Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com |
- اسرائیلی اور فلسطینی تحمل سے کام لیں: صدر اوباما
- اسرائیل کی غزہ میں ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاری
- عرب نوجوان کے مبینہ اسرائیلی قاتل گرفتار
- عراقی پارلیمان تعطل کا شکار، اجلاس اگلے ماہ تک مؤخر
- جان کیری جمعے کو افغانستان کا دورہ کریں گے: ذرائع
- افغانستان میں غیر قانونی اقدام کا کوئی جواز نہیں: کیری
- افغانستان: چار نیٹو فوجیوں سمیت 16 ہلاک
- پہلا سیمی فائنل: جرمنی نے برازیل کو 1-7 سے ہرادیا
- فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل: برازیل اور جرمنی آمنے سامنے
- برطانیہ میں تاریخی سائیکلنگ’ ریس ٹور ڈی فرانس’
- مسلمانوں کے ساتھ جیل میں ہندو قیدیوں کابھی روزہ
- کامیاب کامیڈی پلے:’ ڈھول بجنے لگا‘ اور ’تیری میری کہانی‘
- ’بلڈ ٹیسٹ‘ سے الزائمرز کی پیش گوئی ممکن: تحقیق
- قدرتی آفات سے سالانہ 100 ارب ڈالر کا نقصان: اقوام ِمتحدہ
- چین کے بحری دعوے ’مبہم اور پریشان کُن‘ ہیں: امریکہ
- جاپان میں طاقتور ترین سمندری طوفان
- جاپان میں طاقتور ترین سمندری طوفان
- شمالی کوریا: کم جانگ اُن لڑکھڑاتے نظر آئے
- نائجیریا: 60 خواتین ‘بوکو حرام’ کی تحویل سے فرار
- گوئٹے مالا اور میکسیکو میں زلزلہ، پانچ افراد ہلاک
| اسرائیلی اور فلسطینی تحمل سے کام لیں: صدر اوباما Posted: 08 Jul 2014 04:32 PM PDT امریکہ کے صدر براک اوباما نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ''اعتدال اور تحمل سے کام لیں'' اور ان کے بقول دونوں فریقوں کے لیے یہ ایک خطرناک لمحہ ہے۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز میں منگل کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں صدر اوباما نے کہا کہ دونوں فریق معصوم لوگوں […] |
| اسرائیل کی غزہ میں ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاری Posted: 08 Jul 2014 04:32 PM PDT اسرائیل نے منگل کو غزہ کی پٹی میں فضائی حملے کیے اور اب وہ ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے تاکہ فلسطینی علاقوں سے راکٹ حملوں کو روکا جا سکے۔ آپریشن پروٹیکٹوو ایج کے تحت اسرائیلی فوج کے مطابق پچاس سے زائد مقامات بشمول گھروں اور اُن مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں […] |
| عرب نوجوان کے مبینہ اسرائیلی قاتل گرفتار Posted: 08 Jul 2014 04:31 PM PDT واشنگٹن — اسرائیل کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے قتل کیے جانے والے کم عمر عرب نوجوان کے قتل کے شبہ میں گرفتار چھ یہودیوں میں سے تین نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ قتل کے واقعے کی تحقیقات کرنے والے اسرائیلی اہلکاروں نے پیر کو ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ […] |
| عراقی پارلیمان تعطل کا شکار، اجلاس اگلے ماہ تک مؤخر Posted: 08 Jul 2014 04:30 PM PDT واشنگٹن — عراق کےتعطل کے شکار پارلیمان نےاپنا اگلا اجلاس اگست کے وسط تک مؤخر کر دیا ہے، جو ابھی تک سیاسی طاقت میں شراکت کے معاملے کا فیصلہ نہیں کر پایا، ایسے میں جب عراق کو شدت پسند اسلامی بغاوت درپیش ہے جو دارلحکومت کے قریب تک پیش قدمی کر چکے ہیں۔ عراقی وزیر […] |
| جان کیری جمعے کو افغانستان کا دورہ کریں گے: ذرائع Posted: 08 Jul 2014 04:29 PM PDT افغان صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے کے حل کی کوششوں کے سلسلے میں، جن میں امیدوار عبداللہ عبداللہ کا دعویٰ ہے کہ وہ کامیاب ہوئے ہیں، امریکی وزیر خارجہ جان کیری جمعے کو کابل کا دورہ کریں گے۔ امریکی صدر براک اوباما اور کیری نے عبداللہ کو یکطرفہ کامیابی کا اعلان کرنے، […] |
