search online

Friday, January 10, 2014

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com

Urdu News - ون پاکستان - اردو خبریں | OnePakistan.com


عراق:خودکش بم دھماکے میں کم ازکم 13 ہلاک

Posted: 09 Jan 2014 01:34 PM PST

عراق میں جمعرات کو ایک خودکش بم دھماکے میں کم ازکم 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد میں ایک مقام پر فوج میں شامل ہونے کے لیے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی کہ ایک خودکش بمبار نے وہاں اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں […]

اقوام متحدہ:روس کی مخالفت پر شام کے خلاف قرارداد منظور نا ہو سکی

Posted: 09 Jan 2014 01:33 PM PST

روس نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف مذمتی قرارداد کو منظور ہونے سے روکا ہے۔ بدھ کو برطانیہ کی حمایت سے تیار کی گئی قرارداد کے مسودے میں گزشتہ ایک ہفتے سے حلب کے ایک محصور شہر پر میزائل اور گولہ باری کرنے پر شام کو کڑی تنقید […]

شدت پسندوں کا صفایا، مقامی قبائل اپنا کردار ادا کریں: المالکی

Posted: 09 Jan 2014 01:31 PM PST

واشنگٹن — عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے صوبہٴ انبار کے مقامی قبائل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  مذہبی شدت پسندوں کے خلاف صف آراٴ ہوں، جنھوں نے فلوجہ اور رمادی شہروں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ مسٹر مالکی نے بدھ کو قبائلی زعماٴ پر زور دیا کہ اِن علاقوں میں، جہاں سنی آبادی […]

افغانستان کا 72 قیدی رہا کرنے کا عندیہ، امریکی تنبیہہ نظر انداز

Posted: 09 Jan 2014 01:28 PM PST

واشنگٹن — افغانستان کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ افغانستان اُن 72 قیدیوں کو رہا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جنہیں امریکہ خطرناک قیدی قرار دیتا ہے اور جو امریکہ کے مطابق سیکورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔ افغانستان کی جانب سے آنے والے اس حالیہ فیصلے سے افغانستان اور امریکہ کے درمیان سرد مہری میں […]

بنگلہ دیش:نو منتخب ارکان نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

Posted: 09 Jan 2014 01:27 PM PST

بنگلہ دیش میں عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں نے جمعرات کو پارلیمان کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ گزشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات کا حزب مخالف نے بائیکاٹ کیا تھا جس کے بعد نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ان کے ''قابل اعتماد'' ہونے پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ موجودہ وزیراعظم […]

بھارت: ریل گاڑی میں آتشزدگی سے نو ہلاک

Posted: 09 Jan 2014 01:25 PM PST

بھارت میں ایک ریل گاڑی میں آتشزدگی سے ایک خاتون سمیت کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق دہرادون ایکسپریس کی کم از کم تین بوگیاں آگ سے متاثر ہوئیں، ریل گاڑی ممبئی سے دہرادون شہر جا رہی تھی۔ فوری طور پر آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ریلوے […]

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پراعتماد بیٹنگ

Posted: 09 Jan 2014 01:21 PM PST

پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنائے ہیں اور یوں اسے میزبان ٹیم پر اب تک 153 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ جمعرات کو دبئی میں میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے اپنی اننگز کا آغاز پہلے […]

ہالی وُوڈ فلم میکرز کے رخ بدلنے لگے، کم خرچ کو ترجیح

Posted: 09 Jan 2014 01:18 PM PST

کراچی — امریکہ کے خوب صورت ساحل، چمکتی دھوپ، خوش باش اور دوست پسند لوگ، یہ سب وہ مقناطیسی خصوصیات تھیں جن کی کشش نہ صرف امریکی بلکہ دنیا بھر کے فلم میکرز کو اپنی جانب کھینچتی تھی۔ لیکن اب ہالی وُوڈ کا یہ جادو ماند پڑتا جا رہا ہے اور فلم میکرز اپنا قبلہ […]

بولی وڈ کی کہکشاں میں جگمگانے والے نئے ستارے

Posted: 09 Jan 2014 01:17 PM PST

کراچی … نئے سال میں نوجوان ایکٹرز کی ایک'بریگیڈ'بالی وڈ میں اینٹری دینے کے لئے پر تول رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بریگیڈ کسی نہ کسی میگااسٹار کی رشتے دار ہے کوئی کسی کا بیٹا ہے تو کوئی بیٹی، کوئی بہن تو کوئی کزن۔ مثال کے طور پر ٹائیگر شیروف۔ ٹائیگر شیروف […]

بارہ ربیع الاول کی آمد آمد، ٹی وی اسکرین پر مذہب غالب

Posted: 09 Jan 2014 01:15 PM PST

کراچی — ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز پر ایک مرتبہ پھر مذہبی رنگ نمایاں ہو گیا ہے۔ تقریباً ہر چھوٹے بڑے چینل نے اس حوالے سے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ کچھ چینلز نے تو پہلی تاریخ سے ہی نعتیں، میلاد اور دیگر دینی معلومات پر مشتمل […]

امریکہ، سگریٹ نوشی کے خلاف مہم کے خاطر خواہ نتائج: رپورٹ

Posted: 09 Jan 2014 01:13 PM PST

واشنگٹن — امریکہ میں طب کے شعبے سے منسلک ماہرین کا کہنا ہے کہ  50 سال قبل سگریٹ نوشی کے تدارک کے لیے کی جانے والی کوششوں سے اب تک تقریباً 8 ملین جانیں بچانا ممکن ہو سکا ہے۔ جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسو سی ایشن کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ایک […]

