Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com |
- عرب نوجوان کو زندہ جلایا گیا، فلسطینی حکام
- تیسری مدت کے لیے اُمیدوار ہوں: وزیراعظم مالکی
- عراق: یرغمال بھارتی نرسیں بازیاب
- اتحادی حکومت نہیں بنائیں گے، افغان صدارتی امیدوار
- عراق سے بھارتی نرسیں وطن واپس پہنچ گئیں
- افغانستان: حملے میں دو سو آئل ٹینکر جل کر تباہ
- ارجنٹائن بیلجئم کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- دوسرا کوارٹر فائنل: برازیل نے کولمبیا کو 1-2 سے ہرادیا
- سعودی عرب میں دو خودکش بم دھماکے
- چین: پاردی کو ’دھوکہ دہی و نقص امن‘ پر 12 سال قید کی سزا
- جرمنی: مبینہ جاسوس کی گرفتاری، امریکی سفیر طلب
- سلوویانسک پر یوکرین کا قومی پرچم لہرائیں: صدر پروشنکو
- برطانوی شہری شام نہ جائیں، مسلمان علماء کی اپیل
- جرمنی: مبینہ امریکی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ
- تارکین وطن کی امریکہ آمد کو سہل بنایا جائے: صدر اوباما
- امریکہ کا 238واں یوم آزادی: میلے، تقریبات، جشن
- عالمی استحکام، سکیورٹی مشترکہ ذمہ داری: پیوٹن
- ’امریکہ کی صلاحیتوں میں یقینِ کامل، کامیابی کا راز‘
- پاکستانی نژاد امریکی ‘غیرت کے نام پر قتل’ کی ساز ش کا مجرم
- نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد تقریباً سات لاکھ ہوگئی
| عرب نوجوان کو زندہ جلایا گیا، فلسطینی حکام Posted: 05 Jul 2014 02:30 PM PDT واشنگٹن — فلسطین کے اٹارنی جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ہفتے اسرائیل میں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے عرب نوجوان کو زندہ جلا کر مارا گیا تھا۔ سترہ سالہ نوجوان محمد ابو خضیر کو نامعلوم افراد بدھ کو علی الصباح یروشلم کے عرب علاقے کی ایک مسجد کے باہر سے زبردستی […] |
| تیسری مدت کے لیے اُمیدوار ہوں: وزیراعظم مالکی Posted: 05 Jul 2014 02:29 PM PDT عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ وہ تیسری مرتبہ وزارت عظمٰی کے منصب کے لیے اُمیدوار ہوں گے، باوجود اس کے کہ اُن پر دباؤ ہے کہ وہ اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں۔ عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک پیغام میں مالکی نے کہا کہ ''میں وزارت عظمٰی کے لیے […] |
| عراق: یرغمال بھارتی نرسیں بازیاب Posted: 05 Jul 2014 02:29 PM PDT بھارت کی تقریباً اُن پچاس نرسوں کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں عراق میں اسلامی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ فی عراقی ولشام (داعش) نے مغوی بنایا تھا۔ اب ان نرسوں کو ہفتے کے روز بھارت روانہ کر دیا جائے گا۔ ان تمام نرسوں کا تعلق بھارت کی ریاست کیرالا سے ہے اور اُنھیں […] |
| اتحادی حکومت نہیں بنائیں گے، افغان صدارتی امیدوار Posted: 05 Jul 2014 02:26 PM PDT واشنگٹن — افغانستان کے صدارتی امیدوار اشرف غنی نے اپنے حریف عبد اللہ عبداللہ کے ساتھ اتحادی حکومت کے قیام کے امکان کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ ہفتے کو کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اشرف غنی نے واضح الفاظ میں ان قیاس آرائیوں کی تردید کی کہ وہ انتخابی عمل میں آنے والے […] |
| عراق سے بھارتی نرسیں وطن واپس پہنچ گئیں Posted: 05 Jul 2014 02:25 PM PDT عراق میں شدت پسندوں کے زیر قبضہ علاقے میں محصور ہو جانے والی درجنوں بھارتی نرسیں ہفتہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئیں۔ 46 بھارتی نرسیں تقریباً ایک ہفتے سے زائد عرصے تک عراقی شہر تکریت میں محصور رہیں۔ یہ شہر ان علاقوں میں شامل ہے جن پر گزشتہ ماہ کے اوائل […] |
