لیے صدر منتخب کرانے کا […]

خلیفہ ہفتار پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

Posted: 04 Jun 2014 01:18 PM PDT

واشنگٹن — لیبیا کےخود سر سابق جنرل، خلیفہ ہفتار پر مشرقی شہر بن غازی میں اُن کی رہائش گاہ پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس میں وہ محفوظ رہے، جہاں سے وہ اسلام نواز شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کرتے آئے ہیں۔ فوجی اہل کاروں نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز ایک خودکش بم حملہ […]

فلموں کے عجیب و غریب نام رکھنے کا فیشن

Posted: 04 Jun 2014 01:13 PM PDT

کراچی — بالی وڈ میں جو فیشن آج کل بہت زور پکڑ رہا ہے ۔۔وہ ہے عام ڈگر سے ہٹ کر 'عوامی 'محاوروں یا بول چال سے لئے گئے الفاظ سے فلموں کا نام ترتیب دینا۔ شاید بہت کم لوگ ایسے ہوں جنھوں نے نظم 'مچھلی جل کی رانی ہے' یا پھرایک نعرے کی صورت […]

سعودی عرب: میرس وائرس، شرح ِاموات میں اضافہ

Posted: 04 Jun 2014 01:03 PM PDT

واشنگٹن — سعودی عرب میں میرس وائرس سے ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے میرس وائرس سے متاثر ہونے والوں اور اس وائرس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے مریضوں کے تازہ اعداد و شمار منگل کے روز شائع کیے گئے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق میرس وائرس کے ہاتھوں ہلاک […]

ایم کیو ایم کا دھرنے جاری رکھنے کا اعلان

Posted: 04 Jun 2014 01:01 PM PDT

کراچی — ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے صنعت کاروں، تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو جمعرات سے معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان رابطہ کمیٹی کے رکن، خالد مقبول صدیقی نے بدھ اور جمعرات […]

پشاور: ویڈیو لنک کے ذریعے پہلی بار مقدمے کی سماعت

Posted: 04 Jun 2014 01:00 PM PDT

کراچی — صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں پہلی مرتبہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے وقت مقدمے کا ملزم پشاور سینٹرل جیل میں موجود تھا۔ لیکن ویڈیو لنک کے ذریعے وہ کمرہٴعدالت میں وکلا اور جج سمیت مقدمے کی تمام کارروائی براہ […]

چین کے وزیرِ خارجہ بھارت جائیں گے

Posted: 04 Jun 2014 10:32 AM PDT

واشنگٹن — چین نے اعلان کیا ہے کہ اس کے وزیرِ خارجہ آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ کریں گے جو بھارتی وزیرِاعظم  نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہوگا۔ چین کی وزارتِ خارجہ کےترجمان ہونگ لی نے منگل کو بیجنگ میں صحافیوں کوبتایا کہ وزیرِ خارجہ […]

’فٹنس سے مشروط کنٹریکٹ کی تجویز اچھی ہے‘

Posted: 04 Jun 2014 10:30 AM PDT

پاکستان کی  کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کرکٹ بورڈ کی طرف سے 'فٹنس' کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دینے کے مجوزہ منصوبے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ رواں سال سے ایک نیا کنٹریکٹ متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو معیار بنایا جائے […]

یوکرین کو ’ضم یا غیر مستحکم‘ کرنے کا ارادہ نہیں: پیوٹن

Posted: 04 Jun 2014 10:26 AM PDT

واشنگٹن — روسی صدر نے اس بات کو مسترد کیا ہے کہ روس جنوب مشرقی یوکرین کو 'ضم یا غیرمستحکم' کرنا چاہتا، ایسے میں جب یورپی راہنماؤں نے اُن سے مطالبہ کیا ہے کہ کیئف حکومت کے خلاف بغاوت کے خاتمے میں مدد دینے کے لیے وہ روس نواز علیحدگی پسندوں پر اپنے اثر و […]

السیسی ’شفاف حکومت‘ کی داغ بیل ڈالیں: امریکہ

Posted: 04 Jun 2014 10:25 AM PDT

واشنگٹن — امریکہ نے مصر کے منتخب صدر عبدالفتاح السیسی پر زور دیا ہے کہ نئی حکومت ایسا نظام وضع کرے جس میں حکومت کا احتساب ممکن ہو اور حکومتی امور شفاف بنائے جائیں، تاکہ مصریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک […]