شدید سردی کے انسانی جسم پر ممکنہ اثرات

Posted: 09 Jan 2014 01:11 PM PST

امریکہ کی مشرقی ریاستیں گذشتہ کئی دنوں سے شدید برفانی موسم کی لپیٹ میں ہیں اور درجہ ِ حرارت نقطہ ِانجماد سے کئی درجے نیچے گرنے کے بعد بھی عوام کو موسم کی سختی کے بارے میں متنبہہ کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ شدید سردی اور برفانی ہواؤں سے انسان کو طبعیت […]

اپنے بچوں کو بچائیں

Posted: 09 Jan 2014 01:10 PM PST

کراچی — ماں باپ اپنے بچوں کو اپنے بڑھاپے کا سہارا سمجھتے ہیں، جب کہ قومیں بچوں کو مستقبل کا معمار۔ لیکن، کم سنی کے دور میں، اِن بچوں کو اپنی ہی حفاظت اور بقاٴ کے لئے بڑوں کا سہارا اور تحفظ حاصل کرنا لازم ہے۔ اِس ضمن میں، بچوں کی بہتر نشو نما سے […]

تیونس کے وزیرِاعظم مستعفی، عبوری حکومت کے لیے راہ ہموار

Posted: 09 Jan 2014 01:06 PM PST

واشنگٹن — تیونس کے وزیر ِ اعظم علی لارایدھ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ تیونس کے وزیر ِ اعظم کے استعفے کے بعد ماہرین امید کر رہے ہیں کہ تیونس میں گذشتہ کئی ماہ سے جاری سیاسی تعطل ختم ہوگا اور عبوری حکومت کے قیام کے لیے راستہ ہموار ہوگا جو رواں برس […]

جنوبی سوڈان: مذاکرات کا عمل معطل

Posted: 09 Jan 2014 01:05 PM PST

جنوبی سوڈان میں حکومت اور باغیوں کے درمیان امن مذاکرات کا عمل رک گیا ہے اور باغیوں نے کہا کہ جب تک صدر سلوا کیر باغیوں کے حامی 11 رہنماؤں کو رہا نہیں کرتے اُس وقت تک لڑائی بند نہیں ہو گی۔ صدر سلوا کیر نے اپنی حکومت کے خلاف بغاوت میں مبینہ منصوبہ بندی […]

نگرانی کا پروگرام، دائرہٴ کار محدود کیے جانےکا اعلان متوقع: ذرائع

Posted: 09 Jan 2014 01:00 PM PST

واشنگٹن — بتایا جاتا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما یہ فیصلہ کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں آیا ملک کی 'نیشنل سکیورٹی ایجنسی' کی طرف سے کیے جانے والے وسیع نوعیت کے جاسوسی کے خفیہ پروگراموں کو روکنا بہتر اقدام ہوگا۔ جمعرات ہی کے دِن، مسٹر اوباما کانگریس کے اُن کلیدی راہنماؤں سے ملاقات […]

امریکی قیدی سے متعلق بیان پر روڈمین کی ’معافی‘

Posted: 09 Jan 2014 12:59 PM PST

سابق امریکی باسکٹ بال اسٹار ڈینس روڈمین نے شمالی کوریا میں قید امریکی شہری سے متعلق اپنے ''غیرمنطقی اور نازیبا'' بیان پر معافی مانگی ہے۔ جمعرات کو ایک بیان میں روڈمین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس ردعمل کی ''پوری ذمہ داری'' لیتے ہیں جس سے ان کے بقول ''بہت سے لوگوں کو شرمندگی […]

گیٹس کی کتاب پر وائٹ ہاؤس اور ریپبلکنز کا ردِ عمل

Posted: 09 Jan 2014 12:58 PM PST

واشنگٹن — وائٹ ہاؤس اور ریپبلیکن قائدین نے امریکہ کے سابق وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس کی نئے کتاب کے حوالے سے اپنا ردِ عمل جاری کیا ہے۔ اپنی کتاب میں گیٹس نے صدر، نائب صدر اور سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کے بارے میں ذاتی تاثرات شامل کیے ہیں۔ 'ڈیوٹی: میمائرز آف اے سکریٹری ایٹ […]

امریکی اخبارات سے: قصہ مردِ آہن کا

Posted: 09 Jan 2014 12:57 PM PST

واشنگٹن — پاکستان کے سابق مرد آہن کا ملک سے واپسی کا امکان۔ اِس عنوان سے اخبار 'لاس  انجلس ٹائمز' کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان میں جنرل پرویز مشرّف کے دن پورے ہونے والے ہیں، جہاں وہ مارچ میں اپنی خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے اس غرض سے […]

غربت کی شرح میں 40 فی صد کی کمی: مطالعاتی رپورٹ

Posted: 09 Jan 2014 12:57 PM PST

واشنگٹن — 'غربت کے خلاف جنگ' کی 50ویں سالگرہ  کی مناسبت سے، امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اِس جنگ میں، بقول اُن کے، ملک محض جزوی طور پرفتحیاب ہوا ہے۔ مسٹر اوباما نے بدھ کے دِن کہا کہ اِس جنگ کی ابتداٴ 1964ء میں صدر لینڈن جانسن نے کی، جِس کے نتیجے […]

No comments :

Post a Comment