سابق وزیراعلیٰ بہار لالو پرساد یادیو۔ اے ایف پی فائل فوٹو۔
نئی دہلی: سابق وزیراعلیٰ بہار اور راشتریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کو بدگمانی کے ایک مقدمے میں سی بی آئی کورٹ نے پانچ سال قید کی سزا سنادی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پراواس کمار سنگھ کی عدالت نے یہ فیصلہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سنایا جبکہ لالو پرساد پر 25 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
مقدمے میں بہار کے ایک اور سابق وزیراعلیٰ بہار جگن ناتھ سمیت دیگر کم از کم 44 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ انہیں بھی چار سال قید کی سزا سنائی گئی۔
ہندوستان کی سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کے مطابق دو سال یا اس سے زائد عرصے کے لیے سزا پانے والا کوئی بھی ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار تصور کیا جائے گا جس کے بعد یہ بات تقریباً طے ہے کہ لالو پرساد اپنے تشست کھو دیں گے۔
کیس میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جانوروں کے چارے سے متعلق ایک ادارے سے تقریباً 950 کروڑ روپے کا گھپلا کیا تھا۔
No comments :
Post a Comment