| افغانستان: حملے میں دو سو آئل ٹینکر جل کر تباہ Posted: 05 Jul 2014 02:24 PM PDT افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مضافات میں کھڑے آئل ٹینکروں پر جمعہ کی شب دیر گئے شدت پسندوں نے حملہ کیا جس سے بیسیوں ٹرکوں میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ جل کر خاکستر ہو گئے۔ افغان طالبان کے ایک ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا کہ وہ نیٹو […] |
| ارجنٹائن بیلجئم کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا Posted: 05 Jul 2014 02:23 PM PDT واشنگٹن — برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن بیلجئم کو 0-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ ہفتے کو برازیلیا میں کھیلے جانے والے میچ کا واحد گول ارجنٹائن کے گوانزالو ہیگوائن نے آٹھویں منٹ میں کیا جس کے بعد میچ کے دوران ارجنٹائن […] |
| دوسرا کوارٹر فائنل: برازیل نے کولمبیا کو 1-2 سے ہرادیا Posted: 05 Jul 2014 02:22 PM PDT واشنگٹن — فٹ بال ورلڈ کپ 2014ء کے دوسرے کوارٹر فائنل میں میزبان برازیل نے کولمبیا کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ سیمی فائنل میں برازیل کا مقابلہ 8 جولائی کو جرمنی سے ہوگا جس نے جمعے کو کھیلے جانے والے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس کو 0-1 […] |
| سعودی عرب میں دو خودکش بم دھماکے Posted: 05 Jul 2014 02:20 PM PDT سعودی عرب کے جنوب میں مبینہ طور پر القاعدہ سے منسلک دو خودکش بمباروں نے سکیورٹی حصار میں آنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی صبح یمن کی سرحد قریب علاقے شرورہ میں آیا۔ حملہ آور سرکاری عمارت میں گھسنا […] |
| چین: پاردی کو ’دھوکہ دہی و نقص امن‘ پر 12 سال قید کی سزا Posted: 05 Jul 2014 02:19 PM PDT چین میں ایک عدالت نے عیسائی پادری کو دھوکہ دہی اور نقص امن کے الزامات پر 12 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ژانگ شاوجئی کو دی جانے والی سزا کو ان کے پیروکار ''کسی صورت قابل قبول نہیں سمجھتے''۔ گزشتہ سال ہنان صوبے میں سرکاری طور پر قائم کردہ نینل کاؤنٹی کرسچن چرچ کے […] |
| جرمنی: مبینہ جاسوس کی گرفتاری، امریکی سفیر طلب Posted: 05 Jul 2014 02:19 PM PDT جرمنی نے مبینہ طور پر امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے والے شخص کی گرفتاری پر امریکی سفیر کو طلب کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق سفیر جان بی ایمرسن سے کہا گیا کہ وہ اس معاملے پر “جلد وضاحت” میں مدد کریں۔ جرمنی کے وفاقی استغاثہ کے دفتر سے جاری بیان میں غیر ملک کے […] |
| سلوویانسک پر یوکرین کا قومی پرچم لہرائیں: صدر پروشنکو Posted: 05 Jul 2014 02:18 PM PDT یوکرین کی فوج کے دوبارہ مشرقی شہر سلوویانسک پر قبضہ حاصل کرنے کی خبروں کے بعد ملک کے صدر پیٹرو پوروشنکو نے فوجیوں کو مشرقی حصے پر قومی پرچم لہرانے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ کو اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ اپریل میں روس نواز باغیوں کے زیر تسلط آنے والے […] |
| برطانوی شہری شام نہ جائیں، مسلمان علماء کی اپیل Posted: 05 Jul 2014 02:18 PM PDT لندن — برطانوی مساجد کے سنی اور شیعہ مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد آئمۂ کرام نے ایک خط کے ذریعے برطانوی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جہادی سرگرمیوں میں شرکت کے خیال سے شام یا عراق جانے سے باز رہیں۔ جمعہ کو جاری کیے جانے والے اس کھلے خط […] |