| افغانستان میں غیر قانونی اقدام کا کوئی جواز نہیں: کیری Posted: 08 Jul 2014 04:29 PM PDT امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے متنبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے اقتدار کی کسی بھی کوشش سے افغانستان امریکہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی ''مالی اور سکیورٹی'' اعانت سے محروم ہو سکتا ہے۔ منگل کو کابل میں امریکی سفارتخانے سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ […] |
| افغانستان: چار نیٹو فوجیوں سمیت 16 ہلاک Posted: 08 Jul 2014 04:28 PM PDT افغانستان کے مشرق میں منگل کو ایک خودکش بم حملے میں نیٹو افواج کے کم از کم چار اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ مشرقی صوبے پروان کے ایک سینیئر پولیس افسر ضیاالرحمٰن سید خیلی کے مطابق حملے میں دس افغان شہری جب کہ دو افغان پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ افغان پولیس کے […] |
| پہلا سیمی فائنل: جرمنی نے برازیل کو 1-7 سے ہرادیا Posted: 08 Jul 2014 04:27 PM PDT واشنگٹن — فٹ بال ورلڈ کپ 2014ء کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی میزبان برازیل کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے بدترین شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ منگل کو بیلو ہوریزانٹے میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف کے دوران 18 منٹ کے اندر جرمنی نے پے در پے […] |
| فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل: برازیل اور جرمنی آمنے سامنے Posted: 08 Jul 2014 04:26 PM PDT برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل منگل کو میزبان برازیل اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس سیمی فائنل میں برازیل کی ٹیم اپنے اسٹار کھلاڑی نیمار اور کپتان تیاگو سلوا کی عدم موجودگی کے باعث مشکلات سے دوچار ہو سکتی ہے۔ کولمبیا کے زونیگا نے کوارٹر فائنل میں نیمار […] |
| برطانیہ میں تاریخی سائیکلنگ’ ریس ٹور ڈی فرانس’ Posted: 08 Jul 2014 04:25 PM PDT لندن — دنیائے کھیل کے سائیکلنگ ریس کے سب سے بڑے مقابلے’ ٹورڈی فرانس ‘ کا آغاز رواں برس برطانیہ سے ہوا ہے جہاں تیسرے اور برطانیہ میں ہونے والے آخری مرحلے کی ریس پیر کو کیمبرج سے شروع ہو کرمرکزی لندن پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریس کے اختتامی لمحات میں جرمنی کی ٹیم سے […] |
| مسلمانوں کے ساتھ جیل میں ہندو قیدیوں کابھی روزہ Posted: 08 Jul 2014 04:23 PM PDT کراچی — بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے، 'پریس ٹرسٹ آف انڈیا'، روزنامہ'انڈین ایکسپریس' اور دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق، تہاڑ جیل میں مختلف جرائم میں قید 150ہندو قیدی اپنے 2300مسلمان ساتھیوں کا ساتھ دینے کے لئے باقاعدگی سے رمضان کے روزے رکھ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، جیل میں سحری اور افطاری کے وقت […] |
| کامیاب کامیڈی پلے:’ ڈھول بجنے لگا‘ اور ’تیری میری کہانی‘ Posted: 08 Jul 2014 04:23 PM PDT پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز نے جہاں رمضان کے حوالے سے خصوصی سحر اور افطار ٹرانسمیشنز کا اہتمام کیا ہے وہیں کچھ چینلز نے لائٹ کامیڈی سے سجے خصوصی پروگرامز بھی ترتیب دیئے ہیں ۔ ان میں 'ڈھول بجنے لگا' اور 'تیری میری کہانی' بھی شامل ہیں ۔ ڈھول بجنے لگا دلچسپ نوک جھونک […] |
