Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com |
- اقوام متحدہ کی امدادی رسد شام پہنچانے کی کارروائی کا آغاز
- بنگلہ دیش: مظاہروں اور جھڑپوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک
- سلامتی معاہدے کی توثیق کے لیے امریکہ شرائط مانے:افغان صدر
- ’لارنس آف عربیہ‘ کے اداکار پیٹر اوٹول کا انتقال
- ’برقی کوڑا کباڑ‘: 2017ء تک حجم 65.4 میٹرک ٹن سالانہ ہوجائے گا
- یوکرین: یورپی یونین کا سمجھوتے پر بات چیت معطل کرنے کا عندیہ
- چین کی طرف سے جاپانی وزیراعظم کے بیان کی مذمت
- منڈیلا کی تدفین مکمل، آخری رسومات میں ہزاروں افراد کی شرکت
- ’دیہی خواتین کو زمین ملنے سے تشدد کے واقعات میں کمی آئی‘
- لاہور میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماٴ قتل
- کراچی میں آپریشن سے جرائم ختم نہیں، کم ضرور ہوئے: شاہد حیات
- پاکستان:قومی سکیورٹی پالیسی کا مسودہ تیار
- شدت پسندوں کی نقل و حرکت کے لیے سرحد کی موثر نگرانی ناگزیر
- یورپی یونین کے بعد اب پاکستان کی نظر امریکی تجارتی مراعات پر
| اقوام متحدہ کی امدادی رسد شام پہنچانے کی کارروائی کا آغاز Posted: 15 Dec 2013 08:48 PM PST واشنگٹن — اقوام متحدہ نے، شمالی عراق کے فضائی راستے کے ذریعے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شام میں امدادی رسد کی فراہمی کا کام شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی موسمی تاخیر کے بعد، اتوار کے روز ایک سامان بردار طیارے نے عراقی کردستان کے شہر، اربیل سے اُڑان بھرتے ہوئے ایک گھنٹے بعد شمال […] |
| بنگلہ دیش: مظاہروں اور جھڑپوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک Posted: 15 Dec 2013 08:46 PM PST بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی دیے جانے کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپوں میں کم ازکم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق اتوار کو تیسرے روز بھی مظاہرین نے ملک کے مختلف علاقوں میں املاک کو نذر آتش […] |
| سلامتی معاہدے کی توثیق کے لیے امریکہ شرائط مانے:افغان صدر Posted: 15 Dec 2013 08:46 PM PST افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے سلامتی کے معاہدے پر تب تک دستخط نہیں کریں گے جب تک کہ واشنگٹن افغانستان میں گھروں پر چھاپوں کے خاتمے اور طالبان سے امن مذاکراتی عمل شروع کرنے پر راضی نہیں ہوتا۔ بھارت میں اپنے تین روزہ […] |
| ’لارنس آف عربیہ‘ کے اداکار پیٹر اوٹول کا انتقال Posted: 15 Dec 2013 08:05 PM PST واشنگٹن — برطانوی اداکار، پیٹر اوٹول جس نے سنہ 1962 میں بننے والے فلم 'لارنس آف عربیہ' میں مرکزی اداکاری کرکے راتوں رات شہرت حاصل کی، اور جنھیں آٹھ بار اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا، 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ او ٹول سے قربت رکھنے والے ایک شخص نے بتایا ہے […] |
| ’برقی کوڑا کباڑ‘: 2017ء تک حجم 65.4 میٹرک ٹن سالانہ ہوجائے گا Posted: 15 Dec 2013 07:56 PM PST واشنگٹن — اقوام متحدہ کی پیش گوئی کے مطابق،'برقی باقیات' جنھیں دنیا بھر میں فرسودہ سمجھ کر ضائع کر دیا جاتا ہے، اُس کا حجم 2017ء تک بڑھ کر سالانہ 33 فی صد ہوجائے گا۔ یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے 'سالونگ دِی اِی-ویسٹ پرابلم' نامی پراجیکٹ کی طرف سے اتوار کو جاری ہونے […] |
| یوکرین: یورپی یونین کا سمجھوتے پر بات چیت معطل کرنے کا عندیہ Posted: 15 Dec 2013 07:46 PM PST واشنگٹن — یوکرین کے دارالحکومت میں اتور کے روز یورپی یونین کے ساتھ اتحاد کے حق میں تقریباً دو لاکھ افراد کے ایک جم غفیر نےصدر وِکٹر یَنوکووِچ کے روس کی طرف جھکاؤ کے طرز عمل کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا، ایسے میں جب یورپی یونین نے عندیہ دیا کہ وہ کیو کے ساتھ […] |