| جرمنی: مبینہ امریکی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ Posted: 05 Jul 2014 02:17 PM PDT واشنگٹن — جرمنی میں حکام نے جرمن انٹیلی جنس ایجنسی ‘بی این ڈی’ کے ایک اہلکار کو امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ جرمنی کے فیڈرل پراسکیوٹر کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں گرفتاری کی تصدیق کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ 31سالہ شخص کو […] |
| تارکین وطن کی امریکہ آمد کو سہل بنایا جائے: صدر اوباما Posted: 05 Jul 2014 02:14 PM PDT واشنگٹن — امریکی صدر براک اوباما نے جمعے کو تارکین وطن سے متعلق ضابطوں میں اصلاحات پر زور دیا۔ وہ یوم آزادی کے موقع پر وائٹ ہاؤٴس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں 25 افراد کو امریکی شہریت تفویض کیے جانے پر خیرمقدمی کلمات ادا کر رہے تھے۔ یہ سارے نئے شہری امریکی فوج کے […] |
| امریکہ کا 238واں یوم آزادی: میلے، تقریبات، جشن Posted: 05 Jul 2014 02:14 PM PDT واشنگٹن — امریکہ بھر میں جمعے کے روز ملک کی برطانیہ سے آزادی کی 238ویں سالگرہ روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔ اِس موقع پر پریڈ، پکنک، آتش بازی کے مظاہرے، نمائشیں اور موسیقی کی محافل منعقد ہو رہی ہیں۔ واشنگٹن میں منعقد ہونے والے4 جولائی کے جشن کی تقریبات میں تاریخی […] |
| عالمی استحکام، سکیورٹی مشترکہ ذمہ داری: پیوٹن Posted: 05 Jul 2014 02:13 PM PDT واشنگٹن — روسی صدر ولا دی میر پوٹن نے امریکی یوم ِآزادی کے موقعے پر امریکی صدر براک اوباما کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے، جس میں اُنہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ روس اور امریکہ کو بہتر تعلقات استوار کرنے چاہیئں۔ جمعے کے روز بھیجے گئے پیغام میں، روسی صدر نے امید ظاہر […] |
| ’امریکہ کی صلاحیتوں میں یقینِ کامل، کامیابی کا راز‘ Posted: 05 Jul 2014 02:13 PM PDT واشنگٹن — امریکی صدر براک اوباما نے اپنے ہفتہ وار خطاب میں امریکہ کے یوم ِآزادی کے موقعے پر پوری قوم کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ آزادی کے حقیقی نصب العین کی نشاندہی کی۔ صدر نے کہا کہ 'ملک کے بانی اِسی سچ کو سر بلند رکھتے ہوئے متحد تھے کہ ہم سب یکساں […] |
| پاکستانی نژاد امریکی ‘غیرت کے نام پر قتل’ کی ساز ش کا مجرم Posted: 05 Jul 2014 02:12 PM PDT نیویارک میں ایک پاکستان نژاد امریکی ٹیکسی ڈرائیور کو ‘غیرت کے نام پر قتل’ کی سازش کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ محمد اجمل چوہدری پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اپنے خاندان کے دو افراد کو قتل کرنے کی سازش کی تھی جن کے بارے میں […] |
| نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد تقریباً سات لاکھ ہوگئی Posted: 05 Jul 2014 09:52 AM PDT اسلام آباد — قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے باعث نقل مکانی کر کے آنے والے 6 لاکھ 98 ہزار 435 افراد کا اندراج مکمل ہو چکا ہے جب کہ ان کے قیام اور غذائی ضروریات کے لیے حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں نے اپنی سرگرمیوں میں اضافہ […] |
| You are subscribed to email updates from Urdu News To stop receiving these emails, you may unsubscribe now. | Email delivery powered by Google |
| Google Inc., 20 West Kinzie, Chicago IL USA 60610 | |
No comments :
Post a Comment