search online

Sunday, December 29, 2013

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


عراق: سنی قانون ساز گرفتار، جھڑپ میں چھ ہلاک

Posted: 28 Dec 2013 11:59 AM PST

عراق میں سکیورٹی فورسز نے ملک کے ایک سنی قانون ساز احمد علوانی کی گرفتاری کے لیے اُن کے گھر چھاپہ مارا جس دوران جھڑپ میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں احمد علوانی کے بھائی اور پانچ محافظ شامل ہیں۔ احمد علوانی ملک کو مغربی صوبے انبار سے گرفتار کیا گیا۔ […]

بھارت:ریل گاڑی میں آتشزدگی سے 26 ہلاک

Posted: 28 Dec 2013 11:53 AM PST

بھارت میں ریل گاڑی کی ایک بوگی میں آتشزدگی سے کم ازکم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ ریل گاڑی بنگلور سے نادیڈ جا رہی تھی کہ اس کی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔ بھارتی ریلویز کے ایک ترجمان سی ایس گپتا نے بتایا […]

2013: کھیل کے میدانوں میں بہت اتار چڑھاؤ نظر آئے

Posted: 28 Dec 2013 11:50 AM PST

سال 2013 پاکستان میں کھیلوں کے شائقین کے لیے کچھ ملا جلا رہا جس میں ایک طرف کرکٹ ٹیم کی کارکردگی گزشتہ برس کی نسبت خاصی بہتر رہی وہیں تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کی ٹیم عالمی کپ تک رسائی میں ناکام رہی۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف […]

بھارتی اداکار فاروق شیخ انتقال کر گئے

Posted: 28 Dec 2013 11:47 AM PST

بھارتی فلم، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار فاروق شیخ دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 65 سال تھی۔ ان کے اہل خانہ کی طرف سے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کے علاوہ مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ فاروق شیخ کی میت ہفتہ کو […]

تھائی لینڈ: مظاہرین پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، تین زخمی

Posted: 28 Dec 2013 11:19 AM PST

تھائی لینڈ میں ہفتہ کو حکومت مخالف مظاہرین پر نا معلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ دارالحکومت بنکاک میں حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ سرکاری رہائش گاہ کے باہر مظاہرین کے ایک گروپ نے کیمپ لگا رکھا تھا جس پر وہاں سے گزرنے والی ایک گاڑی […]

لیبیا:چار امریکی فوجی اہلکار کچھ دیر کی تحویل کے بعد رہا

Posted: 28 Dec 2013 11:19 AM PST

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں کچھ دیر کے لیے تحویل میں لیے گئے اس کے چار فوجی اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ یہ چاروں اہلکار صبراتہ نامی علاقے میں سکیورٹی انتظامات میں مصروف تھے کہ انھیں مقامی حکام نے تحویل میں لے لیا۔ […]

چین میں بیگار کیمپوں اور ایک بچہ پالیسی کے خلاف ووٹ

Posted: 28 Dec 2013 11:18 AM PST

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق قانون سازوں نے بیگار کیمپوں کے خاتمے اور دہائیوں پرانی ''ایک بچہ'' پیدا کرنے سے متعلق پالیسی کو نرم کرنے کے حق میں ووٹ دیے ہیں۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے ہفتہ کو خبر دی کہ حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی اس سے پہلے نومبر میں اس بارے میں […]

ترکی: اسکینڈل کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی

Posted: 28 Dec 2013 11:17 AM PST

واشنگٹن — ترکی میں بدعنوانی کے اسکینڈل کے نتیجے میں حکومت مشکلات میں آگئی ہے، جس پر وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے اپنی کابینہ میں اچانک تبدیلیاں کی ہیں۔ تاہم، ایسے میں جب غیر یقینی کی فضا بڑھ رہی ہے، امکان ہے کہ اس کے اثرات ترکی کی سرحدوں سے باہر تک  پھیل سکتے […]

جنوبی سوڈان: گولی لگنے سے نامہ نگار زخمی

Posted: 28 Dec 2013 11:10 AM PST

واشنگٹن — جنوبی سوڈان میں مقیم ایک نامہ نگار نے تشدد کے اُس دلخراش واقعے کی تفصیل بتائی ہے،  جِب گولیاں چلنے کے بعد بھگ دڑ مچی اور اُنھوں نے ایک قریبی جھاڑی کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔ منیانگ ڈیوڈ مایار نے جمعے کے روز 'وائس آف امریکہ 'کی 'افریقہ کے لیے انگریزی سروس' […]

ٹیلی فون کی نگرانی کا عمل درست ہے: امریکی جج

Posted: 28 Dec 2013 11:01 AM PST

واشنگٹن — ایک امریکی جج نے نیشنل سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے لاکھوں امریکیوں کے فون کالز کی نگرانی کے پروگرام کو جائز قرار دیا ہے اور امریکہ میں شہری حقوق سے متعلق ایک تنظیم 'امریکن سول لبرٹیز یونین' کی جانب سے 'این ایس اے' کے دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق اس متنازعہ پروگرام […]