| ’بلڈ ٹیسٹ‘ سے الزائمرز کی پیش گوئی ممکن: تحقیق Posted: 08 Jul 2014 04:22 PM PDT واشنگٹن — برطانوی سائنسدانوں نے انسانی خون میں 10 ایسی پروٹینز دریافت کی ہیں جن سے آنے والے برسوں میں کسی انسان میں یادداشت سے متعلق مرض الزائمرز کی ممکنہ بیماری میں مبتلا ہونے کے بارے میں پتہ لگایا جا سکے گا۔ دنیا بھر میں اسے طبی حوالے سے ایک اہم پیش رفت خیال کیا […] |
| قدرتی آفات سے سالانہ 100 ارب ڈالر کا نقصان: اقوام ِمتحدہ Posted: 08 Jul 2014 04:21 PM PDT واشنگٹن — جینیوا میں اگلے ہفتے اقوام ِ متحدہ کے دفتر میں سینکٹروں حکومتی نمائندے، مقامی عہدیدار، پرائیویٹ سیکٹر اور سول سوسائٹی کے نمائندے ایک نئے عالمی معاہدے کی تیاری کا کام شروع کریں گے۔ اجلاس کا مقصد اقوام ِمتحدہ کی جانب سے قدرتی آفات میں نقصان کم سے کم ہونے سے متعلق تیسری عالمی […] |
| چین کے بحری دعوے ’مبہم اور پریشان کُن‘ ہیں: امریکہ Posted: 08 Jul 2014 04:20 PM PDT ایسے میں جب امریکہ اور چین بدھ سے بیجنگ میں سالانہ مذاکرات کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ایک امریکی اہل کار نے جنوبی بحیرہٴچین پر چین کے متنازع دعووں کو 'پریشان کُن' قرار دیا ہے۔ بات چیت میں ممکنہ طور پر چین کےاپنے ہمسایوں کے ساتھ سمندری حدود سے متعلق تناؤ کا معاملہ مرکزی حیثیت […] |
| جاپان میں طاقتور ترین سمندری طوفان Posted: 08 Jul 2014 04:19 PM PDT جاپان کے جنوبی جزائر اوکیناوا کو دہائیوں کے سب سے زیادہ طاقتور طوفان کا سامنا ہے اور اس بنا پر مقامی آبادی کو تیز ہواؤں اور شدید بارشوں سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔ نیوگوری نامی سمندری طوفان کے درجے میں منگل کو علی الصبح تھوڑی کمی ہوئی […] |
| جاپان میں طاقتور ترین سمندری طوفان Posted: 08 Jul 2014 04:19 PM PDT جاپان کے جنوبی جزائر اوکیناوا کو دہائیوں کے سب سے زیادہ طاقتور طوفان کا سامنا ہے اور اس بنا پر مقامی آبادی کو تیز ہواؤں اور شدید بارشوں سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔ نیوگوری نامی سمندری طوفان کے درجے میں منگل کو علی الصبح تھوڑی کمی ہوئی […] |
| شمالی کوریا: کم جانگ اُن لڑکھڑاتے نظر آئے Posted: 08 Jul 2014 04:18 PM PDT شمالی کوریا کے لیڈر کم جانگ اُن اپنے دادا کی بیسویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں لڑکھڑا کر چلتے نظر آئے۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر تقریب کی براہ راست 'فوٹیج' دکھائی گئی جس میں لوگوں کی تالیوں کے درمیان مسٹر کم جانگ تیزی سے پاؤں گھسیٹے ہوئے اور عدم توازن کے ساتھ […] |
| نائجیریا: 60 خواتین ‘بوکو حرام’ کی تحویل سے فرار Posted: 08 Jul 2014 04:16 PM PDT واشنگٹن — نائجیریا میں حکام نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم ‘بوکو حرام’ کے مبینہ جنگجووں کے ہاتھوں گزشتہ ماہ اغوا ہونےو الی 60 سے زائد خواتین اور بچیاں اغوا کاروں کی تحویل سے فرار ہوگئی ہیں۔ حکام کے مطابق ان خواتین کو شدت پسندوں نے جون کے وسط میں نائجیریا کی شمالی ریاست […] |
| گوئٹے مالا اور میکسیکو میں زلزلہ، پانچ افراد ہلاک Posted: 08 Jul 2014 04:15 PM PDT واشنگٹن — براعظم جنوبی امریکہ کے ملکوں گوئٹے مالا اور میکسکو میں آنے والے طاقت ور زلزلے کے نتیجے میں ایک نومولود سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق 9ء6 شدت کے زلزلے کا مرکز گوئٹے مالا کی سرحد کے نزدیک میکسیکو کے پورٹو مدیرو نامی علاقے کے […] |
| You are subscribed to email updates from Urdu News To stop receiving these emails, you may unsubscribe now. | Email delivery powered by Google |
| Google Inc., 20 West Kinzie, Chicago IL USA 60610 | |
No comments :
Post a Comment