| چین کی طرف سے جاپانی وزیراعظم کے بیان کی مذمت Posted: 15 Dec 2013 07:44 PM PST مشرقی بحیرہ چین پر وضع کردہ نئی فضائی دفاعی حدود کو واپس لینے کے جاپانی وزیراعظم کے مطالبے کو چین نے ''اہانت آمیز'' قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹوکیو میں منعقدہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے چین سے […] |
| منڈیلا کی تدفین مکمل، آخری رسومات میں ہزاروں افراد کی شرکت Posted: 15 Dec 2013 07:39 PM PST جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کو اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں اتوار کو ان کے آبائی قصبے کونو میں سپردخاک کردیا گیا۔ وہ طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں پانچ دسمبر کو انتقال کر گئے تھے۔ اتوار کو آخری رسومات میں اسٹیج پر مسٹر منڈیلا کی ایک […] |
| ’دیہی خواتین کو زمین ملنے سے تشدد کے واقعات میں کمی آئی‘ Posted: 15 Dec 2013 07:20 PM PST کراچی — سندھ کے دیہی علاقوں میں رہنے والے 80 فیصد سے زائد خاندانوں کا ذریعہٴ معاش کاشتکاری ہے، جبکہ کاشتکاری کرنے والے اس طبقے میں دیہات کی خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ صبح سے شام تک کھیتوں میں جُتی رہتی ہیں۔ دیہاتوں میں جاگیردارانہ نظام کے نیتجے میں، کاشتکاری سے منسلک ایک بڑا […] |
| لاہور میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماٴ قتل Posted: 15 Dec 2013 07:19 PM PST کراچی — پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماٴ، علامہ ناصر عباس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، لاہور کے علاقے ایف سی کالج کے قریب علامہ ناصر عباس کو نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کیا جب وہ اپنی گاڑی میں جا رہے […] |
| کراچی میں آپریشن سے جرائم ختم نہیں، کم ضرور ہوئے: شاہد حیات Posted: 15 Dec 2013 07:15 PM PST کراچی — انسپیکٹر جنرل، سندھ پولیس، شاہد حیات کا کہنا ہے کہ آپریشن سے جرائم ختم نہیں کم ضرور ہوئے ہیں۔ اُنھوں نے یہ بات اتوار کے روز کراچی میں منعقدہ پولیس اہلکاروں کی ایک تقریب سے خطاب میں کہی۔ شاہد حیات کے بقول، 'یہ کبھی نہیں کہا کہ کراچی سے جرائم کا خاتمہ ہوگیا۔ […] |
| پاکستان:قومی سکیورٹی پالیسی کا مسودہ تیار Posted: 15 Dec 2013 07:14 PM PST اسلام آباد — وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی و انتہا پسندی سے نمٹنے اور ملک میں امن کے قیام کے لیے قومی سکیورٹی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جس کا اعلان آئندہ چند روز میں وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ اتوار […] |
| شدت پسندوں کی نقل و حرکت کے لیے سرحد کی موثر نگرانی ناگزیر Posted: 15 Dec 2013 07:13 PM PST اسلام آباد — پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ 2014ء میں بین الاقوامی افواج کے انخلاء کے بعد بھی افغانستان میں مفاہتمی عمل کی کامیابی اور مکمل طور پر امن و استحکام کے آثار دکھائی نہیں دیتے اور وہاں ایک حد تک طالبان شدت پسندوں […] |
| یورپی یونین کے بعد اب پاکستان کی نظر امریکی تجارتی مراعات پر Posted: 15 Dec 2013 07:11 PM PST اسلام آباد — پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ یورپی یونین سے تجارتی مراعات حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے پاس امریکی منڈیوں تک آسان رسائی کے لیے راہ ہموار ہوگئی ہے اور اسلام آباد اب اس کے لیے کوشش کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی […] |
| You are subscribed to email updates from Urdu News To stop receiving these emails, you may unsubscribe now. | Email delivery powered by Google |
| Google Inc., 20 West Kinzie, Chicago IL USA 60610 | |
No comments :
Post a Comment