امریکی اخبارات سے: مصر میں اخوان کے خلاف کارروائی

Posted: 28 Dec 2013 11:00 AM PST

واشنگٹن — مصر میں پہلی مرتبہ آزاد انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر محمد مرصی کی حکومت کا تختہ اُلٹے جانے کے بعد، اخوان المسلمین کے خلاف فوجی حکومت نے جو سنگین قدم اُٹھائے ہیں، 'انٹرنیشنل نیو یارک ٹائمز' کے مطابق، اُنہیں اور کڑا کر دیا گیا ہے اور ملک کے نئے لیڈروں نے اس […]

پاکستان میں گھریلو صارفین بدستور گیس و بجلی کی قلت کا شکار

Posted: 28 Dec 2013 10:54 AM PST

اسلام آباد — پاکستان میں توانائی کا بحران نواز شریف انتظامیہ کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس پر حکومت میں شامل عہدیدار کے بقول آئندہ چند سالوں میں قابو پا لیا جائے گا۔ تاہم ملک میں سردی کی ایک تیز لہر سے قدرتی گیس کے استعمال کے ساتھ ساتھ اس کی قلت میں […]

بلوچستان میں سلامتی کے نام کسی گروپ کو مسلح نہیں کیا جائے گا:حکومت

Posted: 28 Dec 2013 10:53 AM PST

اسلام آباد — پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے  کہا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان  میں حکومت سلامتی کے نام پر کسی پارٹی یا گروہ کو مسلح کرنے کی پالیسی کی ناصرف حوصلہ شکنی کرے گی بلکہ ماضی کی حکومتوں کی طرف سے مسلح کیے گئے ایسے گروپوں […]

بلوچستان :گزشتہ چھ ماہ میں پولیو کا کوئی کیس نہیں

Posted: 28 Dec 2013 10:52 AM PST

کوئٹہ — رقبے کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے حکومتی عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جو ان کے بقول نو منتخب حکومت کی اس موذی وائرس کے خلاف موثر حکمت عملی اور اس پر عملدآمد سے […]

پشاور:انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، ایک رضا کار ہلاک اور دو زخمی

Posted: 28 Dec 2013 10:50 AM PST

اسلام آباد — پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں نا معلوم مسلح افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کرکے ایک رضا کار کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے متنی کے ایک اسپتال میں واقع پولیو ویکسینیش سنٹر میں نامعلوم حملہ آوروں نے پہلے […]

کراچی: سردی کی آمد، ’ڈرائی فروٹ‘ کی قیمتوں میں اضافہ

Posted: 28 Dec 2013 10:49 AM PST

پاکستان کے ساحلی شہر ‘کراچی’ میں جہاں ٹھنڈی ہواؤں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں، وہیں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی ‘خشک میوہ جات’ کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف بازاروں میں شہریوں کی بڑی تعداد خشک میوہ جات کی خرید میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔ پاکستان میں جہاں ہر […]

بے نظیر بھٹو کے بچوں کا عملی سیاست میں آنے کا اعلان

Posted: 28 Dec 2013 10:45 AM PST

کراچی …. پاکستان پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت نے باقاعدہ سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ، اُن کی بہن بختاور اور آصفہ بھٹو اگلے انتخابات سے پہلے عملی سیاست کا حصہ بن جائیں گے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے جمعہ کو گڑھی […]

اکبر بگٹی ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

Posted: 28 Dec 2013 10:38 AM PST

صحبت پور: کوئٹہ سے لاہور جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس میں ڈیرہ اللہ یار اسٹیشن کے قریب بوگی نمبر1میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ریلوے اور مقامی لوگوں نے ٹرین کو روکتے ہو ئے انجن اور دیگر بوگیوں کو الگ کردیا ٹرین کی بوگی نمبر1کے مسافروں نے چھلانگیں لگاکر اپنی جان بچائی تاہم کوئی جانی نقصان […]

سو ئی گیس بندش اور گیس پر یشر میں کمی

Posted: 28 Dec 2013 10:37 AM PST

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی نے کو ئٹہ ،پشین سمیت صو بے کے دیگر علا قو ں میں سو ئی گیس بندش اور گیس پر یشر میں کمی کی مذ مت کر تے ہو ئے اس اقدام کو وزارت گیس و پیٹر ولیم کی نا اہلی اور غفلت قر ار دیتے ہو ئے اس عوام دشمن […]

سبی تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع جاری

Posted: 28 Dec 2013 10:36 AM PST

سبی: سبی تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع جاری لاکھوں افراد کی شرکت مفتی عبدالواہاب(آج) صبح9بجے اجتماعی دعا کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع سے امیر مفتی الحاج مولانا عبدالواہاب نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات کو زندگی کامحور بنانے کیلئے امن محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا […]

No comments :

Post a Comment