دنیا آزادی کے لیے کوشش کرنے والوں کا ساتھ دے: اوباما

Posted: 04 Jun 2014 10:25 AM PDT

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ دنیا “آزادی کے لیے کوشش کرنے والوں کا ساتھ” دے۔ بدھ کو پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں “یوم آزادی” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روس کے “سیاہ اقدامات” کے خلاف اب آزاد دنیا متحد ہے۔ “ہم سب اکٹھے […]

یورپ: انسانوں کی جگہ ربورٹس استعمال کرنے پر غور

Posted: 04 Jun 2014 10:24 AM PDT

یورپ صنعتی شعبے اور گھریلو سطح پر انسانوں کی بجائے ربورٹس کے استعمال کو متعارف کرانے میں سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ جرمنی کے شہر میونخ میں شروع ہونے والی ''آٹومیٹیکا 2014'' نامی چار روزہ کانفرنس میں یورپی کمیشن اور 180 کمپنیوں اور تحقیقاتی تنظیمیوں کے ایک اتحاد نے تقریباً چار ارب ڈالرز سے […]

شام کا صدارتی انتخاب ‘ایک توہین’ ہے: امریکہ

Posted: 04 Jun 2014 10:23 AM PDT

امریکہ نے شام میں ہونے والے صدارتی انتخاب کو “ایک توہین” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد نے جو کچھ ماضی میں کیا “اس کی وجہ سے آج ان کی کوئی ساکھ نہیں”۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا کہنا تھا کہ ” حقیقت کے برعکس اور سیاسی شمولیت کے بغیر […]

چین: تیانانمین اسکوائر کریک ڈاؤن کی برسی

Posted: 04 Jun 2014 10:23 AM PDT

چینی طلبہ کی قیادت میں مظاہروں کے خلاف خونریز کارروائی کی 25 ویں برسی کے موقع پر بیجنگ کے تیانانمین اسکوائر پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ 1989ء میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف فوج کی کارروائی سے کم از کم سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حکومت کی طرف سے ہلاکتوں کے اعداد و […]

برگڈل کی رہائی کی ویڈیو جاری ’افغانستان واپس نا آنا‘

Posted: 04 Jun 2014 10:19 AM PDT

طالبان نے سارجنٹ بووی برگڈل کو پاک افغان سرحد کے قریب امریکی فوج کے حوالے کرنے کی 17 منٹ کی ویڈیو جاری کی ہے۔ پانچ سال تک قید رہنے والے بووی برگڈل کو طالبان نے گوانتاناموبے میں اپنے پانچ ساتھیوں کی رہائی کے بدلے چھوڑا۔ ویڈیو میں سفید شلوار قمیض میں ملبوس برگڈل ایک سفید […]

صومالیہ کے لیے امریکی سفیر کا اعلان متوقع

Posted: 04 Jun 2014 10:17 AM PDT

واشنگٹن — امریکہ نے 20 سال بعد صومالیہ کے لیے اپنے سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے جن کے نام کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ امریکہ کی نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور وینڈی شرمن نے کہا ہے کہ صومالیہ کے ساتھ بہتر ہوتے ہوئے تعلقات اور “اچھے دنوں کی امید” پر اوباما […]

عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کی: نواز شریف

Posted: 04 Jun 2014 10:00 AM PDT

اسلام آباد — وفاقی بجٹ پر عوام کا بھی ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے لیکن حسب معمول اکثریت اس پر نالاں ہی دکھائی دی۔ لیکن وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ موجود اقتصادی حالات میں حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کی ہے۔ بدھ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے […]

دستی کی رکنیت معطل کی جائے: قانون ساز

Posted: 04 Jun 2014 09:59 AM PDT

پاکستان کے ایوان زیریں کے لگ بھگ دو سو ممبران بشمول خواتین اراکین نے اپنے ایک ساتھی قانون ساز جمشید دستی کی رکنیت معطل کرنے کے لیے تحریک استحقاق جمع کروائی ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمشید دستی نے قانون سازوں کے لیے […]

الطاف حسین تک سفارتی رسائی کی درخواست

Posted: 04 Jun 2014 09:58 AM PDT

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الطاف حسین پاکستانی شہری ہیں اور حکومت اُن کو ہر طرح کی قانونی معاونت فراہم کرے گی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے ایم کیو ایم کے قائد تک سفارتی رسائی کی […]

No comments :

Post a Comment